فرانسیسی صدر نے شکست کےبعد اپنے کھلاڑیوں کو گلے لگاکر حوصلہ دیا

دوحہ(امت نیوز) فٹبال ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دے کر یورپ کی 16 سالہ اجارہ داری ختم کرتے ہوئے تیسری بار ورلڈکپ جیت لیا۔

فائنل دیکھنے کیلئے فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون بھی گراؤنڈ میں موجود تھے۔ ٹیم کی جانب سے گول کرنے پر فرانسیسی صدر خوشی اچھلتے بھی رہے۔

تاہم فرانس کی شکست کے بعد میکرون نےگراؤنڈ میں اتر کر اپنے کھلاڑیوں کو گلے لگایا اور حوصلہ دیا