لائیو امریکا کے ایران پر حملے گیارہویں روز بھی جاری، مختلف شہروں میں دھماکے،ایران کا امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

ایران امریکہ کشیدگی کی تازہ ترین اپ ڈیٹ

July 22, 2026 · Live
Wednesday, 22 July 2026 – 11:26 #
آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول خطرناک نظیر ہوگا،مارکو روبیو
 امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ اگر ایران آبنائے ہرمز پر کنٹرول قائم کرنے میں کامیاب ہوتا ہے تو یہ بین الاقوامی جہاز رانی اور عالمی تجارت کے لیے ایک خطرناک نظیر ثابت ہو سکتی ہے۔ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ کسی بھی ملک کو بین الاقوامی آبی گزرگاہ پر یکطرفہ کنٹرول قائم کرنے یا وہاں سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دنیا ایسے طرزِ… مزید پڑھیں
Wednesday, 22 July 2026 – 10:22 #
امریکا ایران کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 92 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے اثرات عالمی توانائی منڈی پر نمایاں ہونے لگے ہیں، جہاں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت ایک ڈالر اضافے کے بعد 92.01 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت تقریباً ایک فیصد اضافے کے ساتھ 85.16 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھی خام تیل کی قیمتیں کئی ہفتوں کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی تھیں، جس کے… مزید پڑھیں
Wednesday, 22 July 2026 – 10:05 #
ایران امریکا کشیدگی، فرانسیسی ایئرلائن نے مشرقِ وسطیٰ کی متعدد پروازیں معطل کر دیں
 امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے پیشِ نظر فرانسیسی ایئرلائن نے مشرقِ وسطیٰ کے لیے اپنی متعدد پروازوں کی معطلی میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرلائن کی جانب سے جاری نئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے لیے پروازیں 24 جولائی تک معطل رہیں گی۔ اعلامیے کے مطابق دبئی جانے والی پروازوں کی معطلی 27 جولائی تک برقرار رہے گی، جبکہ لبنان کے دارالحکومت بیروت کے لیے پروازیں 2 اگست تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ایئرلائن کا کہنا ہے کہ پروازوں کی معطلی… مزید پڑھیں
Wednesday, 22 July 2026 – 10:02 #
کویت کا ایرانی حملوں کی تصدیق کا دعویٰ، بجلی گھر اور ڈی سیلینیشن پلانٹ متاثر
کویت نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے کیے گئے حملوں میں ملک کے ایک ڈی سیلینیشن پلانٹ اور بجلی گھر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں اہم تنصیبات متاثر ہوئیں۔ کویتی وزارتِ پانی و بجلی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ چار روز کے دوران یہ چوتھا موقع ہے جب ایران کی جانب سے حملوں میں بجلی گھروں اور سمندری پانی کو قابلِ استعمال بنانے والے پلانٹس کو نشانہ بنایا گیا۔ وزارت کے مطابق بعض مقامات پر آگ بھی بھڑک اٹھی، تاہم نقصانات کی مکمل تفصیلات جاری نہیں… مزید پڑھیں
Wednesday, 22 July 2026 – 09:41 #
ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی،نطنز کے قریب ایٹمی مرکز کو نشانہ بنانے کا عندیہ
 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے نطنز کے قریب واقع ایرانی ایٹمی تنصیبات کو ممکنہ طور پر نشانہ بنانے کا عندیہ دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر امریکا کی گہری نظر ہے اور اگر ضرورت پڑی تو نطنز کے قریب پہاڑی علاقے میں قائم تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران ایسی کسی کارروائی کو روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ جب تک ایران بامعنی… مزید پڑھیں
Wednesday, 22 July 2026 – 09:36 #
تہران میں فرانسیسی سفارتکاروں کے طرزِ عمل پر ایران کا احتجاج
 ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے تہران میں تعینات دو فرانسیسی سفارتکاروں کے طرزِ عمل پر اعتراض کرتے ہوئے اسے سفارتی اصولوں سے متصادم قرار دیا ہے اور فرانس سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق عباس عراقچی نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ژاں نوئل بارو سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران اس معاملے پر تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اس موقع پر دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور دیگر بین الاقوامی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا… مزید پڑھیں
Wednesday, 22 July 2026 – 09:36 #
تہران میں فرانسیسی سفارتکاروں کے طرزِ عمل پر ایران کا احتجاج
 ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے تہران میں تعینات دو فرانسیسی سفارتکاروں کے طرزِ عمل پر اعتراض کرتے ہوئے اسے سفارتی اصولوں سے متصادم قرار دیا ہے اور فرانس سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق عباس عراقچی نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ژاں نوئل بارو سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران اس معاملے پر تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اس موقع پر دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور دیگر بین الاقوامی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا… مزید پڑھیں
Wednesday, 22 July 2026 – 09:33 #
ایران جنگ پر امریکا کے 37.5 ارب ڈالر خرچ، پینٹاگون نے مزید 87 ارب ڈالر کی منظوری مانگ لی
امریکا کے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری فوجی کارروائیوں پر اب تک تقریباً 37.5 ارب ڈالر خرچ کیے جا چکے ہیں، جبکہ پینٹاگون نے کانگریس سے مزید 87 ارب ڈالر کے اضافی بجٹ کی منظوری کی درخواست کی ہے۔ سینیٹ کی اپروپری ایشنز کمیٹی میں بریفنگ دیتے ہوئے پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ مجوزہ اضافی فنڈز میں سے 67 ارب ڈالر مشرقِ وسطیٰ میں جاری فوجی آپریشنز کے لیے مختص کیے جائیں گے۔ ان کے مطابق یہ رقم امریکی فوج کی آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے، اسلحہ و سازوسامان کی فراہمی اور فوجیوں کی… مزید پڑھیں
Wednesday, 22 July 2026 – 09:27 #
ایران بحران پر امریکا مذاکرات کے لیے تیارہے،تہران سنجیدہ نہیں،مارکو روبیو
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے اب بھی مذاکرات کا خواہاں ہے، تاہم ان کے بقول تہران اس حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہا۔ جنوب مشرقی ایشیا میں وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ واشنگٹن سفارتی حل کو ترجیح دیتا ہے، لیکن اس کے لیے دونوں فریقوں کا بات چیت کے عمل میں سنجیدہ ہونا ضروری ہے۔ دوسری جانب خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی توانائی کی ترسیل پر بھی اثرات ظاہر ہونا شروع… مزید پڑھیں
Wednesday, 22 July 2026 – 09:23 #
امریکا کے ایران پر حملے گیارہویں روز بھی جاری،مختلف شہروں میں دھماکے
امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران امریکی حملے مسلسل گیارہویں روز بھی جاری رہے، جبکہ ایران کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران میں فضائی دفاعی نظام مسلسل فعال رہا، جبکہ تبریز، کرمانشاہ، بوشہر، خوزستان اور سیرک میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ رپورٹس کے مطابق امریکی کارروائیوں میں ایرانی فوجی آپریشنز سے وابستہ مراکز، بحری تنصیبات، طیاروں کے ہینگرز، ڈرونز کے ذخائر اور فوجی لاجسٹکس کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی سینٹرل کمان (سینٹکام) کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں… مزید پڑھیں