عمران خان کا بلڈ پریشر انتہائی بڑھنے کی اطلاعات پر وکیل کی فوری ملاقات کے لیے درخواست

حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد مارچ شروع

October 7, 2026 · Live
دنیا کی تمام دولت بھی پیش کردی جائے تو وہ خریدے نہیں جا سکتے،سہیل آفریدی،مارچ آج پشاور روانہ ہوگا

دنیا کی تمام دولت بھی پیش کردی جائے تو وہ خریدے نہیں جا سکتے،سہیل آفریدی،مارچ آج پشاور روانہ ہوگا

Tuesday, 6 October 2026 – 19:21 #

عمران خان کا بلڈ پریشر انتہائی حد تک بڑھنے کی اطلاعات۔وکیل کی فوری ملاقات کے لیے درخواست

 تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے سابق ترجمان اور وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ جیل کو درخواست دی کہ عمران خان کا بلڈ پریشر انتہائی حد تک بڑھ چکا ہے لہٰذا ملاقات کرائی جائے اور ساتھ ہی غیرملکی ڈاکٹر سے مشورے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ عمران خان کے سابق ترجمان فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کے لیے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو درخواست دے دی ہے اور درخواست میں انکشاف کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق معلومات حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان سے بھی ملی… مزید پڑھیں
بریکنگ | Tuesday, 6 October 2026 – 17:19 #
اچکزئی کی اپوزیشن کو مذاکراتی پیشکش کا مثبت جواب دینے کی ہدایت
  وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ایک بار پھر اپوزیشن کو احتجاج روکنے اور مذاکرات کی دعوت دیے جانے پر اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن کو مثبت جواب دینے کی ہدایت کردی۔ محمود خان اچکزئی نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی کے ذریعے اپوزیشن رہنماؤں کو پیغام بھجوایا ہے کہ اگر حکومت رابطہ کرے تو مثبت جواب دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے کہا کہ حکومت کے رابطے پر پہلی شرط بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی… مزید پڑھیں
Tuesday, 6 October 2026 – 15:49 #
لانگ مارچ کیس، پشاور ہائیکورٹ کا عبوری ریلیف سے انکار
پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی جانب سے لانگ مارچ سے متعلق دائر درخواست پر فوری عبوری ریلیف دینے سے انکار کردیا۔ سماعت کے دوران جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے ریمارکس دیے کہ تمام فریقین کو سنے بغیر عدالت عبوری ریلیف نہیں دے سکتی۔ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ لانگ مارچ کو درخواست گزاروں کے حلقوں سے گزرنے کی اجازت دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ارکان قانون کے مطابق لانگ مارچ کو خوش آمدید کہیں گے اور راستے میں غیر ضروری رکاوٹیں کھڑی نہ کی… مزید پڑھیں
Tuesday, 6 October 2026 – 15:41 #
مذاکرات کی ناکامی، شوکت یوسف زئی نے حکومت کو ذمہ دار قرار دے دیا
پشاور: پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے ترجمان شوکت یوسف زئی نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا ذمہ دار وفاقی وزرا کو قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں شوکت یوسف زئی نے کہا کہ حکومت نے خود مذاکرات میں 99 فیصد معاملات پر اتفاق رائے کا دعویٰ کیا تھا، تو پھر مذاکرات سے پیچھے ہٹنے کی وجہ کیا تھی۔ ان کے مطابق باقی ایک فیصد نکات کے حل کے لیے مزید وقت دیا جاسکتا تھا۔ انہوں نے وفاقی وزرا کی جانب سے پی ٹی آئی پر سہولت کاری کے الزامات کو بے بنیاد… مزید پڑھیں
Tuesday, 6 October 2026 – 14:34 #
مارچ اور دھرنے ختم کریں گے تو مذاکرات کریں گے،وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مارچ اور دھرنے ختم کیے جائیں تو حکومت بات چیت کے لیے تیار ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ ڈھائی سال کے دوران مسلسل محنت اور ٹیم ورک کے ذریعے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان کے مطابق مشکل حالات میں میکرو اکنامک استحکام حاصل کیا گیا اور یہی پاکستانی قوم کی خواہش ہے کہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر آگے لے جایا… مزید پڑھیں
Tuesday, 6 October 2026 – 13:27 #
مذاکرات کو جان بوجھ کر نتیجہ خیز نہیں بننے دیا گیا،طلال چودھری
وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے الزام عائد کیا ہے کہ اپوزیشن مذاکرات کے حوالے سے کئی حقائق سامنے نہیں لا رہی اور آخری مرحلے پر ایسی شرائط عائد کی گئیں جن کے باعث بات چیت کامیاب نہ ہوسکی۔ پریس کانفرنس میں طلال چودھری نے بتایا کہ اپوزیشن کی مذاکراتی ٹیم اسلام آباد سے پشاور گئی، جہاں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے ملاقات اور بات چیت ہوئی۔ ان کے مطابق مذاکرات میں معاہدے کے بنیادی نکات پر اتفاق رائے بھی ہوگیا تھا جبکہ وزیراعلیٰ کو مذاکراتی عمل میں باقاعدہ شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا… مزید پڑھیں
Tuesday, 6 October 2026 – 12:11 #
خیبرپختونخوا کی صورتحال، صدر اور وزیراعظم میں آج اہم مشاورت
خیبرپختونخوا کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کے لیے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان آج اہم ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مملکت سے ملاقات آج شام تقریباً 4 بجے ایوان صدر میں ہونے کا امکان ہے، جس میں انہیں اہم حکومتی فیصلوں سے متعلق اعتماد میں لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات، خیبرپختونخوا میں جاری سیاسی سرگرمیوں اور احتجاجی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس موقع پر… مزید پڑھیں
Tuesday, 6 October 2026 – 12:08 #
پی ٹی آئی لانگ مارچ، پشاور میں میٹرک سپلیمنٹری امتحانات ملتوی
پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث پشاور میں میٹرک کے ضمنی امتحانات کے بعض پرچے ملتوی کردیے گئے۔ پشاور تعلیمی بورڈ کے مطابق میٹرک ضمنی امتحانات دوم 2026 کے تحت 7 سے 10 اکتوبر تک ہونے والے تمام پرچے مؤخر کیے گئے ہیں۔ بورڈ کے کنٹرولر کا کہنا ہے کہ ملتوی کیے گئے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، جبکہ 10 اکتوبر کے بعد ہونے والے امتحانات پہلے سے جاری کردہ نظام الاوقات کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔ طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخوں سے… مزید پڑھیں
Tuesday, 6 October 2026 – 11:57 #
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان 24 گھنٹوں میں دوبارہ مذاکرات کی امیدہے، فواد چودھری
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دوبارہ مذاکرات شروع ہونے کی امید ہے۔ لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بات چیت کا عمل جاری رہنا مثبت پیش رفت ہے اور سیاسی استحکام کے لیے مذاکرات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مکہ معاہدے پر عمل درآمد کی جانب پیش رفت ہو رہی ہے، جو وزارت خارجہ کا ایک اہم فیصلہ ہے۔ دوسری جانب ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے… مزید پڑھیں
Tuesday, 6 October 2026 – 10:30 #
ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، گورنر خیبرپختونخوا
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی یارک ٹول پلازہ سے واپسی پر ردعمل دیتے ہوئے ان پر طنزیہ تنقید کی ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور مشکل حالات میں کارکنوں کو آگے رکھتے اور خود پیچھے ہٹ جاتے ہیں، یہ طرزِ عمل ان کے لیے نیا نہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا کے مطابق علی امین گنڈاپور نے یارک ٹول پلازہ سے واپسی کے دوران کارکنوں کو دفعہ 144 کے نفاذ کی وجہ بتائی، تاہم ضلعی انتظامیہ کا متعلقہ نوٹیفکیشن موجود ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دفعہ 144 ڈی آئی… مزید پڑھیں