ایران معاہدہ اب تک نہ ہوسکا۔ وائٹ ہاؤس کا اہم اجلاس بے نتیجہ ختم

ایران جنگ اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تازہ ترین اپ ڈیٹس

May 31, 2026 · Live, اہم خبریں
Sunday, 31 May 2026 – 11:49 #
ایران کے ساتھ ڈیل ہونے پر آبنائے ہرمزکھول دی جائے گی۔پیٹ ہیگستھ
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہاکہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی برقرار ہے، جب ایران کے ساتھ ڈیل ہوگی تو آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی۔ امریکی وزیرجنگ نے سنگاپور میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ ایران کس چیز کا انتخاب کرتا ہے، ڈیل ہو گئی تو آبنائے ہرمز ایک ٹول فری راستہ ہو گا جسے ساری دنیا استعمال کر سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت امریکہ اس بات کے لیے تیار ہے کہ اگر جنگی کارروائی دوبارہ کرنی پڑے تو کرے گا لیکن مجھے اعتماد ہےکہ امریکا… مزید پڑھیں
Sunday, 31 May 2026 – 10:41 #
ایران کا کسی بھی جارحیت کا سخت جواب دینے کا اعلان
ایران کے ایک سینئر فوجی کمانڈر نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے خلاف کسی بھی نئی جارحیت کا جواب پہلے سے کہیں زیادہ سخت ہوگا۔ پریس ٹی وی کے مطابق ایرانی بحریہ کے نائب کمانڈر برائے رابطہ ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ دشمن کو جان لینا چاہیے کہ ملک کی سرزمین پر کسی بھی حملے کا جواب پہلے سے زیادہ طاقتور انداز میں دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج آج ہر قسم کی دشمنانہ کارروائی کے خلاف مضبوط اور فیصلہ کن انداز میں کھڑی ہے۔ مزید پڑھیں
Sunday, 31 May 2026 – 10:09 #
امریکہ۔ برطانیہ اور آسٹریلیا کا زیرِ آب ڈرون پروگرام پر اتفاق
امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ سمندر کی تہہ میں بچھائی گئی مواصلاتی کیبلز کے تحفظ اور دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے پانی کے اندر کام کرنے والی ڈرون ٹیکنالوجی تیار کریں گے۔ یہ منصوبہ تینوں ممالک کے دفاعی اتحاد ’آکس‘ کے تحت شروع کیا جا رہا ہے۔ بغیر عملہ زیرِآب چل نے والی گاڑی یعنی یو یو وی کی یہ ٹیکنالوجی آئندہ سال تک تیار ہونے کی توقع ہے۔ اگرچہ منصوبے کی مجموعی لاگت ظاہر نہیں کی گئی، تاہم برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے کہا کہ برطانیہ اس منصوبے میں 150 ملین پاؤنڈ… مزید پڑھیں
Sunday, 31 May 2026 – 09:58 #
ٹرمپ نے ایران کے ساتھ معاہدے کی شرائط مزید سخت کردیں۔امریکی اخبار
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے ایران کو سخت تر شرائط بھیج دی ہیں۔ اس سے قبل ایکسیوس نے رپورٹ کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایلچیوں اور ایران کے درمیان طے پانے والے ابتدائی معاہدے میں “کئی ترامیم” کا مطالبہ کیا تھا۔ اب نیویارک ٹائمز بھی رپورٹ کر رہا ہے کہ ٹرمپ نے ممکنہ معاہدے کے فریم ورک کی شرائط مزید سخت کر دی ہیں اور مجوزہ تبدیلیاں ایران کو غور کے لیے واپس بھیج دی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ معاہدے کے… مزید پڑھیں
Sunday, 31 May 2026 – 09:36 #
جنوبی لبنان میں جنگ کے دوران اسرائیلی فوجی ہلاک

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں جاری لڑائی کے دوران اس کا ایک 21 سالہ سپاہی ہلاک ہو گیا۔

فوج کے مطابق اسی واقعے میں چار دیگر اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

Sunday, 31 May 2026 – 09:27 #
امریکہ اور ایران معاہدے کے قریب ہیں۔ صدر ٹرمپ کا دعویٰ
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور ایران معاہدے کے قریب ہیں،ایران نے یقین دہانی کرائی ہےکہ وہ ایٹمی ہتھیار بھی نہیں خریدےگا۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہم نے ایرانی فوج کے مکمل ڈھانچے کو نشانہ نہیں بنایا، ایرانی فوج کا ایک حصہ نسبتاً “اعتدال پسند”ہے۔ فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے میں جلدی میں نہیں ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ایک ’’بہترین معاہدہ‘‘ کرے گا، اور اگر ایسا نہ ہوا تو ’’ہم واپس جا… مزید پڑھیں
Sunday, 31 May 2026 – 08:33 #
خطے میں امن کا قیام مذاکرات اور اعتماد سے مشروط ہے۔ایرانی صدر
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پائیدار امن کیلئے باہمی اعتماد اور سنجیدہ مذاکرات ناگزیر ہیں۔ ایرانی صدر کی امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے مسعود پزشکیان نے کہا کہ وہ ایران نے ہمیشہ مذاکرات اور سفارت کاری کو موقع دیا، ان کا کہنا ہے جنگ اور علاقائی کشیدگی کے خاتمے کے لئے باعزت فریم ورک کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو بھی حقیقی سیاسی عزم دکھانا ہوگا، واشنگٹن عالمی قوانین کی پاسداری کرے۔ مزید پڑھیں
Sunday, 31 May 2026 – 08:13 #
قطر کی آبنائے ہرمز پر مستقل ٹول ٹیکس کی مخالفت
قطر کے نائب وزیراعظم شیخ سعود بن عبدالرحمان بن حسن بن علی آل ثانی نے شنگریلا ڈائیلاگ سے خطاب میں کہا ہے کہ ان کا ملک آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے کسی مستقل ٹول ٹیکس کی مخالفت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر سمندری راستہ دوبارہ کھولنے اور بارودی سرنگوں کو ہٹانے جیسے اقدامات کے لیے عارضی فیس لگائی جائے تو قطر اسے قابلِ مذاکرات سمجھتا ہے۔ قطری نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ خطے میں بحری گزرگاہوں کی سلامتی اور آزادانہ نقل و حرکت انتہائی اہم ہے۔ ان کے مطابق کسی بھی قسم کے مستقل ٹول یا… مزید پڑھیں
Sunday, 31 May 2026 – 07:50 #
ایران سے معاہدے میں جلدی نہیں۔ ٹرمپ کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے میں جلدی میں نہیں ہیں۔ فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ایک ’’بہترین معاہدہ‘‘ کرے گا، اور اگر ایسا نہ ہوا تو ’’ہم واپس جا کر اسے فوجی طور پر ختم کر دیں گے‘‘۔ ان کے مطابق وہ معاہدہ کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ اس سے ’’بہت سی جانیں بچ سکتی ہیں‘‘ اور اس کے ذریعے ’’آبنائے ہرمز فوری طور پر کھولی جا سکتی ہے۔ انہوں نے ایران کی قیادت کو ’’انتہائی سخت مذاکرات کار‘‘ قرار دیتے ہوئے… مزید پڑھیں
Sunday, 31 May 2026 – 07:14 #
ایرانی حدود میں داخل ہونے والا امریکی ڈرون مار گرایا۔ پاسداران انقلاب
ایران کے پاسداران انقلاب اسلامی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک امریکی ڈرون کو مار گرایا ہے جو ایرانی سمندری حدود میں داخل ہوا تھا۔ ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ MQ-1 ڈرون نے “دشمنانہ کارروائی انجام دینے کی کوشش کی”۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ڈرون کو فوری طور پر نشاندہی کر کے پاسداران انقلاب کے جدید دفاعی میزائل سسٹم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا اور اسے تباہ کر دیا گیا۔ پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ “کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن… مزید پڑھیں
Sunday, 31 May 2026 – 06:41 #
ٹرمپ نے جنگ بندی میں توسیع کی منظوری تاحال نہیں دی
واشنگٹن سے رپورٹس کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی میں ممکنہ توسیع کے مجوزہ فریم ورک کی تاحال منظوری نہیں دی، جس کے باعث اس حوالے سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ اطلاعات کے مطابق صدر ٹرمپ نے جمعہ کو وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں اپنے مشیروں کے ساتھ اجلاس کیا، جہاں عموماً جنگ اور قومی سلامتی سے متعلق اہم فیصلے کیے جاتے ہیں۔ تاہم اجلاس کے بعد وہ روانہ ہوگئے اور جنگ بندی میں توسیع سے متعلق کسی فیصلے کا اعلان نہیں کیا گیا۔ جمعرات کو یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ امریکہ اور ایران ایک… مزید پڑھیں
Sunday, 31 May 2026 – 06:31 #
ایران نے کروز میزائل داغنے کی صلاحیت رکھنے والی تیز رفتار جنگی کشتی متعارف کرا دی
ایران نے کروز میزائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھنے والی اپنی جدید تیز رفتار جنگی کشتی کی رونمائی کر دی ہے۔ ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق “27 رجب” نامی اس نئی بحری کشتی کی رونمائی تہران کے انقلاب اسکوائر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ جنگی کشتی 100 ناٹس (تقریباً 185 کلومیٹر فی گھنٹہ) تک رفتار حاصل کر سکتی ہے اور اسے طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل داغنے کی صلاحیت سے لیس کیا گیا ہے۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اس جدید کشتی… مزید پڑھیں
Sunday, 31 May 2026 – 06:22 #
ایران جانے والے گیمبیا کے پرچم بردار جہاز کو تباہ کر دیا۔سینٹکام
امریکی سینٹرل کمانڈ یعنی سینٹکام نے اعلان کیا ہے کہ اس کی افواج نے جمعہ 29 مئی کو خلیجِ عمان میں بحری ناکہ بندی نافذ کرتے ہوئے ایک ایسے تجارتی جہاز کو ناکارہ بنا دیا جو ایران کی بندرگاہ کی جانب جا رہا تھا۔ سینٹ کام کے مطابق ایم وی لاین سٹار نامی یہ جہاز بین الاقوامی سمندری حدود میں ایران کی طرف پیش قدمی کر رہا تھا۔ امریکی افواج نے جہاز کو 20 سے زائد بار وارننگ جاری کیں اور اسے بتایا کہ وہ امریکی بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ بیان کے مطابق جب جہاز… مزید پڑھیں
Sunday, 31 May 2026 – 06:15 #
معاہدہ نہ ہوا تو ایران کے خلاف دوبارہ کارروائی کرسکتے ہیں۔ امریکہ
امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ سفارتی حل کو ترجیح دیتا ہے، تاہم مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں فوجی کارروائی کا آپشن بھی موجود ہے۔ بین الاقوامی دفاعی فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ ایک مؤثر اور قابلِ قبول معاہدہ چاہتا ہے، لیکن اس مقصد کے حصول تک تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے گئے ہیں۔ پیٹ ہیگستھ کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کے پاس خطے میں کسی بھی ممکنہ کارروائی کے لیے مکمل صلاحیت اور وسائل موجود ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر… مزید پڑھیں
Sunday, 31 May 2026 – 06:01 #
آبنائے ہرمز کے انتظام میں کسی فوجی مداخلت پر کارروائی ہوگی۔پاسدارانِ انقلاب
ایران کے جنگی انتظام میں اہم کردار ادا کرنے والے کمانڈ ہیڈکوارٹر خاتم الانبیاء نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے انتظام میں کسی بھی قسم کی فوجی مداخلت یا آمدورفت میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے والے بحری جہازوں کو ایران کی مسلح افواج نشانہ بنائیں گی۔ ہیڈکوارٹر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام بحری جہاز، تجارتی کشتیاں اور آئل ٹینکرز صرف مقررہ راستوں سے ہی سفر کریں اور اس کے لیے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ سے اجازت حاصل کریں۔ بیان کے مطابق ان ضوابط کی خلاف ورزی بحری آمدورفت کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ… مزید پڑھیں
Saturday, 30 May 2026 – 18:15 #
ایران امریکا امن مذاکرات میں پاکستان کی قیادت اہم کردار ادا کر رہی ہے۔امریکی وزیر جنگ
 امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے پاکستان کو امریکا کا مخلص دوست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران امریکا امن مذاکرات میں پاکستان کی قیادت اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ سنگاپور میں ایک انٹرویو کے دوران پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے کو مثبت قرار دیا جا سکتا ہے، تاہم ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر امن مذاکرات کے عمل میں اہم خدمات انجام دے… مزید پڑھیں
Saturday, 30 May 2026 – 17:05 #
لبنان کے جنوبی علاقے سےاسرائیل کا انخلا کا مطالبہ ماننے سے انکار
اسرائیل نے جنوبی لبنان سے اپنی فوج کے انخلا کے مطالبے کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس کے باعث دونوں جانب جاری مذاکرات میں صورتحال پیچیدہ ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ثالثی میں ہونے والی بات چیت کے دوران لبنانی حکام نے اسرائیلی فوج کے جنوبی لبنان سے انخلا کا مطالبہ دہرایا، تاہم اسرائیل نے اس مطالبے سے اتفاق نہیں کیا۔ اسرائیلی حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ حزب اللہ کے غیر مسلح ہونے تک موجودہ پوزیشن برقرار رکھی جائے گی۔ ساتھ ہی اسرائیل نے خطے میں حزب اللہ کی سرگرمیوں کی نگرانی سے… مزید پڑھیں
Saturday, 30 May 2026 – 11:03 #
اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان کے قصبے دبّین پر شدید بمباری

الجزیرہ عربی کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے ضلع مرجعیون کے علاقے دبّین میں تین بمباری کے حملے کیے ہیں۔

اس سے قبل زمینی سطح پر موجود رپورٹرز نے بتایا تھا کہ اسرائیلی فورسز جنوبی لبنان کے قصبے میں گھروں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

Saturday, 30 May 2026 – 09:48 #
امریکہ ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔وزیر دفاع
امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے سنگاپور میں منعقدہ شنگری لا ڈائیلاگ سیکیورٹی سمٹ کے دوران کہا ہے کہ امریکہ کے پاس ہتھیاروں کے ذخائر وافر مقدار میں موجود ہیں اور وہ ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کی “مکمل صلاحیت” رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “اگر ضرورت پڑی تو دوبارہ کارروائی شروع کرنے کی ہماری صلاحیت یہ ہے کہ ہم اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ذخائر اس کے لیے نہ صرف کافی بلکہ بہت زیادہ موزوں ہیں، دنیا بھر میں بھی، کیونکہ ہم اعلیٰ معیار اور زیادہ تعداد میں… مزید پڑھیں
Saturday, 30 May 2026 – 09:32 #
اسرائیلی فوج کا حملہ روکنے کا دعویٰ۔ حزب اللہ کا لانچر تباہ
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے لبنان سے شمالی اسرائیل میں داخل ہونے والی ایک “لانچ” کو روک لیا ہے، تاہم اس نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ میزائل تھا یا ڈرون تھا۔ فوج کی جانب سے یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ اس حملے کے نتیجے میں کوئی نقصان یا جانی نقصان ہوا یا نہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اس سے قبل اسرائیل کے شمالی علاقوں میں فضائی حملے کے سائرن بجائے گئے تھے۔ ایک علیحدہ بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کی افواج نے رات کے وقت حزب اللہ… مزید پڑھیں
Saturday, 30 May 2026 – 09:06 #
ایرانی وزیر خارجہ کا عمانی ہم منصب سے رابطہ۔مکمل حمایت کا اظہار
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ عمانی ہم منصب سے ہونے والی گفتگو انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز رہی، جس میں عمان کو درپیش کسی بھی خطرے کے مقابلے میں ایران کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا گیا۔ عباس عراقچی نے ایکس پر جاری بیان میں مزید کہا کہ ’عمان کے وزیرِ خارجہ بدر البوسعیدی کے ساتھ ہونے والی گفتگو آبنائے ہرمز اور اس کے مستقبل کے انتظامی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’آبنائے ہرمز سے متعلق معاملات پر عمان اور ایران کی پالیسی خودمختار ذمہ داریوں اور… مزید پڑھیں
Saturday, 30 May 2026 – 08:49 #
پابندیاں ہماری مثبت کارکردگی کی علامت ہیں۔خلیجِ فارس واٹر وے مینجمنٹ اتھارٹی
ایرانی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والے ایک بیان میں خلیجِ فارس واٹر وے مینجمنٹ اتھارٹی نے اپنے خلاف عائد کی گئی امریکی پابندیوں پر ردِعمل دیتے ہوئے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔ ادارے نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ایک ایسے ملک کی جانب سے پابندیوں کا نشانہ بننا، جس کا رہنما بحری قزاقی پر فخر کرتا ہے، ہماری مثبت کارکردگی کی علامت ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ’آپ پابندیوں کے ذریعے آبنائے ہرمز پر وہ کنٹرول حاصل نہیں کر سکتے جو آپ میدانِ عمل اور سفارت کاری میں حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اتھارٹی… مزید پڑھیں
Saturday, 30 May 2026 – 07:49 #
امریکہ نے ایران کے دفاعی سپلائی نیٹ ورک پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
امریکہ نے ایران کے دفاعی ٹیکنالوجی سپلائی نیٹ ورک پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران سے متعلق تازہ ترین پابندیوں کے تحت امریکہ نے ایک ایسے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا ہے جس کے بارے میں واشنگٹن کا دعویٰ ہے کہ وہ ایران کے دفاعی شعبے کو حساس امریکی ٹیکنالوجی فراہم کر رہا تھا۔ اس سے قبل خبر رساں ادارے نے رپورٹ کیا تھا کہ امریکہ نے ایران سے متعلق نئی پابندیوں کی ایک فہرست جاری کی ہے جو انسدادِ دہشت گردی کے ضوابط کے تحت عائد کی گئی ہیں۔ امریکی… مزید پڑھیں
Saturday, 30 May 2026 – 07:40 #
ایران کے ساتھ معاہدے پر حتمی فیصلہ کرنے کی تیاری کر رہا ہوں۔ٹرمپ کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے پر “حتمی فیصلہ” کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، جس کے تحت موجودہ جنگ بندی میں توسیع شامل ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب پینٹاگون میں لبنانی اور اسرائیلی فوجی وفود کا اجلاس ہوا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان جاری مذاکرات کی حمایت اور پیش رفت کو آگے بڑھانا بتایا گیا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیل نے جنوبی لبنان میں اپنی زمینی کارروائی کو مزید اندرونی علاقوں تک بڑھا دیا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی میں… مزید پڑھیں
Saturday, 30 May 2026 – 07:30 #
مشرقِ وسطیٰ میں امریکی افواج بدستور چوکس اورتعینات ہیں۔ سینٹکام
امریکی مرکزی کمان (سینٹکام) نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی افواج بدستور موجود ہیں اور خطے کی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ سینٹکام، جو مشرقِ وسطیٰ سمیت کئی خطوں میں امریکی فوجی کارروائیوں کی نگرانی کرتی ہے، نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی فورسز پورے خطے میں مکمل طور پر مستعد اور چوکس ہیں۔ بیان کے ساتھ سینٹکام نے ایک ایف-16 لڑاکا طیارے کی تصویر بھی جاری کی، جس کے بارے میں کہا گیا کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں معمول کی گشتی پرواز کے دوران فضائی نگرانی انجام… مزید پڑھیں
Saturday, 30 May 2026 – 07:20 #
ٹرمپ اپنے بنیادی مطالبات سے کم پر کوئی معاہدہ قبول نہیں کریں گے۔وائٹ ہاؤس
وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے ’کرائسس روم‘ میں ہونے والا اجلاس تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا تاہم انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاملے پر اپنا حتمی فیصلہ کر لیا ہے یا نہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عہدیدار نے کہا کہ ’صدر ٹرمپ صرف ایسے معاہدے کو قبول کریں گے جو امریکہ کے مفاد میں ہو اور ان کی مقرر کردہ سرخ لکیروں یعنی ریڈ لائنز پر پورا اترتا ہو۔ ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے… مزید پڑھیں
Saturday, 30 May 2026 – 07:08 #
امریکہ سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ایران جوہری پروگرام پر مذاکرات نہیں کر رہا۔اسماعیل بقائی
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ اب تک کسی قسم کا کوئی معاہدہ طے نہیں پایا، جبکہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے کوئی مذاکرات بھی نہیں کر رہا۔ ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسماعیل بقائی نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایران کی بنیادی توجہ کشیدگی کے خاتمے اور جنگ کو روکنے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے انتظام اور مستقبل سے متعلق فیصلے ایران اور عمان باہمی مشاورت سے کریں گے۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے عمانی ہم منصب… مزید پڑھیں
Saturday, 30 May 2026 – 07:02 #
دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے 1.5 ٹریلین ڈالر کی تاریخی سرمایہ کاری کی جائے گی۔پیٹ ہیگستھ
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ رواں سال دفاعی شعبے میں 1.5 ٹریلین ڈالر کی “نسلوں پر محیط سرمایہ کاری” کرنے جا رہے ہیں۔ شنگری لا ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ امریکہ اس وقت اپنی دفاعی صنعتی بنیاد کو مضبوط بنانے کے لیے تاریخی سطح کی قومی صنعتی متحرک کاری کے عمل سے گزر رہا ہے، جس کا مقصد دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرنا ہے۔ امریکی اتحادی ممالک سے خطاب کرتے ہوئے ہیگستھ نے کہا کہ انہیں اپنے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا کم از کم… مزید پڑھیں
Saturday, 30 May 2026 – 06:46 #
لبنان سے فائر کیے گئے متعدد میزائل اسرائیل نے مار گرانے کادعویٰ
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان سے شمالی اسرائیل کی جانب داغے گئے متعدد پروجیکٹائلز کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔ اس سے قبل شمالی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق لبنان سے فائر کیے گئے کئی پروجیکٹائلز کو راستے میں ہی مار گرایا گیا، تاہم ایک پروجیکٹائل شمالی اسرائیل کے علاقے کفر وردیت میں آ گرا۔ فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تاہم اسرائیلی فوج نے یہ واضح نہیں کیا کہ… مزید پڑھیں
Saturday, 30 May 2026 – 06:38 #
ایک ارب ڈالر مالیت کے ایرانی کرپٹو کرنسی اثاثے ضبط
امریکی وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایک ارب ڈالر مالیت کے ایرانی کرپٹو کرنسی اثاثے ضبط، ایران پر عائد پابندیوں میں کسی بھی قسم کی نرمی مرحلہ وار اور بتدریج کی جائے گی۔ ریگن نیشنل اکنامک فورم میں گفتگو کے دوران، جب ان سے ایران کی ناکہ بندی کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے جواب دیا کہ ’جو بھی پابندیاں ہٹائی جائیں گی، وہ بتدریج ہٹائی جائیں گی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ امریکی حکام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی گئی معاشی مہم کے تحت تقریباً ایک ارب… مزید پڑھیں
Saturday, 30 May 2026 – 06:30 #
ایران معاہدے پر فیصلہ مؤخر۔وائٹ ہاؤس کا اہم اجلاس بے نتیجہ ختم
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے جنگ بندی میں توسیع کے معاہدے پر فیصلہ نہ کر سکے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی قیادت میں وائٹ ہاؤس سچویشن روم میں 2 گھنٹے تک اہم اجلاس جاری رہا۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران معاہدے پر ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر ہوگیا اور اجلاس بے نتیجہ ختم کر دیا گیا۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی سچویشن روم اجلاس ختم ہونے کی تصدیق کی گئی تاہم تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ صرف اسی معاہدے کو قبول… مزید پڑھیں
Saturday, 30 May 2026 – 06:22 #
قشم کے قریب امریکی ڈرون مار گرایا گیا۔ ایرانی فوج کا دعویٰ
ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خلیج فارس میں واقع جزیرہ قشم کے قریب ایک امریکی ڈرون طیارے کا سراغ لگا کر اسے تباہ کر دیا۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون کی نقل و حرکت کی نگرانی کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے نشانہ بنایا گیا۔ تاہم امریکی حکام کی جانب سے اس دعوے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ مزید پڑھیں
Friday, 29 May 2026 – 17:00 #
روسی ڈرون رومانیہ کی رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا، 2 افراد زخمی
گالاتسی: رومانیہ کی وزارتِ دفاع کے مطابق ایک روسی ڈرون مشرقی شہر گالاتسی میں ایک رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ جمعے کے روز رومانیہ کے مشرقی شہر گالاتسی میں پیش آیا، جو یوکرین کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ رومانیہ کی وزارتِ خارجہ نے اس واقعے کو روس کی جانب سے ’سنگین اور غیر ذمہ دارانہ اشتعال انگیزی‘ قرار دیا ہے۔ رومانیہ کے ریسکیو حکام کے مطابق 2 افراد کو معمولی زخم آنے کے بعد طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ تقریباً 70 افراد کو… مزید پڑھیں
Friday, 29 May 2026 – 16:29 #
امریکا اسرائیل کے تمام جرائم میں شریک ہے ، ترجمان ایرانی دفترِ خارجہ
تہران: ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کے لبنان، فلسطینی علاقوں اور پورے خطے میں کیے گئے تمام جرائم کا شریک اور معاون ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے امریکی حکام کی جانب سے ایران اور عمان کے خلاف دھمکی آمیز بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے ایک رکن ملک کو صفحۂ ہستی سے مٹانے کی دھمکیاں دینا انتہائی خطرناک طرزِ عمل ہے، خاص طور پر ایسے ملک کے خلاف جو خطے میں امن و سلامتی کے فروغ… مزید پڑھیں
Friday, 29 May 2026 – 12:16 #
سعودی عرب کی کویت پر حملوں کی مذمت
سعودی عرب نے کویت پر ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت اور مخالفت کی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے ایکس پر جاری بیان میں مزید کہا ’مملکت اس بات پر زور دیتی ہے کہ وہ ریاستوں کی خودمختاری کی کسی بھی خلاف ورزی اور خطے کی سلامتی و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو قطعی طور پر مسترد کرتی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب، ریاست کویت کی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور کویت کی جانب سے اپنی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کے تحفظ… مزید پڑھیں
Friday, 29 May 2026 – 11:47 #
اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان میں مشتبہ فضائی ہدف تباہ کرنے کادعویٰ
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں اس علاقے کے قریب ایک “مشتبہ فضائی ہدف” کو تباہ کر دیا گیا جہاں اسرائیلی فوجی کارروائیاں جاری ہیں۔ فوجی بیان کے مطابق فضائی ہدف کی نشاندہی کے بعد اسے فوری طور پر روک لیا گیا۔ اسرائیلی حکام نے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے شمالی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کے خطرے کے پیش نظر الرٹس بھی جاری کیے تھے۔ مزید پڑھیں
Friday, 29 May 2026 – 11:02 #
اسرائیل کے شمالی علاقوں میں فضائی حملے کے سائرن بج اٹھے

اسرائیلی فوج کے مطابق شمالی اسرائیل میں الرٹ سائرن بجا دیے گئے ہیں اور ممکنہ خطرے کے ذریعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Friday, 29 May 2026 – 10:40 #
ایران کا پاکستان اور ملائیشیا کے کردار پر اظہار تشکر
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملائیشیا اور پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ تہران اپنے ملک پر جاری امریکہ-اسرائیل جنگ کے خاتمے کے لیے سفارت کاری کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے ملائیشیا اور پاکستان کے وزرائے اعظم سے گفتگو کے دوران ایران کے “سفارت کاری سے وابستگی” پر زور دیا۔ صدر پیزشکیان کے مطابق انہوں نے ملائیشیا کا انسانی ہمدردی کے مؤقف اور پاکستان کی اس معاملے میں کوششوں اور معاہدے تک پہنچنے کے لیے مؤثر کردار کو سراہا۔ انہوں نے… مزید پڑھیں
Friday, 29 May 2026 – 09:55 #
ایران امریکہ معاہدہ قریب، جھڑپیں مذاکرات روکنے میں ناکام
امریکہ اور ایران کے درمیان جھڑپیں اتنی سنگین نہیں کہ ممکنہ معاہدے کو روک سکیں، جو بتدریج “قریب تر ہوتا جا رہا ہے۔ واشنگٹن سے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ جھڑپیں اس ممکنہ معاہدے کو متاثر کرنے کے لیے کافی نہیں ہیں، جو آہستہ آہستہ قریب آتا دکھائی دے رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مفاہمتی یادداشت کے مختلف مسودے واشنگٹن میں گردش کر رہے ہیں، جن میں ایک اہم نکتہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا ہے۔ منصوبے کے مطابق جیسے ہی ایران اعلان کرے گا کہ آبنائے ہرمز معمول کے مطابق کھل… مزید پڑھیں