لائیو پی ٹی آئی لانگ مارچ پشاور میں داخل،صوابی میں اگلی حکمت عملی کا اعلان ہوگا

پاکستان تحریک انصاف لانگ مارچ سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ

October 8, 2026 · Live
پی ٹی آئی لانگ مارچ پشاور میں داخل،صوابی میں اگلی حکمت عملی کا اعلان ہوگا(فوٹو سوشل میڈیا)

پی ٹی آئی لانگ مارچ پشاور میں داخل،صوابی میں اگلی حکمت عملی کا اعلان ہوگا(فوٹو سوشل میڈیا)

Thursday, 8 October 2026 – 10:25 #
پی ٹی آئی لانگ مارچ، پنڈی اسلام آباد میں سبزی پھل کی ترسیل متاثر
پی ٹی آئی کی لانگ مارچ کال کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں راستوں کی ممکنہ بندش اور کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کے باعث سبزی، پھل اور دیگر اشیائے ضروریہ کی ترسیل متاثر ہونے لگی، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔ لانگ مارچ کے اعلان کے بعد انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات سے کنٹینرز حاصل کرکے راولپنڈی اور اسلام آباد کی اہم شاہراہوں کے اطراف رکھے جا رہے ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر راستوں کو بند کیا جاسکے۔ ذرائع کے مطابق کنٹینرز کی بڑی تعداد انتظامیہ کے استعمال میں آنے کے باعث ٹرانسپورٹرز کو… مزید پڑھیں
Thursday, 8 October 2026 – 10:25 #
پی ٹی آئی لانگ مارچ پشاور میں داخل، صوابی میں اگلی حکمت عملی کا اعلان ہوگا،سہیل آفریدی
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ خیبر سے پشاور میں داخل ہوگیا، جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوابی پہنچنے کے بعد مارچ کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مارچ کا قافلہ حیات آباد ٹول پلازہ سے روانہ ہو کر پشاور کے مختلف علاقوں سے گزرتا ہوا چارسدہ روڈ تک پہنچے گا، جہاں رات قیام کے بعد اگلی صبح مارچ دوبارہ شروع ہوگا اور قافلہ ضلع چارسدہ کی جانب روانہ ہوگا۔ مارچ کی آمد کے پیش نظر پشاور کے بعض نجی تعلیمی اداروں نے اسکول بند رکھنے کا فیصلہ… مزید پڑھیں