ایران معاہدہ اب تک نہ ہوسکا۔ وائٹ ہاؤس کا اہم اجلاس بے نتیجہ ختم
ایران جنگ اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تازہ ترین اپ ڈیٹس
Friday, 29 May 2026 – 09:14 #
واشنگٹن میں امریکی و پاکستانی وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات آج ہوگی
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو آج واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے روزانہ شیڈول کے مطابق یہ ملاقات آج واشنگٹن ڈی سی میں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں ہوگی۔ پاکستان اس وقت واشنگٹن اور تہران کے درمیان امن مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ حالیہ دنوں میں پاکستانی اعلیٰ حکام نے Iran کا بھی دورہ کیا ہے۔ یہ ملاقات مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگی۔ مزید پڑھیں
Friday, 29 May 2026 – 08:55 #
نیویارک میئر کی ایران جنگ پر شدید تنقید۔ فوری خاتمے کا مطالبہ
نیو یارک سٹی کے میئر زوہران ممدانی نے ایران کے خلاف جاری جنگ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے اثرات نہ صرف بیرونِ ملک عام شہریوں بلکہ اندرونِ ملک محنت کش اور متوسط طبقے کے خاندانوں پر بھی بہت بھاری پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ “آج سے تین ماہ قبل ایک ایسی جنگ شروع ہوئی جس کے لیے کسی نے ووٹ نہیں دیا۔ اور اس کی قیمت وہ لوگ ادا کر رہے ہیں جن کا اس فیصلے میں کوئی کردار نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں عام… مزید پڑھیں
Friday, 29 May 2026 – 08:44 #
آبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی پر ایران کی آمادگی کا دعویٰ
وائٹ ہاؤس کے نائب چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے کہا ہے کہ ایران نے نہ صرف آبنائے ہرمز کو “مکمل طور پر دوبارہ کھولنے” پر رضامندی ظاہر کی ہے بلکہ مزید کئی اہم اور بڑے پیمانے کی رعایتیں بھی دی ہیں جو آئندہ وقت میں سامنے لائی جائیں گی۔ انہوں نے امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ان رعایتوں کو “اہم، بنیادی اور غیر معمولی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ چند عرصہ قبل تک ممکن ہی نہیں تھیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ “کوئی معاہدہ اس وقت تک حتمی نہیں ہوتا جب تک وہ مکمل… مزید پڑھیں
Friday, 29 May 2026 – 08:29 #
نیتن یاہو کا غزہ کے 70 فیصد علاقے پر قبضہ کرنے کاحکم
اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے فوج کو غزہ کے 70 فیصد علاقے پر قبضہ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی نئی “ہدایت” کے مطابق فوج کو غزہ کی پٹی کے 70 فیصد علاقے پر کنٹرول حاصل کرنا ہے۔ جمعرات کو گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ اس وقت ہم غزہ کی پٹی کے 60 فیصد علاقے پر کنٹرول رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم 50 فیصد پر تھے، پھر 60 فیصد پر آئے، اور میری ہدایت ہے کہ اسے پہلے 70 فیصد تک لے جایا جائے، شروع کے طور… مزید پڑھیں
Friday, 29 May 2026 – 07:57 #
امریکہ ایران جنگ بندی مذاکرات کے باعث تیل کی قیمتوں میں کمی
امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کے مذاکرات کی امیدوں کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم قیمتوں میں یہ کمی محدود رہی، کیونکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے بیان کے بعد منڈی میں محتاط رجحان دیکھا گیا، جنہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اگرچہ معاہدے کے قریب ہیں لیکن ابھی کوئی حتمی ڈیل نہیں ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو برینٹ کروڈ آئل فیوچرز 35 سینٹس یا 0.37 فیصد کمی کے ساتھ 93.36 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے۔ اسی طرح امریکی ویسٹ… مزید پڑھیں
Friday, 29 May 2026 – 07:49 #
اسرائیل نے جنوبی لبنان کو ’’جنگی زون‘‘ قرار دے دیا
اسرائیل نے جنوبی لبنان کے علاقے کو ’’جنگی زون‘‘ قرار دیتے ہوئے اپنی فوجی کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں، جبکہ امریکہ نے عمان پر پابندیوں کی دھمکی بھی دی ہے۔اسرائیل نے جنوبی لبنان کو ’’جنگی زون‘‘ قرار دے دیا۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے غزہ سٹی کے ایک پورے رہائشی بلاک کے لیے جبری انخلا کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جبکہ اسرائیلی ڈرون حملے میں شہر کے جنوب مغربی علاقے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں شدت اس وقت آئی ہے جب وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنی افواج کو… مزید پڑھیں
Friday, 29 May 2026 – 07:40 #
علی خامنہ ای کی نماز جنازہ تہران میں ادا کردی گئی۔برطانوی اخبار کا دعویٰ
برطانوی اخبار ’’دی ٹیلی گراف‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ تہران میں انتہائی سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ادا کردی گئی۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق نماز جنازہ جمعرات کے روز محدود پیمانے پر منعقد ہوئی جس میں علی خامنہ ای کے اہل خانہ اور چند اعلیٰ سرکاری عہدیداروں نے شرکت کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی وجوہات کے باعث تقریب کی تفصیلات خفیہ رکھی گئیں، تاہم اس حوالے سے ایرانی حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ دی ٹیلی گراف کی اس… مزید پڑھیں
Friday, 29 May 2026 – 07:31 #
ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی۔ 111 تجارتی جہاز واپس بھیجے گئے۔سینٹکام
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کے گرد جاری امریکی ناکہ بندی کے دوران اب تک 111 تجارتی جہازوں کو واپس موڑ دیا گیا ہے۔ سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس کارروائی کے نفاذ کے لیے امریکی بحریہ کے 20 سے زائد جنگی اور معاون بحری جہاز تعینات ہیں، جو خطے میں بحری نقل و حرکت کی نگرانی کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 تجارتی جہاز اور آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز سے… مزید پڑھیں
Friday, 29 May 2026 – 07:23 #
ماسکو میں ایرانی رہنما کی مصری اور برازیلی حکام سے ملاقاتیں
ایران کی اہم سیاسی شخصیت اور سابق قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں مصر اور برازیل کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق علی باقری کنی نے برازیلی صدر کے چیف خارجہ پالیسی مشیر سیلسو اموریم سے ملاقات کی، جس میں مغربی ایشیا کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات میں خطے میں جاری کشیدگی، سفارتی روابط اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی میڈیا نے مزید بتایا کہ… مزید پڑھیں
Friday, 29 May 2026 – 07:06 #
خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔صدر پزشکیان
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عدم استحکام کا بنیادی ذمہ دار اسرائیل ہے، جبکہ ایران خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق صدر پزشکیان نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا اور تہران کا مؤقف اس حوالے سے مستقل اور واضح ہے۔ انہوں نے امریکہ کے ساتھ جاری مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران عزت اور برابری کی بنیاد پر سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے اور کسی دباؤ یا ذلت… مزید پڑھیں
Friday, 29 May 2026 – 06:43 #
امیر قطر اور ٹرمپ کا رابطہ۔ خطے کی صورتحال پر مشاورت
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قطری میڈیا کے مطابق گفتگو کے دوران امیر قطر نے مسائل کے حل کے لیے سفارتی ذرائع اور مکالمے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات ہی مؤثر راستہ ہیں۔ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی ثالثی کوششوں میں قطر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دوحہ خطے میں کشیدگی کم کرنے… مزید پڑھیں
Friday, 29 May 2026 – 06:33 #
امریکہ اور ایران معاہدے کے بہت قریب ہیں۔ امریکی نائب صدر
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ابھی کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہوا، تاہم دونوں ممالک ایک اہم سمجھوتے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور جنگ بندی میں توسیع سے متعلق مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چند اہم نکات پر ابھی بات چیت جاری ہے جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاحال کسی مجوزہ معاہدے کی حتمی منظوری نہیں دی۔ ان کے بقول مزید پیش… مزید پڑھیں
Friday, 29 May 2026 – 06:19 #
ایرانی فٹبال ٹیم کو امریکی ویزوں کا انتظار۔ورلڈ کپ سے قبل مشکلات برقرار
ایرانی فٹبال ٹیم کو ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل اب تک امریکی ویزوں کے اجرا کا انتظار ہے، جس پر ایرانی سفیر نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران عالمی کپ میں ’’برابر شرائط‘‘ پر حصہ نہیں لے رہا۔ میکسیکو میں ایران کے سفیر ابوالفضل پسندیدہ نے شمال مغربی سرحدی شہر تیجوانا کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی کھلاڑیوں کو اب تک امریکا کے ویزے جاری نہیں کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہمیں نہیں معلوم کہ امریکہ کھلاڑیوں کو ویزے دے گا یا نہیں۔ ایرانی سفیر کے مطابق… مزید پڑھیں
Friday, 29 May 2026 – 06:10 #
بوشہر کے قریب کوئی امریکی طیارہ تباہ نہیں ہوا، تمام اثاثے محفوظ ہیں۔سینٹ کام
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایرانی صوبے بوشہر کے قریب امریکی طیارہ تباہ ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے تمام فضائی اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بوشہر کے قریب کسی امریکی طیارے کو نشانہ نہیں بنایا گیا اور نہ ہی کسی فضائی نقصان کی اطلاع ہے۔ اس سے قبل ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی فضائی دفاعی نظام نے بوشہر کے قریب ایک امریکی طیارہ مار گرایا ہے، تاہم امریکی حکام نے ان اطلاعات کو بے بنیاد قرار دے… مزید پڑھیں
Thursday, 28 May 2026 – 19:40 #
ایران کا کویت پر بیلسٹک میزائل حملہ، امریکا کا ناکام بنانے کا دعویٰ
امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے کویت پر داغا گیا بیلسٹک میزائل ناکام بنا دیا گیا۔ امریکی حکام نے اس کارروائی کو جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ امریکی سینٹ کام کے مطابق ایران نے کویت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم کویتی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے میزائل کو تباہ کر دیا۔ امریکی بیان میں کہا گیا کہ اس سے قبل بھی ایرانی فورسز کی جانب سے آبنائے ہرمز کے قریب ڈرون سرگرمیاں دیکھی گئیں، جنہیں امریکی فورسز نے ناکارہ بنا دیا۔ حکام کے مطابق بندر عباس سے… مزید پڑھیں
Thursday, 28 May 2026 – 19:35 #
امریکا اور اسرائیل ایران میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، سید مجتبیٰ خامنہ ای
ایران کے سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے ایران میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق سید مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن مختلف حربے استعمال کر کے ایرانی قوم کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ، اقتصادی دباؤ اور سیاسی پروپیگنڈے کے بعد اب ایران کے اندر اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے اقدامات کا مقصد ایرانی عوام کو دباؤ میں لانا… مزید پڑھیں
Thursday, 28 May 2026 – 10:47 #
آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش ، امریکی آئل ٹینکر پر ایران کا حملہ
آبنائے ہرمز میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے جہاں ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ گزرنے کی کوشش کرنے والے ایک امریکی آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے وارننگ شاٹس فائر کر کے امریکی جہاز کو واپس جانے پر مجبور کیا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہ بندر عباس کے قریب کارروائی کی گئی، تاہم اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب… مزید پڑھیں
Thursday, 28 May 2026 – 10:41 #
خطے میں ایک امریکی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔پاسدارانِ انقلاب
ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ خطے میں ایک امریکی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق بندر عباس پورٹ کے قریب امریکی حملوں کے بعد ایران کی جانب سے جوابی کارروائی شروع کی گئی ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ آئندہ کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ تین جہازوں کو آبنائے ہرمز میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تین ایرانی ڈرونز کو مار گرایا… مزید پڑھیں
Thursday, 28 May 2026 – 08:03 #
ٹرمپ دباؤ اور مذاکرات سے اسٹریٹجک ڈیڈ لاک ختم کرنا چاہتے ہیں:ابراہیم عزیزی
ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسٹریٹجک ڈیڈ لاک سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسی مقصد کے لیے کبھی دباؤ اور کبھی مذاکرات کی پیشکش کی جاتی ہے، تاہم ایران کسی بھی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔ ابراہیم عزیزی کے مطابق ایران اپنے مؤقف اور ریڈ لائنز پر قائم ہے اور یورینیم کی افزودگی اور اس کی ملکیت کا حق برقرار رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول اور اتھارٹی برقرار… مزید پڑھیں
Thursday, 28 May 2026 – 08:02 #
ٹرمپ دباؤ اور مذاکرات سے اسٹریٹجک ڈیڈ لاک ختم کرنا چاہتے ہیں:ابراہیم عزیزی
ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسٹریٹجک ڈیڈ لاک سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسی مقصد کے لیے کبھی دباؤ اور کبھی مذاکرات کی پیشکش کی جاتی ہے، تاہم ایران کسی بھی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔ ابراہیم عزیزی کے مطابق ایران اپنے مؤقف اور ریڈ لائنز پر قائم ہے اور یورینیم کی افزودگی اور اس کی ملکیت کا حق برقرار رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول اور اتھارٹی برقرار… مزید پڑھیں
Thursday, 28 May 2026 – 07:59 #
ٹرمپ نے عمان کو بھی دھمکا دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کشیدگی کے دوران اب سلطنت عمان کے حوالے سے بھی سخت بیان دے دیا۔ کابینہ اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کسی ایک ملک کے کنٹرول میں نہیں جا سکتی کیونکہ یہ عالمی گزرگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور عمان بھی اس معاملے کو سمجھتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ اگر کسی ملک نے مختلف طرزِ عمل اپنایا تو امریکا اس پر سخت ردعمل دے سکتا ہے۔ ان… مزید پڑھیں
Thursday, 28 May 2026 – 07:59 #
ایران پر ایک ہفتے میں امریکا نے دوسری بار فضائی حملے کردیے
امریکی حکام کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دوسری بار ایران پر فضائی کارروائی کی گئی ہے، جس میں آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی امریکی افواج اور تجارتی جہاز رانی کو درپیش خطرات کے پیش نظر کی گئی، تاکہ خطے میں بحری گزرگاہوں کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان کے مطابق ایران کی جانب سے ایک امریکی تجارتی جہاز پر چار ڈرون فائر کیے گئے تھے جنہیں بروقت مار گرایا گیا۔ دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک کے مشرقی علاقے… مزید پڑھیں
صفحات: 1 2