Tuesday, 20 October 2026 – 15:17 #
خواجہ آصف کا پی ٹی آئی کو مشورہ، سوشل میڈیا کے اثر سے نکلنے پر زور
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اگر سوشل میڈیا کے اثر سے باہر نکل کر سیاست کرے تو یہ جماعت کے لیے بہتر ثابت ہوگا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے بیانات پر وہ پہلے ہی سیاسی تنقید کر چکے ہیں، تاہم مسلم لیگ (ن) کے کسی دوسرے رہنما کی مولانا کے بارے میں گفتگو پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ سیاست میں واپسی کے تمام راستے کبھی بند نہیں ہوتے۔ سیاسی حالات بدلتے…
مزید پڑھیں
Tuesday, 20 October 2026 – 13:52 #
سہیل آفریدی مذاکراتی مسودے کی منظوری کہاں سے لے رہے تھے؟طارق فضل چوہدری کا دعویٰ
اسلام آباد: وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی مذاکرات کے لیے تیار کیے گئے مسودے کی منظوری کے سلسلے میں افغانستان سے رابطے میں تھے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر شروع ہونے والے مذاکرات مثبت پیش رفت کر رہے تھے اور حکومت کو ان کے کامیاب ہونے کی امید تھی۔ ان کے مطابق مذاکرات کے دوران چوتھا مسودہ تیار کیا گیا تھا، جس کی حتمی منظوری وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل…
مزید پڑھیں
Tuesday, 20 October 2026 – 13:18 #
خیبرپختونخوا میں گورنر راج پر پشاور ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کردیئے
پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کو چیلنج کرنے والی متعدد درخواستوں پر وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی۔ جسٹس اعجاز انور اور جسٹس محمد فہیم ولی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار، خیبر پختونخوا بار کونسل اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ صوبائی اسمبلی کی…
مزید پڑھیں
Tuesday, 20 October 2026 – 11:26 #
پشاور ہائی کورٹ میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت جاری
پشاور: پشاور ہائی کورٹ میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت جاری ہے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان اور سلمان خان ایڈووکیٹ نے الگ الگ درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، جن میں وفاقی و صوبائی حکومتوں سمیت متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت میں دلائل دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے مؤقف اختیار کیا کہ دہشت گردی کو جواز بنا کر صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ وفاقی حکومت…
مزید پڑھیں
Tuesday, 20 October 2026 – 11:11 #
پی ٹی آئی پر پابندی آئینی طور پر ممکن ہے،طلال چودھری کا بیان
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے حوالے سے آئین میں متعدد گنجائشیں موجود ہیں، تاہم ان کے بقول سیاسی حکومت ہونے کے ناطے وہ فی الحال ایسا اقدام نہیں کرنا چاہتے۔ ایک بیان میں طلال چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت گورنر راج نافذ کرنے کے حق میں بھی نہیں تھی۔ انہوں نے تحریک انصاف کی گزشتہ 14 سالہ سیاسی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ جماعت نے دہشت گردی کو کبھی سنجیدہ مسئلہ نہیں سمجھا۔ طلال چودھری نے مزید کہا کہ اگر حکومت کی ذمہ…
مزید پڑھیں
Tuesday, 20 October 2026 – 11:10 #
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی بازیابی کے لیے حکام کو نوٹس، دو روز میں جواب طلب
پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی بازیابی سے متعلق درخواست پر حکومت، پولیس اور دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو روز میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ منگل کو جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد وزیراعلیٰ کو حراست میں لیا گیا ہے۔ وکیل کے مطابق سہیل آفریدی کو دو مختلف مقامات پر رکھے جانے کی اطلاعات ہیں، جن میں شاہی مہمان خانہ بھی…
مزید پڑھیں
Sunday, 18 October 2026 – 12:24 #
پی ٹی آئی اب براہِ راست مذاکرات نہیں کرے گی، اسد قیصر نے پالیسی واضح کر دی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اب براہِ راست کسی سے مذاکرات نہیں کرے گی، اس حوالے سے آئندہ فیصلہ اپوزیشن اتحاد اور آل پارٹیز کانفرنس میں کیا جائے گا۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے فیصلوں کا جواب بھرپور مزاحمت کی صورت میں دیا جائے گا، حکمران اپنے کیے کا خود سامنا کریں گے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ اور گورنر راج کے ممکنہ اقدام کے خلاف بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ہر فورم پر ان اقدامات کا مقابلہ کرے…
مزید پڑھیں
Sunday, 18 October 2026 – 10:01 #
وزیراعظم سے ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہی ہوگی، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ مذاکرات کے لیے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی واپس لینے کی شرط مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کی صورت میں بات چیت آگے بڑھ سکتی ہے۔ رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر کو دو خطوط لکھے ہیں، تاہم اب تک جواب کا انتظار ہے۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر سے سوال کیا کہ وہ وزیراعظم…
مزید پڑھیں
Saturday, 17 October 2026 – 12:57 #
مولانا فضل الرحمان کی گفتگو سے مایوسی ہوئی،مؤقف سے اتفاق نہیں کرتا، فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مولانا فضل الرحمان کے گورنر راج سے متعلق مؤقف پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کی گفتگو سے اتفاق نہیں کرتے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کہا کرتے تھے کہ ان کے بغیر کوئی حکومت نہ بن سکتی ہے اور نہ چل سکتی ہے، لیکن ان کے بغیر بھی حکومت قائم ہوگئی ہے اور کامیابی سے چلے گی۔ گورنر خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمان کو صوبے کی خوشحالی کے لیے ساتھ دینے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ…
مزید پڑھیں
Saturday, 17 October 2026 – 11:42 #
پشاور ہائیکورٹ میں سہیل آفریدی اور اسپیکر کی بازیابی کی درخواستوں پر سماعت 20 اکتوبر کو ہوگی
پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور صوبائی اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی کی بازیابی کے لیے دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں۔ دونوں درخواستوں پر سماعت 20 اکتوبر کو ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق سہیل آفریدی کے بھائی محمد عامر آفریدی نے عدالت میں رٹ درخواست دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سہیل آفریدی کو سی سی پی او پشاور کی موجودگی میں مسلح اور نقاب پوش افراد اپنے ساتھ لے گئے۔ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ صوبے کے منتخب وزیراعلیٰ کو مبینہ طور پر اغوا کرنا…
مزید پڑھیں
Friday, 16 October 2026 – 11:42 #
دہشت گردی کی ہمیشہ مذمت کی، پاک فوج کے ساتھ ہیں، شوکت یوسفزئی
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی ہے اور اس کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے نام پر کارروائی شروع کی گئی، لیکن ان کے بقول اس کے بجائے پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت کا مقصد دہشت گردی ختم کرنا ہے یا پاکستان…
مزید پڑھیں
Friday, 16 October 2026 – 11:38 #
رانا ثنا اللہ کا پی ٹی آئی کو آئینی کردار ادا کرنے کا مشورہ، کہا اب بھی غور کیا جا سکتا ہے
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف اب بھی اپنا آئینی اور قانونی کردار ادا کرنے پر آمادہ ہو تو اس کے بارے میں غور کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے اپنے طرزِ عمل کی وجہ سے اسے سیاسی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جب بانی پی ٹی آئی عمران خان وزیراعظم تھے تو انہوں نے اپوزیشن لیڈر کو فون تک نہیں کیا، جبکہ موجودہ وزیراعظم شہباز شریف ایوان میں آنے پر اپوزیشن لیڈر سے مصافحہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ…
مزید پڑھیں
Friday, 16 October 2026 – 11:26 #
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے منظور
پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرلی ہیں۔ عدالت نے درخواستوں پر سماعت کے لیے 20 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر اور سلمان خان ایڈووکیٹ نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو چیلنج کرتے ہوئے الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں۔ درخواستوں میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومت، صدرِ مملکت، وزیراعظم، گورنر خیبر پختونخوا اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا…
مزید پڑھیں
Friday, 16 October 2026 – 08:50 #
قومی اسمبلی اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری،اجلاس 11 بجے ہوگا
ایران کے فوجی کمانڈر امیر حاتمی نے دعویٰ کیا ہے کہ دشمن کا کوئی جہاز عمانی سمندری حدود اور آبنائے ہرمز میں داخل نہیں ہوسکا، جبکہ ایرانی فوج اور پاسدارانِ انقلاب اس اہم آبی گزرگاہ کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں۔ امیر حاتمی نے امام علی آفیسرز یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کی مکمل نگرانی جاری ہے اور ایرانی فوج کسی بھی ممکنہ جنگی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے اور امریکی زمینی فوج تعینات کرنے کے امکانات کو مسترد کردیا…
مزید پڑھیں
Thursday, 15 October 2026 – 20:08 #
ایمرجنسی اور گورنر راج کو کل پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے، محمود خان اچکزئی کا اعلان
اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کو کل پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔کل میں خود، اختر مینگل سمیت 3 لوگ سینئیر شہری کی حثیت سے پشاور جائیں گے اور حکومتی اقدام چیلنج کریں گے۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر…
مزید پڑھیں
Thursday, 15 October 2026 – 14:38 #
وزیراعظم شہباز شریف کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات،ایوان میں سرگوشیوں کا تبادلہ
اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ان کی نشست پر جاکر ملاقات کی اور کچھ دیر گفتگو کرتے رہے۔ دورانِ ملاقات وزیراعظم شہباز شریف اور محمود خان اچکزئی کھڑے ہوکر بات چیت کرتے دکھائی دیے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ وزیراعظم کے ایوان سے روانہ ہونے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنما ایک دوسرے کے قریب ہوکر گفتگو کرتے رہے۔ اجلاس کے دوران عوامی نیشنل پارٹی…
مزید پڑھیں
Thursday, 15 October 2026 – 14:30 #
وزیراعظم شہباز شریف کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات،ایوان میں سرگوشیوں کا تبادلہ
اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ان کی نشست پر جاکر ملاقات کی اور کچھ دیر گفتگو کرتے رہے۔ دورانِ ملاقات وزیراعظم شہباز شریف اور محمود خان اچکزئی کھڑے ہوکر بات چیت کرتے دکھائی دیے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ وزیراعظم کے ایوان سے روانہ ہونے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنما ایک دوسرے کے قریب ہوکر گفتگو کرتے رہے۔ اجلاس کے دوران عوامی نیشنل پارٹی…
مزید پڑھیں
Thursday, 15 October 2026 – 13:30 #
کھوکھلے مذاکرات سے مسائل حل نہیں ہوں گے،بیرسٹر گوہر کا بلاول بھٹو کو جواب
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے مذاکرات کی دعوت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ محض دعووں اور بے نتیجہ مذاکرات سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے عمل کے نتیجے میں ان کی جماعت کی حکومت بھی ختم ہوگئی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی حکومتی فریق کے ساتھ بات چیت میں شریک رہی، تاہم یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ…
مزید پڑھیں
Thursday, 15 October 2026 – 12:48 #
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس:خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کی تحریک کثرت رائے سے منظور
اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے متعلق صدارتی فرمان کی توثیق کی تحریک کثرتِ رائے سے منظور کرلی۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور کی جانب سے پیش کی گئی تحریک کے حق میں 214 ووٹ ڈالے گئے، جبکہ 56 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ تحریک کی منظوری کے دوران اپوزیشن ارکان نے اجلاس میں احتجاج کیا، تاہم ایوان نے اکثریتی ووٹوں سے تحریک منظور کرلی۔
مزید پڑھیں
Wednesday, 14 October 2026 – 17:01 #
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
اسلام آباد:قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دیدی قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دیدی، ایوان نے ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد کی کثرت رائے سے منظوری دی۔ اس موقع پر اپوزیشن نےکے پی ایمرجنسی کے نفاذ کی مخالفت کی اور نعرےلگائے۔ قرارداد پر بحث میں حکومت اور اپوزیشن اراکین نے 4گھنٹے سے زائد بحث کی بعد ازاں اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
مزید پڑھیں
Wednesday, 14 October 2026 – 15:47 #
دہشت گردی کے خلاف کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،گورنر خیبرپختونخوا
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن کا قیام اولین ترجیح ہے اور دہشت گردی کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اور واضح حکمت عملی اپنانا ضروری ہے۔ امن کے قیام کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں، اس لیے تمام کوششیں صوبے میں پائیدار امن کے لیے بروئے کار لانا ہوں گی۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کو ان کے حقوق بروقت ملنے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے…
مزید پڑھیں
Wednesday, 14 October 2026 – 15:44 #
خیبرپختونخوا حکومت کی پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری سے متعلق جعلی مراسلے کی تردید
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس مبینہ مراسلے کو جعلی قرار دے دیا ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی شناخت، تصدیق اور گرفتاری سے متعلق ہدایات درج تھیں۔ حکومت کے سرکاری سماجی رابطے کے کھاتے سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری یا ان کی تفصیلات طلب کرنے کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔
بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے اس مراسلے کو جعلی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ جاری تصویر پر… مزید پڑھیں
Wednesday, 14 October 2026 – 15:07 #
قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کا خیبرپختونخوا کے اقدامات واپس لینے کا مطالبہ
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کیے گئے اقدامات واپس لیے جائیں، ان کا کہنا تھا کہ اب بھی وقت ہے کہ حالات کو مزید خراب ہونے سے بچایا جائے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ کسی قیدی کو ملاقات کی اجازت نہ دینا مجرمانہ فعل ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ لوگوں کو پریشان کرنے سے گریز کیا جائے، کیونکہ ایسا رویہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اجلاس کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی…
مزید پڑھیں
Wednesday, 14 October 2026 – 14:41 #
ایمرجنسی کے باوجوسابق کابینہ ارکان کے پاس سرکاری گاڑیاں موجود ہونے کا انکشاف
خیبرپختونخوا میں سابق صوبائی کابینہ کے ارکان کی جانب سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کے باوجود متعدد سابق وزراء تاحال سرکاری گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض سابق وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کے زیر استعمال تین سے چار سرکاری گاڑیاں بھی ہیں، جبکہ سابق پارلیمانی سیکرٹریوں کے پاس بھی سرکاری گاڑیاں موجود ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ بعض نجی سوشل میڈیا شخصیات بھی سرکاری گاڑیاں استعمال کر رہی ہیں، تاہم سابق کابینہ کے کچھ ارکان گاڑیاں متعلقہ…
مزید پڑھیں
Wednesday, 14 October 2026 – 14:06 #
قومی اسمبلی میں خواجہ آصف کی پی ٹی آئی پر سخت تنقید
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق دورِ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دہشت گردوں کی واپسی کے معاملے پر سوالات اٹھائے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چار سالہ دورِ حکومت میں غیر آئینی اقدامات کیے گئے۔ ان کے مطابق اس دور میں دہشت گردوں کو واپس لا کر ملک میں آباد کرنے کے لیے انہیں آمادہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ وزیر دفاع نے بانی پی ٹی آئی کی جیل میں سہولیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کھانے کے مینو…
مزید پڑھیں
Wednesday, 14 October 2026 – 13:57 #
قومی اسمبلی کا اہم اجلاس،خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق سے متعلق قرارداد ایوان میں پیش
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت میں ہے جب کہ اجلاس کے آغاز پر وقفہ سوالات ملتوی کرنے کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش کی گئی، وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے تحریک پیش کی، اپوزیشن کی جانب سے تحریک کی مخالفت کی گئی۔ تحریک کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق سے متعلق کی قرارداد ایوان میں پیش کی گئی، صدر مملکت کے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے اعلان کی توثیق کی قرارداد طارق فضل چوہدری نے پیش کی۔ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی قرارداد پر بحث شروع…
مزید پڑھیں
Wednesday, 14 October 2026 – 13:42 #
بلاول بھٹو کی اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف نے سیاسی خودکش حملہ کیا ہے اور صوبے کی موجودہ صورتحال کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ ان کے مطابق آئینی اقدام اٹھانے سے پہلے اپوزیشن سے رابطہ کیا گیا اور صوبے کے معاملے کا سیاسی حل تلاش کرنے کی کوشش کی گئی۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا…
مزید پڑھیں
Wednesday, 14 October 2026 – 12:20 #
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہیں، بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ سے جمہوریت کو نقصان پہنچے گا۔ ان کے مطابق ایسے اقدامات سے دہشت گردی کے خلاف مؤقف بھی کمزور ہو سکتا ہے۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وہ ایمرجنسی اور گورنر راج کی مخالفت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سی ایسی باتیں سامنے آئی ہیں جو منظر عام پر نہیں آنی چاہئیں تھیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر کچھ باتیں سامنے لائی گئی ہیں تو ان…
مزید پڑھیں
Wednesday, 14 October 2026 – 12:14 #
خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزرا کے خلاف مقدمات درج
پشاور: خیبرپختونخوا میں سرکاری گاڑیاں اور دیگر سرکاری سامان واپس نہ کرنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزرا کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر فخر جہاں اور سابق صوبائی وزیر ریاض خان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ باجوڑ سے تعلق رکھنے والے ایک رکن صوبائی اسمبلی کے خلاف بھی مقدمہ درج ہونے کی اطلاع ہے۔ حکام نے شفیع جان کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں، جبکہ سابق صوبائی وزرا کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں اور دیگر سامان…
مزید پڑھیں
Wednesday, 14 October 2026 – 12:13 #
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع
اسلام آباد: خیبرپختونخوا میں نافذ گورنر راج اور ایمرجنسی کی آئینی توثیق کے معاملے پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے الگ الگ اجلاس طلب کر لیے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں 45 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس سے قبل اسپیکر اور اتحادی جماعتوں کے درمیان مشاورتی نشست ہوئی، جس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ مشاورتی اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور دیگر اتحادی جماعتوں کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر…
مزید پڑھیں
بریکنگ | Tuesday, 13 October 2026 – 18:54 #
باڑہ میں مشتعل افراد نے نادرادفتر کو آگ لگا دی- پولیس اہلکار یرغمال
باڑہ میں منگل کو دوسرے روز بھی پولیس اور مشتعل افراد میں جھڑپیں ہوئیں
پولیس اہلکاروں کو پکڑ کر وردیاں پھاڑ دی گئیں-کچھ یرغمال بنا لیے گئے.
واقعے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں۔
Tuesday, 13 October 2026 – 14:08 #
پی ٹی آئی کا گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان
پشاور:پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو چیلنج کرنے کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف عدالت سے رجوع کر رہی ہے اور اپنی آئینی و قانونی جدوجہد جاری رکھے گی۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف آزاد جمہوری نظام اور خودمختار عدلیہ کی حامی ہے۔ ان کے مطابق جمہوری حکومت کا خاتمہ کرکے ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کرنا غیر قانونی…
مزید پڑھیں
Tuesday, 13 October 2026 – 11:17 #
راولپنڈی،اٹک اور میانوالی سے اضافی پولیس نفری واپس بلانے کا فیصلہ
راولپنڈی: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ اور حالات معمول پر آنے کے بعد راولپنڈی، اٹک اور میانوالی میں تعینات اضافی پولیس اہلکاروں کی مرحلہ وار واپسی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ تاہم راولپنڈی اور اسلام آباد میں امن و امان کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تعینات انسدادِ فسادات فورس تاحکمِ ثانی اپنی موجودہ جگہوں پر موجود رہے گی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور دھرنے کے پیش نظر تعینات کی گئی اضافی پولیس نفری کو تین مراحل میں واپس بلایا جائے گا۔ پہلے مرحلے کا آغاز پیر کی شام سے کردیا گیا ہے، جبکہ…
مزید پڑھیں
Tuesday, 13 October 2026 – 10:46 #
پشاور میں تعلیمی ادارے کھل گئے، مردان اور صوابی میں بند
پشاور میں تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل گئے ہیں، تاہم حساس علاقوں میں راستے بند ہونے کے باعث طلبہ کو اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق پشاور میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے تعطیلات کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب مردان اور صوابی میں ڈپٹی کمشنرز کے احکامات کے تحت تعلیمی ادارے بند ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ امن و امان کی صورت حال کو مدنظر رکھتے…
مزید پڑھیں
Tuesday, 13 October 2026 – 10:46 #
لیاقت بلوچ سے اسد قیصر کا رابطہ، خیبرپختونخوا کی صورتحال پر گفتگو
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گفتگو کے دوران اسد قیصر نے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے معاملے پر بھی بات کی۔ لیاقت بلوچ نے یقین دہانی کرائی کہ جماعت اسلامی مجوزہ کانفرنس میں شرکت کرے گی۔ لیاقت بلوچ نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے تناظر میں سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے…
مزید پڑھیں
Tuesday, 13 October 2026 – 10:46 #
خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق،پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس آج طلب
اسلام آباد: خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کے معاملے پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج طلب کر لیے ہیں۔ دونوں ایوانوں کے اجلاس آج شام سوا 6 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوں گے۔ صدر مملکت نے وزیر اعظم کی سفارش پر قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس طلب کیے ہیں، جبکہ اجلاسوں کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاسوں میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے متعلق بل پیش کیے جانے کا امکان ہے، جن پر ایوانوں میں غور…
مزید پڑھیں