لائیو ایران پر امریکی حملوں کا سلسلہ مسلسل ساتویں شب بھی جاری۔سیرک شہر میں دھماکے

July 18, 2026 · Live, اہم خبریں

اہم نکات

ایران امریکہ کشیدگی کی  تازہ ترین اپ ڈیٹ

Saturday, 18 July 2026 – 10:56 #
فضائی حدود بند، کویت ایئرویز نے بیشتر پروازوں کا شیڈول تبدیل کردیا
ایرانی حملوں کے بعد فضائی حدود بند ہونے کے باعث کویت ایئرویز نے اپنی بیشتر پروازوں کا شیڈول تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کویت ایئرویز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری بیان میں کہا کہ آج فضائی حدود کی بندش کے باعث زیادہ تر پروازوں کو دوبارہ شیڈول کیا جا رہا ہے۔ ایئرلائن نے تمام مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں سے متعلق تازہ ترین معلومات پر مسلسل نظر رکھیں، کیونکہ کسی بھی تبدیلی سے متعلق اطلاع بکنگ کے وقت درج کیے گئے موبائل نمبرز پر ایس ایم ایس اور نوٹیفکیشنز… مزید پڑھیں
Saturday, 18 July 2026 – 10:25 #
ایران کا اقوامِ متحدہ سے امریکی حملے فوری روکنے کا مطالبہ
اقوامِ متحدہ میں ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور سلامتی کونسل کے صدر کو لکھے گئے خط میں ہرمزگان کے جنوبی صوبے میں پلوں، ریلوے سٹیشنوں اور رہائشی علاقوں پر ہونے والے مبینہ امریکی حملوں کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ ایرانی خبر رساں ادارے مہر نیوز کے مطابق سعید ایروانی نے کہا کہ ’یہ حملے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 2(4) کی ’کھلی خلاف ورزی‘ اور طاقت کے استعمال یا دھمکی دینے کی ممانعت کی خلاف ورزی ہیں۔ ایرانی سفیر کے مطابق جمعرات کی رات اور جمعہ کی صبح ہونے والے… مزید پڑھیں
Saturday, 18 July 2026 – 10:12 #
امریکی حملوں میں شہید 8 ایرانی شہریوں کی تصاویر جاری
ایران نے ہرمزگان صوبے پر امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے 8 شہریوں کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 خواتین، 4 مرد شامل ہیں، جبکہ مردوں میں 2 معذور بھائی بھی شامل تھے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں دعویٰ کیا کہ امریکا نے گزشتہ رات ہرمزگان میں اپنے “غیر قانونی حملوں” کے دوران پلوں کو نشانہ بنا کر ایک اور کھلا جنگی جرم کیا، جس کے نتیجے میں 8 بے گناہ ایرانی شہری مارے گئے۔ انہوں نے مزید… مزید پڑھیں
Saturday, 18 July 2026 – 10:00 #
امریکی فوج کی میزبانی کرنے والے ممالک جوابی کارروائی کے لیے تیار رہیں۔ پاسداران انقلاب
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی فوجی اڈوں کی میزبانی کرنے والے ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ “متناسب جوابی کارروائی” کے لیے تیار رہیں۔ نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق آئی آر جی سی نے ایسے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے شہری دفاعی یونٹس کو فعال کریں تاکہ شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے اور انہیں ممکنہ فوجی اہداف سے دور منتقل کیا جا سکے، کیونکہ ان کی سرزمین ایران کے خلاف جارحیت کے لیے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال ہو رہی ہے۔ تسنیم کی رپورٹ کے مطابق آئی… مزید پڑھیں
Saturday, 18 July 2026 – 09:54 #
ایرانی حملوں کے خلاف کویتی فضائی دفاع ایک بار پھر متحرک
کویتی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ تیسری مرتبہ ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کا جواب دے رہی ہے اور شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکام کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی اور سیکیورٹی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ کویتی فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری بیان میں کہا کہ اگر کہیں دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں تو وہ دراصل فضائی دفاعی نظام کی جانب سے دشمن کے حملوں کو ناکام بنانے کی کارروائی کی آوازیں ہیں۔ فوج نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پرسکون رہیں، غیر مصدقہ… مزید پڑھیں
Saturday, 18 July 2026 – 09:44 #
خطے میں کشیدگی۔امریکہ کی شہریوں کو مشرقِ وسطیٰ کاسفرمؤخر کرنے کی تلقین
امریکہ کے محکمہ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر امریکی شہریوں کو خطے کے سفر کے حوالے سے غیر معمولی احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ محکمہ خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری بیان میں کہا کہ “مشرقِ وسطیٰ میں شدید کشیدگی کے باعث سیکیورٹی کی صورتحال پیچیدہ ہے اور کسی بھی وقت غیر متوقع طور پر حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔” بیان میں امریکی شہریوں کو سختی سے مشورہ دیا گیا کہ وہ مشرقِ وسطیٰ جانے یا اس خطے سے گزرنے کے اپنے سفری منصوبوں پر دوبارہ… مزید پڑھیں
Saturday, 18 July 2026 – 09:25 #
ایران کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کا دعویٰ
ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ بحرین میں واقع امریکی فوجی اڈے پر کیے گئے میزائل حملوں میں امریکی فوجی اثاثوں اور ایندھن کے ٹینکوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ “عالمی استکبار کے جرائم” کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے بحرین کے شیخ عیسیٰ ایئر بیس پر موجود طیاروں کے ہینگر، پارکنگ ایریا، ایندھن کے ذخائر اور متعدد مواصلاتی پلوں کو نشانہ بنایا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکہ اس فوجی اڈے کو “خطے میں اہداف، خصوصاً ہمارے ملک،… مزید پڑھیں
Saturday, 18 July 2026 – 09:15 #
امریکی فوج نے ایران پر مسلسل سات راتوں کے حملے مکمل کرلیے
امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ رات کے وقت ایران کے خلاف مسلسل ساتویں رات ہونے والی فضائی کارروائیاں مکمل کر لی گئیں۔ اس سے قبل جمعے کی شب امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا تھا کہ ’اس کی افواج نے ایران پر حملوں کا ایک نیا دور شروع کیا ہے۔‘ سینٹ کام نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا تھا کہ ’یہ امریکی حملوں کی مسلسل ساتویں رات ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق ’کارروائیوں کے دوران نگرانی کے مراکز، فوجی لاجسٹک انفراسٹرکچر، زیرِ زمین اسلحہ گوداموں اور بحری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان میں کہا… مزید پڑھیں
Saturday, 18 July 2026 – 09:03 #
امریکی حملوں میں ہرمزگان میں مزید 3 افراد شہید، 8 زخمی
ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق صوبہ ہرمزگان کے ڈپٹی گورنر نے بتایا ہے کہ امریکی فضائی حملوں میں مزید 3 افراد شہید جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔ عہدیدار کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ہرمزگان میں امریکی حملوں کے نتیجے میں 8 شہری شہید ہوئے تھے۔ ایرانی حکام کے مطابق شہدا میں 4 خواتین، 2 معذور بھائیوں سمیت 4 مرد شامل تھے۔ حالیہ حملوں کے بعد صوبے میں جانی نقصان میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ مزید پڑھیں
Saturday, 18 July 2026 – 09:03 #
کویت نے ایرانی میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنا دیئے
کویتی فوج نے کہا ہے کہ گزشتہ صبح ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے دشمن کے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کو فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے روک دیا۔ فوجی بیان کے مطابق ایرانی حملوں کے دوران بجلی کی تنصیبات اور ڈی سیلینیشن پلانٹ سمیت اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کویتی فوج کا مزید کہنا ہے کہ ڈرون حملوں کے نتیجے میں چند فوجی اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ تمام زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ مزید پڑھیں
Saturday, 18 July 2026 – 09:03 #
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ،متعدد اہلکار زخمی
ایران نے امریکی حملوں کے جواب میں اردن میں قائم ایک امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی میزائل حملے میں امریکی فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہوئے، تاہم کسی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی۔ روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے سے قبل امریکی فوجیوں کا انخلا نہیں کیا گیا تھا، جس کے باعث جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا، تاہم اب تک ہلاکت کی کوئی سرکاری اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔ مزید پڑھیں
Saturday, 18 July 2026 – 09:02 #
جاسک پر امریکی راکٹ حملے، کئی دیہات کی پانی فراہمی معطل
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ ہرمزگان کے شہر جاسک پر ہونے والے میزائل حملوں میں بجلی کی تنصیبات اور سمندری پانی کو قابلِ استعمال بنانے والے ڈی سیلینیشن پمپ نشانہ بنے ہیں۔ ہرمزگان کے نائب گورنر کے مطابق امریکی راکٹوں نے ضلع جاسک کے ساحلی گاؤں بنجی کے ڈاک پر نصب پانی کے پمپوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں علاقے کے متعدد دیہات کو پینے کے پانی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔ صوبہ ہرمزگان کے ایک سرکاری عہدیدار نے مہر نیوز ایجنسی کو بتایا کہ گزشتہ رات کے حملوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا… مزید پڑھیں
Saturday, 18 July 2026 – 09:01 #
ایران پر امریکی حملوں کا سلسلہ مسلسل ساتویں شب بھی جاری۔سیرک شہر میں دھماکے
امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی افواج نے ایران پر حملوں کا ایک نیا دور شروع کیا ہے۔ سینٹ کام نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ یہ امریکی حملوں کی یہ مسلسل ساتویں رات ہے۔ ایران پر امریکہ کی آج مسلسل ساتویں شب بمباری، ایران کے شہر سیرک میں دھماکے سنے گئے۔ امریکی فوج نے کہا کہ ایرانی بندرگاہوں پر ناکہ بندی کے تین دنوں میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ تبدیل کرایا جبکہ ایک کو ناکارہ بنایا گیا۔ امریکی فوجی حکام کے مطابق ان حملوں کا مقصد، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر… مزید پڑھیں
Saturday, 18 July 2026 – 09:01 #
امریکی معاونت سے گزرنے والے 4 جہاز روک دیئے۔پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ
ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’امریکی فوج کی معاونت اور رہنمائی میں آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے چار جہازوں کو میزائل اور ڈرون کارروائی کے دوران روک دیا گیا ہے۔‘ بی بی سی فارسی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے ’فورس نے جہازوں کے مالکان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس اس علاقے سے گُزرنے کے حوالے سے پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے دی گئی ہدایات پر اور اس حوالے سے ہونے والے اعلان کی پابندی کریں۔ تاہم جہازوں کی… مزید پڑھیں
Saturday, 18 July 2026 – 09:00 #
ایران نے سعودی عرب میں امریکی اڈے پر میزائل داغ دیا۔امریکی عہدیدار کا دعویٰ
امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے ایک سینئر امریکی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ’ایران نے سعودی عرب میں واقع ایک امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل داغا ہے۔ بی بی سی فارسی نے ایگزیوس کی اس رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ ’اگر اس دعوے کی تصدیق ہو جاتے ہے تو یہ تقریباً چار ماہ کے دوران سعودی عرب پر ایران کا پہلا براہِ راست حملہ ہوگا۔ اس سے قبل سنیچر کی صبح سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے الخَرج اور ینبع کے شہروں کے لیے ’ممکنہ خطرے‘ کا انتباہ جاری کیا تھا، تاہم… مزید پڑھیں
Saturday, 18 July 2026 – 09:00 #
آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت تین ہفتوں کی کم ترین سطح پر
جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ میرین ٹریفک کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان دوبارہ شروع ہونے والی لڑائی کے باعث آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد گزشتہ تین ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ میرین ٹریفک کی تازہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز آبنائے ہرمز کے زیر نگرانی حصے سے صرف آٹھ جہازوں کی گزرگاہ کی تصدیق ہوئی، جبکہ اس سے ایک روز قبل یہ تعداد 15 تھی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ آٹھ میں سے سات جہاز ایرانی بحری راستے سے گزرے، جبکہ عمانی راستے… مزید پڑھیں
Saturday, 18 July 2026 – 08:59 #
امریکی حملے۔ جاسک اور بندرعباس کے قریب متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا
ایران کی نیم سرکاری تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی فوج نے ہفتے کی صبح جاسک کے قریب ایک مقام پر فوجی حملہ کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں ہونے والے نقصان یا ممکنہ جانی نقصان کی مکمل تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔ تسنیم کے مطابق ایک علیحدہ امریکی حملے میں بندر عباس۔رودان شاہراہ کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں اس اہم مواصلاتی راستے پر واقع دو پل شدید طور پر تباہ ہوگئے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں متعدد ایرانی شہری جاں بحق جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے… مزید پڑھیں
Saturday, 18 July 2026 – 08:59 #
اردن نے اپنی فضائی حدود میں داخل 10 ایرانی میزائل تباہ کر دیئے
اردن کی فوج نے کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ہفتے کی علی الصبح ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے 10 ایرانی میزائلوں کو کامیابی سے تباہ کر دیا۔ فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی مملکت کی خودمختاری کے تحفظ اور عوام کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے معمول کے دفاعی اقدامات کے تحت کی گئی۔ بیان کے مطابق میزائلوں کو تباہ کرنے کی کارروائی کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ مزید کہا گیا کہ رائل انجینیئرز کی ٹیموں نے میزائلوں کے ملبے… مزید پڑھیں
Saturday, 18 July 2026 – 08:58 #
ایران کے جوابی حملے جنوبی ساحلی علاقوں میں امن تک جاری رہیں گے۔ ایرانی جنرل
ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی ایرو سپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل مجید موسوی نے کہا ہے کہ ’دشمن کے خلاف ایران کے حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک ملک کے جنوبی ساحلی علاقوں اور آبنائے ہرمز میں دوبارہ امن بحال نہیں ہو جاتا۔ ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بریگیڈیئر جنرل موسوی نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا کہ ’پورا ایران اس وقت ایک ساتھ دشمن کے خلاف کھڑا ہے۔ تہران سے لے کر جنوب تک ملک کا ہر حصہ یکساں اہمیت رکھتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’ایران کے مختلف علاقوں سے… مزید پڑھیں