ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے صفدر مشوانی نے اعلیٰ حکام کے احکامات پر سہراب گوٹھ کے علاقے نور محمد گوٹھ میں علاقہ مکینوں کی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے عرصہ دراز سے چلنے والے فحاشی کے اڈے پر کاروائی کرتے ہوئے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں مصروف 7خواتین اور 2 مردوں کو گرفتار کرلیا۔
مزکورہ فحاشی کے اڈے پر ایس ایس پی ایسٹ اور ڈی ایس پی سہراب کے احکامات پر کاروائی کی گئی ۔با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ مزکورہ فحاشی کے اڈے پر جرائم پیشہ افراد کے آنے جانے سے علاقہ مکین سخت اذیت میں مبتلا تھے اور مزکورہ فحاشی کے اڈے کی درجنوں شکایات پر پولیس حکام کی جانب سے کاروائی کی گئی ہے ۔
اس حوالے سے سائیٹ سپر ہائی وے پولیس کا کہنا تھا کہ علاقہ مکینوں کی شکایات پر مزکورہ فحاشی کے اڈے پر آپریشن کیا گیا اور گرفتار ہونے والی خواتین اور مردوں کے خلاف مقدمہ نمبر 992/2020, U/S 294 PPC درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔