شرافی گوٹھ سے گٹکا کی فروخت میں ملوث ایک ملزم گرفتار
شرافی گوٹھ سے گٹکا کی فروخت میں ملوث ایک ملزم گرفتار

شرافی گوٹھ اوربن قاسم پولیس کی کاروائی،مضر صحت گٹکاسپلائی کرنےوالاملزم گرفتار بھاری مقدار میں گٹکا ماوا برآمد

ضلع ملیر میں گٹکا فروشوں کیخلاف کارروائیاں۔پولیس کارروائی تھانہ شرافی گوٹھ اور بن قاسم تھانے کی حدود میں کی گئ۔

پولیس نے بڑی مقدار میں گٹکا ماوا بنانے کا خام مال چھالیہ، تمباکو اور تیار گٹکا/ماوا تحویل میں لے لیا۔شرافی گوٹھ سے گٹکا کی فروخت میں ملوث ایک ملزم گرفتار۔

بن قاسم پولیس نے ایک گھر میں کاروائی کرتے ہوئے مضر صحت گٹکا اور ماوا بنانے والا سامان برآمد کرلیا جبکہ کاروائی کے دوران  ملزم فرارمیں کامیاب ہوگیا۔بن قاسم سے فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔

شرافی گوٹھ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔واضح رہے کہ معزز عدالت کیجانب سے گٹکا/ماوا کی تیاری اور فروخت پر پابندی عائد ہے۔