ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ ہم نے لفظ ہوائی فائرنگ میں سے ہوائی نکال دیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ ہم نے لفظ ہوائی فائرنگ میں سے ہوائی نکال دیا ہے۔

ہوائی فائرنگ کرنے والے کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوگا

خوشی میں ہوائی فائرنگ کہیں آپ کو قتل کا ملزم نا بنا دے.ایڈیشنل آئی جی کراچی کا  ایک اور بڑا فیصلہ نئے سال میں فائرنگ کرنے والے کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوگا.
اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ جس شخص کی گولی سے کوئی شہری زخمی ہوا وہ مقدمہ میں نامزد ہوگا۔یہ تصور کیا جائے گا کہ شہری نے ہوائی فائرنگ  نہیں بلکہ براہ راست فائرنگ کی ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ ہم نے لفظ ہوائی فائرنگ میں سے ہوائی نکال دیا ہے۔25 دسمبر اور نئے سال کے موقع پر سخت سیکورٹی اقدامات کیئے جائینگے۔ہوائی فائرنگ سے ہر سال 20 سے 30 زائد افراد زخمی ہوتے ہیں۔شہری قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔
ماضی میں بھی سال 2017 میں معصوم سبحان جاں بحق اور درجن سے زائد زخمی ہوئے جبکہ سال 2018میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں خواتین سمیت 19 افراد زخمی ہوئے۔سال 2019 میں بھی ہوائی فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہوئے۔سال 2020میں ہوائی فائرنگ سے کمسن بچی اور خاتون سمیت 14 افراد زخمی ہوئے۔