لائیو مسلسل 12ویں روز بھی امریکی حملے نہ رکے،یمنی حوثیوں کا دو سعودی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایران امریکہ کشیدگی کی تازہ ترین اپ ڈیٹ

July 23, 2026 · Live
Thursday, 23 July 2026 – 10:57 #
ایران کا امریکا کو سخت انتباہ،کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان
تہران: ایران نے امریکا کو ایک بار پھر سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سرزمین، اہم تنصیبات یا قومی مفادات کے خلاف کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ایران اپنی خودمختاری، قومی سلامتی اور عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ان کے مطابق اگر ایران یا اس کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا تو اس کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا… مزید پڑھیں
Thursday, 23 July 2026 – 10:13 #
ایران پر امریکی حملوں کے بعد خام تیل 96 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا
لندن: مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایران پر امریکی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق خطے میں جاری تنازع کے باعث عالمی تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات نے سرمایہ کاروں کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ تازہ تجارتی اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 2 فیصد اضافے کے بعد 96 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جو حالیہ ہفتوں کی بلند ترین سطح قرار دی جا رہی ہے۔ ادھر امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام… مزید پڑھیں
Thursday, 23 July 2026 – 09:39 #
ایرانی ڈرونز کا فضائی دفاعی نظام نے راستہ روک دیا،کویتی فوج کا دعویٰ
کویتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے آنے والے ڈرونز کا بروقت مقابلہ کیا۔ اس حوالے سے فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان بھی جاری کیا۔ بیان کے مطابق فضائی دفاعی یونٹس کو ممکنہ خطرے کے پیش نظر متحرک کیا گیا، جس کے بعد ایران کی سمت سے آنے والے ڈرونز کا سامنا کیا گیا۔ تاہم ڈرونز کی تعداد، ان کے انجام یا ممکنہ نقصانات کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جنوبی ایران… مزید پڑھیں
Thursday, 23 July 2026 – 09:26 #
آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر میں دھماکا،دو جہاز واپس لوٹ گئے،پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب ایک تیل بردار جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا کر دھماکے کا شکار ہوگیا، جبکہ اس کے بعد مزید دو آئل ٹینکروں نے اپنا سفر روک کر واپس رخ موڑ لیا۔ پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تین تیل بردار جہاز آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایرانی دعوے کے مطابق یہ راستہ بارودی سرنگوں سے متاثر تھا اور جہازوں نے مبینہ طور پر امریکی فوج کی ترغیب پر اس راستے کا انتخاب کیا۔ بیان میں مزید… مزید پڑھیں
Thursday, 23 July 2026 – 09:19 #
ایران میں مزید دھماکے، جاسک اور بوشہر میں حملوں کی اطلاعات
ایران میں جاری کشیدگی کے دوران مختلف علاقوں سے مزید دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں جاسک اور بوشہر میں حملوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق مذکورہ علاقوں کو فضائی حملوں اور میزائل کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا، تاہم حملوں کی نوعیت اور ممکنہ نقصانات سے متعلق مکمل تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔ بوشہر کے نائب گورنر برائے سیاسی و سکیورٹی امور احسان جہانیان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بوشہر میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں کسی جانی… مزید پڑھیں
Thursday, 23 July 2026 – 09:12 #
حوثیوں کا دو سعودی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کر دیا
یمن کی حوثی تحریک انصار اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحیرہ احمر میں سعودی عرب کے دو آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا۔ تنظیم کے مطابق یہ کارروائی اس بحری ناکہ بندی کی مبینہ خلاف ورزی کے بعد کی گئی جو حوثیوں نے حالیہ دنوں میں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انصار اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ متعلقہ آئل ٹینکرز نے گروپ کی ہدایات اور بحری پابندیوں کو نظر انداز کیا، جس کے بعد انہیں ہدف بنایا گیا۔ دوسری جانب سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ بحیرہ احمر… مزید پڑھیں
Thursday, 23 July 2026 – 09:08 #
ایران کی میزائل اور ڈرون تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا،امریکی فوج
 مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران امریکی فوج نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف مسلسل 12ویں رات کی گئی کارروائیوں میں متعدد عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹکام) کے مطابق حملوں میں ایران کی بحری صلاحیتوں، میزائل اور ڈرون ذخیرہ کرنے والی تنصیبات، ساحلی نگرانی کے مراکز اور فضائی دفاعی نظام سے متعلق مقامات کو ہدف بنایا گیا۔ سینٹکام نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کی سمندری راستوں پر حملے کرنے کی صلاحیت مزید محدود ہوئی ہے، جس سے تجارتی جہازوں اور بین الاقوامی بحری… مزید پڑھیں