آبنائے ہرمز سے 4 بحری جہاز گزر گئے-تیل قیمتوں میں ایک ڈالر کمی

ایران امریکہ کشیدگی کی تازہ ترین اپ ڈیٹ

August 1, 2026 · Live
بریکنگ | Friday, 31 July 2026 – 15:04 #
المی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک ڈالر سے زائد کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک ڈالر سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث ماہانہ بنیاد پر قیمتیں اب بھی تقریباً 20 فیصد اضافے کی جانب گامزن ہیں۔

برینٹ خام تیل کے فیوچر معاہدوں کی قیمت 1.03 ڈالر یا 1.2 فیصد کمی کے بعد 88 ڈالر فی بیرل تک آ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 1.50 ڈالر یا 1.8 فیصد گر کر 82.09 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

اس کے باوجود دونوں عالمی معیار کے خام تیل کی قیمتیں ماہانہ بنیاد پر تقریباً 20 فیصد اضافے کی راہ پر ہیں، جس کی بڑی وجہ خلیجی خطے میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی ہے۔

فلپ نووا کی تجزیہ کار پریانکا سچدیوا کے مطابق اگرچہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ احمر سے آئل ٹینکروں کی آمدورفت جاری ہے، لیکن بڑھتے ہوئے سکیورٹی خدشات کے باعث مال برداری کے اخراجات اور انشورنس پریمیم میں اضافہ ہوا ہے، جس نے تیل کی قیمتوں میں جغرافیائی سیاسی خطرات کا عنصر شامل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ بلند ترین سطح سے قیمتوں میں کچھ کمی ضرور آئی ہے، تاہم مجموعی رجحان اب بھی مضبوط دکھائی دیتا ہے۔

Friday, 31 July 2026 – 15:03 #
آبنائے ہرمز سے آج چار بحری جہاز گزر گئے، تیل بردار ٹینکر بھی شامل

آبنائے ہرمز سے آج چار بحری جہاز بحفاظت گزر گئے، جن میں خلیجی خام تیل لے جانے والے دو بڑے آئل ٹینکر بھی شامل ہیں، جبکہ ایک روز قبل تین تجارتی جہاز اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرے تھے۔

جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی تجزیاتی کمپنی کلیپر کے اعداد و شمار، جنہیں خبر رساں ادارے رائٹرز نے نقل کیا ہے، کے مطابق آج آبنائے ہرمز سے مجموعی طور پر چار بحری جہاز گزرے، جن میں خام تیل سے بھرے دو انتہائی بڑے آئل ٹینکر (وی ایل سی سی) بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق **اسپین بی** نامی ٹینکر اس وقت متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ فجیرہ کے قریب لنگر انداز ہے۔ یہ جہاز 12 جولائی کو سعودی عرب کی بندرگاہ رأس تنورہ سے لادا گیا خام تیل لے کر روانہ ہوا تھا۔

دوسرا ٹینکر **نوبل** عراق کی بندرگاہ بصرہ سے 25 جولائی کو لادا گیا خام تیل لے کر چین کی جانب سفر کر رہا ہے۔

اس سے ایک روز قبل دستیاب اعداد و شمار کے مطابق تین تجارتی بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے تھے، جو عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمندری راستہ تصور کیا جاتا ہے۔

بریکنگ | Thursday, 30 July 2026 – 19:22 #
امریکہ کے 3 ایف 35 طیارے تباہ کرنے کا ایرانی دعوی

پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اردن کے الازرق ایئر بیس پر میزائل حملے میں تین امریکی ایف-35 لڑاکا طیارے مکمل طور پر تباہ ہو گئے،اور مزید تین طیاروں کو شدید نقصان پہنچا۔ تاہم اس دعوے کی تاحال امریکی یا اردنی حکام، یا کسی آزاد ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

پاسداران انقلاب کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے کہا کہ یہ حملہ جزیرہ قشم میں دو رہائشی گھروں پرامریکی فضائی حملوں کے جواب میں کیا گیا۔ اس کے مطابق ان حملوں میں ایک بچے سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک اور دو دیگر بچے زخمی ہوئے تھے۔

پاسدارانِ انقلاب نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ الازرق ایئر بیس پر لڑاکا طیاروں کی تنصیب اور مرمت کے ایک ہینگر کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد امریکی افسران اور فنی عملے کے ارکان ہلاک ہوئے۔ تاہم اس حوالے سے کوئی مخصوص تعداد یا مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب اردن کی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے داغے گئے پانچ میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیے تھے اور حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اردن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کی صبح فضائی دفاعی نظام نے ایران سے آنے والے 5 میزائلوں کو نشانہ بنایا جو اردن کی سرزمین کو ہدف بنا رہے تھے۔ ترجمان کے مطابق میزائلوں کا سراغ لگا کر انہیں روکا گیا اور دفاعی منصوبوں کے مطابق مار گرایا گیا۔اردنی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی کہ میزائلوں کو روکنے کی کارروائی مؤثر اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دی گئی، جس کے نتیجے میں ملک کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

Thursday, 30 July 2026 – 14:11 #
متحدہ عرب امارات کی جانب سے سعودی تیل تنصیبات پر ڈرون حملوں کی مذمت
متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سعودی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب پر ہونے والے حملے خطے کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اس کی سلامتی و خودمختاری کے تحفظ کے لیے حمایت جاری رکھے گا۔ اماراتی حکام نے زور دیا کہ خطے میں امن و… مزید پڑھیں
Thursday, 30 July 2026 – 14:11 #
کویت میں ایرانی حملے کے دوران چینی کمپنی کی عمارت متاثر، ایک کارکن ہلاک
کویت کی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے شمالی علاقے میں ایک چینی کمپنی کی عمارت کو نشانہ بنانے والے حملے میں ایک کارکن ہلاک ہوگیا ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق حملے کے نتیجے میں عمارت کو شدید مالی نقصان پہنچا، جبکہ واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات شروع کردیے ہیں۔ کویتی فوج کے میجر جنرل سعود عبدالعزیز العتیبی نے بتایا کہ مسلح افواج ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکام شہریوں اور… مزید پڑھیں
Thursday, 30 July 2026 – 14:10 #
ایران اور امریکا کا تنازع مزید نہیں پھیلنا چاہیے، دفتر خارجہ
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان خلیج، بحیرہ احمر اور آبنائے ہرمز کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور خطے میں پائیدار امن کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات کو ہی مؤثر راستہ سمجھتا ہے۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان تکنیکی مذاکرات کی بحالی اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کے لیے سفارتی رابطے جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کے مطابق پاکستان تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ کشیدگی میں کمی لائی جا سکے اور… مزید پڑھیں
Thursday, 30 July 2026 – 14:10 #
عراق نے سعودی عرب پر حملے سے متعلق الزامات پر ثبوت طلب کر لیے
عراق نے سعودی عرب پر ہونے والے حملے میں اپنی سرزمین کے استعمال سے متعلق الزامات پر ثبوت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک اس حوالے سے کوئی قابلِ اعتماد شواہد فراہم نہیں کیے گئے۔ عراقی مسلح افواج کے کمانڈر اِن چیف کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر عراق کی سرزمین حملے کے لیے استعمال ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے تو اس کے ثبوت پیش کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی فریق نے تاحال اس حوالے سے کوئی شواہد فراہم نہیں کیے۔ ترجمان نے کہا کہ عراقی حکومت ملکی… مزید پڑھیں
Thursday, 30 July 2026 – 14:10 #
عراق نے سعودی عرب پر حملے سے متعلق الزامات پر ثبوت طلب کر لیے
عراق نے سعودی عرب پر ہونے والے حملے میں اپنی سرزمین کے استعمال سے متعلق الزامات پر ثبوت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک اس حوالے سے کوئی قابلِ اعتماد شواہد فراہم نہیں کیے گئے۔ عراقی مسلح افواج کے کمانڈر اِن چیف کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر عراق کی سرزمین حملے کے لیے استعمال ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے تو اس کے ثبوت پیش کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی فریق نے تاحال اس حوالے سے کوئی شواہد فراہم نہیں کیے۔ ترجمان نے کہا کہ عراقی حکومت ملکی… مزید پڑھیں
Thursday, 30 July 2026 – 12:56 #
متحدہ عرب امارات کی جانب سے سعودی تیل تنصیبات پر ڈرون حملوں کی مذمت
متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سعودی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب پر ہونے والے حملے خطے کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اس کی سلامتی و خودمختاری کے تحفظ کے لیے حمایت جاری رکھے گا۔ اماراتی حکام نے زور دیا کہ خطے میں امن و… مزید پڑھیں
Thursday, 30 July 2026 – 11:31 #
اردنی فوج نے5ایرانی میزائل تباہ کرنے کی تصدیق کر دی
اردن کا دعویٰ، ایران سے آنے والے 5 میزائل فضا میں تباہ کر دیے گئے اردن کی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ایران سے آنے والے پانچ میزائلوں کو ملکی حدود میں داخل ہونے سے قبل ہی فضا میں تباہ کر دیا۔ اردنی فوج کے مطابق جمعرات کی صبح فضائی دفاعی نظام نے ایران سے داغے گئے میزائلوں کی نشاندہی کی، جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں پہلے سے موجود دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ تمام پانچوں میزائل کامیابی سے ناکارہ بنا… مزید پڑھیں
Thursday, 30 July 2026 – 11:20 #
ایران کے جزیرے قشم میں رہائشی عمارت پر حملہ،3 افراد جاں بحق
ایران کے جزیرہ قشم میں ایک رہائشی عمارت پر ہونے والے مبینہ فضائی حملے کے بعد امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملبے سے ایک اور بچے کو زندہ نکال لیا گیا، جبکہ حملے میں تین افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق متاثرہ عمارت میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد رہائش پذیر تھے۔ ریسکیو ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور ممکنہ متاثرین تک رسائی کے لیے مسلسل امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق زخمی ہونے والے دو بچے، جن کی عمریں 7 اور 9 سال بتائی جا… مزید پڑھیں
Thursday, 30 July 2026 – 11:20 #
ایران کے جزیرے قشم میں رہائشی عمارت پر حملہ،3 افراد جاں بحق
ایران کے جزیرہ قشم میں ایک رہائشی عمارت پر ہونے والے مبینہ فضائی حملے کے بعد امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملبے سے ایک اور بچے کو زندہ نکال لیا گیا، جبکہ حملے میں تین افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق متاثرہ عمارت میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد رہائش پذیر تھے۔ ریسکیو ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور ممکنہ متاثرین تک رسائی کے لیے مسلسل امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق زخمی ہونے والے دو بچے، جن کی عمریں 7 اور 9 سال بتائی جا… مزید پڑھیں
Thursday, 30 July 2026 – 09:54 #
ٹرمپ پر ایران سے متعلق اہم فیصلہ کرنے کا دباؤ بڑھ گیا
ایران کے خلاف جاری امریکی فوجی کارروائیوں کے تناظر میں واشنگٹن کی عسکری اور سیاسی قیادت کے درمیان آئندہ حکمتِ عملی پر مختلف آراء سامنے آنے کی اطلاعات ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون کے بعض اعلیٰ حکام اس بات پر مختلف مؤقف رکھتے ہیں کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کا دائرہ کار موجودہ سطح پر رکھا جائے یا اسے مزید وسعت دی جائے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر ایران کے خلاف مزید وسیع فضائی کارروائیوں کے حامی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان… مزید پڑھیں
Thursday, 30 July 2026 – 09:42 #
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات
سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے وائٹ ہاؤس میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کی، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال، علاقائی سلامتی اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران سعودی وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب خطے میں کشیدگی میں اضافے کے بجائے امن و استحکام اور سفارتی حل کا خواہاں ہے۔ رپورٹس کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب ایران کے ساتھ تصادم نہیں بلکہ کشیدگی میں کمی اور تنازعات… مزید پڑھیں
Thursday, 30 July 2026 – 09:21 #
قشم میں تباہ شدہ مکان کے ملبے سے افراد کی تلاش جاری
 ایران کے صوبہ ہرمزگان کے جزیرہ قشم میں مبینہ امریکی فضائی حملے کے بعد امدادی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق حملے سے متاثرہ ایک رہائشی مکان کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں مسلسل کام کر رہی ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امدادی کارروائیاں رات گئے شروع کی گئیں اور جمعرات کی صبح بھی بغیر وقفے کے جاری رہیں۔ متاثرہ مقام پر امدادی اداروں اور ریسکیو اہلکاروں نے ملبہ ہٹانے کا عمل تیز کر دیا ہے۔ ہرمزگان کے کرائسس مینجمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ قشم کے علاقے چاہ ٹنگو میں واقع… مزید پڑھیں
Thursday, 30 July 2026 – 09:17 #
سینٹکام کا پاسدارانِ انقلاب کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
 امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکی افواج پر مبینہ میزائل حملے کی کوشش کے جواب میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کی گئی، جس میں پاسدارانِ انقلاب سے منسلک متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ سینٹکام کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں ایران کی جانب سے اردن میں امریکی فوجی اڈوں اور آبنائے ہرمز میں موجود جہازوں پر مبینہ حملوں کے ردِعمل میں کی گئیں۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ حملے مشرقی امریکی وقت کے مطابق بدھ کی شام شروع ہوئے اور تقریباً ایک گھنٹے تک جاری… مزید پڑھیں
Thursday, 30 July 2026 – 09:09 #
قشم، اہواز اور آبادان سمیت کئی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں
امریکا کی جانب سے ایران پر تازہ فضائی حملوں کے اعلان کے بعد ملک کے مختلف علاقوں سے دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق صوبہ ہرمزگان کے جزیرہ قشم میں علی الصبح فضائی حملے کی اطلاع ملی۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ قشم شہر کے علاقے چاہ ٹنگو میں ایک رہائشی مقام کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا گیا، تاہم جانی و مالی نقصان کی مکمل تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔ ادھر صوبہ خوزستان کے حکام نے آبادان کے نواحی علاقوں میں حملوں کی… مزید پڑھیں
Thursday, 30 July 2026 – 08:56 #
ایران امریکا کشیدگی کے باوجود تیل سستا ہوگیا
امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 1.29 ڈالر کمی کے بعد 89.45 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 56 سینٹ یا 0.66 فیصد کمی کے ساتھ 83.90 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔ ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی کے باوجود تیل بردار جہازوں کی معمول کے مطابق آمدورفت جاری رہنے سے سپلائی میں کسی بڑی رکاوٹ کا خدشہ پیدا… مزید پڑھیں
Thursday, 30 July 2026 – 08:48 #
امریکہ کا ایران پر جوابی حملہ، مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی
مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی نے ایک بار پھر شدت اختیار کر لی ہے۔ امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ امریکی افواج پر مبینہ حملے کی کوشش کے جواب میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی گئی ہے۔ سینٹکام کے مطابق یہ حملے اردن میں امریکی فوجی اڈوں اور آبنائے ہرمز میں موجود بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش کے ردِعمل میں کیے گئے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کا مقصد خطے میں تعینات امریکی افواج اور مفادات کا دفاع کرنا تھا۔ رپورٹس کے مطابق حالیہ صورتحال… مزید پڑھیں
Wednesday, 29 July 2026 – 12:37 #
امریکا اور امارات جدید دفاعی ٹیکنالوجی کے لیے مشترکہ پلیٹ فارم پر متفق
واشنگٹن: امریکا اور متحدہ عرب امارات نے دفاعی شعبے میں مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے مشترکہ اے آئی ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا ہے، جبکہ نئی مشترکہ ٹاسک فورس آئندہ چند ہفتوں میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کرے گی۔ سینٹکام کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس میں امریکا اور متحدہ عرب امارات کے مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سائنس اور سائبر سکیورٹی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے 20 ماہرین شامل ہوں گے، جو مختلف مشترکہ منصوبوں پر کام… مزید پڑھیں
Wednesday, 29 July 2026 – 12:37 #
واشنگٹن میں نیتن یاہو کے خلاف بڑا احتجاج، مظاہرین کا گرفتاری کا مطالبہ
 واشنگٹن: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دورۂ امریکا کے دوران واشنگٹن ڈی سی میں ان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ سینکڑوں مظاہرین نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کرے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید بارش کے باوجود مظاہرین فلسطینی پرچم اور مختلف بینرز اٹھائے وائٹ ہاؤس کی جانب مارچ کرتے رہے۔ احتجاج کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور پولیس کی بڑی تعداد تعینات رہی۔ رپورٹس کے مطابق مظاہرین کے ایک گروپ نے جارج ٹاؤن میں واقع… مزید پڑھیں
Wednesday, 29 July 2026 – 12:36 #
ایران نے دفاعی نظام بہتر بنانے کے لیے چین کا رخ کر لیا، رائٹرز
 تہران: برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل نظام خریدنے کا معاہدہ کیا ہے تاکہ اپنی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ رائٹرز کے مطابق ایران اور چین کے درمیان 300 سے 400 تک مین پیڈ فضائی دفاعی میزائل نظام کی خریداری کا معاہدہ طے پایا ہے، جس کی مالیت تقریباً 60 سے 70 ملین ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کو آئندہ چند ہفتوں میں کیو ڈبلیو 12 اور ایف این 16 طرز کے میزائلوں کی پہلی کھیپ موصول ہونے کا… مزید پڑھیں
Wednesday, 29 July 2026 – 11:31 #
حوثیوں کا سعودی جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
 صنعا: یمن کے حوثی گروہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سعودی عرب کا ایک جاسوس ڈرون یمن کے شمالی صوبے صعدہ کی فضائی حدود میں تباہ کر دیا ہے۔ حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اپنے بیان میں کہا کہ کرائیل طرز کے ڈرون کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ صعدہ گورنریٹ کی فضائی حدود میں مبینہ طور پر نگرانی کی سرگرمیوں میں مصروف تھا۔ ترجمان کے مطابق حوثی فضائی دفاعی یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کو مار گرایا، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ڈرون کو کس دفاعی نظام یا ہتھیار کے… مزید پڑھیں
Wednesday, 29 July 2026 – 11:29 #
ایران سے داغے گئے پانچ میزائل فضا میں تباہ کر دیے گئے،اردن 
عمان: اردن کی فضائی دفاعی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے داغے گئے پانچ میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا ہے۔ اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ناکارہ بنا دیا۔ یہ بیان امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹکام) کے اس دعوے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا، جس میں کہا گیا تھا کہ ایران کی جانب سے اردن کی سمت داغے گئے تمام میزائلوں کو کامیابی سے روک لیا گیا ہے۔ اس سے قبل ایران کے پاسداران… مزید پڑھیں
Wednesday, 29 July 2026 – 10:30 #
امریکا اور امارات جدید دفاعی ٹیکنالوجی کے لیے مشترکہ پلیٹ فارم پر متفق
واشنگٹن: امریکا اور متحدہ عرب امارات نے دفاعی شعبے میں مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے مشترکہ اے آئی ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا ہے، جبکہ نئی مشترکہ ٹاسک فورس آئندہ چند ہفتوں میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کرے گی۔ سینٹکام کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس میں امریکا اور متحدہ عرب امارات کے مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سائنس اور سائبر سکیورٹی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے 20 ماہرین شامل ہوں گے، جو مختلف مشترکہ منصوبوں پر کام… مزید پڑھیں
Wednesday, 29 July 2026 – 10:23 #
پاسدارانِ انقلاب کی کارروائی، تین آئل ٹینکر تحویل میں لینے کا دعویٰ
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تین آئل ٹینکروں کو روک لیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ متعلقہ آئل ٹینکروں کو پہلے محفوظ بحری راستہ اختیار کرنے کی تنبیہ کی گئی تھی، تاہم انتباہ کے باوجود وہ مبینہ طور پر غیر محفوظ اور غیر قانونی راستے پر سفر جاری رکھے ہوئے تھے۔ بیان کے مطابق چند گھنٹے قبل کارروائی کرتے ہوئے ان تینوں آئل ٹینکروں کو روک دیا گیا۔ ایرانی حکام نے ٹینکروں کی شناخت، ان کے پرچم، مالکان یا انہیں کس مقام پر روکا گیا،… مزید پڑھیں
Wednesday, 29 July 2026 – 10:04 #
دوسری جنگ بندی کے بعد ایران کا امریکی اڈوں پر پہلا میزائل حملہ
دوسری جنگ بندی کے بعد پہلی بار ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے، جہاں ایران نے امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اردن میں واقع امریکی فوج کے فضائی اڈے اور امریکی مرکزی کمان (سینٹکام) کے ایک مرکز پر متعدد بیلسٹک میزائل داغے گئے۔ ایرانی حکام نے اس کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران کے منجمد اثاثوں سے متعلق اقدامات کرنے والے ممالک کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دوسری جانب امریکی فوج کا… مزید پڑھیں
Wednesday, 29 July 2026 – 09:59 #
ایرانی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل 3 فیصد سے زائد مہنگا
ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات عالمی تیل مارکیٹ پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں، جہاں ایرانی میزائل حملوں کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں تین فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 2.71 ڈالر اضافے کے بعد 87.70 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 2.26 ڈالر اضافے کے ساتھ 82.80 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔ اسی دوران اماراتی مربن خام تیل کی قیمت بھی بڑھ کر 84 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق… مزید پڑھیں
Wednesday, 29 July 2026 – 09:54 #
ایران نے قطر کارروائی میں جاں بحق پائلٹ کی شناخت ظاہر کر دی
ایرانی فوج نے قطر میں واقع امریکی العدید فوجی اڈے پر ہونے والی کارروائی کے دوران جاں بحق ہونے والے چار پائلٹوں میں سے ایک کی شناخت کی تصدیق کر دی ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق بریگیڈیئر جنرل مجید کاظمی کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان کی باقیات جلد ایران منتقل کی جائیں گی۔ رپورٹس کے مطابق بریگیڈیئر جنرل مجید کاظمی ایرانی فضائیہ کے ایس یو-24 جنگی طیارے کے پائلٹ تھے اور انہیں قطر میں امریکی العدید اڈے پر کیے گئے فضائی آپریشن میں شریک قرار دیا گیا… مزید پڑھیں
Wednesday, 29 July 2026 – 09:33 #
ایران کا اچانک میزائل حملہ ناکام، تمام میزائل تباہ کر دیے گئے: امریکا
امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ایک اچانک میزائل کارروائی کو ناکام بنا دیا گیا اور داغے گئے تمام بیلسٹک میزائل فضائی دفاعی نظام کے ذریعے راستے ہی میں تباہ کر دیے گئے۔ امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹکام) کے مطابق حملہ منگل کی شام امریکی وقت کے مطابق کیا گیا، تاہم کسی بھی امریکی فوجی اڈے یا تنصیب کو نقصان نہیں پہنچا۔ سینٹکام نے حملے کے ممکنہ اہداف کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے ساتھ ہی ایران… مزید پڑھیں
Wednesday, 29 July 2026 – 09:27 #
سعودی عرب نے ڈرون حملوں کا جواب عراق میں فضائی کارروائی سے دے دیا
  سعودی وزارت دفاع کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے تعاون سے عراق میں ایران سے منسلک مسلح گروپوں کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی سعودی تیل تنصیبات پر حالیہ ڈرون حملوں کے جواب میں کی گئی۔ بیان کے مطابق ایران نواز گروپوں نے سعودی توانائی کے اہم مراکز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے عراق سے آنے والے متعدد ڈرون ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیے۔ دوسری جانب امریکی سینٹ کام نے بھی ایکس پر جاری… مزید پڑھیں
Wednesday, 29 July 2026 – 09:27 #
ایران نے آبنائے ہرمز سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کر دی
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز کو دوبارہ سابقہ صورتحال پر بحال کر دیا گیا تو ایران اپنی کامیابی کو مکمل نہیں سمجھے گا۔ سرکاری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ ایران نے گزشتہ 15 روز کے دوران امریکا سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کی اور تہران اپنے مؤقف پر قائم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بعض ممالک نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے لیے متبادل جنوبی راستہ تجویز کیا ہے، تاہم ایران کے مطابق یہ تجویز دونوں ممالک… مزید پڑھیں
Wednesday, 29 July 2026 – 09:24 #
ایران نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کی تصدیق کر دی
ایران نے اردن میں واقع امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی امریکی اقدامات کے جواب میں کی گئی۔ پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس کی ایروسپیس فورس نے اردن میں موجود امریکی فوج کے فضائی اڈے اور امریکی مرکزی کمان (سینٹکام) کے ایک مرکز کو متعدد بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ بیان کے مطابق یہ حملہ امریکا کی مبینہ جارحانہ کارروائیوں کے ردعمل میں کیا گیا، جبکہ ایرانی حکام نے اسے اپنی دفاعی حکمت عملی کا حصہ قرار دیا ہے۔ دوسری جانب امریکی فوج… مزید پڑھیں