پولیس نے جب تحقیقات کیں تو نوجوان نے ساری کہانی اگل دی۔فائل فوٹو
پولیس نے جب تحقیقات کیں تو نوجوان نے ساری کہانی اگل دی۔فائل فوٹو

نوجوان نے گرل فرینڈ کو تحفہ دینے کیلیے اونٹ کا بچہ چوری کرلیا

ہر نوجوان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی گرل فرینڈ ایسا تحفہ دے جس سے وہ خوش ہو اور ان کی محبت میں اضافہ ہو لیکن کبھی آپ نے یہ سنا کہ کسی نوجوان نے اونٹ اپنی گرل فرینڈ کو تحفہ میں دینے کا  پالن بنایا ہو ؟ جواب یقینا نہیں میں ہو گا لیکن دبئی میں ایسا کرنے پر ایک نوجوان کو جیل کی ہوا کھانا پڑ گئی ہے ۔

دبئی کا رہنے والا نوجوان اپنی گرل فرینڈ کو اس کی سالگرہ پر ایک قیمتی اونٹ تحفے میں دینا چاہتا تھا لیکن اس نے خریدنے کی بجائے ایک اونٹ کا بچہ چوری کرلیا ۔اونٹ کے بچے کے مالکان نے پولیس میں اس کے غائب ہونے کی شکایت درج کروائی ، اہلکاروں کی جانب سے اردگرد کے علاقے میں ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی لیکن انہیں اونٹ کا بچہ نہیں ملا ، کئی دنوں کے بعد حکام کو ایک کال موصول ہوئی جس میں ایک آدمی نے بتایا کہ ایک اونٹ کا بچہ ان کے فارم میں گھس آیا ہے ، پولیس نے خیال کیا کہ یہ فارم وہاں سے تین کلومیٹر دور ہے جہاں سے یہ اونٹ چوری ہوا تھا ۔

پولیس نے جب تحقیقات کیں تو نوجوان نے ساری کہانی اگل ڈالی اور اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے گزرتے ہوئے اونٹ کی یہ قیمتی نسل کے بچے کو گرل فرینڈ کو تحفہ کرنے کیلیے چوری کر لیا تھا ۔

نوجوان کا کہناتھا کہ جب وہ جوان اونٹ چوری کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا تو وہ بچہ ہی اٹھا کر لے گیا لیکن کچھ دنوں بعد اسے احساس ہوا کہ اگر وہ پکڑا گیا تو سزا دی جائے گی جس پر اس نے کہانی گھڑی اوراونٹ کے بارے میں پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس نے اونٹ کا بچہ اس کے مالک کے حوالے کر دیاہے اور نوجوان کو اس کے گرل فرینڈ کے ہمراہ گرفتار کر لیا جن پر چوری اور جھوٹ بولنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں ۔