مسلسل 12ویں روز بھی امریکی حملے نہ رکے،یمنی حوثیوں کا دو سعودی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایران امریکہ کشیدگی کی تازہ ترین اپ ڈیٹ

July 25, 2026 · Live
Thursday, 23 July 2026 – 15:33 #
وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، حوثی حملوں کی مذمت
 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں بحیرۂ احمر میں سعودی تیل بردار جہازوں پر ہونے والے مبینہ حوثی حملوں سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات ناقابل قبول ہیں، جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور بحری تجارت کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل وقت… مزید پڑھیں
Thursday, 23 July 2026 – 15:23 #
ایران کا اردن اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ
تہران: ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملوں کے جواب میں اردن اور کویت میں امریکی فوج سے منسلک تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ اردن میں امریکی دفاعی نظام سے متعلق متعدد اہداف، جن میں مبینہ طور پر ریڈار، میزائل دفاعی نظام اور ایک ہیلی کاپٹر ہینگر شامل ہیں، حملوں کی زد میں آئے۔ دوسری جانب اردن کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے متعدد میزائل اور… مزید پڑھیں
Thursday, 23 July 2026 – 13:54 #
ایران کی جانب سے مذاکرات کے لیے متعدد رابطے کیے گئے ہیں،مارکو روبیو
منیلا: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے معاملے پر کہا ہے کہ واشنگٹن سفارتی حل کا راستہ بند نہیں کرنا چاہتا، تاہم تہران کو اپنے رویے میں تبدیلی لانا ہوگی۔ آسیان اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کی جانب سے مذاکرات کے لیے متعدد رابطے کیے گئے ہیں، تاہم امریکا تہران کے اقدامات کو قریب سے دیکھ رہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر ایران واقعی کسی معاہدے کے لیے سنجیدہ ہے تو امریکا بات چیت کے لیے تیار ہے، لیکن اگر ایسا… مزید پڑھیں
Thursday, 23 July 2026 – 13:34 #
مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے سفری الرٹ جاری
واشنگٹن: امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث اپنے شہریوں کے لیے سفری انتباہ جاری کرتے ہوئے خطے کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ سکیورٹی صورتحال تشویشناک ہے اور کسی بھی وقت حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں، اس لیے امریکی شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ بیان میں مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی شہریوں کو بھی محتاط رہنے، مقامی صورتحال سے باخبر رہنے اور امریکی سفارت خانوں و قونصل خانوں کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ امریکی حکام… مزید پڑھیں
Thursday, 23 July 2026 – 12:23 #
اردن میں امریکی ریڈار سسٹم اور ہیلی کاپٹر ہینگر تباہ کرنے کا ایرانی دعویٰ
تہران: ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اردن میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہوئے متعدد دفاعی نظام اور عسکری تنصیبات کو نقصان پہنچایا ہے۔ ایرانی سرکاری ذرائع کے مطابق جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران امریکی فوج کے مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں جدید دفاعی نظام بھی شامل تھے۔ دعوے کے مطابق حملے میں تھاڈ میزائل دفاعی نظام کا ریڈار، پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام، سی ریم ریڈار اور ایک ہیلی کاپٹر ہینگر کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی حکام نے اس کارروائی کو حالیہ علاقائی کشیدگی… مزید پڑھیں
Thursday, 23 July 2026 – 11:57 #
بحیرہ احمر میں سعودی جہاز پر حملہ، سعودی عرب نے واقعے کی تصدیق کر دی
ریاض: سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں ایک سعودی کمپنی کے تجارتی جہاز کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں جہاز کو نقصان پہنچا، تاہم تمام عملہ محفوظ رہا۔ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اینسیلیا نامی جہاز، جو ایک سعودی کمپنی کی ملکیت ہے، بحیرہ احمر سے گزرنے کے دوران حملے کی زد میں آیا۔ حکام کے مطابق حملے کے نتیجے میں جہاز کے اگلے حصے میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم بروقت اقدامات کے باعث آگ پر قابو پا لیا گیا اور کسی جانی… مزید پڑھیں
Thursday, 23 July 2026 – 10:57 #
ایران کا امریکا کو سخت انتباہ،کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان
تہران: ایران نے امریکا کو ایک بار پھر سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سرزمین، اہم تنصیبات یا قومی مفادات کے خلاف کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ایران اپنی خودمختاری، قومی سلامتی اور عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ان کے مطابق اگر ایران یا اس کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا تو اس کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا… مزید پڑھیں
Thursday, 23 July 2026 – 10:13 #
ایران پر امریکی حملوں کے بعد خام تیل 96 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا
لندن: مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایران پر امریکی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق خطے میں جاری تنازع کے باعث عالمی تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات نے سرمایہ کاروں کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ تازہ تجارتی اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 2 فیصد اضافے کے بعد 96 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جو حالیہ ہفتوں کی بلند ترین سطح قرار دی جا رہی ہے۔ ادھر امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام… مزید پڑھیں
Thursday, 23 July 2026 – 09:39 #
ایرانی ڈرونز کا فضائی دفاعی نظام نے راستہ روک دیا،کویتی فوج کا دعویٰ
کویتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے آنے والے ڈرونز کا بروقت مقابلہ کیا۔ اس حوالے سے فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان بھی جاری کیا۔ بیان کے مطابق فضائی دفاعی یونٹس کو ممکنہ خطرے کے پیش نظر متحرک کیا گیا، جس کے بعد ایران کی سمت سے آنے والے ڈرونز کا سامنا کیا گیا۔ تاہم ڈرونز کی تعداد، ان کے انجام یا ممکنہ نقصانات کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جنوبی ایران… مزید پڑھیں
Thursday, 23 July 2026 – 09:26 #
آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر میں دھماکا،دو جہاز واپس لوٹ گئے،پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب ایک تیل بردار جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا کر دھماکے کا شکار ہوگیا، جبکہ اس کے بعد مزید دو آئل ٹینکروں نے اپنا سفر روک کر واپس رخ موڑ لیا۔ پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تین تیل بردار جہاز آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایرانی دعوے کے مطابق یہ راستہ بارودی سرنگوں سے متاثر تھا اور جہازوں نے مبینہ طور پر امریکی فوج کی ترغیب پر اس راستے کا انتخاب کیا۔ بیان میں مزید… مزید پڑھیں
Thursday, 23 July 2026 – 09:19 #
ایران میں مزید دھماکے، جاسک اور بوشہر میں حملوں کی اطلاعات
ایران میں جاری کشیدگی کے دوران مختلف علاقوں سے مزید دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں جاسک اور بوشہر میں حملوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق مذکورہ علاقوں کو فضائی حملوں اور میزائل کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا، تاہم حملوں کی نوعیت اور ممکنہ نقصانات سے متعلق مکمل تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔ بوشہر کے نائب گورنر برائے سیاسی و سکیورٹی امور احسان جہانیان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بوشہر میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں کسی جانی… مزید پڑھیں
Thursday, 23 July 2026 – 09:12 #
حوثیوں کا دو سعودی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کر دیا
یمن کی حوثی تحریک انصار اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحیرہ احمر میں سعودی عرب کے دو آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا۔ تنظیم کے مطابق یہ کارروائی اس بحری ناکہ بندی کی مبینہ خلاف ورزی کے بعد کی گئی جو حوثیوں نے حالیہ دنوں میں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انصار اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ متعلقہ آئل ٹینکرز نے گروپ کی ہدایات اور بحری پابندیوں کو نظر انداز کیا، جس کے بعد انہیں ہدف بنایا گیا۔ دوسری جانب سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ بحیرہ احمر… مزید پڑھیں
Thursday, 23 July 2026 – 09:08 #
ایران کی میزائل اور ڈرون تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا،امریکی فوج
 مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران امریکی فوج نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف مسلسل 12ویں رات کی گئی کارروائیوں میں متعدد عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹکام) کے مطابق حملوں میں ایران کی بحری صلاحیتوں، میزائل اور ڈرون ذخیرہ کرنے والی تنصیبات، ساحلی نگرانی کے مراکز اور فضائی دفاعی نظام سے متعلق مقامات کو ہدف بنایا گیا۔ سینٹکام نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کی سمندری راستوں پر حملے کرنے کی صلاحیت مزید محدود ہوئی ہے، جس سے تجارتی جہازوں اور بین الاقوامی بحری… مزید پڑھیں