امریکا کے ایران پر نئے حملے،ایرانشہر ائیرپورٹ پر تباہی، فائر فائٹر جاں بحق

امریکہ ایران حملوں کی  تازہ ترین اپ ڈیٹ

July 12, 2026 · Live
امریکا کے ایران پر نئے حملے،ایرانشہر ائیرپورٹ پر تباہی، فائر فائٹر جاں بحق

اہم نکات

امریکہ ایران حملوں کی  تازہ ترین اپ ڈیٹ

Thursday, 9 July 2026 – 14:35 #
8 اور 9 جولائی کو امریکی حملوں میں 14 افراد شہید،78 زخمی ہوئے، ایرانی وزارتِ صحت
 ایرانی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ 8 اور 9 جولائی کو ہونے والے امریکی حملوں میں 14 افراد شہید جبکہ 78 افراد زخمی ہوئے۔ وزارتِ صحت کے ترجمان حسین کرمانپور کے مطابق دو روز کے دوران مختلف حملوں میں ایران کے پانچ صوبے متاثر ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائیاں جنگ بندی کے باوجود کی گئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ زخمی ہونے والے 78 افراد میں سے 47 تاحال مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ دیگر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد اور علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق… مزید پڑھیں
Thursday, 9 July 2026 – 14:17 #
علی خامنہ ای کی میت مشہد پہنچ گئی، تدفین کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل
ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ ای کی میت لے جانے والا طیارہ ایران کے شہر مشہد پہنچ گیا، جہاں آج ان کی تدفین کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ ایرانی ذرائع کے مطابق مشہد میں آخری رسومات کا آغاز مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے متوقع ہے، جبکہ تدفین کی تقریب میں بڑی تعداد میں عوام اور حکام کی شرکت کی توقع کی جا رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران علی خامنہ ای کے تابوت کو ایران اور عراق کے مختلف شہروں میں عوامی دیدار کے لیے رکھا گیا، جہاں… مزید پڑھیں
Thursday, 9 July 2026 – 13:04 #
ایرانی، قطری وزرائے خارجہ کا اہم رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور خطے میں کشیدگی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ قطری وزیر خارجہ نے بات چیت کے دوران زور دیا کہ خطے میں مزید تناؤ سے بچنے کے لیے سفارتی ذرائع کو ترجیح دی جائے اور تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کو مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) میں طے شدہ شرائط پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانا چاہیے۔ ان کا… مزید پڑھیں
Thursday, 9 July 2026 – 11:34 #
امریکہ نے تہران اور مشہد کے درمیان ریلوے لائن تباہ کردی
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی حملے میں تہران سے مشہد جانے والی ریلوے لائن کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث مسافر ٹرین سروس متاثر ہوئی ہے۔ ایرانی ریڈیو ٹیلی ویژن (IRIB) کے مطابق گولستان صوبے میں ریلوے پل کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد مشہد کی جانب جانے والی ریل آمد و رفت عارضی طور پر روک دی گئی۔ https://twitter.com/iribnews_irib/status/2075095673012170995 حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ریلوے حصے کی مرمت کا کام جاری ہے اور ٹرین سروس جلد بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔   https://twitter.com/Karimalhussaini/status/2075058647156035934 رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ایران… مزید پڑھیں
Thursday, 9 July 2026 – 11:12 #
ایران سے نئی جنگ کے دوران ٹرمپ کو طیارہ بدلنا پڑ گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ترکیہ سے روانگی کے وقت اپنا طیارہ تبدیل کر لیا۔ ٹرمپ پہلے پرانے ایئر فورس ون طیارے پر ترکیہ سے روانہ ہوئے، تاہم بعد میں برطانیہ میں نئے صدارتی طیارے میں منتقل ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نیٹو سربراہی اجلاس کے سلسلے میں ترکیہ گئے تھے، جہاں سے واپسی پر انہوں نے غیر متوقع طور پر پرانے ’’بیبی بلیو‘‘ ایئر فورس ون طیارے کا استعمال کیا۔ بعد ازاں وہ برطانیہ کے رائل ایئر فورس ملڈن ہال اڈے پر نئے طیارے میں سوار ہوئے اور… مزید پڑھیں
Thursday, 9 July 2026 – 10:53 #
 ایران کے جنوب مغربی شہراہواز کے قریب امریکی حملے میں3 افرادشہید،متعدد زخمی
ایران کے جنوب مغربی شہر اہواز کے نواحی علاقے میں ہونے والے ایک حملے میں کم از کم تین افراد کے شہید اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق حملہ صبح کے ابتدائی اوقات میں اہواز کے مضافاتی علاقے میں کیا گیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد امدادی اور طبی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ خوزستان کے نائب گورنر برائے سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے امور نے بتایا کہ حملے میں ایک مقام… مزید پڑھیں
Thursday, 9 July 2026 – 10:15 #
امریکی اڈوں کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایاگیا،پاسداران انقلاب
ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت اور بحرین میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کے خلاف مشترکہ میزائل اور ڈرون کارروائی کی ہے۔ ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی حالیہ امریکی فوجی حملوں کے ردعمل میں کی گئی۔ بیان کے مطابق آپریشن کے ابتدائی مرحلے میں بحری اور فضائی یونٹس نے مشترکہ طور پر مختلف اہداف کو نشانہ بنایا۔ ایرانی مؤقف کے مطابق کویت میں واقع عریفجان اور علی السالم، جبکہ بحرین میں الجفیر اور شیخ عیسیٰ سے منسلک امریکی فوجی تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کو ہدف… مزید پڑھیں
Thursday, 9 July 2026 – 10:07 #
امریکی حملوں پر ایران کا اقوام متحدہ سے رجوع، احتجاجی خطوط ارسال
ایران نے حالیہ امریکی فوجی کارروائیوں کے خلاف اقوام متحدہ کی قیادت کو باضابطہ احتجاجی خطوط ارسال کرتے ہوئے ان حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو الگ الگ خطوط بھیجے، جن میں امریکی کارروائیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ خطوط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حالیہ حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف ہیں اور یہ اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں سے متصادم ہیں۔ ایران نے… مزید پڑھیں
Thursday, 9 July 2026 – 10:00 #
 ایرانی بحریہ کے ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ اگر کوئی غیر ملکی فوج ایران کے ساحلی علاقوں میں داخل ہونے یا فوجی کارروائی کی کوشش کرتی ہے تو اسے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اپنے بیان میں ریئر ایڈمرل سیاری نے دعویٰ کیا کہ ایران اپنی بحری دفاعی صلاحیت برقرار رکھے ہوئے ہے اور ملک کی مسلح افواج ہر ممکن خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے ان دعوؤں کو بھی مسترد کیا کہ ایران کی بحری قوت کو مکمل طور پر نقصان پہنچ چکا ہے۔ دوسری جانب ایران کے خاتم الانبیا… مزید پڑھیں
Thursday, 9 July 2026 – 09:11 #
ایران کے 90 فوجی اہداف پر امریکی حملوں کا دعویٰ
امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ فوجی کارروائی کے دوران ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں فضائی دفاعی نظام، میزائل اور ڈرون تنصیبات سمیت مختلف عسکری مراکز شامل تھے۔ سینٹ کام کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران ایران کے فضائی دفاعی نظام، ساحلی نگرانی کے مراکز، میزائل اور ڈرون ذخیرہ گاہوں، بحری صلاحیتوں اور ساحلی علاقوں میں قائم فوجی لاجسٹکس کے بنیادی ڈھانچے کو ہدف بنایا گیا۔ بیان کے مطابق اس سے ایک روز قبل… مزید پڑھیں
Thursday, 9 July 2026 – 09:05 #
امریکی پابندیوں میں سختی، ایران کا 6 کروڑ 30 لاکھ بیرل تیل پھنس گیا
 امریکا کی جانب سے ایرانی تیل کی فروخت سے متعلق پابندیوں میں نرمی کی مدت محدود کیے جانے کے بعد ایران کی خام تیل کی برآمدات کو بڑا دھچکا پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 6 کروڑ 30 لاکھ بیرل ایرانی خام تیل مختلف بحری راستوں میں ترسیل کے منتظر ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بحری جہازوں کی نقل و حرکت کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی خام تیل سے بھرے متعدد آئل ٹینکر خلیج فارس سے لے کر آبنائے ملاکا تک مختلف مقامات پر موجود ہیں۔… مزید پڑھیں
Thursday, 9 July 2026 – 08:39 #
آبنائے ہرمز بند کی تو فوجی کارروائی ہوگی،جے ڈی وینس
 امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی جہاز رانی میں رکاوٹ ڈالنے یا اس اہم بحری گزرگاہ کو بند کرنے کی کوشش کی گئی تو امریکا اس کا فوجی جواب دے گا۔ واشنگٹن ڈی سی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا نے اپنا مؤقف واضح کر دیا ہے کہ خطے میں بین الاقوامی بحری آمدورفت ہر صورت برقرار رہنی چاہیے۔ ان کے مطابق اگر ایران تجارتی اور بین الاقوامی جہازوں کو نشانہ بنانا بند کر دے تو امریکا بھی… مزید پڑھیں
Thursday, 9 July 2026 – 08:14 #
ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام، حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا
 ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی بھی فوجی کارروائی کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کسی حملے کو بغیر ردعمل کے نہیں چھوڑا جائے گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں قالیباف نے کہا کہ دھمکیوں، دباؤ اور وعدہ خلافی کی پالیسی اب مؤثر ثابت نہیں ہوگی۔ ان کے بقول اگر ایران کو نشانہ بنایا گیا تو مناسب اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے آبنائے ہرمز سے متعلق بھی امریکا کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا… مزید پڑھیں
Thursday, 9 July 2026 – 08:07 #
ایران پر امریکی حملوں کے بعد کویت میں سکیورٹی ہائی الرٹ
کویت کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام دشمن کی جانب سے ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کا مقابلہ کر رہا ہے، جبکہ عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری سرکاری بیان میں کویتی فوج نے کہا کہ اگر مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں تو شہری پریشان نہ ہوں، کیونکہ یہ فضائی دفاعی نظام کی جانب سے دشمن کے حملوں کو ناکام بنانے کی کارروائیوں کا حصہ ہیں۔ فوج نے شہریوں اور ملک میں مقیم غیر ملکی… مزید پڑھیں
Thursday, 9 July 2026 – 08:02 #
ایران معاہدہ کرنے کے لیے بے تاب ہے،ٹرمپ کا دعویٰ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے حال ہی میں امریکا سے رابطہ کیا ہے اور ممکنہ معاہدے کے لیے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ صدارتی طیارے ایئرفورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران معاہدہ کرنے کا خواہاں ہے، تاہم ان کے بقول ابھی یہ واضح نہیں کہ کسی ممکنہ معاہدے سے عملی فائدہ ہوگا یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصل سوال یہ ہے کہ اگر کوئی معاہدہ طے پا بھی جاتا ہے تو کیا ایران اس پر مکمل عمل درآمد کرے گا یا نہیں۔ ان کے مطابق… مزید پڑھیں
Thursday, 9 July 2026 – 07:59 #
ایران سے جنگ نہیں،صرف جوہری پروگرام ہدف ہے:ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کو باقاعدہ جنگ قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ کارروائیوں کا مقصد صرف ایران کی جوہری صلاحیت کو محدود کرنا ہے، نہ کہ وسیع پیمانے پر جنگ چھیڑنا۔ صدارتی طیارے ایئرفورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو مکمل جنگ کہنا درست نہیں ہوگا۔ ان کے مطابق امریکی اقدامات کا بنیادی مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا اور اس کی جوہری صلاحیت کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نہیں چاہتا کہ ایران… مزید پڑھیں
Thursday, 9 July 2026 – 07:47 #
بحرین میں خطرے کے سائرن بجا دیے گئے
بحرین کی وزارتِ داخلہ نے ملک میں خطرے کے سائرن بجائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ وزارتِ داخلہ نے اپنے سرکاری پیغام میں عوام سے کہا کہ وہ پرسکون رہیں، متعلقہ حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور احتیاطاً قریبی محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو جائیں۔ حکام کی جانب سے صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اس سے قبل امریکی افواج نے ایران کے مختلف علاقوں میں… مزید پڑھیں
Thursday, 9 July 2026 – 07:33 #
امریکا کے ایران پر نئے حملے،ایرانشہر ائیرپورٹ پر تباہی، فائر فائٹر جاں بحق
 ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی فوج نے جنوب مشرقی ایران کے ایرانشہر ائیرپورٹ کی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک فائر فائٹر جاں بحق ہوگیا۔ صوبہ سیستان و بلوچستان کے حکام کے مطابق مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے شہر میں یکے بعد دیگرے چار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ابتدائی جائزے میں معلوم ہوا کہ ائیرپورٹ کے فلائٹ آپریشنز کے شعبے اور محکمہ موسمیات کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، تاہم ڈیوٹی انجام دینے… مزید پڑھیں