لائیو دنیا کی تمام دولت بھی پیش کردی جائے تو بھی مجھے خرید نہیں سکتے،سہیل آفریدی،مارچ آج پشاور روانہ
حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد مارچ شروع
October 6, 2026 · Live
دنیا کی تمام دولت بھی پیش کردی جائے تو وہ خریدے نہیں جا سکتے،سہیل آفریدی،مارچ آج پشاور روانہ ہوگا
Tuesday, 6 October 2026 – 12:11 #
خیبرپختونخوا کی صورتحال، صدر اور وزیراعظم میں آج اہم مشاورت
خیبرپختونخوا کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کے لیے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان آج اہم ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مملکت سے ملاقات آج شام تقریباً 4 بجے ایوان صدر میں ہونے کا امکان ہے، جس میں انہیں اہم حکومتی فیصلوں سے متعلق اعتماد میں لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات، خیبرپختونخوا میں جاری سیاسی سرگرمیوں اور احتجاجی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس موقع پر… مزید پڑھیں
Tuesday, 6 October 2026 – 12:08 #
پی ٹی آئی لانگ مارچ، پشاور میں میٹرک سپلیمنٹری امتحانات ملتوی
پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث پشاور میں میٹرک کے ضمنی امتحانات کے بعض پرچے ملتوی کردیے گئے۔ پشاور تعلیمی بورڈ کے مطابق میٹرک ضمنی امتحانات دوم 2026 کے تحت 7 سے 10 اکتوبر تک ہونے والے تمام پرچے مؤخر کیے گئے ہیں۔ بورڈ کے کنٹرولر کا کہنا ہے کہ ملتوی کیے گئے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، جبکہ 10 اکتوبر کے بعد ہونے والے امتحانات پہلے سے جاری کردہ نظام الاوقات کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔ طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخوں سے… مزید پڑھیں
Tuesday, 6 October 2026 – 11:57 #
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان 24 گھنٹوں میں دوبارہ مذاکرات کی امیدہے، فواد چودھری
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دوبارہ مذاکرات شروع ہونے کی امید ہے۔ لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بات چیت کا عمل جاری رہنا مثبت پیش رفت ہے اور سیاسی استحکام کے لیے مذاکرات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مکہ معاہدے پر عمل درآمد کی جانب پیش رفت ہو رہی ہے، جو وزارت خارجہ کا ایک اہم فیصلہ ہے۔ دوسری جانب ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے… مزید پڑھیں
Tuesday, 6 October 2026 – 10:30 #
ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، گورنر خیبرپختونخوا
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی یارک ٹول پلازہ سے واپسی پر ردعمل دیتے ہوئے ان پر طنزیہ تنقید کی ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور مشکل حالات میں کارکنوں کو آگے رکھتے اور خود پیچھے ہٹ جاتے ہیں، یہ طرزِ عمل ان کے لیے نیا نہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا کے مطابق علی امین گنڈاپور نے یارک ٹول پلازہ سے واپسی کے دوران کارکنوں کو دفعہ 144 کے نفاذ کی وجہ بتائی، تاہم ضلعی انتظامیہ کا متعلقہ نوٹیفکیشن موجود ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دفعہ 144 ڈی آئی… مزید پڑھیں