اہم نکات
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب مالی سال 2026-2027 کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کر رہے ہیں۔
Friday, 12 June 2026 – 19:21 #
حکومت کا تنخواہ دار طبقے کے 4 سلیبس پر ٹیکس میں کمی اور سرچارج ختم کرنے کا اعلان
اسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ محمد اور نگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئےکہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت سرکاری اور نجی تنخواہ دار طبقے کی مشکلات سے آگاہ ہے۔ وزیرخزانہ نے کہا وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر آج مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہماری حکومت نے آمدنی کی چار سلیبس (slabs) کے تنخواہ دار افراد کو ریلیف فراہم کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرخزانہ نے کہا اس سلسلے میں جو تنخواہ دار بائیس (22) سے بتیس (32) لاکھ روپے کے درمیان سالانہ کماتے ہیں، ان کے ٹیکس کی شرح (23) فیصد…
مزید پڑھیں
Friday, 12 June 2026 – 19:07 #
فری لانسرز، سافٹ ویئر ہاؤسز، ڈیجیٹل برآمدات کیلیے رعایت
اسلام آباد: فاقی حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور آئی ٹی خدمات، فری لانسرز اور ڈیجیٹل ایکسپورٹرز کے لیے رعایت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں حکومت نے آئی ٹی، آئی ٹی سے متعلقہ خدمات کا شعبہ اور فری لانسرز، سافٹ ویئر ہاؤسز اور ڈیجیٹل ایکسپورٹرز کو اثاثہ قرار دیا ہے۔ بجٹ دستاویز میں بتایا گیا کہ آئی ٹی کی برآمدات کی آمدنی پر صفر اعشاتیہ دو پانچ (0.25) فیصد ایف ٹی آر کی رعایت 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی ہے تاہم وزیراعظم نے اس رعایتی نظام کو مزید تین سال…
مزید پڑھیں
Friday, 12 June 2026 – 18:52 #
الیکٹرک گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور رکشوں پر ٹیکس رعایت برقرار رکھنے کا اعلان
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے آٹو موبائل شعبے کے لیے متعدد اہم اعلانات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹو سیکٹر پاکستان کی معیشت کے اہم ترین شعبوں میں شامل ہے اور گزشتہ ایک دہائی کے دوران متعارف کرائی گئی پالیسیوں نے اس صنعت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں ملک میں اوریجنل ایکوپمنٹ مینوفیکچررز (او ای ایم ایس ) اور اسمبلرز کی تعداد بڑھ کر 118 ہو چکی ہے، جن میں ٹریکٹر، موٹر سائیکل، مسافر گاڑیوں اور کمرشل گاڑیوں کے مینوفیکچررز شامل ہیں۔ گزشتہ…
مزید پڑھیں
Friday, 12 June 2026 – 18:45 #
کینسراور دیگرادویات کے 100 سے زیادہ اقسام کے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی مکمل ختم کرنے کی تجویز
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے صحت کے شعبے کے لیے ایک اہم ریلیف پیکیج متعارف کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو معیاری اور سستی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ادویات کی مقامی تیاری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔صحت کی سہولیات کی منصفانہ فراہمی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی وابستگی غیر متزلزل ہے۔کینسر جیسے موذی امراض نہ صرف مریضوں بلکہ ان کے خاندانوں پر بھی شدید مالی اور جذباتی بوجھ ڈال…
مزید پڑھیں
Friday, 12 June 2026 – 18:39 #
حکومت کا بجٹ 27 – 2026 میں سپر ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے بجٹ 27 – 2026 میں سپر ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی میں اپنی بجٹ تقریر میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہماری حکومت نے کاروبار سے پندرہ کروڑ روپے سے پچاس کروڑ روپے تک کی آمدنی کی چھ سلیبز پر عائد سپر ٹیکس جو ایک فیصد سے لیکر ساڑھے سات فیصد کی سطح تک تھا، کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح پچاس کروڑ روپے سے زیادہ آمدنی پر سپر ٹیکس کی شرح…
مزید پڑھیں
Friday, 12 June 2026 – 18:33 #
کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنیوالوں کو ریلیف مل گیا
اسلام آباد: حکومت نے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ والوں کو ریلیف فراہم کر دیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے بیرون ملک استعمال پر ہر ٹرانزیکشن پر ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے کم کر کے 0.5 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوان کے سامنے بجٹ پیش کرنا میرے لیے اعزاز ہے، میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، تیسرا بجٹ پیش کرنا میرے لیے اعزاز ہے، بجٹ تیاری میں تعاون پر وزیراعظم اور بلاول…
مزید پڑھیں
Friday, 12 June 2026 – 18:30 #
خواتین کی صحت اورحفظانِ صحت سے متعلق اہم اشیا پر ٹیکس مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان
اسلام آباد: حکومت کا خواتین کی صحت کے حوالے سے بھی اہم ریلیف کا اعلان ،سینیٹری پیڈز اور متعلقہ ضروری اشیاء پر عائد ٹیکس مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے،جس کا مقصد خواتین کو بنیادی صحت سہولیات تک آسان اور سستی رسائی فراہم کرنا ہے۔ بجٹ دستاویز کےمطابق آئندہ مالی سال کیلیے وفاقی بجٹ کا حجم 18 ہزار 771 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، ایف بی آر کا سالانہ ٹیکس ہدف 15 ہزار 264 ارب روپے،گراس ریونیو کا تخمینہ 20 ہزار 600 ارب روپے لگایا گیا ہے،نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 5 ہزار 336 ارب روپے…
مزید پڑھیں
Friday, 12 June 2026 – 18:30 #
خواتین کی صحت اورحفظانِ صحت سے متعلق اہم اشیا پر ٹیکس مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان
اسلام آباد: حکومت کا خواتین کی صحت کے حوالے سے بھی اہم ریلیف کا اعلان ،سینیٹری پیڈز اور متعلقہ ضروری اشیاء پر عائد ٹیکس مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے،جس کا مقصد خواتین کو بنیادی صحت سہولیات تک آسان اور سستی رسائی فراہم کرنا ہے۔ بجٹ دستاویز کےمطابق آئندہ مالی سال کیلیے وفاقی بجٹ کا حجم 18 ہزار 771 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، ایف بی آر کا سالانہ ٹیکس ہدف 15 ہزار 264 ارب روپے،گراس ریونیو کا تخمینہ 20 ہزار 600 ارب روپے لگایا گیا ہے،نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 5 ہزار 336 ارب روپے…
مزید پڑھیں
Friday, 12 June 2026 – 18:26 #
بی آئی ایس پی کے دائرہ کار میں توسیع، مستحق خاندانوں کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ تک پہنچانے کا اعلان
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں سماجی تحفظ کے شعبے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دائرہ کار میں نمایاں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق حکومت نے مستحق خاندانوں کی کفالت کے لیے بی آئی ایس پی کے تحت شامل خاندانوں کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس توسیع کے نتیجے میں تقریباً 92 لاکھ بچوں کو تعلیمی وظائف پروگرام سے فائدہ پہنچے گا۔ حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے بی آئی ایس پی کے بجٹ میں بھی خاطر…
مزید پڑھیں
Friday, 12 June 2026 – 18:08 #
18 کھرب 77 ارب سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش، دفاعی بجٹ کے لیے 3 ہزار ارب روپے مختص
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مالی سال 2027-2026 کے لیے 18 کھرب 77 ارب 10 کروڑ کا بجٹ پیش کر دیا ہے۔ بجٹ میں قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے آٹھ ہزار ارب اور دفاعی بجٹ کے لیے 3 ہزار ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ وفاقی بجٹ دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے مجموعی وفاقی بجٹ کا حجم 18 کھرب 77 ارب 10 کروڑ روپے تجویز کیا گیا ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت قرضوں کی ادائیگی اور سود کی مد میں آٹھ کھرب پانچ ارب 40 کروڑ روپے خرچ کرے گی۔ پینشن کی ادائیگیوں…
مزید پڑھیں
Friday, 12 June 2026 – 17:57 #
حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کا اعلان
اسلام آباد: حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ کم سے کم ماہانہ تنخواہ میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن بھی میں 7 فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوان کے سامنے بجٹ پیش کرنا میرے لیے اعزاز ہے، میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، تیسرا بجٹ پیش کرنا میرے لیے اعزاز ہے، بجٹ تیاری…
مزید پڑھیں
Friday, 12 June 2026 – 17:54 #
حکومت کا تنخواہ دار طبقے کیلیے ریلیف کا اعلان
اسلام آباد: حکومت نے تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف کا اعلان کر دیا۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سالانہ 22 سے 32 لاکھ روپے والوں کیلئے شرح 23 سے کم کر کے 20 فیصد کر دی گئی، سالانہ 32 سے 41 لاکھ روپے کمانے والوں کا ٹیکس30 سے کم کر کے 25 فیصد کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیو‘‘کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوان کے سامنے بجٹ پیش کرنا میرے لیے اعزاز ہے، میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر کا شکریہ ادا کرتا…
مزید پڑھیں
Friday, 12 June 2026 – 17:37 #
وزیرخزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کا شور شرابا، نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج
اسلام آباد: قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں وزیرِ خزانہ نے مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش کرنے کے لیے تقریر کا آغاز کر دیا ہے۔ تاہم اجلاس کا آغاز ہوتے ہی ایوان کا ماحول کشیدہ ہو گیا اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید شور شرابا اور نعرے بازی کی جا رہی ہے۔ بجٹ تقریر کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے اراکینِ اسمبلی نے نشستوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ پی ٹی آئی اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور انہوں نے پلے کارڈز لہراتے ہوئے حکومت…
مزید پڑھیں
بریکنگ | Friday, 12 June 2026 – 17:36 #
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ- پنشن بھی بڑھ گئی
وزیر خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کردیا ہے جب کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی 7 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل ملازمین کی تنخواہوں میں پانچ فیصد اضافے کی خبریں آئی تھیں، تاہم یہ اس سے زیادہ ہے۔
Friday, 12 June 2026 – 17:20 #
مالی سال 2026-2027 کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا جا رہا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جیسے ہی تقریر شروع کی تو پی ٹی آئی کے اراکین نے شدید نعرے بازی شروع کردی۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے بجٹ سیشن کا بائیکاٹ کیا ہے۔ بلاول بھٹو شریک نہیں ہیں۔ البتہ نوید قمر پیپلز پارٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔