خیبرپختونخوا میں گورنر راج پر پشاور ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کردیئے

جسٹس اعجاز انور اور جسٹس محمد فہیم ولی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار، خیبر پختونخوا بار کونسل اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کی درخواستوں پر سماعت کی۔

October 30, 2026 · Live
پشاور ہائی کورٹ میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت جاری

پشاور ہائی کورٹ میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت جاری

Tuesday, 13 October 2026 – 10:45 #
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی 2029 تک جا سکتی ہے،رانا ثناء اللہ
اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ کم از کم ایک سال تک جاری رہ سکتا ہے اور اس کی مدت 2029 تک بھی بڑھائی جا سکتی ہے۔ رانا ثنا اللہ کے مطابق صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے 2029 تک ایمرجنسی برقرار رکھنا بھی کوئی مہنگا سودا نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹیم اگر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں کامیاب ہو گئی تو یہ ایک اہم پیش رفت ہوگی۔ انہوں نے سہیل… مزید پڑھیں
Monday, 12 October 2026 – 22:38 #
محسن نقوی نے10نئی بکتر بند گاڑیاں خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کر دیں
اسلام آباد:وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے 10 نئی بکتر بند گاڑیاں کر دیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس کے لیے حال ہی میں خریدی گئی،ان گاڑیوں کی منتقلی کا مقصد صوبے میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کو مزید مؤثر بنانا اور پولیس کی آپریشنل صلاحیتوں کو مضبوط کرنا ہے۔ حکومت کی جانب سے یہ اقدام خیبرپختونخوا میں سکیورٹی کی صورتحال اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ بکتر بند گاڑیاں دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے دوران پولیس… مزید پڑھیں
Monday, 12 October 2026 – 20:45 #
تحریک انصاف کا گورنر راج، ایمرجنسی کو عدالتوں میں چیلنج کرنے اعلان
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کا ہے کہ ایمرجنسی اور گورنر راج لگنے کا معاملہ عدالتوں میں چیلنج کریں گے۔ پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں چیلنج کرنا ہمارا حق ہے۔ ایک دن کے اندر عدالت سے رجوع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اب تک ہمارے سیکڑوں ورکرز کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان تمام معاملات طے پاگئے تھے۔ وزیراعظم نے یہ… مزید پڑھیں
Monday, 12 October 2026 – 20:41 #
پشاور میں احتجاج، دھرنے اور ریلیوں پر 7 روز کیلیے پابندی عائد
پشاور: ضلعی انتطامیہ نے آئندہ 7 روز کےلیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے حکم نامے میں کہا گیا کہ دفعہ 144 کے تحت احتجاج، دھرنوں اور ریلیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ حکم نامے کے مطابق حساس تنصیبات اور اہم شاہراہوں کے آس پاس خطرہ موجود ہے، احتجاج یا جلوس شرپسند عناصر کے لیے آسان ہدف فراہم کر سکتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ پانچ یا اس سے زیادہ افراد جمع ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ اسلحہ کی نمائش کرنا یا انہیں لہرانا بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں
Monday, 12 October 2026 – 19:59 #
وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلیے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی
اسلام آباد: وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کے لیے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی صوبے میں گورننس، امن و امان کی صورتِ حال اور روزمرہ انتظامی امور کی نگرانی کرے گی۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو کمیٹی کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے۔ اِسی طرح  کمیٹی میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ امیر مقام، طارق فضل چودھری اور خالد مقبول صدیقی کو بھی کمیٹی کا حصہ بنایا گیا… مزید پڑھیں
Monday, 12 October 2026 – 19:48 #
سہیل آفریدی پر کوئی مقدمہ نہ ہوا تو رہا کر دیا جائے گا ، گورنر خیبر پختونخوا
پشاور: خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کو درپیش مسائل اور مشکلات کے باوجود اب ہم درست سمت میں سفر کا آغاز کر چکے ہیں۔ گورنر راج کے نفاذ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ اب وفاق کے ساتھ گالم گلوچ کی سیاست نہیں ہوگی بلکہ دلیل اور مؤثر مکالمے کے ذریعے صوبے کا مقدمہ پیش کیا جائے گا۔ ہماری پالیسی کابل، قندھار یا جلال آباد سے نہیں بلکہ اسلام آباد سے طے ہو گی۔ سہیل آفریدی کے حوالے سے اُنھوں نے کہا کہ ’اس وقت ان کا سٹیٹس آف… مزید پڑھیں
Monday, 12 October 2026 – 17:33 #
سہیل آفریدی کا ٹرک کہاں اور کس حالت کھڑا ہے؟
مردان: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے لیے استعمال ہونے والا وہ مرکزی اور خصوصی کنٹینر/ٹرک جس پر سوار ہو کر  سہیل آفریدی صوبے بھر میں جلسوں سے خطاب کر رہے تھے، اس وقت مردان (چمتار اڈا / شیخ ملتون کے قریب) میں موجود ہے۔ لانگ مارچ ٹرک اس وقت مردان کے علاقے میں سڑک کنارے یا مخصوص کردہ مقام پر کھڑا ہے جہاں ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔ رہنماؤں کی تحویل اور صوبے کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے بعد یہ ٹرک فی الحال اپنی جگہ پر معطل کھڑا ہے، اور اس… مزید پڑھیں
Monday, 12 October 2026 – 17:32 #
لاہور ہائی کورٹ بار کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کو چیلنج کرنے کا اعلان
لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے خیبر پختونخوا میں نافذ ایمرجنسی اور گورنر راج کو عدالتوں میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایک بیان میں لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بابر مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ’لاہور ہائی کورٹ بار غیر قانونی اقدام کے خلاف اعلیٰ عدالتوں میں درخواست دائر کر رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ منگل کو کراچی بار میں وکلا ایکشن کمیٹی کا اجلاس ہوگا جہاں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے اسلام آباد سے رکاوٹوں… مزید پڑھیں
بریکنگ | Monday, 12 October 2026 – 13:56 #
باڑہ میں پی ٹی آئی مظاہرین اور پولیس کا تصادم

ضلع خیبر کے مقام باڑہ میں پی ٹی آئی کے کچھ کارکنوں نے پیر کی صبح جمع ہو کر صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نافذ کے خلاف مظاہرہ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ان کے خلاف کریک ڈاؤن کردیا۔ اس دوران ہوائی فائرنگ کی گئی جب کہ کئی افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کی۔

Monday, 12 October 2026 – 00:24 #
پی ٹی آئی کا وزیراعلیٰ سمیت متعدد رہنماؤں کی گرفتاری کا دعویٰ
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پارٹی کے دیگر سینئر رہنما بھی حراست میں لے لیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری اکرام کھٹانہ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں صوبائی صدر جنید اکبر، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی اور رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک بھی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ خیبرپختونخوا کے عوام کے مینڈیٹ پر حملہ ہے اور منتخب عوامی نمائندوں کی گرفتاری قابل… مزید پڑھیں
Monday, 12 October 2026 – 00:21 #
گورنر راج، ایمرجنسی اور رہنماؤں کی گرفتاریوں کےخلاف پی ٹی آئی پشاور کا آج احتجاج کا اعلان
پشاور: ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف پشاور عرفان سلیم نے صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف آج بروز پیر 12 اکتوبر کو پشاور میں احتجاج کی کال دے دی ہے۔ جاری بیان کے مطابق احتجاج ہشتنگری جی ٹی روڈ، پشاور پر دن 12 بجے کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ احتجاج وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی، صوبائی صدر پی ٹی آئی جنید اکبر خان، سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی اور دیگر پارٹی قیادت و کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف ہوگا۔ واضح رہے کہ ابھی حکام نے ان گرفتاریوں کی… مزید پڑھیں
Monday, 12 October 2026 – 00:17 #
خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیاں، 18اضلاع کے ڈپٹی کمشنر تبدیل
پشاور:گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد صوبائی بیوروکریسی اور پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 18 ڈپٹی کمشنروں کو تبدیل کرتے ہوئے انھیں ہیومن ریسورس منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تبادلوں کی زد میں آنے والے افسران میں واصف رحمان (مردان)، طارق اللہ (صوابی)، مقبول حسین (چترال لوئر)، منظور آفریدی (دیر اپر)، عبداللہ شاہ (شانگلہ)، فیاض شیرپاؤ (ملاکنڈ)، سلیم جان (سوات)، سہیل احمد (اپر سوات)، محمد شعیب (بٹگرام)، خالد اقبال (مانسہرہ)، سرمد سلیم (ایبٹ آباد)، اصلاح الدین (ہری پور)،… مزید پڑھیں
Sunday, 11 October 2026 – 22:47 #
خیبرپختونخوا کی 11 رکنی ایڈوائزری کونسل، ذمے داریاں تفویض
پشاور: کے پی میں گورنر راج کے نفاذ کے ساتھ ہی صوبے کے انتظامی،‏ مالیاتی اور قانونی امور کو چلانے کے لیے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی سربراہی میں 11 رکنی خصوصی ایڈوائزری کونسل تشکیل دی گئی ہے۔‏ گورنر کی خصوصی ایڈوائزری کونسل میں ملک کی اہم انتظامی، معاشی، قانونی، سیاسی اور طبی شخصیات کوشامل کیا گیا ہے۔ کونسل میں دو سابق چیئرمین ایف بی آر، سابق سینیٹر، سابق ایڈووکیٹ جنرل، سابق آئی جی اور پاک فوج کی سابق سرجن جنرل شامل ہیں۔‏ ایڈوائزری کونسل میں مالیات، توانائی، معدنیات، قانون، صنعت، داخلہ، اطلاعات، تعلیم، صحت اور ترقیاتی شعبوں… مزید پڑھیں
Sunday, 11 October 2026 – 22:38 #
لانگ مارچ ہو گا یا نہیں ؟صوابی سے پی ٹی آئی کے 59 کارکنان گرفتار
صوابی: خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد ضلع صوابی میں پولیس نے کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 59 کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ گرفتاریاں ضلع کے مختلف علاقوں میں کی گئی ہیں، جہاں انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پیر کے روز صوابی میں پی ٹی آئی کا ایک بڑا لانگ مارچ ہونا تھا، تاہم صوبے میں ہنگامی صورتحال اور ایمرجنسی کے نفاذ کے باعث یہ مارچ اب منعقد نہیں ہو سکے گا۔ دوسری… مزید پڑھیں
Sunday, 11 October 2026 – 22:19 #
خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پراکھاڑ پچھاڑ، 18 افسران تبدیل
پشاور:خیبر پختونخوا پولیس میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ، آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے 18 افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ احکامات کے تحت مختلف ریجنز، ضلعی پولیس اور سنٹرل پولیس آفس میں افسران کی ذمے داریوں میں ردوبدل کیا گیا ہے، جبکہ بعض افسران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق تمام احکامات پر فوری عمل درآمد کیا جائے گا۔ جاری کردہ احکامات میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر فصیح الدین کو آئی جی ٹریننگ خیبر پختونخوا کے عہدے سے تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد رپورٹ… مزید پڑھیں
Sunday, 11 October 2026 – 22:15 #
سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا، عطا تارڑ
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا، خیبرپختونخوا اسمبلی کی حیثیت معطل ہو چکی ہے۔ ایک پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بعض افراد کے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ روابط کے شواہد موجود ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی اپنے دوروں کے دوران مختلف مقامات پر گئے اور وہاں دہشت گردوں سے اپنے لوگوں کا خیال رکھنے کی بات کی، ایسے اقدامات کے ذریعے لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال کر سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی… مزید پڑھیں
Sunday, 11 October 2026 – 21:07 #
ایم کیو ایم نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی، گورنر راج کی حمایت کردی
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی حمایت کردی۔ پریس کانفرنس کے دوران فاروق ستار کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کردیا گیا، کابینہ اجلاس میں ایم کیو ایم کے دونوں وفاقی وزرا موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ قومی فیصلے میں ایم کیو ایم کے وزرا بھی شامل ہیں۔ پاکستان کو سب سے بڑا خطرہ انتہا پسندی اور دہشت گردی سے ہے۔ فاروق ستار نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی… مزید پڑھیں
Sunday, 11 October 2026 – 20:30 #
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ سے قبل پس پردہ کیا ہوتا رہا؟
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کر دیا ہے، جس کے بعد صوبائی حکومت غیر فعال ہوگئی ہے اور اس کے بعد گورنر فیصل کریم کنڈی اور ان کی 11 رکنی کونسل صوبائی امور چلائے گی۔ یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات سنیچر کی رات تک جاری تھے تو پھر معاملات خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی تک کیسے پہنچے؟ پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کے درمیان بلاواسطہ یا بالواسطہ مذاکرات میں اس وقت تعطل پیدا ہوا جب چند… مزید پڑھیں
Sunday, 11 October 2026 – 19:16 #
پی ٹی آئی مطالبات پورے ہونے پر لانگ مارچ ختم کرنے کو راضی تھی، مولانا فضل الرحمٰن
اسلام آباد: وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے والے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ انھیں پی ٹی آئی نے بتایا تھا کہ مطالبات پورے ہونے کی صورت میں وہ اپنا لانگ مارچ ختم کرنے کو تیار ہیں۔ اتوار کو پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے پی ٹی آئی کے قائدین سے پوچھا تھا کہ ’آپ لانگ مارچ ختم کرنے پر آمادہ ہیں کہ نہیں، جس پر مولانا فضل الرحمٰن کے مطابق انھیں بتایا گیا کہ ’اگر مطالبات مان لیے جائیں تو ہم لانگ مارچ… مزید پڑھیں
Sunday, 11 October 2026 – 19:14 #
لانگ مارچ برقرار ہے ، خیبر پختونخوا کی قیادت سے رابطہ نہیں ، سلمان اکرم راجہ
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کی جانب سے لانگ مارچ کا اعلان اب بھی برقرار ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ اتوار کو خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کا جو اعلان سہیل آفریدی نے کیا تھا، اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ اب یہ آگے کیسے بڑھے گا، وہاں کیسے حالات ہیں، بربریت کی کیا نوعیت ہے وہ مقامی… مزید پڑھیں
Sunday, 11 October 2026 – 19:00 #
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد مشاورتی کونسل کا پہلا اجلاس، امن و امان ترجیح قرار
پشاور:خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد قائم کی گئی مشاورتی کونسل کا پہلا اجلاس اتوار کو گورنر فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں کونسل کے ارکان نے اپنے اپنے محکموں اور ذمے داریوں کا تعارف کرایا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کونسل کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، تاہم ارکان کو اپنے محکموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی تاکہ وہ جلد از جلد اپنی ذمہ داریاں سنبھال سکیں۔ انھوں نے کہا کہ صوبے کے معاملات کو تیزی سے آگے بڑھانا ہوگا اور بدعنوانی… مزید پڑھیں
Sunday, 11 October 2026 – 18:53 #
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد مشاورتی کونسل کا پہلا اجلاس، امن و امان ترجیح قرار
پشاور:خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد قائم کی گئی مشاورتی کونسل کا پہلا اجلاس اتوار کو گورنر فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں کونسل کے ارکان نے اپنے اپنے محکموں اور ذمے داریوں کا تعارف کرایا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کونسل کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، تاہم ارکان کو اپنے محکموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی تاکہ وہ جلد از جلد اپنی ذمہ داریاں سنبھال سکیں۔ انھوں نے کہا کہ صوبے کے معاملات کو تیزی سے آگے بڑھانا ہوگا اور بدعنوانی… مزید پڑھیں
Sunday, 11 October 2026 – 18:21 #
پختونخوا میں ایمرجنسی: اڈیالہ جیل کے اطراف میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
راوالپنڈی:خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد اڈیالہ جیل اور گردونواح میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے اطراف 6 کلومیٹر کے علاقے میں اضافی پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، جب کہ کسی بھی ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کے لئے اینٹی رائٹ فورس بھی تعینات کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ روڈ پر 8 مقامات پر نئے ناکے قائم کیے جائیں گے، جہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کی تلاشی لی جائے گی اور شہریوں کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے جائیں گے۔ پولیس نے اڈیالہ روڈ اور… مزید پڑھیں
Sunday, 11 October 2026 – 18:21 #
خیبر پختونخوا میں فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔  نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کی تعیناتی انتظامیہ کی معاونت کے لیے ہوگی، فوج شہریوں کی جان کے تحفظ کےلیے تعینات کی جا رہی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہریوں کے جان و مال، سرکاری تنصیبات کی سیکیورٹی فوج کے ذمے ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کی تعیناتی 11 اکتوبر 2026ء کے ایمرجنسی کی مدت تک ہوگی، گورنر خیبرپختونخوا جی ایچ کیو سے مشاورت سے نفری کا تعین کریں گے۔ نوٹیفکیشن کے… مزید پڑھیں
Sunday, 11 October 2026 – 17:58 #
صوبائی حکومت کو غیر فعال کردیا گیا ہے ، معاونت کیلیے فوج تعینات کر دی گئی ، اعظم نذیر
اسلام آباد: آئینی عہدیداران غیرفعال جبکہ افواج پاکستان صوبائی حکومت کی معاونت کے لیے تعینات کر دی گئی ہیں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ حالیہ اقدامات کے تحت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، صوبائی وزرا، مشیران، معاونین، ایڈوکیٹ جنرل اور دیگر کئی آئینی عہدیداران کو فوری طور پر غیر فعال کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ اسی طرح آرٹیکل 245 کے تحت وفاقی حکومت نے افواج پاکستان کو صوبائی حکومت جو اب گورنر کے سربراہی میں صوبے کے معاملات سنبھالے ہوئے ہے کی معاونت کے لیے تعینات کرنے کا حکمنامہ بھی جاری… مزید پڑھیں
Sunday, 11 October 2026 – 17:19 #
خیبر پختونخوا کا نظام چلانے کے لیے11رکنی مشاورتی کونسل قائم
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کے صوبائی امور کی انجام دہی کے لیے ایک 11 رکنی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی ہے، جو آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ہنگامی حالت کے نفاذ کے بعد گورنر خیبر پختونخوا کو انتظامی امور میں معاونت فراہم کرے گی۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی حکمنامہ نمبر 1/2026 جاری کیا گیا ہے، جو 11 اکتوبر 2026 کو جاری کیے گئے آئینی اعلان کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ مشاورتی کونسل کے ارکان جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس 11 رکنی کونسل میں ملک و صوبے کی اہم… مزید پڑھیں
Sunday, 11 October 2026 – 12:57 #
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ،صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج دونوں لگانے کی منظوری دے دی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر دفاع خواجہ آصف، رانا ثناء اللہ، سالک حسین اور عطاء تارڑ سمیت دیگر ارکان شریک ہوئے۔ وفاقی کابینہ کو خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور دہشتگردی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، کابینہ نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی… مزید پڑھیں
Sunday, 11 October 2026 – 12:50 #
کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف وفاق کا ساتھ دینے کو تیار نہیں، اب قانون اپنا راستہ بنائے گا،وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردوں کے خلاف مؤثر اقدامات کرنے چاہییں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وفاقی حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر صوبائی حکومت تعاون کے لیے تیار نہیں تو اب قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وفاق کا ساتھ دینے کے بجائے اس معاملے پر خاموش دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ملک کو دوبارہ بدامنی اور تباہی کی طرف دھکیلنے… مزید پڑھیں
Sunday, 11 October 2026 – 11:41 #
فضل الرحمان کی کوششیں ،گورنر راج سے پہلے حکومت کا خیبرپختونخوا کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ سے قبل صوبائی حکومت کو مذاکرات کے ذریعے معاملہ حل کرنے کا ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ اسی دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مذاکرات کے امکان پر جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کی قیادت سے رابطہ کرکے حکومتی پیشکش کے حوالے سے جواب دیں گے۔… مزید پڑھیں
Sunday, 11 October 2026 – 11:23 #
وفاقی کابینہ کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کا فیصلہ
اسلام اباد: ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اورگورنر راج لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مزید پڑھیں
Sunday, 11 October 2026 – 09:56 #
پشاور میں اہم شاہراہیں بند،ریڈ زون سیل،ٹریفک کے لیے متبادل پلان جاری

پشاور: سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر پشاور کی اہم شاہراہوں کو بند کرکے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے، جبکہ مختلف مقامات پر کنٹینرز نصب اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کی آمدورفت کو متبادل راستوں پر منتقل کرنے کے لیے ٹریفک پلان بھی جاری کیا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بند سڑکوں پر جانے سے گریز کریں اور سفر کے لیے متبادل راستے اختیار کریں۔

بند کیے گئے راستوں میں اسمبلی چوک سے تہکال، خیبر روڈ… مزید پڑھیں

Sunday, 11 October 2026 – 07:50 #
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مردان پہنچ گیا،سہیل آفریدی کا 13 اکتوبر کو صوابی میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان
مردان: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ مردان پہنچ گیا، جہاں انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی مخالفین پر پارٹی کو ختم کرنے کی کوششوں کا الزام عائد کیا۔ سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ وہ 13 اکتوبر کو صوابی میں لانگ مارچ کے حوالے سے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ مخالفین پاکستان تحریک انصاف کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ خیبر پختونخوا کو قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کے تحت اس کا… مزید پڑھیں
Saturday, 10 October 2026 – 15:26 #
مفتی منیب الرحمٰن کی حکومت پر تنقید،فیصلہ سازی کی صلاحیت پر سوالات اٹھا دیے
مفتی منیب الرحمٰن نے پاکستان تحریک انصاف کی ریلی اور اسلام آباد کی بندش کے معاملے پر وفاقی حکومت اور مقتدر حلقوں کی حکمت عملی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں فیصلہ سازی کا فقدان دکھائی دے رہا ہے۔ اپنے بیان میں مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ ان کے مطابق پی ٹی آئی کی ریلی کے پیش نظر 23 ستمبر سے اسلام آباد بند ہے، جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے 4 اکتوبر سے ریلی کو صوبے کے مختلف علاقوں میں جاری رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتِ حال کے باعث ملک میں سرگرمیاں… مزید پڑھیں
Saturday, 10 October 2026 – 14:59 #
پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا دہشت گردوں کے حوالے کر دیا،عطا اللہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ دہشت گردوں کی دوبارہ آبادکاری سے صوبے کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کو سیاسی سرگرمیوں کے بجائے امن و امان اور عوامی مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کرکے علاقوں کو کلیئر کرتی اور امن بحال کرنے کے لیے قربانیاں دیتی ہیں، لیکن ان کے بقول تحریک… مزید پڑھیں
Saturday, 10 October 2026 – 10:52 #
پی ٹی آئی لانگ مارچ چارسدہ پہنچ گیا، صوابی میں حتمی لائحہ عمل کا اعلان ہوگا، سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ چھٹے روز پشاور سے چارسدہ پہنچ گیا، جہاں کارکنوں کی جانب سے مارچ جاری رکھا گیا۔ راستے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ صوابی پہنچ کر لانگ مارچ کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ ان کے مطابق اس اعلان کے بعد مخالفین کی نیندیں اڑ جائیں گی۔ واضح رہے کہ لانگ مارچ کے شرکا نے گزشتہ روز پشاور میں قیام کیا تھا، جس کے بعد قافلے نے چارسدہ کی جانب سفر شروع کیا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما… مزید پڑھیں
Saturday, 10 October 2026 – 09:22 #
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟ اہم فیصلوں کے لیے وزیراعظم کا اجلاس طلب
وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں صوبے میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ سمیت مختلف آئینی اقدامات پر غور کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا، جس میں وفاقی وزراء اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس کے دوران حکام خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال، امن و امان کے مسائل اور عوام کے تحفظ سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے… مزید پڑھیں
Friday, 9 October 2026 – 14:36 #
خیبر پختونخوا کی صورتحال پر مزید خاموش نہیں رہ سکتے،سیاسی جماعتیں فیصلہ کریں، بیرسٹر دانیال چوہدری
راولپنڈی: وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں جاری حالات مزید برداشت نہیں کیے جا سکتے، سیاسی جماعتوں کو اب واضح مؤقف اختیار کرنا ہوگا۔ راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چوہدری نے الزام عائد کیا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں، لیکن صوبائی حکومت کی توجہ امن و امان کے بجائے سیاسی سرگرمیوں پر مرکوز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو بتانا چاہیے کہ… مزید پڑھیں
Friday, 9 October 2026 – 12:22 #
سہیل آفریدی کا لانگ مارچ شارٹ ٹرم مارچ بن چکا، عظمیٰ بخاری
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے لانگ مارچ پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’شارٹ ٹرم مارچ‘ قرار دیا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ یہ مارچ دہشت گردوں کے حق میں کیا جا رہا ہے۔ اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایک جانب دہشت گردی کے واقعات پیش آ رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب سہیل آفریدی مارچ کی قیادت کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ احتجاج نہ بانی پاکستان تحریک انصاف کے مفاد میں ہے اور نہ ہی صوبے کے عوام کے مسائل کا حل پیش کرتا… مزید پڑھیں
Friday, 9 October 2026 – 12:13 #
حکومت اور اپوزیشن انا ختم کریں،مذاکرات سے مسائل حل کریں،بیرسٹر گوہر
چارسدہ: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے حکومت اور اپوزیشن پر زور دیا ہے کہ وہ ذاتی انا کو ایک طرف رکھ کر مذاکرات کی میز پر بیٹھیں اور سیاسی مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالیں۔ چارسدہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کی گاڑیاں کچے میں پھنسی ہوئی ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ ضد اور انا ختم کرکے آگے بڑھنے کا راستہ تلاش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اب بھی بامقصد مذاکرات کے لیے تیار ہے اور سیاسی معاملات… مزید پڑھیں
Friday, 9 October 2026 – 12:11 #
سہیل آفریدی کے بیان پر علی امین گنڈاپور برہم،مبینہ آڈیو لیک نے ہلچل مچادی
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے سابقہ حکومت کے دور میں مارچ سے متعلق بیان پر سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سخت ردعمل دیا ہے۔ اس معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے واٹس ایپ گروپ سے منسوب ایک مبینہ آڈیو پیغام بھی سامنے آیا ہے، جس میں علی امین گنڈاپور کو اپنے تحفظات کا اظہار کرتے سنا جا سکتا ہے۔ مبینہ آڈیو پیغام میں علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابتدا میں ایک پیغام مزاحیہ انداز میں بھیجا تھا، تاہم بعد میں انہیں خیال آیا کہ یہ پیغام لیک ہو کر میڈیا… مزید پڑھیں
Friday, 9 October 2026 – 11:16 #
پنجاب سے لانگ مارچ میں بڑی تعداد میں قافلے شریک ہوں گے،سلمان اکرم راجہ
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کسی ایسے معاہدے کا حصہ نہیں بنے گی جو اصولوں کے خلاف ہو، جبکہ ایسا کوئی لائحہ عمل بھی اختیار نہیں کیا جائے گا جس سے بے گناہ افراد کا خون بہے۔ لاہور ہائیکورٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی بارہا واضح کر چکی ہے کہ عوام کی جانیں ان کے لیے سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔ ان کے بقول، جماعت کسی بھی ایسی حکمت عملی کا حصہ نہیں بنے گی جس… مزید پڑھیں
Friday, 9 October 2026 – 07:12 #
ایک ریاست میں دو قانون نہیں چل سکتے، سہیل آفریدی
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملک میں دوہرا قانونی نظام قابل قبول نہیں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے حوالے سے بھی سخت سیاسی مؤقف اختیار کیا۔ پشاور کے کوہاٹی گیٹ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ پشاور کے عوام نے اپنے جذبے اور شرکت سے دل جیت لیے ہیں۔ انہوں نے پنجاب کی وزیراعلیٰ پر پختونوں کے خلاف بیان دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان پر… مزید پڑھیں
Thursday, 8 October 2026 – 10:25 #
پی ٹی آئی لانگ مارچ، پنڈی اسلام آباد میں سبزی پھل کی ترسیل متاثر
پی ٹی آئی کی لانگ مارچ کال کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں راستوں کی ممکنہ بندش اور کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کے باعث سبزی، پھل اور دیگر اشیائے ضروریہ کی ترسیل متاثر ہونے لگی، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔ لانگ مارچ کے اعلان کے بعد انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات سے کنٹینرز حاصل کرکے راولپنڈی اور اسلام آباد کی اہم شاہراہوں کے اطراف رکھے جا رہے ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر راستوں کو بند کیا جاسکے۔ ذرائع کے مطابق کنٹینرز کی بڑی تعداد انتظامیہ کے استعمال میں آنے کے باعث ٹرانسپورٹرز کو… مزید پڑھیں
Thursday, 8 October 2026 – 10:25 #
پی ٹی آئی لانگ مارچ پشاور میں داخل، صوابی میں اگلی حکمت عملی کا اعلان ہوگا،سہیل آفریدی
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ خیبر سے پشاور میں داخل ہوگیا، جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوابی پہنچنے کے بعد مارچ کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مارچ کا قافلہ حیات آباد ٹول پلازہ سے روانہ ہو کر پشاور کے مختلف علاقوں سے گزرتا ہوا چارسدہ روڈ تک پہنچے گا، جہاں رات قیام کے بعد اگلی صبح مارچ دوبارہ شروع ہوگا اور قافلہ ضلع چارسدہ کی جانب روانہ ہوگا۔ مارچ کی آمد کے پیش نظر پشاور کے بعض نجی تعلیمی اداروں نے اسکول بند رکھنے کا فیصلہ… مزید پڑھیں