سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد فلاڈیلفیا میں کرفیو نافذ
کرفیو صبح 6بجے سے لے کر صبح 6 بجے تک نافذ کیا گیا ہے ۔
October 29, 2020 · بام دنیا
فوٹو سوشل میڈیا
پولیس کی جانب سے فائرنگ سے سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد 2راتوں سے جاری احتجاج کے باعث فلاڈیلفیا شہرمیں کرفیو نافذ کردیا گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق کرفیو رات 9 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6بجے)سے لے کر صبح 6 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق دن 3بجے) تک نافذ کیا گیا ہے ۔
شہرکے انتظامی ڈائریکٹرکے دفترنے مقامی کاروباروں اورکریانہ کی دکانوں، ریستورانوں اور دواسازوں کو نوٹس جاری کیاہے کہ انہیں رات9 بجے کے بعد ترسیلی خدمات جاری رکھنے کی اجازت ہے۔