ٹرمپ کا ایران پر تازہ حملوں کا حکم، بجلی گھر، آئل ریفائنریز اور توانائی تنصیبات نشانے پر

ایران امریکہ کشیدگی کی تازہ ترین اپ ڈیٹ

August 2, 2026 · Live
Saturday, 1 August 2026 – 13:32 #
قطر تین لاپتا پائلٹس کے بارے میں کچھ نہیں جانتا،ایران کا دعویٰ
تہران: ایرانی فوج کے ترجمان امیر محمد اکرمینیا نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر رواں سال مارچ میں لاپتا ہونے والے تین ایرانی پائلٹس کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کر رہا ہے، جبکہ اس معاملے کی تحقیقات اب بھی جاری ہیں۔ بی بی سی فارسی کے مطابق سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امیر محمد اکرمینیا نے کہا کہ ایرانی حکام لاپتا پائلٹس کی تلاش اور حقائق جاننے کے لیے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم قطری حکام کا مؤقف ہے کہ انہیں ان پائلٹس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں۔ ایرانی… مزید پڑھیں
Saturday, 1 August 2026 – 12:32 #
فضائی دفاعی نظام نے ڈرون حملے ناکام بنا دیے،کویت کا دعویٰ
کویت کی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام ایران کی جانب سے کیے گئے مبینہ ڈرون حملوں کا مقابلہ کر رہا ہے۔ کویتی فوج کے جنرل اسٹاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری اگر کسی دھماکے کی آواز سنیں تو یہ فضائی دفاعی نظام کی جانب سے ممکنہ حملوں کو روکنے کی کارروائی کا حصہ ہو سکتا ہے۔ فوج نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکام کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔… مزید پڑھیں
Saturday, 1 August 2026 – 12:29 #
عمان کے قریب آئل ٹینکر کے پاس دھماکے کی اطلاع
عمان کے قریب سمندری حدود میں ایک اور آئل ٹینکر کے پاس دھماکے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی کے مطابق آئل ٹینکر کے کپتان نے جہاز کے قریب پانی میں زور دار دھماکے اور بڑا چھینٹا اٹھنے کی اطلاع دی برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی کے مطابق سنیچر کے روز ایک آئل ٹینکر کے کپتان نے اطلاع دی کہ خصب سے تقریباً 34 کلومیٹر شمال مشرق میں جہاز کے قریب پانی کا بڑا چھینٹا اٹھا اور دھماکے کی آواز سنائی دی۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد صورتحال کا جائزہ… مزید پڑھیں
Saturday, 1 August 2026 – 12:00 #
امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ میں ایران کامیاب رہا،باقر قالیباف کا دعویٰ
تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ تنازع میں ایران کامیاب رہا ہے۔ باقر قالیباف نے کہا کہ اس کامیابی کو سیاسی، قانونی اور سفارتی سطح پر بھی مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، جبکہ دنیا کو ایران کی اس کامیابی کو تسلیم کرنا چاہیے۔ ایرانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ ملک کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قومی اتحاد اور یکجہتی انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط ایران کے لیے عوام، خاندانوں اور پورے معاشرے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ باقر قالیباف نے مزید کہا کہ… مزید پڑھیں
Saturday, 1 August 2026 – 11:11 #
امریکا ایران کشیدگی سے عالمی عدم استحکام بڑھ رہا ہے، اقوام متحدہ
نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی امن اور اقتصادی استحکام کے لیے سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہے۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ اگر موجودہ صورتحال مزید بگڑتی ہے تو اس کے نتائج نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔ ان کے مطابق ایران سے متعلق تنازع نے توانائی کی عالمی منڈیوں، سپلائی چین اور زرعی شعبے کو بھی متاثر کیا ہے، جس کے باعث کھاد سمیت متعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا… مزید پڑھیں
Saturday, 1 August 2026 – 11:10 #
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے،امریکی میڈیا کا دعویٰ
واشنگٹن: امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ فوجی تنازع کے بعد امریکا کے میزائل دفاعی نظام کے ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق دفاعی حکام اور عسکری ماہرین نے میزائل دفاعی نظام کے ذخائر میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگ سے قبل امریکا کے پاس پیٹریاٹ میزائل انٹرسیپٹرز کی تعداد تقریباً 2,300 تھی، جو حالیہ تنازع کے بعد کم ہو کر 827 رہ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تھاڈ (THAAD) انٹرسیپٹرز کی تعداد… مزید پڑھیں
Saturday, 1 August 2026 – 11:10 #
پینٹاگون کا ایران پر ممکنہ حملوں کی رپورٹس پر تبصرے سے انکار
واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے ایران کی توانائی تنصیبات پر ممکنہ فوجی کارروائی سے متعلق میڈیا رپورٹس پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر کے حتمی فیصلے سے پہلے ممکنہ اہداف پر کوئی بیان نہیں دیا جائے گا۔ پینٹاگون کے چیف ترجمان شان پارنیل نے کہا کہ محکمہ دفاع ہر ممکن صورتحال کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایات ملنے پر کسی بھی وقت کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تاہم اس مرحلے پر کسی ممکنہ فوجی منصوبے یا اہداف پر بات کرنا مناسب نہیں۔ یہ بیان ایسے وقت… مزید پڑھیں
Saturday, 1 August 2026 – 11:09 #
امریکا نے ایرانی ایئر لائن ماہان ایئر پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
واشنگٹن: امریکا نے ایران کی معروف نجی فضائی کمپنی ماہان ایئر اور اس سے وابستہ بعض غیر ملکی اداروں اور افراد پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پابندیوں کی فہرست میں چین، بھارت، روس اور ایران سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر 6 ادارے اور افراد شامل کیے گئے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان میں بعض کمپنیاں ماہان ایئر کے لیے سیلز ایجنٹس کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ امریکی حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ ماہان ایئر ایران کے پاسداران انقلاب… مزید پڑھیں
Saturday, 1 August 2026 – 10:11 #

Saturday, 1 August 2026 – 09:42 #
پینٹاگون کا ایران پر ممکنہ حملوں کی رپورٹس پر تبصرے سے انکار
واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے ایران کی توانائی تنصیبات پر ممکنہ فوجی کارروائی سے متعلق میڈیا رپورٹس پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر کے حتمی فیصلے سے پہلے ممکنہ اہداف پر کوئی بیان نہیں دیا جائے گا۔ پینٹاگون کے چیف ترجمان شان پارنیل نے کہا کہ محکمہ دفاع ہر ممکن صورتحال کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایات ملنے پر کسی بھی وقت کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تاہم اس مرحلے پر کسی ممکنہ فوجی منصوبے یا اہداف پر بات کرنا مناسب نہیں۔ یہ بیان ایسے وقت… مزید پڑھیں
Saturday, 1 August 2026 – 09:15 #
امریکا ایران کشیدگی سے عالمی عدم استحکام بڑھ رہا ہے، اقوام متحدہ
نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی امن اور اقتصادی استحکام کے لیے سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہے۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ اگر موجودہ صورتحال مزید بگڑتی ہے تو اس کے نتائج نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔ ان کے مطابق ایران سے متعلق تنازع نے توانائی کی عالمی منڈیوں، سپلائی چین اور زرعی شعبے کو بھی متاثر کیا ہے، جس کے باعث کھاد سمیت متعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا… مزید پڑھیں
Saturday, 1 August 2026 – 08:48 #
حوثیوں کی باب المندب سے گزرنے والے جہازوں پر ٹول ٹیکس کی تردید
صنعاء: یمن میں حوثیوں کے زیرِ انتظام میری ٹائم کوآرڈینیشن باڈی نے باب المندب کی آبنائے سے گزرنے والے تجارتی جہازوں سے ٹول ٹیکس وصول کرنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور باب المندب سے گزرنے والے تمام تجارتی جہازوں کی آمدورفت بدستور معمول کے مطابق اور بغیر کسی ٹول فیس کے جاری ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ اس اہم عالمی بحری گزرگاہ پر ٹیکس یا فیس عائد کرنے کی اطلاعات درست… مزید پڑھیں
Saturday, 1 August 2026 – 08:41 #
حملے میں تعاون جارحیت تصور ہوگا،عباس عراقچی کا برطانیہ کو پیغام
تہران: ایران نے برطانیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی میں تعاون یا سہولت فراہم کرنا ناقابلِ قبول ہوگا اور اس کے قانونی نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی نے برطانیہ کے وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران واضح کیا کہ کسی دوسرے ملک پر حملے کے لیے کسی ریاست کی سرزمین یا فوجی تنصیبات کے استعمال کی اجازت بین الاقوامی قانون کے تحت جارحیت کے زمرے میں آ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورت… مزید پڑھیں
Saturday, 1 August 2026 – 08:34 #
حماس کے غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوج واپس نہیں بلائیں گے، اسرائیل
غزہ: اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ جب تک حماس مکمل طور پر ہتھیار نہیں ڈالتی، اسرائیلی فوج غزہ میں اپنی موجودہ پوزیشن برقرار رکھے گی اور کسی بھی قسم کا انخلا نہیں کیا جائے گا۔ ایک سینئر اسرائیلی عہدیدار کے مطابق اسرائیل کا مؤقف بدستور برقرار ہے کہ حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے کے بعد ہی غزہ میں فوجی تعیناتی کے حوالے سے کوئی پیش رفت ممکن ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی افواج فی الحال اپنی موجودہ دفاعی پوزیشن پر موجود رہیں گی۔ دوسری جانب حماس نے کہا ہے کہ وہ اپنے بھاری ہتھیار صرف اسی… مزید پڑھیں
Saturday, 1 August 2026 – 08:26 #
ٹرمپ کا ایران پر تازہ حملوں کا حکم،بجلی گھر، آئل ریفائنریز اور توانائی تنصیبات ہدف
واشنگٹن: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مجوزہ کارروائی ہفتے کے اختتام پر شروع کی جا سکتی ہے، جس میں ایران کے بجلی گھروں، آئل ریفائنریز اور دیگر توانائی سے متعلق اہم تنصیبات کو ممکنہ اہداف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اخبار کے مطابق اس ممکنہ فوجی دباؤ کا مقصد ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر کارروائی… مزید پڑھیں
Saturday, 1 August 2026 – 08:26 #
ایران کا امریکا اور اسرائیل کو دوٹوک انتباہ،حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان
تہران: ایران نے امریکا اور اسرائیل کو اہم تنصیبات پر کسی بھی ممکنہ حملے کے خلاف سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی قسم کی جارحیت کی گئی تو اس کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ ایرانی مسلح افواج کی خاتم الانبیا بریگیڈ کے سینئر کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی کا کہنا ہے کہ اب وہ دور گزر چکا جب حملہ آور کارروائی کے بعد محفوظ رہتے تھے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ غلط اندازوں پر مبنی کسی بھی فوجی اقدام کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا کہ ایران اپنی… مزید پڑھیں