آبنائے ہرمز ریڈ لائن ہے، خطے کا انفراسٹرکچر تباہ کر دیں گے، ایران کی دھمکی

امریکہ ایران حملوں کی  تازہ ترین اپ ڈیٹ

July 18, 2026 · Live, اہم خبریں

اہم نکات

امریکہ ایران حملوں کی  تازہ ترین اپ ڈیٹ

Friday, 17 July 2026 – 12:57 #
بحرین کا متعدد ایرانی فضائی حملے ناکام بنانے کا دعویٰ
بحرین کی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے آج ایران کی جانب سے کیے گئے متعدد فضائی حملوں کو ناکام بناتے ہوئے انہیں تباہ کر دیا۔ بحرینی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ “ایران نے جارحانہ رویہ جاری رکھتے ہوئے مملکت بحرین میں شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے بزدلانہ حملے کیے ہیں۔” فوج نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انتہائی احتیاط کریں، حملوں کے نتیجے میں زمین پر گرنے والی کسی بھی نامعلوم یا مشتبہ شے کے قریب نہ جائیں اور ایسی اشیا کی فوری طور پر متعلقہ حکام… مزید پڑھیں
Friday, 17 July 2026 – 12:32 #
اربیل کی فضاؤں میں آٹھ بارودی ڈرون مار گرائے گئے

شمالی عراق کے کردستان ریجن کے شہر اربیل کے اوپر امریکی اتحادی افواج نے آٹھ دھماکہ خیز ڈرون مار گرائے ہیں۔

عراقی خبر رساں ادارے (INA) کے مطابق کرد انسداد دہشت گردی فورسز نے بتایا کہ امریکی اتحادی افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان بارودی ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس واقعے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

Friday, 17 July 2026 – 12:22 #
عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر نامعلوم میزائل کی زد میں آگیا
برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے بتایا ہے کہ عمان کے ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر کو جمعرات کے روز نامعلوم نوعیت کے ایک پروجیکٹائل (میزائل یا گولہ) نے نشانہ بنایا۔ ادارے کے مطابق یہ واقعہ عمان کے شہر خصب سے تقریباً 19 بحری میل (35 کلومیٹر) مشرق میں اس وقت پیش آیا جب ٹینکر سمندر میں سفر کر رہا تھا۔ یو کے ایم ٹی او نے مزید بتایا کہ حملے کے باوجود جہاز کا تمام عملہ محفوظ ہے اور اس واقعے کے نتیجے میں ماحولیاتی نقصان کی بھی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تاہم حملے کی نوعیت… مزید پڑھیں
Friday, 17 July 2026 – 12:13 #
جنگ بندی کے بعد امریکی حملوں میں 38 شہری شہید، 400 زخمی ہوئے۔ایران
ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ بندی کے لیے ہونے والے مذاکرات کے باوجود امریکی حملوں میں اب تک 38 افراد شہید اور 400 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ 22 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے 60 روزہ مذاکراتی مدت پر بات چیت ہوئی تھی، تاہم اس کے بعد بھی امریکی حملے جاری رہے۔ ایران کے مطابق گزشتہ ہفتے جنگ بندی کا عمل متاثر ہوا اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر مسلسل جوابی حملے کر رہے ہیں۔ ادھر خطے… مزید پڑھیں
Friday, 17 July 2026 – 11:59 #
باب المندب بند ہوا تو عالمی تجارت کو شدید دھچکا لگ سکتا ہے۔ماہرین
ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے اس کے بنیادی ڈھانچے پر حملے جاری رکھے تو وہ یمن میں اپنے اتحادی حوثی گروپ کو بحیرہ احمر کے دہانے پر واقع اہم آبی گزرگاہ باب المندب بند کرنے کے لیے متحرک کر سکتا ہے۔ باب المندب آبنائے بحیرہ احمر کو خلیجِ عدن سے ملاتی ہے اور عالمی سطح پر تیل کی تجارت کے لیے نہایت اہم سمندری راستہ سمجھی جاتی ہے۔ اس کی اہمیت اس وقت مزید بڑھ گئی ہے جب ایران پہلے ہی آبنائے ہرمز بند کر چکا ہے، جہاں سے پرامن حالات میں دنیا کی تقریباً 20… مزید پڑھیں
Friday, 17 July 2026 – 11:47 #
چین اور پاکستان کا امریکہ، ایران مذاکرات بحال کرنے کا مطالبہ
چین اور پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی برقرار رکھنے اور مذاکرات کی بحالی پر زور دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق، یہ اتفاق رائے جمعرات کو شنگھائی میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سامنے آیا۔ وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق وانگ یی نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور جنگ بندی سے متعلق مفاہمتی یادداشت (سیز فائر مفاہمتی معاہدے) کی مکمل پاسداری کریں۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر… مزید پڑھیں
Friday, 17 July 2026 – 11:23 #
امریکہ، ایران کشیدگی میں اضافے سے عالمی منڈی میں تیل مہنگا
امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ایران نے یمن کے حوثی گروپ سے بحیرہ احمر کے ذریعے برآمدات کا راستہ بند رکھنے کے لیے تیار رہنے کو کہا ہے۔ جمعہ کو عالمی معیار سمجھے جانے والے برینٹ خام تیل کی قیمت 70 سینٹ یا تقریباً 0.83 فیصد اضافے کے بعد 84.93 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ ادھر بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فاتح بیرول نے خبردار کیا ہے کہ تیل کی فراہمی کا تحفظ اب بھی عالمی سطح… مزید پڑھیں
Friday, 17 July 2026 – 11:00 #
کویت میں امریکی فوجی اڈے پر جوابی حملے کا ایرانی دعویٰ
ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت میں قائم ایک امریکی فوجی اڈے پر جوابی حملہ کرتے ہوئے میزائل دفاعی ریڈار، اہم اسلحہ ڈپو اور دو ہائمارز زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل لانچرز کو نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے مہر کے مطابق، آئی آر جی سی کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی حالیہ امریکی حملوں کے جواب میں کی گئی، جن میں ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے، بالخصوص ٹیلی کمیونیکیشن اور ریلوے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ آئی آر جی سی نے… مزید پڑھیں
Friday, 17 July 2026 – 10:28 #
بغداد میں امریکی سفارت خانے کا سکیورٹی الرٹ،شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
بغداد میں امریکی سفارت خانے نے اربیل پر گزشتہ روز ہونے والے ڈرون حملے کے بعد عراق میں موجود امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ امریکی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی، اغوا، مسلح تصادم اور بدامنی کے خطرات کے باعث امریکی شہری عراق کا سفر نہ کریں۔ سفارت خانے کے مطابق عراق کے ہنگامی حالات میں امریکی شہریوں کی مدد کرنے کی امریکی حکومت کی صلاحیت بھی محدود ہے۔ امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ احتجاجی مظاہروں میں شرکت سے… مزید پڑھیں
Friday, 17 July 2026 – 10:20 #
ایران کا شام میں امریکی کمانڈ سینٹر پر حملے کا دعویٰ
ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کو نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شام میں واقع التنف فوجی اڈے پر موجود امریکی اسپیشل آپریشنز کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، آئی آر جی سی کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ایران کے شہر ایرانشہر میں ایرانی فوجیوں کی ہلاکت کے جواب میں کیا گیا۔ آئی آر جی سی نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران کو آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل ہے اور جب تک امریکہ کی جانب سے نئے حملے جاری رہیں گے، اس اہم آبی گزرگاہ کے ذریعے تیل اور… مزید پڑھیں
Friday, 17 July 2026 – 10:09 #
ایران مذاکرات سے مالی مفاد کا الزام بے بنیاد ہے۔جے ڈی وینس
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ وائٹ ہاؤس کے سینئر مشیر جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف نے ایران کے ساتھ مذاکرات میں اپنے کردار سے مالی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری بیان میں جے ڈی وینس نے کہا، “یہ دعوے مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔” انہوں نے کشنر اور وٹکوف کو صدر کی ٹیم کے قابلِ اعتماد ارکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان پر اندرونی معلومات سے فائدہ اٹھانے کا الزام مضحکہ خیز… مزید پڑھیں
Friday, 17 July 2026 – 09:46 #
عراق کے شہر سلیمانیہ میں یکے بعد دیگرے 4 زور دار دھماکے

شمالی عراق کے کردستان ریجن کے شہر سلیمانیہ میں چار زور دار دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

کرد خبر رساں پلیٹ فارم رووداو کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے چار شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ابتدائی طور پر دھماکوں کی نوعیت، مقام، یا ممکنہ جانی و مالی نقصان کے بارے میں کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

مزید معلومات سامنے آنے پر صورتحال سے متعلق تازہ تفصیلات جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

Friday, 17 July 2026 – 09:24 #
امریکہ کے ایران پر تازہ فضائی حملے۔ 7 افراد شہید، متعدد زخمی
امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکی افواج نے ایران کے مختلف علاقوں میں تازہ فضائی حملے کیے، جن میں ایرانی میڈیا کے مطابق کم از کم 7 افراد شہید اور 9 زخمی ہوگئے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کارروائیوں کا مقصد ایران کی عسکری صلاحیتوں کو محدود کرنا اور اس کے فوجی ڈھانچے کو مزید نقصان پہنچانا ہے۔ ایرانی ذرائع کے مطابق صوبہ ہرمزگان کے ساحلی شہر بندر خمیر میں واقع ایک اہم پل رات گئے حملے کا نشانہ بنا، جس سے پل کو شدید نقصان پہنچا۔ بعد ازاں… مزید پڑھیں
Friday, 17 July 2026 – 08:54 #
ایرانی فوج کا کویت میں امریکی فوجی مراکز پرڈرون حملوں کا دعویٰ

ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت میں امریکی فوج کی تعیناتی کے مقامات اور لاجسٹک سپورٹ مراکز کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق جاری بیان میں فوج نے کہا کہ کویت میں موجود امریکی فوجی تنصیبات اور رسد فراہم کرنے والے مراکز پر ڈرون کارروائیاں کی گئیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم اپنی تاریخ، عوامی حمایت، تجربے اور جنگی تیاری پر بھروسہ کرتے ہوئے ہر قسم کے دباؤ اور دھمکی کا پوری چوکسی اور طاقت کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔

Friday, 17 July 2026 – 08:40 #
امریکی فضائی حملے۔ ہرمزگان میں 5 پل نشانہ بن گئے

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس نیوز نے ہرمزگان صوبے کی گورنری کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی فضائی حملوں میں جنوبی ایرانی صوبے ہرمزگان کے پانچ پلوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

گورنری کے مطابق حملوں میں صوبے کے مختلف مقامات پر واقع پانچ پل متاثر ہوئے، تاہم فوری طور پر جانی یا مالی نقصان کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

Friday, 17 July 2026 – 08:35 #
قطر کی ایران کیخلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں شرکت سے متعلق خبروں کی تردید
قطر نے ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی میں شمولیت سے متعلق اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ قطر کے انٹرنیشنل میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے یہ دعویٰ کیا کہ قطر نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں حصہ لینے پر آمادگی ظاہر کی، تاہم یہ اطلاعات مکمل طور پر غلط اور حقائق کے منافی ہیں۔ بیان کے مطابق قطر اپنی فعال سفارتی پالیسی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری… مزید پڑھیں
Friday, 17 July 2026 – 08:22 #
قطر نے متعدد فضائی حملے ناکام بنا دیئے۔ وزارت دفاع

قطر کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ملک کی مسلح افواج اس وقت متعدد فضائی حملوں کو ناکام بنانے کے لیے دفاعی کارروائیاں کر رہی ہیں۔

وزارت دفاع کے جاری بیان کے مطابق قطری فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر متحرک ہے اور ملک کی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے آنے والے فضائی خطرات کو روکنے کی کارروائیاں جاری ہیں۔

Friday, 17 July 2026 – 08:06 #
امریکی حملے میں چاہ بہار میری ٹائم کنٹرول ٹاور تیسری بار نشانہ

امریکہ نے ایک بار پھر ایران کی چاہ بہار بندرگاہ پر واقع میری ٹائم کنٹرول ٹاور کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اس بحری کنٹرول ٹاور پر یہ تیسرا امریکی حملہ ہے۔ حملے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات یا ممکنہ جانی نقصان کی تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حالیہ حملہ خطے میں جاری کشیدگی کے دوران حساس بحری تنصیبات پر ہونے والی مسلسل امریکی کارروائیوں کا حصہ ہے۔

Friday, 17 July 2026 – 07:50 #
ایرانی حملے کے بعد قطر میں گرنے والے ملبے سے بچہ زخمی

قطر کی وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے آج صبح کیے گئے حملے کے بعد میزائل روکنے کی کارروائی کے دوران گرنے والے ملبے (شیل کے ٹکڑوں) سے ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک بچہ گرنے والے ملبے سے زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور اس کی حالت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

بیان میں عوام پر زور دیا گیا کہ معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں اور افواہوں، غیر مصدقہ خبروں، تصاویر یا ویڈیوز کی تشہیر سے گریز کریں تاکہ قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔

Friday, 17 July 2026 – 07:45 #
امریکہ کا ایران پر حملوں کی بڑی لہر مکمل کرنے کا دعویٰ
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر حملوں کی تازہ لہر کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔ سینٹکام کے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی جنگی طیاروں، ڈرونز اور بحری جنگی جہازوں نے انتہائی درست ہتھیاروں کے ذریعے ایران کے درجنوں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ ان اہداف میں ساحلی نگرانی کے مراکز، فضائی دفاعی تنصیبات، فوجی لاجسٹک انفراسٹرکچر اور بحری عسکری صلاحیتوں سے متعلق مقامات شامل تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ ایران کے خلاف امریکی حملوں کی مسلسل چھٹی رات تھی۔ سینٹکام کے مطابق صدر ڈونلڈ… مزید پڑھیں
Friday, 17 July 2026 – 07:30 #
Friday, 17 July 2026 – 07:07 #
ایران میں امریکہ مخالف اور حکومت کے حق میں بڑے مظاہرے
ایران میں امریکہ کے خلاف اور حکومت کی حمایت میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر عوامی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں، جن میں ہزاروں شہری شریک ہوئے۔ دارالحکومت تہران کے انقلاب اسکوائر پر ہونے والے احتجاج میں خواتین، بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ایرانی مسلح افواج اور حکومتی مؤقف کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے امریکا کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران شرکا ایرانی قومی پرچم کے ساتھ ساتھ انتقام کی علامت سمجھے جانے والے سرخ پرچم بھی لہراتے رہے، جبکہ ریلی کے شرکا نے ملکی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ… مزید پڑھیں
Friday, 17 July 2026 – 06:56 #
آبنائے ہرمز پہلے جیسی نہیں رہے گی۔ ایران کی امریکہ کو وارننگ
ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے بعد آبنائے ہرمز کی صورتحال ماضی جیسی نہیں رہے گی اور خطے میں پیدا ہونے والی نئی صورت حال کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں ایران کی خودمختاری سے خوفزدہ ہے اور خطے کی سلامتی کو غیر مستحکم کرنے میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔ ایرانی ترجمان نے خلیجی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں۔ ان… مزید پڑھیں
Friday, 17 July 2026 – 06:33 #
امریکہ نے ایران پر چھٹے روز حملوں کی نئی لہر شروع کر دی
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے خلاف حملوں کی نئی لہر شروع کر دی ہے۔ سینٹکام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی فوج مسلسل چھٹی رات بھی ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے تاکہ ایران کی عسکری صلاحیتوں کو مزید کمزور کیا جا سکے۔ بیان کے مطابق حالیہ کارروائیاں ایران کی فوجی استعداد کو محدود کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہیں، جبکہ حملوں سے ہونے والے ممکنہ نقصانات یا جانی نقصان کی مزید تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔… مزید پڑھیں
Friday, 17 July 2026 – 06:31 #
امریکہ نے ایران پر چھٹے روز حملوں کی نئی لہر شروع کر دی
Friday, 17 July 2026 – 06:23 #
ایران کا بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر جوابی حملہ
ایرانی فوج نے امریکی حملوں کے جواب میں بحرین اور کویت میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی فوج کے مطابق بحرین کے سخیر فوجی اڈے پر تعینات امریکی ہیلی کاپٹروں اور جاسوس طیاروں پر ڈرون حملے کیے گئے، جن میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ ادھر ایران نے امریکی کارروائیوں کے ردعمل میں کویت میں بھی ڈرون حملے کیے۔ روسی میڈیا کے مطابق ایک ایرانی ڈرون نے امریکی میزائل دفاعی بیٹری کو نشانہ بنایا، جس کے بعد علاقے میں دھوئیں کے گھنے بادل چھا گئے۔ دوسری جانب کویتی فوج کا کہنا ہے… مزید پڑھیں
Friday, 17 July 2026 – 06:14 #
امریکی حملے۔ ہرمزگان میں 2 افراد جاں بحق۔ 8 زخمی
امریکہ کی جانب سے ہرمزگان صوبے میں کیے گئے حملوں کے نتیجے میں کم از کم دو افراد جاں بحق جبکہ آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق حملوں میں کیہوارستان پل اور بندر عباس کے ایک رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا گیا، جس سے شہری علاقوں میں بھی نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔ مزید نقصانات کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔ مزید پڑھیں
Friday, 17 July 2026 – 06:06 #
ایران کا کویت میں ڈرون حملہ۔ امریکی میزائل بیٹری نشانہ بن گئی
امریکی جارحیت کے جواب میں ایران نے کویت میں ڈرون حملے کیے، جن میں امریکی دفاعی تنصیبات اور دیگر اہم مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق ایرانی ڈرون حملے میں امریکی میزائل دفاعی بیٹری کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد علاقے میں دھوئیں کے گھنے بادل چھا گئے۔ دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے نے کویت کی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایرانی حملوں کے دوران ملک کی متعدد اہم تنصیبات متاثر ہوئیں، جبکہ ان حملوں سے مالی نقصان بھی ہوا ہے۔ تاہم فوری طور پر جانی نقصان… مزید پڑھیں
Friday, 17 July 2026 – 06:05 #
امریکی جارحیت کے جواب میں ایران نے کویت میں ڈرون حملے کیے، جن میں امریکی دفاعی تنصیبات اور دیگر اہم مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق ایرانی ڈرون حملے میں امریکی میزائل دفاعی بیٹری کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد علاقے میں دھوئیں کے گھنے بادل چھا گئے۔ دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے نے کویت کی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایرانی حملوں کے دوران ملک کی متعدد اہم تنصیبات متاثر ہوئیں، جبکہ ان حملوں سے مالی نقصان بھی ہوا ہے۔ تاہم فوری طور پر جانی نقصان… مزید پڑھیں
Thursday, 16 July 2026 – 15:58 #
ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر نئے حملے
تہران: ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے، جہاں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے خلاف نئی فوجی کارروائیاں کی ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق خلیجی خطے میں موجود متعدد امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں اردن، کویت اور بحرین کے علاقوں میں واقع اہداف بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب امریکا نے رات بھر ایران کے مختلف مقامات پر فضائی حملے کیے۔ رپورٹس کے مطابق حالیہ کارروائیاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی سے متعلق کوششیں جاری تھیں، تاہم… مزید پڑھیں
Thursday, 16 July 2026 – 15:18 #
اسلامی ممالک سے تصادم نہیں چاہتے، امریکی حملے جاری رہے تو جنگ پھیل سکتی ہے: ایرانی فوج
تہران: ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرمینیا نے کہا ہے کہ ایران کا اپنے ہمسایہ یا دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ کسی قسم کے تصادم کا ارادہ نہیں، تاہم اگر امریکا نے فوجی کارروائیاں جاری رکھیں تو تنازع مزید نئے محاذوں تک پھیل سکتا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران ہمیشہ خطے کے ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات، امن اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کا حامی رہا ہے۔ ان کے مطابق ایرانی مسلح افواج کی اولین ذمہ داری ملک کی سلامتی، خودمختاری اور قومی مفادات کا تحفظ ہے، جس کے لیے ہر ضروری اقدام کیا جائے… مزید پڑھیں
Thursday, 16 July 2026 – 14:14 #
آبنائے ہرمز ریڈ لائن ہے، خطے کا انفراسٹرکچر تباہ کر دیں گے، ایران کی دھمکی
دبئی: ایران نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اس کے لیے “سرخ لکیر” کی حیثیت رکھتی ہے اور کسی بھی بیرونی کارروائی کے خلاف آخری حد تک مزاحمت کی جائے گی۔ ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمنیہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا مکمل کنٹرول برقرار ہے اور اسے کسی بھی صورت کمزور نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ان کے مطابق اگر ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا تو جواب میں خطے کے دیگر اہم انفراسٹرکچر کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ… مزید پڑھیں
Thursday, 16 July 2026 – 13:28 #
ایران کے 4 جنوبی صوبوں میں حتمی امتحانات ملتوی
تہران: ایران کی وزارتِ تعلیم نے ملک کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر جنوبی صوبوں میں بارہویں اور گیارہویں جماعت کے بعض حتمی امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارتِ تعلیم کے سپریم امتحانی ہیڈکوارٹر کے مطابق ہرمزگان، بوشہر، خوزستان اور سیستان و بلوچستان میں بارہویں جماعت کے تمام تعلیمی شعبوں کے مقررہ حتمی امتحانات اور گیارہویں جماعت کے بعض امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ ملتوی کیے گئے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ ملک کی موجودہ غیر معمولی صورتحال کے باعث… مزید پڑھیں
Thursday, 16 July 2026 – 11:41 #
بحری ناکہ بندی،امریکی فوج کا ایران جانے والے تجارتی جہاز کو ناکارہ بنانے کا دعویٰ
امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے ایران جانے والے ایک تجارتی جہاز کو کارروائی کے ذریعے ناکارہ بنا دیا ہے۔ سینٹکام کے مطابق امریکی طیارے نے ایک خالی آئل ٹینکر کو میزائل سے نشانہ بنایا، جو ایرانی بندرگاہ جزیرہ خارگ کی جانب بڑھ رہا تھا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کے عملے نے متعدد انتباہی پیغامات کو نظر انداز کیا، جس کے بعد کارروائی کی گئی۔ امریکی فوج کے مطابق اب تک دو تجارتی جہازوں کا رخ تبدیل کروایا جا چکا ہے،… مزید پڑھیں
Thursday, 16 July 2026 – 11:26 #
ایران کا امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے دفاعی نظام نے ایک امریکی ایم کیو 9 ڈرون کو مار گرایا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی دفاعی نظام کے ذریعے کی گئی۔ ایرانی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بحرین میں واقع شیخ عیسیٰ ایئر بیس پر امریکی فوج کے ریڈار نظام کو بھی نشانہ بنایا گیا، جبکہ امریکی فوجی تنصیبات اور پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام پر ڈرون حملوں کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس سے قبل امریکا نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں ایران شہر کے قریب بمپور گیریژن کو نشانہ بنایا… مزید پڑھیں
Thursday, 16 July 2026 – 10:32 #
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول پمپوں کو ایندھن کی سپلائی محدود کر دی
لاہور میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے پیٹرول پمپوں کو ایندھن کی سپلائی محدود کیے جانے کے بعد مختلف علاقوں میں ایندھن کی دستیابی سے متعلق خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سینٹرل پنجاب کے صدر چوہدری نعمان مجید نے اپنے بیان میں کہا کہ شہر میں آج طلب کے مقابلے میں تقریباً 50 فیصد ایندھن فراہم کیا گیا۔ ان کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سپلائی میں کمی کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محدود سپلائی کے نتیجے میں دیہی علاقوں کے تقریباً 90 فیصد جبکہ شہری… مزید پڑھیں
Thursday, 16 July 2026 – 10:12 #
ایران امریکا تنازع، برینٹ خام تیل 85 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات نے سرمایہ کاروں کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق حالیہ امریکی کارروائیوں کے بعد مارکیٹ میں یہ خدشہ بڑھ گیا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی مزید بڑھی تو عالمی سطح پر خام تیل کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں پر مزید دباؤ پڑ سکتا ہے۔… مزید پڑھیں
Thursday, 16 July 2026 – 09:49 #
مجھے ڈیڈ لائن دینا پسند نہیں، ایران کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا ہے کہ وہ کسی بھی معاملے پر ڈیڈ لائن دینا پسند نہیں کرتے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو اپنا رویہ بہتر بنانا ہوگا اور اسے موجودہ صورتحال کا مکمل ادراک ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی قیادت مذاکرات کی خواہاں ہے اور معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتی ہے۔ ان کے مطابق آئندہ حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا کہ ایران کے ساتھ کسی ممکنہ معاہدے کی گنجائش بنتی ہے یا نہیں۔… مزید پڑھیں
Thursday, 16 July 2026 – 09:49 #
ایران کا فی الحال کسی نئی بات چیت کا ارادہ نہیں،اسماعیل بقائی
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اس وقت ایران کی کسی نئی بات چیت یا مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ دوحہ میں قطر کے حکام سے سابق امیرِ قطر کے انتقال پر تعزیت کے لیے ملاقات کریں گے، تاہم اس دورے کا مقصد کسی نئے مذاکراتی عمل کا آغاز نہیں۔ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ امریکا نے اپنے وعدوں پر عمل نہ کرتے ہوئے مفاہمتی یادداشت کے تحت عائد ذمہ داریاں پوری نہیں کیں، جس کے باعث معاہدے کی بنیاد متاثر ہوئی۔ انہوں… مزید پڑھیں
Thursday, 16 July 2026 – 09:48 #
ایران نے جے ڈی وینس کو نجی پیغام میں اہم خدشات سے آگاہ کیا،امریکی ویب سائٹ
 ایک امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کو نجی طور پر پیغام دے کر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کے کردار پر تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ایرانی حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ مذکورہ شخصیات کی موجودگی کسی پائیدار معاہدے کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔ ایرانی حکام کا دعویٰ تھا کہ دونوں افراد مذاکرات سے زیادہ مالیاتی منڈیوں میں ممکنہ فائدہ حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ویب… مزید پڑھیں
Thursday, 16 July 2026 – 09:48 #
ٹرمپ کا ایران میں زمینی فوج بھیجنے کے آپشن پر غور
ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف ممکنہ آئندہ اقدامات کے تحت زمینی فوج تعینات کرنے کے آپشن کا جائزہ لے رہے ہیں۔ رپورٹ میں امریکی حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ زیر غور تجاویز میں آبنائے ہرمز کے قریب واقع بعض ایرانی جزائر پر فوجی کنٹرول حاصل کرنے کا امکان بھی شامل ہے۔ تاہم اس حوالے سے امریکا کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران کو جلد شکست دی جائے گی۔ ان کے بقول… مزید پڑھیں
Thursday, 16 July 2026 – 09:48 #
دشمن کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، ایران بھرپور جواب دے گا:قالیباف
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران دشمن کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والا نہیں اور ملک کے خلاف ہر قسم کے دباؤ کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مخالف قوتیں ایرانی عوام میں خوف، مایوسی اور اختلافات پیدا کرنا چاہتی ہیں، تاہم ایران ایسی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ محمد باقر قالیباف نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کے لیے اسٹریٹجک اہمیت رکھتی ہے اور بعض طاقتیں اس اہم آبی گزرگاہ میں ایران کے کردار کو محدود کرنے کی کوشش کر رہی ہیں،… مزید پڑھیں