ٹرمپ کا ایران پر نیا دباؤ،تجارتی جہازوں کے نقصانات ایرانی اثاثوں سے پورے کرنے کی تجویز
ایران امریکہ کشیدگی کی تازہ ترین اپ ڈیٹ
July 29, 2026 · Live
Tuesday, 28 July 2026 – 15:54 #
واشنگٹن میں نیتن یاہو مخالف مظاہرہ،فلسطین کے حق میں نعرے
واشنگٹن: اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دورۂ امریکا کے خلاف دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں مظاہرہ کیا گیا، جہاں مظاہرین نے فلسطین کے حق میں نعرے لگائے اور اسرائیل کی حمایت پر امریکی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ احتجاج میں شریک افراد نے فلسطینی پرچم اور مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر اسرائیل کی حمایت کے خاتمے اور غزہ سے متعلق امریکی پالیسی پر اعتراضات درج تھے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ امریکی حکومت عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے جاری وارنٹ کے تناظر میں نیتن یاہو کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔ دوسری جانب… مزید پڑھیں
Tuesday, 28 July 2026 – 14:49 #
نیتن یاہو ایران ایٹمی پروگرام پر تازہ معلوما ت ٹرمپ کو پیش کریں گے،عرب میڈیاکا دعویٰ
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو ایک اہم دورے پر امریکا روانہ ہو گئے ہیں، جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے۔ عرب میڈیا کا دعویٰ ہے کہ نیتن یاہو اس ملاقات میں ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق تازہ انٹیلی جنس معلومات اور حساس رپورٹس امریکی صدر کے سامنے پیش کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران، مشرقِ وسطیٰ کی سیکیورٹی صورتحال اور خطے کی حالیہ پیش رفت پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال متوقع ہے۔ عرب خبر رساں اداروں ’العریبیہ‘ اور الحدث‘ نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ نیتن یاہو اپنے دورے کے دوران… مزید پڑھیں
Tuesday, 28 July 2026 – 13:39 #
اسلام آباد مذاکرات میں امریکی منصوبہ قبول نہیں کیا گیا،کاظم غریب آبادی
تہران: ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ تہران نے ثالثوں کے ذریعے ہونے والے مذاکرات میں امریکی تجاویز کو مسترد کر دیا ہے۔ اپنے بیان میں کاظم غریب آبادی نے دعویٰ کیا کہ ایران نے امریکا کے بعض مطالبات کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے ان تجاویز کو قبول نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کا آغاز اسلام آباد میں ہوا تھا، جہاں امریکی وفد کی جانب سے ایک منصوبہ پیش کیا گیا، تاہم ایرانی وفد نے اسے مسترد کر دیا۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ کے مطابق امریکا نے مؤقف اختیار کیا تھا… مزید پڑھیں
Tuesday, 28 July 2026 – 11:42 #
ایرانی وزیر خارجہ کا سعودی اور عمانی ہم منصب سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عمان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطے کیے، جن میں خطے کی صورتحال، آبنائے ہرمز کی کشیدگی اور سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے، امن و استحکام کے قیام اور موجودہ صورتحال کے حل کے لیے سفارتی راستوں پر بات چیت کی گئی۔ یہ رابطے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب خلیجی خطے میں صورتحال پر تشویش بڑھ رہی ہے اور مختلف ممالک کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی… مزید پڑھیں
Tuesday, 28 July 2026 – 11:24 #
اقوام متحدہ کا اسرائیل سے جنوبی لبنان میں فوجی موجودگی ختم کرنے کا مطالبہ
بیروت: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ٹرک نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنوبی لبنان کے علاقوں میں اپنی موجودہ فوجی موجودگی ختم کرے اور گھروں کی مسماری کے اقدامات روکنے پر غور کرے۔ وولکر ٹرک نے لبنان کے دورے کے اختتام پر کہا کہ انہوں نے دورے کے دوران حکومتی حکام، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور اسرائیلی کارروائیوں سے متاثرہ بے گھر افراد سے ملاقاتیں کیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے لبنان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف… مزید پڑھیں
Tuesday, 28 July 2026 – 11:05 #
واشنگٹن میں ٹرمپ، زیلنسکی اور نیتن یاہو کی اہم ملاقاتیں آج
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے، جن میں مشرقِ وسطیٰ اور یوکرین کی تازہ صورتحال سمیت اہم عالمی امور پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق یہ ملاقاتیں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب مشرقِ وسطیٰ اور یوکرین میں جاری تنازعات حساس مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، جبکہ ان بحرانوں کے حل کے لیے عالمی سطح پر سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر یوکرین کی صورتحال، روس کے ساتھ جاری تنازع اور مستقبل کی حکمتِ… مزید پڑھیں
Tuesday, 28 July 2026 – 10:28 #
اسرائیل اور لبنان مذاکرات کا اگلا دور 4 اگست کو روم میں ہوگا
روم: اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری مذاکرات کا اگلا دور 4 اگست کو اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقد ہوگا، جہاں دونوں فریقین کے درمیان پہلے سے طے شدہ فریم ورک معاہدے پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں سرحدی تنازعات کے حل، دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی اور پائلٹ زونز کے دائرہ کار میں ممکنہ توسیع سمیت اہم امور زیر بحث آئیں گے۔ اس ملاقات کو خطے میں استحکام کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مجوزہ معاہدے کے… مزید پڑھیں
Tuesday, 28 July 2026 – 10:23 #
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی،برینٹ خام تیل 86.89 ڈالر فی بیرل پر آ گیا
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں منگل کے روز نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک ڈالر سے زائد کم ہو کر 86.89 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جو حالیہ دنوں کی کم ترین سطحوں میں شمار کی جا رہی ہے۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق قیمتوں میں یہ کمی امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی ممکنہ بحالی اور خطے میں کشیدگی میں عارضی کمی کی توقعات کے باعث سامنے آئی ہے۔ ان عوامل کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات میں بھی کمی دیکھی جا… مزید پڑھیں
Tuesday, 28 July 2026 – 10:23 #
امریکی بحری ناکہ بندی دہرائی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، ایران
ایران کی اعلیٰ فوجی کمان خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی بندرگاہوں یا بحری راستوں کی ناکہ بندی کی کوشش دوبارہ کی گئی تو تہران اسے تنازع کے دائرہ کار میں توسیع تصور کرے گا۔ ایرانی فوجی کمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ چند روز کے دوران امریکی سرگرمیوں کے باعث ایرانی تجارتی جہازوں، آئل ٹینکروں اور دیگر بحری جہازوں کو اپنے ساحلی اور علاقائی پانیوں میں دباؤ اور دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بیان میں کہا گیا کہ اس نوعیت کے اقدامات نہ صرف خطے میں… مزید پڑھیں
Tuesday, 28 July 2026 – 10:22 #
ٹرمپ کا ایران پر نیا دباؤ،تجارتی جہازوں کے نقصانات ایرانی اثاثوں سے پورے کرنے کی تجویز