اسٹیج اداکارہ کی والدہ نسیم بیگم کا کہنا تھا کہ وہ شوگر کی مریضہ ہیں،دوائی لینے گھر سے گئیں، واپس آئیں تو حرا گھر پر نہیں تھی۔
اسٹیج اداکارہ کی والدہ نسیم بیگم کا کہنا تھا کہ وہ شوگر کی مریضہ ہیں،دوائی لینے گھر سے گئیں، واپس آئیں تو حرا گھر پر نہیں تھی۔

سٹیج اداکارہ کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا

سٹیج اداکارہ حرا ملک کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا، والدہ کا کہنا ہے کہ حرا تین روز ہوئے گھر سے غائب ہے، اعلیٰ حکام سے اپیل کرتی ہوں کہ بیٹی کو بازیاب کرایا جائے، پولیس کوئی قانونی کارروائی نہیں کررہی۔

سٹیج اداکارہ عائشہ المعروف حرا ملک کی والدہ نسیم بیگم نے بتایا،ان کی بیٹی دو سال سے مختلف شہروں میں سٹیج ڈرامے کررہی ہے، تین روز قبل وہ اپنی رہائش گاہ مدینہ کالونی سے غائب ہے، نسیم بیگم نےکہا کہ وہ شوگر کی مریضہ ہیں،دوائی لینے گھر سے گئیں، واپس آئیں تو حرا گھر پر نہیں تھی۔

تھانہ فیکٹری ایریا میں رپورٹ بھی درج کروائی لیکن پولیس کوئی قانونی کارروائی نہیں کررہی، نسیم بیگم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کی بیٹی کو بازیاب کرایا جائے وہ ان کے بڑھاپے کا واحد سہارا ہے۔