استعفیٰ نہیں دوں گا،ڈٹا رہوں گا،ایرانی صدر کا دوٹوک اعلان

ایران امریکہ کشیدگی کی تازہ ترین اپ ڈیٹ

August 5, 2026 · Live
Tuesday, 4 August 2026 – 15:48 #
جان گارامینڈی نے ٹرمپ کو ایران جنگ پر آڑے ہاتھوں لے لیا
 واشنگٹن: امریکا کے ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس جان گارامینڈی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایران سے متعلق معاملات میں شفافیت نہ برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ سے متعلق اہم معلومات عوام سے پوشیدہ رکھی جا رہی ہیں۔ جان گارامینڈی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ ایران سے متعلق معاملات پر کانگریس کو خفیہ بریفنگز دی جا رہی ہیں، جس کے باعث ارکان عوام کے ساتھ مکمل معلومات شیئر نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پینٹاگون حساس معاملات پر کانگریس کو بند کمرے میں بریفنگ دیتا ہے، جس… مزید پڑھیں
Tuesday, 4 August 2026 – 14:52 #
اسرائیل سے براہِ راست مذاکرات قبول نہیں، حزب اللہ کا دوٹوک مؤقف
بیروت: حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ براہِ راست مذاکرات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے مذاکرات لبنان کے لیے فائدہ مند ثابت نہیں ہوں گے۔ روم میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان متوقع مذاکرات سے قبل اپنے ایک ٹیلی ویژن خطاب میں نعیم قاسم نے کہا کہ براہِ راست بات چیت لبنان کو شرمندگی، ذلت اور مسلسل سمجھوتوں کی طرف لے جا سکتی ہے۔ انہوں نے لبنان کے صدر جوزف عون پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں قومی اتحاد اور ثالث کے کردار کو مضبوط بنانا چاہیے… مزید پڑھیں
Tuesday, 4 August 2026 – 13:11 #
آبنائے ہرمز میں مشترکہ بحری راستے پر ایران اور عمان کے مذاکرات شروع
 تہران: ایران نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو بہتر اور محفوظ بنانے کے لیے عمان کے ساتھ مشترکہ بحری راستہ قائم کرنے کے معاملے پر بات چیت جاری ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان مذاکرات کا مقصد موجودہ بحری راستوں کے بجائے ایک مشترکہ درمیانی راہداری قائم کرنا ہے، جس سے دونوں ممالک کے مفادات اور سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر ہونے والی گفتگو میں کسی تیسرے ملک کی شمولیت نہیں ہے اور مذاکرات صرف ایران اور عمان… مزید پڑھیں
Tuesday, 4 August 2026 – 13:03 #
آبنائے ہرمز کی بندش، کویت کا متبادل آئل پائپ لائن منصوبے پر غور
کویت سٹی: آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے بعد کویت نے خام تیل کی برآمدات کے لیے متبادل راستوں پر غور شروع کر دیا ہے۔ کویتی حکام کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ ایک نئے آئل پائپ لائن منصوبے پر مشاورت جاری ہے، جس کا مقصد تیل کو متبادل راستوں سے عالمی منڈی تک پہنچانا ہے۔ کویتی وزیرِ تیل طارق سلیمان الرومی نے بتایا کہ مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔ ان میں ایک منصوبہ کویت کو سعودی عرب کے راستے بحیرۂ احمر یا عمان سے ملانے کا ہے، جبکہ… مزید پڑھیں
Tuesday, 4 August 2026 – 12:24 #
اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گے اور موجودہ صورتحال میں ثابت قدم رہیں گے۔ایرانی صدر
تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گے اور موجودہ صورتحال میں ثابت قدم رہیں گے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق صدر پزشکیان کے ایک ویڈیو بیان کے حصے نشر کیے گئے ہیں، جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت فوجی دستوں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور ملکی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ایرانی ذرائع کے مطابق صدر کے حالیہ بیانات کی مکمل ویڈیو اور متن جلد جاری کیا جائے گا، جس میں موجودہ حالات اور جنگ سے متعلق معاملات پر تفصیلی گفتگو شامل ہوگی۔ مسعود پزشکیان نے کہا… مزید پڑھیں
Tuesday, 4 August 2026 – 12:13 #
ٹرمپ انتظامیہ کو بڑا چیلنج، 25 ڈیموکریٹک ریاستوں نے مقدمہ دائر کردیا
 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں کے خلاف 25 ڈیموکریٹک ریاستوں نے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ ریاستوں کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مختلف تجارتی شراکت داروں اور یورپی یونین پر عائد کیے گئے نئے ٹیرف اختیارات سے تجاوز ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نئی محصولات کی پالیسی سے متعلق اقدامات انتظامی اختیارات کے دائرہ کار سے باہر ہیں اور اس سے ریاستوں اور کاروباری شعبے پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ڈیموکریٹک ریاستوں نے مؤقف اپنایا کہ یہ ٹیرف ان… مزید پڑھیں
Tuesday, 4 August 2026 – 11:49 #
مصر، قطر اور ترکیہ کا غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہارِ تشویش
انقرہ: ترکیہ، مصر اور قطر نے غزہ میں جنگ بندی کے دوران مبینہ اسرائیلی حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین پر معاہدے کی پاسداری کرنے پر زور دیا ہے۔ تینوں ممالک کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں طبی مراکز اور شہری علاقوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے اصولوں کے منافی ہے۔ بیان میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ جنگ بندی معاہدے کی ذمہ داریوں پر عمل کرے اور ایسے اقدامات سے گریز کرے جن سے شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہو۔ ترکیہ،… مزید پڑھیں
Tuesday, 4 August 2026 – 11:42 #
نیتن یاہو کا ٹرمپ کے غزہ منصوبے پر اعتراض، حماس سے متعلق نئی شرط عائد
 تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ کے مستقبل سے متعلق امریکی منصوبے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کی تعمیرِ نو سے پہلے حماس کو غیر مسلح کرنا ضروری ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے مطابق غزہ میں مستقل امن اور استحکام اسی صورت ممکن ہے جب وہاں موجود مسلح گروہوں کا خاتمہ کیا جائے اور علاقے کو عسکری سرگرمیوں سے پاک بنایا جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے امریکی نمائندے نکولائے ملادینوف سے ملاقات کے بعد کہا کہ غزہ سے متعلق بعض معاملات پر ان کا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ… مزید پڑھیں
Tuesday, 4 August 2026 – 10:50 #
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں نے پھر اُڑان بھر لی
عالمی منڈی میں کاروبار کے آغاز پر خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی بڑی وجہ مشرقِ وسطیٰ میں تیل کی فراہمی سے متعلق خدشات اور خطے میں جاری کشیدگی کو قرار دیا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً ایک فیصد سے زائد اضافے کے بعد 84 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل بھی تقریباً ایک فیصد مہنگا ہو گیا۔ ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ خطے کی غیر یقینی صورتحال اور ایران سے… مزید پڑھیں
Tuesday, 4 August 2026 – 10:14 #
سعودی ولی عہد اور صدر اردوان کا ٹیلیفونک رابطہ،بحیرہ احمر کی صورتحال پر تبادلۂ خیال
سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات، مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتحال اور بحیرہ احمر میں سیکیورٹی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ سعودی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا اور باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور بحیرہ احمر میں بین الاقوامی جہاز رانی… مزید پڑھیں
Tuesday, 4 August 2026 – 10:06 #
آبنائے ہرمز کے قریب تجارتی بحری جہاز پر مبینہ میزائل حملہ
آبنائے ہرمز کے قریب ایک تجارتی بحری جہاز پر مبینہ میزائل حملے کی اطلاع سامنے آئی ہے، جس کے بعد متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) کے مطابق عمان کے شہر الخصب کے شمال مشرق میں تقریباً 20 بحری میل کے فاصلے پر ایک تجارتی بحری جہاز نے ہنگامی مواصلاتی چینل وی ایچ ایف 16 کے ذریعے اطلاع دی کہ اسے نامعلوم میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں اور متعلقہ ادارے صورتحال… مزید پڑھیں
Tuesday, 4 August 2026 – 09:56 #
آبنائے ہرمز میں متبادل راستے کی اجازت نہیں دیں گے، ایران
ایران کے سپریم لیڈر کے سینیئر مشیر میجر جنرل محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کے حوالے سے اپنے مؤقف پر قائم ہے اور اسے امریکا کی شرائط کے مطابق دوبارہ کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر خطے میں کسی بھی قسم کے جنگی جہاز یا فوجی نقل و حرکت کی گئی تو ایران اس کا بھرپور جواب دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں کسی متبادل راستے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ محسن رضائی نے دعویٰ کیا کہ ایران کی جانب سے جاری… مزید پڑھیں