ملزم عبدل قدیم  کے خلاف سائبر کرائم سرکل میں مقدمہ نمبر 1/2021 درج کیا گیا ہے اور تفتیش کی جارہی ہے ۔
ملزم عبدل قدیم  کے خلاف سائبر کرائم سرکل میں مقدمہ نمبر 1/2021 درج کیا گیا ہے اور تفتیش کی جارہی ہے ۔

2021 کا پہلا چائلڈ پورنو گرافی کا مقدمہ درج،ملزم گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں سال کا پہلا چائلڈ پورنو گرافی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔سائبر کرائم سرکل نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی کو حراساں کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم قاری ہے جو بچی کو حراساں کرنے کے ساتھ ساتھ بچی کے ساتھ  غیر اخلاقی حرکتیں کیا کرتا تھااور تصاویرکھینچ کر بچی اور بچی کی والدہ کو بلیک میل کر کے پیسے مانگتا تھا۔

ملزم عبدل قدیم 
ملزم عبدل قدیم

گرفتار ملزم قاری کے خلاف  تیرہ سالہ بچی کی والدہ کی شکایت پرکاروائی  کی گئی ہے ۔بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ ملزم عبدل قدیم بچی کو غیر اخلاقی تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرکے پیسوں کا تقاضہ کر رہا تھا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے ایڈیشنل ڈائریکٹر فیض اللہ کریجوکا کہنا تھا کہ  ملزم نے بچی کی تصاویریں اس کی والدہ کو بھیجیں اور رقم مانگی۔رقم نہ دینے پر بچی کی تصاویریں سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر فیض اللہ کریجو کا کہنا تھا کہ بچی کی والدہ  کی شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گلشن اقبال سے گرفتار کیا۔ایف آئی اے نے ملزم کا موبائل چیک کیا تو متاثرہ بچی کی کئی تصاویر بھی مل گئی۔

ملزم عبدل قدیم  کے خلاف سائبر کرائم سرکل میں مقدمہ نمبر 1/2021 درج کر کے  تفتیش شروع کردی گئی ہے۔