آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے کرپٹو فیس مانگنے والے فراڈیئے سرگرم
یونان کی میری ٹائم رسک مینجمنٹ کمپنی ماریسکس نے خبردار کیا ہے کہ کچھ نامعلوم عناصر خود کو ایرانی حکام ظاہر کرتے ہوئے جہاز رانی کمپنیوں سے آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرنے کے بدلے کرپٹو کرنسی میں فیس طلب کر رہے ہیں۔ کمپنی کے مطابق یہ پیغامات مکمل طور پر دھوکا دہی پر مبنی ہیں اور ان کا ایرانی حکام سے کوئی تعلق نہیں۔ ماریسکس کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز آبنائے ہرمز سے نکلنے کی کوشش کرنے والا کم از کم ایک جہاز فائرنگ کا نشانہ بنا، جو بظاہر اسی فراڈ کا شکار ہوا۔ رپورٹ کے مطابق اس… مزید پڑھیں
ایران کے اسپتال بھی جنگ کا نشانہ۔بمباری سے صحت کا نظام متاثر
ایران میں جاری جنگ کے دوران اسپتال بھی حملوں کی زد میں آ گئے ہیں، جہاں مریضوں اور طبی عملے کو شدید خطرات کا سامنا ہے۔ یکم مارچ کوخلیجِ فارس بوشہر اسپتال کے قریب میزائل حملوں کے دوران نومولود بچی زینب کو انتہائی نگہداشت یونٹ سے فوری طور پر ایمبولینس میں منتقل کیا گیا، جس دن وہ پیدا ہوئی تھی۔ دیگر نومولود بچوں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے عارضی طور پر پھلوں کی ٹوکریوں میں رکھ کر نکالا گیا، کیونکہ فضائی حملوں سے اسپتال کو نقصان پہنچا تھا اور وہاں رکنا ممکن نہیں رہا تھا۔ ایرانی… مزید پڑھیں
کسی دھمکی یا دباؤ میں آ کر مذاکرات نہیں کریں گے۔ ایرانی سفیر
پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران کسی دھمکی یا دباؤ میں آ کر مذاکرات نہیں کرے گا۔
ایکس پر اپنے پیغام میں انھوں نے لکھا کہ ’اس حقیقت کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے کہ اس قدر قدیم تہذیب رکھنے والا ملک کسی دھمکی یا دباؤ میں آ کر مذاکرات نہیں کرے گا۔‘
انھوں نے مزید لکھا کہ ’یہ ایک ٹھوس، اسلامی اور مذہبی اصول ہے۔ کاش امریکہ اسے سمجھ جاتا۔
سوڈان جنگ سے سعودی عرب پیچھے ہٹ گیا۔ پاکستان کے ساتھ ڈیڑھ ارب ڈالر کی ڈیل منسوخ
سوڈان میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات مبینہ دو مخالف فورسز (فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز) کی حمایت کر رہے ہیں۔ تاہم برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب اب اس پراکسی جنگ سے پیچھے ہٹ رہا ہے اور اسی لیے وہ پاکستان سے سوڈان کیلئے اسلحہ نہیں خریدے گا۔ اسی خبر ایجنسی نے پہلے دعوی کیا تھا کہ سعودی عرب نے سوڈان کیلئے پاکستان سے اسلحہ خریداری کا معاہدہ کیا ہے۔ پاکستان نے کبھی اس اسلحہ خریداری کی تصدیق نہیں کی۔ مزید پڑھیں
ایران کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کے پاس امریکہ کے خلاف باضابطہ شکایت درج کرائی ہے، جس میں پیر کے روز ایرانی تجارتی جہاز توساکا کی ضبطی کو “غیر قانونی اور وحشیانہ اقدام” قرار دیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ جنگ بندی معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران اس غیر قانونی اور مجرمانہ اقدام کے “انتہائی خطرناک نتائج” سے خبردار کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ ایرانی جہاز، اس کے عملے… مزید پڑھیں
جلد بازی نہیں، ایران سے صرف بہتر معاہدہ ہوگا۔امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ جلد متوقع ہے، تاہم وہ کسی جلد بازی یا نقصان دہ ڈیل کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ معاہدہ ہونے تک ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی برقرار رکھی جائے گی، جبکہ جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر اسلام آباد روانہ ہو رہے ہیں تاکہ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ہونے والا ممکنہ معاہدہ باراک اوباما کے دور کے جوہری معاہدے سے بہتر ہوگا اور دنیا اس پر فخر کرے گی۔… مزید پڑھیں
دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات ناممکن ہیں۔ قالیباف کا دوٹوک مؤقف
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی دباؤ یا دھمکی کے ماحول میں مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کصدر ٹرمپ مذاکرات کو باہمی مفاہمت کے بجائے “ہتھیار ڈالنے” کی شکل دینے کی کوشش کر رہے ہیں، جو قابل قبول نہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے اور کسی بھی قسم کی دھمکی یا دباؤ کے تحت بات چیت نہیں کرے گا۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہوں گے
ایران مذاکرات کا اگلا مرحلہ تہران کے فیصلے سے مشروط ہے،جے ڈی وینس
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس منگل کی صبح اسلام آباد روانہ ہونے والے ہیں، جہاں وہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے پر مذاکرات کریں گے جس کا مقصد جاری جنگ کا خاتمہ ہے۔
امریکی میڈیا نے تین نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ دورہ ایسے وقت میں متوقع ہے جب جنگ بندی کے خاتمے کا وقت قریب آ رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات انتہائی اہم مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔