اس وقت تہران اور واشنگٹن کے درمیان کسی بھی سطح پر مذاکرات جاری نہیں ہیں، ایرانی وزارت خارجہ
ایران امریکہ کشیدگی کی تازہ ترین اپ ڈیٹ
August 4, 2026 · Live
Monday, 3 August 2026 – 14:19 #
اس وقت تہران اور واشنگٹن کے درمیان کسی بھی سطح پر مذاکرات جاری نہیں ہیں، ایرانی وزارت خارجہ
تہران: ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کے برعکس واضح کیا ہے کہ اس وقت تہران اور واشنگٹن کے درمیان کسی بھی سطح پر مذاکرات جاری نہیں ہیں۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی توجہ اس وقت عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز سے متعلق جاری مشاورت پر مرکوز ہے، جو گزشتہ کئی روز سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی کوشش ہے کہ باہمی تعاون سے ایسا نیا بحری راستہ طے کیا جائے جس کے ذریعے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی سلامتی کو یقینی بنایا… مزید پڑھیں
Monday, 3 August 2026 – 13:43 #
آبنائے ہرمز پہلے والی حالت میں واپس نہیں آئے گی:ایران
تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو 28 فروری سے پہلے والی صورتحال میں واپس نہیں لایا جا سکے گا۔ اسماعیل بقائی کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف کارروائی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں ایران نے آبنائے ہرمز سے متعلق اقدامات کیے، جن کے تحت بحری آمد و رفت کی نگرانی اور کنٹرول کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز سے متعلق معاملات پر عمان کے ساتھ بھی رابطے میں ہے، تاہم اس وقت اس اہم بحری گزرگاہ کو دوبارہ مکمل… مزید پڑھیں
Monday, 3 August 2026 – 13:09 #
ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے امریکی فوج نے نئی تجاویز طلب کرلیں:رپورٹ
واشنگٹن: امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی فوج نے ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے اپنے اہلکاروں اور انٹیلی جنس تجزیہ کاروں سے نئی اور غیر روایتی تجاویز طلب کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے انٹیلی جنس شعبے سے وابستہ ایک افسر نے فوجی تجزیہ کاروں کو پیغام بھیج کر ایران کے خلاف دباؤ بڑھانے اور اسے نقصان پہنچانے کے لیے تخلیقی حکمت عملیوں پر غور کرنے کی ہدایت کی۔ امریکی میڈیا کے مطابق پیغام میں کہا گیا کہ ایسے نئے طریقوں پر غور کیا جائے جو روایتی فوجی حکمت عملی… مزید پڑھیں
Monday, 3 August 2026 – 12:19 #
ٹرمپ کی ایران پالیسی پر خلیجی ممالک پریشان ہیں:امریکی اخبار
امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیجی ممالک ایران سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی پر تشویش اور مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ بعض ریاستوں نے امریکا سے مزید سکیورٹی یقین دہانیوں کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق خلیجی عرب ممالک نے پس پردہ رابطوں میں ایران کے معاملے پر امریکی حکمت عملی کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ریاستیں خطے میں استحکام کے لیے امریکا سے واضح سکیورٹی تعاون چاہتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ… مزید پڑھیں
Monday, 3 August 2026 – 12:05 #
اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایران میں دو افراد کو سزائے موت
ایران کی عدلیہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے لیے مبینہ جاسوسی کے مقدمے میں دو افراد کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔ ایرانی عدلیہ سے وابستہ خبر رساں ادارے کے مطابق امید بہزاد اور پوریا صفوت پر الزام تھا کہ وہ اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی سے منسلک افراد کو حساس معلومات فراہم کرتے تھے، جن میں فوجی اور سکیورٹی تنصیبات کے مقامات اور دیگر معلومات شامل تھیں۔ عدالتی حکام کے مطابق دونوں افراد کے خلاف مقدمے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا پر عمل درآمد کیا گیا۔ دوسری جانب انسانی… مزید پڑھیں
Monday, 3 August 2026 – 11:40 #
ایران نے فوری معاہدہ نہ کیا تو شدید بمباری ہوگی:جم بینکس
امریکا کے ریپبلکن سینیٹر جم بینکس نے کہا ہے کہ اگر ایران نے اپنے جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز سے متعلق معاملات پر جلد پیش رفت نہ کی تو امریکا دوبارہ فوجی کارروائی پر غور کر سکتا ہے۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جم بینکس کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم اگر مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوئی اور معاہدہ طے نہ پایا تو ایران کے خلاف دوبارہ سخت اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ فوجی کارروائی کو مؤخر کرنے کا مقصد ایران کو مذاکرات کی میز… مزید پڑھیں
Monday, 3 August 2026 – 11:27 #
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین نے جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی: ایران
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران سے متعلق جاری سفارتی رابطوں میں بعض یورپی ممالک نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کسی ممکنہ فوجی تنازع میں فریق نہیں بنیں گے۔ ایک انٹرویو میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی جانب سے ایران کے خلاف کسی جنگی کارروائی میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق موجودہ صورتحال امریکی وعدوں کی مبینہ خلاف ورزی سے جڑی ہوئی ہے۔ ان کے مطابق امریکا نے ایک مفاہمتی فریم ورک کے تحت بحری… مزید پڑھیں
Monday, 3 August 2026 – 10:44 #
ہر دھمکی کو سنجیدگی سے لیتے ہیں،قائم مقام ایرانی وزیر دفاع
ایران کے قائم مقام وزیر دفاع سید مجید ابن الرضا نے کہا ہے کہ ایران اپنی قومی سلامتی کے حوالے سے موصول ہونے والی ہر دھمکی کو حقیقی تصور کرتے ہوئے مکمل سنجیدگی سے لیتا ہے اور اسی بنیاد پر اپنی دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط بناتا ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ بیانات نفسیاتی اور ادراکی جنگ کا حصہ بھی ہو سکتے ہیں، تاہم ایران کسی بھی ممکنہ خطرے کو نظر انداز نہیں کرتا اور ہر صورتحال کے لیے تیار رہتا ہے۔ سید مجید ابن الرضا کا کہنا تھا… مزید پڑھیں
Monday, 3 August 2026 – 10:13 #
ایران کے خلاف ہر ممکن کارروائی کے لیے تیار ہیں، امریکی وزیر دفاع
امریکا کے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ امریکی فوج کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے اور ضروری کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دفاعی ادارے ہر وقت ہائی الرٹ ہیں اور قومی سلامتی کے تقاضوں کے مطابق تمام تیاریاں مکمل رکھی گئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی افواج ہر قسم کی فوجی کارروائی انجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ پیٹ ہیگسیتھ نے… مزید پڑھیں
Monday, 3 August 2026 – 09:46 #
ایران، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان سفارتی رابطے تیز
ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات سے قبل خطے میں سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب اور پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے اہم ٹیلی فونک رابطے کیے ہیں۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے اتوار کی شب سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے دوسری مرتبہ ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسی روز ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے وزیر خارجہ سے بھی رابطہ کیا، جبکہ بعد ازاں پاکستان کے… مزید پڑھیں
Monday, 3 August 2026 – 09:31 #
ایران سے متعلق پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں تیل سستا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر ممکنہ حملوں کی منسوخی اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ عالمی تجارتی اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں تقریباً پانچ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 80.79 ڈالر فی بیرل تک آ گئی۔ اسی طرح عالمی معیار سمجھے جانے والے برینٹ خام تیل کی قیمت بھی تقریباً پانچ فیصد کم ہو کر 83.87 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔ ماہرین کا کہنا… مزید پڑھیں
Monday, 3 August 2026 – 09:20 #
ایران سے نئے مذاکرات آج شروع ہوں گے،ٹرمپ کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ نئے مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کئی اہم معاملات پر بات چیت کی جائے گی، جن میں علاقائی سلامتی اور ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق امور بھی شامل ہیں۔ صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایران پر ممکنہ حملوں سے متعلق حالیہ کشیدگی میں کمی کے بعد سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایک مفاہمت موجود ہے اور انہیں امید ہے کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق بھی مثبت پیش رفت… مزید پڑھیں
Monday, 3 August 2026 – 09:20 #
ایران سے نئے مذاکرات آج شروع ہوں گے،ٹرمپ کا اعلان