لائیو معاہدہ نہ ہوا تو بجلی گھر۔پلوں کو نشانہ بنائیں گے۔ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی

امریکہ ایران حملوں کی  تازہ ترین اپ ڈیٹ

July 15, 2026 · Live, اہم خبریں
Wednesday, 15 July 2026 – 12:32 #
جنوبی ایران پر حالیہ حملوں میں 30 سے زائد شہری جاں بحق
ایران کی حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقوں پر حالیہ حملوں میں 30 سے زائد شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور شہید ہونے والوں کی یاد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔” فاطمہ مہاجرانی نے مزید کہا کہ ایرانی حکومت ہر ممکن طریقے سے عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی اور متاثرہ علاقوں کی ہر سطح پر مدد جاری رکھی… مزید پڑھیں
Wednesday, 15 July 2026 – 12:31 #
امریکہ کی ایران سے منسلک 50 سے زائد افراد، کمپنیوں اور جہازوں پر پابندیاں
امریکہ نے ایران کے شپنگ نیٹ ورک سے منسلک 50 سے زائد افراد، کمپنیوں اور بحری جہازوں پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ پابندیاں ایرانی تیل کی تجارت سے وابستہ کاروباری شخصیت محمد حسین شمخانی سے منسلک مبینہ نیٹ ورک پر لگائی گئی ہیں، جس پر پابندیوں سے بچنے اور غیرقانونی شپنگ سرگرمیوں میں معاونت کا الزام ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ محمد حسین شمخانی کا نیٹ ورک ایران کی تیل برآمدات کو جاری رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ امریکہ نے کہا کہ ان پابندیوں کا مقصد ان افراد،… مزید پڑھیں
Wednesday, 15 July 2026 – 12:30 #
ایران کے چابہار میں امریکی میزائل حملہ۔ریسکیو واچ ٹاور دوبارہ نشانہ بن گیا
ایرانی مقامی میڈیا کے مطابق ایران کے ساحلی شہر چابہار میں واقع ایک بحری واچ ٹاور پر امریکہ نے دوسرا میزائل حملہ کیا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نشانہ بننے والی یہ تنصیب شہری مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے اور اس کا استعمال سمندری سلامتی، بحری نگرانی اور سمندر میں لاپتا یا مشکل میں پھنسنے والے ماہی گیروں کی تلاش اور امدادی کارروائیوں کے لیے کیا جاتا ہے۔ تاحال اس حملے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان یا مزید نقصانات کی سرکاری تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ مزید پڑھیں
Wednesday, 15 July 2026 – 11:40 #
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے۔ آبنائے ہرمز کے قریب متعدد اہداف نشانہ بنائے
امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کے خلاف ایک نئی فوجی کارروائی مکمل کی، جس میں آبنائے ہرمز اور ایرانی ساحلی علاقوں کے قریب درجنوں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی مرکزی کمان (سینٹ کام) کے مطابق سات گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن میں لڑاکا طیاروں، ڈرونز اور بحری جنگی جہازوں نے ایرانی میزائل اور ڈرون تنصیبات، بحری صلاحیتوں اور ساحلی دفاعی نظام پر انتہائی درست نشانے والے ہتھیاروں سے حملے کیے۔ سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کی تجارتی جہاز رانی اور شہری عملے کے لیے خطرہ پیدا… مزید پڑھیں
Wednesday, 15 July 2026 – 11:32 #
ایران پر جنگ مسلط ہوئی تو عراقی مزاحمتی گروہ میدان میں آئیں گے۔کتائب حزب اللہ
ایران کی حمایت یافتہ عراقی تنظیم کتائب حزب اللہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف نئی جنگ شروع کی گئی تو عراقی مزاحمتی گروہ فوری طور پر اس میں شامل ہو جائیں گے۔ تنظیم کے عہدیدار ابو مجاہد العساف نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جنگ مسلط کی گئی تو مزاحمتی قوتوں کی شرکت فوری اور یقینی ہوگی۔ ایران کی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا کہ “یہ فیصلہ ہمارے نظریے پر مبنی ہے اور اس پر کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ مزید پڑھیں
Wednesday, 15 July 2026 – 11:31 #
ایران کا اردن اور کویت کے عوام سے امریکی اڈے ختم کرانے کا مطالبہ
ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اردن کے علاقے ازرق میں واقع امریکی فضائی اڈے پر ایک تازہ حملہ کیا ہے، جس کے بعد اس نے اردن کے عوام سے ملک میں امریکی فوجی موجودگی کی مخالفت کرنے کی اپیل کی ہے۔ آئی آر جی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ آپریشن “نصر 2” کی چھٹی لہر کے دوران امریکی ایف-15، ایف-16 اور ایف-35 لڑاکا طیاروں کے شیلٹرز اور متعدد ایم کیو-9 ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا۔ بیان میں اردن کے عوام سے کہا گیا کہ وہ اپنے ملک میں امریکی… مزید پڑھیں
Wednesday, 15 July 2026 – 11:30 #
امریکی حملے میں ایران کے گندم ذخیرہ کرنے والے سائلو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران کے مغربی صوبے خوزستان کے ضلع ہوویزہ میں امریکی میزائل حملے کے نتیجے میں گندم ذخیرہ کرنے والے ایک سائلو کو نشانہ بنایا گیا۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق خوزستان کے نائب گورنر نے بتایا کہ رات گئے امریکی میزائل اس گندم ذخیرہ کرنے والی تنصیب پر آ کر گرے، تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ صوبائی حکام کے مطابق حملے کے بعد متعلقہ اداروں نے صورتحال کا جائزہ لیا، جبکہ نقصان کی نوعیت کا مزید تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔   مزید پڑھیں
Wednesday, 15 July 2026 – 11:30 #
ایران کے شہر دہلوران میں منرل واٹر فیکٹری کو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔حکام
ایران میں مقامی حکام نے خبر دی ہے کہ دہلوران شہر کے قریب منرل واٹر کی ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ بی بی سی فارسی کے مطابق دہلوران کے گورنر نے بدھ کی صبح ایران میں خبر رساں ایجنسیوں کو بتایا کہ ’دہلوران شہر کے ضلع موسیان میں ایک منرل واٹر بنانے والی فیکٹری کو دشمن کے تین میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔‘ مقامی حکام کے مطابق حملے میں کوئی انسانی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم نقصان کی حد کا ابھی تک مکمل طور پر پتہ نہیں چل سکا۔ یاد رہے کہ بدھ کی صبح سینٹکام نے ایران… مزید پڑھیں
Wednesday, 15 July 2026 – 11:29 #
امریکی ناکہ بندی سے قبل ایرانی جہاز تیزی سے آبنائے ہرمز عبورکرگئے
شپنگ مانیٹرنگ ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق امریکی ناکہ بندی نافذ ہونے سے قبل منگل کے روز آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا، جن میں زیادہ تر ایران سے منسلک تجارتی جہاز تھے۔ جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والے ادارے کپلر کے مطابق منگل کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 11 جہازوں میں سے 9 نے ایرانی راستہ اختیار کیا۔ اعداد و شمار کے مطابق آبنائے ہرمز سے نکلنے والے ایرانی برآمدی جہازوں میں 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والا ایک انتہائی بڑا آئل ٹینکر، ریفائنڈ پیٹرولیم… مزید پڑھیں
Wednesday, 15 July 2026 – 11:27 #
معاہدہ نہ ہوا تو بجلی گھر۔پلوں کو نشانہ بنائیں گے۔ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی