پولیس نے کارروائی کے دوران گروہ کے سرغنہ سمیت 6 مسلح ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمد کرلیا
پولیس نے کارروائی کے دوران گروہ کے سرغنہ سمیت 6 مسلح ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمد کرلیا

سپرہائی وےپرسامان سےبھرےکنٹینرزلوٹنےوالاگروہ گرفتار

سپر ہائی وے پرسامان سے بھرے کنٹینرز چھیننے والا گروہ گرفتار۔پولیس نے ملزمان کو سپر ہائی وے پر واقع گڈاپ ٹائون  کے قریب سے گرفتار کیا۔

گرفتارہونے والا گروہ کنٹینر چھیننے کی تیاری کر رہا تھا ۔پولیس نے کارروائی کے دوران گروہ کے سرغنہ سمیت چھ مسلح ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام  کا اسلحہ جن میں30 بور پستول،32 بورکے 4 عدد ریوالور برآمد کیئے گئے ہیں۔

گرفتار ملزمان میں عاشق عرف مقیم،ساگر، طارق علی، محمد جنید، طالب حسین اورمحمد اظہر نوید شامل ہیں۔ضلع ملیرپولیس کے مطابق ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا ٹرک بھی تحویل میں لے لیا۔گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش گذشتہ ماہ ضلع جامشورو کی حدود سے سامان سے لدے کنٹینر کو چھین کر فرار ہونے کا اعتراف کیا۔ ملزمان نے گذشتہ سال دسمبر کے مہینے میں سامان سے بھرے پانچ کنٹینرز چھیننے کی وارداتیں کیں۔

گرفتار ملزمان ٹرک سے راستہ روک کر لوڈ کنٹینرز سے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو اتار کر جھاڑیوں میں باندھ کر فرار ہو جاتے تھے۔گرفتار ملزمان نے چھینے گئے کنٹینرز سے سامان کو گودام میں ڈمپ کر کے خالی کنٹینر ہائی وے پر لاوارث چھوڑنے کا انکشاف کیا۔

ملزمان سے گودام کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔گرفتار ملزمان کیخلاف سندھ اور پنجاب کے متعدد تھانوں میں درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ملزمان کو مزید تفتیش  کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیاہے۔جبکہ ملزمان سے برآمد ہونے والا  اسلحہ فارنزک معائنے کیلئے روانہ کیا جا رہا ہے۔