روس نے چین کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے طرز کی اپنی ایپ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی ویڈیو شیئرنگ ایپ جس ادارے کی مدد سے تیار کی گئی ہے اس کی مالک صدر پیوٹن کی بیٹی کترینہ ہیں۔
با خبر ذرائع کے مطابق روسی حکومت کی زیر اثر سب سے بڑی انرجی کمپنی گیزپروم سے منسلک ملک کی نامور میڈیا کمپنی نے ٹک ٹاک ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایل ڈی اے غیر قانونی کمرشلائزیشن روکنے میں ناکام کمپنی کے گروپ سی ای او ایلیگژنڈر زہاروف کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک ایپ صدر پیوٹن کی بیٹی کترینہ تیخونوف کے ماتحت چلنے والی فائونڈیشن کے ساتھ مل کر بنائی جائی گی۔
ایلیگژنڈر زہاروف کے مطابق ان کی میڈیا کمپنی نے یا مولوڈیٹس کے نام سے سروس بھی خریدلی ہے، روسی بلاگرز کے لیے ویڈیو سروس منصوبے کو جلد تخلیق کیا جائے گا جبکہ آئندہ 2 سال تک منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔
گیزپروم گروپ کا شمار روس کی نیم سرکاری انرجی کارپوریشن میں ہوتا ہے۔اس کمپنی کے ماتحت سب سے بڑا میڈیا نیٹ ورک ہے جس میں متعدد میڈیا چینلز اور ریڈیو اسٹیشنز ہیں۔رواں ماہ میں گیزپروم کے سی ای او نے یو ٹیوب کی طرز پر 2 ویب سائٹس بھی لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا جو آئندہ 2 سال میں مکمل ہوں گی۔