وفاقی بجٹ 2026-27 قومی اسمبلی میں پیش- پی ٹی آئی کا احتجاج

یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا

June 13, 2026 · Live

وفاقی بجٹ محمد اورنگزیب بجٹ پیش کر رہے ہیں۔

اہم نکات

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب مالی سال 2026-2027 کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کر رہے ہیں۔

Friday, 12 June 2026 – 22:00 #
ایوان صدر کیلیے 2 ارب، وزیراعظم پبلک آفس کیلیے 92 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز
اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزیراعظم آفس کے اخراجات کا بجٹ 92 کروڑ جبکہ ایوان صدر کیلیے 2 ارب 80 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق آئندہ مالی سال 2026-2027 کے بجٹ میں وزیر اعظم پبلک آفس کا بجٹ 92 کروڑ 12 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ صدر مملکت کے پبلک آفس کے اخراجات کیلیے 96 کروڑ 37 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صدر مملکت کے ذاتی دفتر کے لیے 1… مزید پڑھیں
Friday, 12 June 2026 – 21:44 #
یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلونسرز پر 5 فیصد ٹیکس عائد
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں ڈیجیٹل معیشت کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا انفلونسرز اور ڈیجیٹل مواد تخلیق کرنے والوں کی آمدن پر باقاعدہ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فنانس بل 2026 کے تحت انکم ٹیکس آرڈیننس میں ایک نئی دفعہ ‘154B’ شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے بعد یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک سمیت دیگر پلیٹ فارمز سے پیسے کمانے والے افراد ٹیکس کے دائرے میں آ جائیں گے۔ سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی… مزید پڑھیں
Friday, 12 June 2026 – 20:50 #
صوبوں کا این ایف سی حصہ 8 ہزار 848 ارب، گرانٹس کیلئے 2680 ارب مختص
اسلام آباد: صوبوں کا نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) حصہ 8 ہزار 848 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ وفاق کا ترقیاتی بجٹ 1 ہزار ارب روپے اور صوبوں کا ترقیاتی پروگرام 2224ارب روپے ہے۔ گرانٹس کی مد میں 2680 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، گرانٹس کی یہ رقم آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نئے ضم شدہ اضلاع کے لیے ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ جاری اخراجات سے آزاد کشمیر کے لیے 146 ارب روپے، گلگت بلتستان کے لیے 88 ارب دیے جائیں گے۔ مزید پڑھیں
Friday, 12 June 2026 – 20:23 #
بجٹ 272026 میں کراچی کیلیے کیا ہے؟
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجٹ 27-2026 میں کراچی کیلیے ’کے 4‘ منصوبے اور صنعت و تجارت کیلیے رقم مختص کی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ تقریر میں بتایا کہ کراچی کے واٹر سپلائی منصوبے کے 4 منصوبے کیلیے 10 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ صنعت و تجارت کیلیے 6.6 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس کا سب سے بڑا حصہ کراچی انڈسٹریل پارک کے بلاک اے پر خرچ ہوگا۔ اسی طرح، بلوچستان کی اہم شاہراہ کراچی تا چمن ایکسپریس وے کو… مزید پڑھیں
Friday, 12 June 2026 – 20:18 #
بجٹ 27-2026 میں کراچی کیلئے کیا ہے؟
اسلام آباد: حکومت نے آئندہ مالی سال پٹرولیم لیوی کے ہدف میں بڑا اضافہ تجویز کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایل پی جی پر پٹرولیم لیوی کا ہدف 3 ارب 45 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں 50 ارب روپے جمع کرنے کا تخمینہ لگایا ہے۔ اس کے علاوہ آف دی گرڈ کیپٹیو پاور پلانٹس لیوی کا ہدف 15 ارب… مزید پڑھیں
Friday, 12 June 2026 – 20:08 #
غیر رجسٹرڈ افراد سے ودہولڈنگ ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کی تجویز
اسلام آباد: بجٹ 27-2026ء میں غیر رجسٹرڈ افراد سے خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے دوران تقریر کہا کہ کوئی کمپنی کسی غیر رجسٹرڈ سپلائر سے سامان خریدے تو ادائیگی کے وقت سپلائر سے ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔ بجٹ تقریر میں مزید کہا گیا کہ غیر رجسٹرڈ افراد سے خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانےکی تجویز ہے، اب افراد اور اے او پیز بھی غیر رجسٹرڈ سپلائر سے خریدیں گے تو ودہولڈنگ ٹیکس وصول ہوگا۔ وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ ایف بی آر کے… مزید پڑھیں
Friday, 12 June 2026 – 20:05 #
جائیداد منتقلی پرعائد ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی تجویز
اسلام آباد: وفاقی بجٹ 27-2026 میں جائیداد منتقلی پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی تجویز ہے۔  وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ فائلرز کےلیے جائیداد خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس 2 اعشاریہ 5 فیصد سے کم کر کے 1 اعشاریہ 25 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔ فائلرز کےلیے جائیداد فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس 5 اعشاریہ 5 سے کم کر کے 2 اعشاریہ 75 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ مزید پڑھیں
Friday, 12 June 2026 – 20:05 #
جائیداد منتقلی پرعائد ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی تجویز
اسلام آباد: وفاقی بجٹ 27-2026 میں جائیداد منتقلی پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی تجویز ہے۔  وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ فائلرز کےلیے جائیداد خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس 2 اعشاریہ 5 فیصد سے کم کر کے 1 اعشاریہ 25 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔ فائلرز کےلیے جائیداد فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس 5 اعشاریہ 5 سے کم کر کے 2 اعشاریہ 75 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ مزید پڑھیں
Friday, 12 June 2026 – 20:05 #
جائیداد منتقلی پرعائد ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی تجویز
اسلام آباد: وفاقی بجٹ 27-2026 میں جائیداد منتقلی پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی تجویز ہے۔  وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ فائلرز کےلیے جائیداد خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس 2 اعشاریہ 5 فیصد سے کم کر کے 1 اعشاریہ 25 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔ فائلرز کےلیے جائیداد فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس 5 اعشاریہ 5 سے کم کر کے 2 اعشاریہ 75 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ مزید پڑھیں
Friday, 12 June 2026 – 19:21 #
حکومت کا تنخواہ دار طبقے کے 4 سلیبس پر ٹیکس میں کمی اور سرچارج ختم کرنے کا اعلان
اسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ محمد اور نگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئےکہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت سرکاری اور نجی تنخواہ دار طبقے کی مشکلات سے آگاہ ہے۔ وزیرخزانہ نے کہا وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر آج مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہماری حکومت نے آمدنی کی چار سلیبس (slabs) کے تنخواہ دار افراد کو ریلیف فراہم کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرخزانہ نے کہا اس سلسلے میں جو تنخواہ دار بائیس (22) سے بتیس (32) لاکھ روپے کے درمیان سالانہ کماتے ہیں، ان کے ٹیکس کی شرح (23) فیصد… مزید پڑھیں
Friday, 12 June 2026 – 19:07 #
فری لانسرز، سافٹ ویئر ہاؤسز، ڈیجیٹل برآمدات کیلیے رعایت
اسلام آباد: فاقی حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور آئی ٹی خدمات، فری لانسرز اور ڈیجیٹل ایکسپورٹرز کے لیے رعایت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں حکومت نے آئی ٹی، آئی ٹی سے متعلقہ خدمات کا شعبہ اور فری لانسرز، سافٹ ویئر ہاؤسز اور ڈیجیٹل ایکسپورٹرز کو اثاثہ قرار دیا ہے۔ بجٹ دستاویز میں بتایا گیا کہ آئی ٹی کی برآمدات کی آمدنی پر صفر اعشاتیہ دو پانچ (0.25) فیصد ایف ٹی آر کی رعایت 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی ہے تاہم وزیراعظم نے اس رعایتی نظام کو مزید تین سال… مزید پڑھیں
Friday, 12 June 2026 – 18:52 #
الیکٹرک گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور رکشوں پر ٹیکس رعایت برقرار رکھنے کا اعلان
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے آٹو موبائل شعبے کے لیے متعدد اہم اعلانات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹو سیکٹر پاکستان کی معیشت کے اہم ترین شعبوں میں شامل ہے اور گزشتہ ایک دہائی کے دوران متعارف کرائی گئی پالیسیوں نے اس صنعت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں ملک میں اوریجنل ایکوپمنٹ مینوفیکچررز (او ای ایم ایس ) اور اسمبلرز کی تعداد بڑھ کر 118 ہو چکی ہے، جن میں ٹریکٹر، موٹر سائیکل، مسافر گاڑیوں اور کمرشل گاڑیوں کے مینوفیکچررز شامل ہیں۔ گزشتہ… مزید پڑھیں
Friday, 12 June 2026 – 18:45 #
کینسراور دیگرادویات کے 100 سے زیادہ اقسام کے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی مکمل ختم کرنے کی تجویز
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے صحت کے شعبے کے لیے ایک اہم ریلیف پیکیج  متعارف کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو معیاری اور سستی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ادویات کی مقامی تیاری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔صحت کی سہولیات کی منصفانہ فراہمی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی وابستگی غیر متزلزل ہے۔کینسر جیسے موذی امراض نہ صرف مریضوں بلکہ ان کے خاندانوں پر بھی شدید مالی اور جذباتی بوجھ ڈال… مزید پڑھیں
Friday, 12 June 2026 – 18:39 #
حکومت کا بجٹ 27 – 2026 میں سپر ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے بجٹ 27 – 2026  میں سپر ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی میں اپنی بجٹ تقریر میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہماری حکومت نے کاروبار سے پندرہ کروڑ روپے سے پچاس کروڑ روپے تک کی آمدنی کی چھ  سلیبز پر عائد سپر ٹیکس جو ایک فیصد سے لیکر ساڑھے سات فیصد کی سطح تک تھا، کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح پچاس کروڑ روپے سے زیادہ آمدنی پر سپر ٹیکس کی شرح… مزید پڑھیں
Friday, 12 June 2026 – 18:33 #
کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنیوالوں کو ریلیف مل گیا
اسلام آباد: حکومت نے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ والوں کو ریلیف فراہم کر دیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے بیرون ملک استعمال پر ہر ٹرانزیکشن پر ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے کم کر کے 0.5 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوان کے سامنے بجٹ پیش کرنا میرے لیے اعزاز ہے، میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، تیسرا بجٹ پیش کرنا میرے لیے اعزاز ہے، بجٹ تیاری میں تعاون پر وزیراعظم اور بلاول… مزید پڑھیں
Friday, 12 June 2026 – 18:30 #
خواتین کی صحت اورحفظانِ صحت سے متعلق اہم اشیا پر ٹیکس مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان
اسلام آباد: حکومت کا خواتین کی صحت کے حوالے سے بھی اہم ریلیف کا اعلان ،سینیٹری پیڈز اور متعلقہ ضروری اشیاء پر عائد ٹیکس مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے،جس کا مقصد خواتین کو بنیادی صحت سہولیات تک آسان اور سستی رسائی فراہم کرنا ہے۔ بجٹ دستاویز کےمطابق آئندہ مالی سال کیلیے وفاقی بجٹ کا حجم 18 ہزار 771 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، ایف بی آر کا سالانہ ٹیکس ہدف 15 ہزار 264 ارب روپے،گراس ریونیو کا تخمینہ 20 ہزار 600 ارب روپے لگایا گیا ہے،نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 5 ہزار 336 ارب روپے… مزید پڑھیں
Friday, 12 June 2026 – 18:30 #
خواتین کی صحت اورحفظانِ صحت سے متعلق اہم اشیا پر ٹیکس مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان
اسلام آباد: حکومت کا خواتین کی صحت کے حوالے سے بھی اہم ریلیف کا اعلان ،سینیٹری پیڈز اور متعلقہ ضروری اشیاء پر عائد ٹیکس مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے،جس کا مقصد خواتین کو بنیادی صحت سہولیات تک آسان اور سستی رسائی فراہم کرنا ہے۔ بجٹ دستاویز کےمطابق آئندہ مالی سال کیلیے وفاقی بجٹ کا حجم 18 ہزار 771 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، ایف بی آر کا سالانہ ٹیکس ہدف 15 ہزار 264 ارب روپے،گراس ریونیو کا تخمینہ 20 ہزار 600 ارب روپے لگایا گیا ہے،نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 5 ہزار 336 ارب روپے… مزید پڑھیں
Friday, 12 June 2026 – 18:26 #
بی آئی ایس پی کے دائرہ کار میں توسیع، مستحق خاندانوں کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ تک پہنچانے کا اعلان
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں سماجی تحفظ کے شعبے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دائرہ کار میں نمایاں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق حکومت نے مستحق خاندانوں کی کفالت کے لیے بی آئی ایس پی کے تحت شامل خاندانوں کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس توسیع کے نتیجے میں تقریباً 92 لاکھ بچوں کو تعلیمی وظائف پروگرام سے فائدہ پہنچے گا۔ حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے بی آئی ایس پی کے بجٹ میں بھی خاطر… مزید پڑھیں
Friday, 12 June 2026 – 18:08 #
18 کھرب 77 ارب سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش، دفاعی بجٹ کے لیے 3 ہزار ارب روپے مختص
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مالی سال 2027-2026 کے لیے 18 کھرب 77 ارب 10 کروڑ کا بجٹ پیش کر دیا ہے۔ بجٹ میں قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے آٹھ ہزار ارب اور دفاعی بجٹ کے لیے 3 ہزار ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ وفاقی بجٹ دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے مجموعی وفاقی بجٹ کا حجم 18 کھرب 77 ارب 10 کروڑ روپے تجویز کیا گیا ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت قرضوں کی ادائیگی اور سود کی مد میں آٹھ کھرب پانچ ارب 40 کروڑ روپے خرچ کرے گی۔ پینشن کی ادائیگیوں… مزید پڑھیں
Friday, 12 June 2026 – 17:57 #
حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کا اعلان
اسلام آباد: حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ کم سے کم ماہانہ تنخواہ میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن بھی میں 7 فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوان کے سامنے بجٹ پیش کرنا میرے لیے اعزاز ہے، میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، تیسرا بجٹ پیش کرنا میرے لیے اعزاز ہے، بجٹ تیاری… مزید پڑھیں
Friday, 12 June 2026 – 17:54 #
حکومت کا تنخواہ دار طبقے کیلیے ریلیف کا اعلان
اسلام آباد: حکومت نے تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف کا اعلان کر دیا۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سالانہ 22 سے 32 لاکھ روپے والوں کیلئے شرح 23 سے کم کر کے 20 فیصد کر دی گئی، سالانہ 32 سے 41 لاکھ روپے کمانے والوں کا ٹیکس30 سے کم کر کے 25 فیصد کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیو‘‘کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوان کے سامنے بجٹ پیش کرنا میرے لیے اعزاز ہے، میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر کا شکریہ ادا کرتا… مزید پڑھیں
Friday, 12 June 2026 – 17:37 #
وزیرخزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کا شور شرابا، نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج
اسلام آباد: قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں وزیرِ خزانہ نے مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش کرنے کے لیے تقریر کا آغاز کر دیا ہے۔ تاہم اجلاس کا آغاز ہوتے ہی ایوان کا ماحول کشیدہ ہو گیا اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید شور شرابا اور نعرے بازی کی جا رہی ہے۔ بجٹ تقریر کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے اراکینِ اسمبلی نے نشستوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ پی ٹی آئی اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور انہوں نے پلے کارڈز لہراتے ہوئے حکومت… مزید پڑھیں
بریکنگ | Friday, 12 June 2026 – 17:36 #
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ- پنشن بھی بڑھ گئی

وزیر خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کردیا ہے جب کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی 7 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل ملازمین کی تنخواہوں میں پانچ فیصد اضافے کی خبریں آئی تھیں، تاہم یہ اس سے زیادہ ہے۔

Friday, 12 June 2026 – 17:20 #

مالی سال 2026-2027 کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا جا رہا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جیسے ہی تقریر شروع کی تو پی ٹی آئی کے اراکین نے شدید نعرے بازی شروع کردی۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے بجٹ سیشن کا بائیکاٹ کیا ہے۔ بلاول بھٹو شریک نہیں ہیں۔ البتہ نوید قمر پیپلز پارٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔