جنوبی ایران میں امریکی فضائی حملے، ڈرون تنصیبات اور کشتیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ:سینٹ کام

ایران جنگ اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تازہ ترین اپ ڈیٹس

May 28, 2026 · Live

اہم نکات

ایران جنگ اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تازہ ترین اپ ڈیٹس

Wednesday, 27 May 2026 – 15:07 #
امریکہ سے دوبارہ جنگ شروع ہونے کا امکان کم ہے۔پاسداران انقلاب
ایران کی پاسداران انقلاب اسلامی کور کی بحریہ کے نائب سیاسی سربراہ محمد اکبرزادہ کے مطابق امریکہ سے دوبارہ جنگ شروع ہو جانے کا امکان کم ہے۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کسی بھی نئے حملے کے مقابلے کے لیے تیار ہے۔ ایرانی نیوز ایجنسی تسنیم نے محمد اکبرزادہ کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا، ’’(دوبارہ) جنگ شروع ہو جانے کا امکان دشمن کی کمزوری کی وجہ سے کم ہے اور ایرانی مسلح افواج (اپنے ہتھیاروں کی) میگزینیں بھرے ہوئے بالکل تیار ہیں۔‘ نیوز ایجنسی تسنیم نے لکھا کہ پاسداران انقلاب کی نیوی کے نائب سیاسی… مزید پڑھیں
Wednesday, 27 May 2026 – 13:45 #
فرانس میں آئل کمپنیوں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز
فرانسیسی آئل کمپنی ٹوٹل انرجیز نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ سے پیدا ہونے والے توانائی بحران کے باعث فرانس میں اپنے پٹرول پمپس پر ایندھن کی قیمتوں کی حد جون تک برقرار رکھی جائے گی۔ کمپنی کے مطابق مارچ میں متعارف کرائی گئی پالیسی کے تحت پیٹرول کی قیمت 1.99 یورو فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 2.25 یورو فی لیٹر برقرار رہے گی۔ فرانس کے وزیر خزانہ رونالڈ لیسکیور نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا، تاہم انہوں نے کہا کہ ایران پر حملے اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث توانائی… مزید پڑھیں
Wednesday, 27 May 2026 – 12:54 #
ایران جنگ کے اثرات۔ برطانیہ میں توانائی قیمتوں میں 13 فیصد اضافہ
برطانیہ کے توانائی ریگولیٹر اوفجیم نے اعلان کیا ہے کہ عالمی توانائی بحران اور ایران جنگ کے باعث گھریلو صارفین کے لیے توانائی قیمتوں کی حد میں 13 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ ریگولیٹر کے مطابق نئی قیمتیں جولائی کے آغاز سے ستمبر کے آخر تک نافذ رہیں گی، جبکہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ اوفجیم کے چیف ایگزیکٹو ٹم جیورس نے کہا کہ آج کی قیمتوں میں تبدیلی عالمی توانائی منڈیوں میں جاری غیر یقینی صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث گیس کی… مزید پڑھیں
Wednesday, 27 May 2026 – 11:59 #
اسرائیلی جنگ کے سائے میں فلسطینی تیسری عیدالاضحیٰ خیموں میں منانے پرمجبور
اسرائیل کی غزہ پر جاری نسل کش جنگ کے دوران 68 سالہ اعتدال حمدان اپنے خیمے میں تیسری مسلسل عیدالاضحیٰ گھر سے دور گزار رہی ہیں۔ حمدان کو امید تھی کہ اس بار حالات مختلف ہوں گے۔ وہ اپنے شوہر کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کرنے کا دیرینہ خواب پورا کرنا چاہتی تھیں، جو اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے۔ تاہم غزہ سے باہر نکلنے کا کوئی امکان نہیں، جبکہ ان کے 67 سالہ شوہر گزشتہ سال ایک اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ انہوں نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاید میں دس… مزید پڑھیں
Wednesday, 27 May 2026 – 11:32 #
ایران کا تبریز ایئرپورٹ دوبارہ فعال کرنے کا اعلان
ایران کی سول ایوی ایشن تنظیم کے ترجمان کے مطابق تبریز کا بین الاقوامی ہوائی اڈا، جو حالیہ جنگ کے دوران متاثر ہوا تھا، آج سے دوبارہ فعال کر دیا جائے گا۔ مجید اخوان نے ایرانی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہوائی اڈے کی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ ان کے مطابق، تبریز ایئرپورٹ 21 واں ہوائی اڈا ہے جو جنگ بندی کے بعد پھر سے فعال کیا جا رہا ہے۔ ایران کے مقامی میڈیا نے گذشتہ ہفتوں میں رپورٹ کیا تھا کہ تبریز پر حملوں کے دوران اس ہوائی اڈے کا رن وے اور کنٹرول… مزید پڑھیں
Wednesday, 27 May 2026 – 08:54 #
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 3 افراد جاں بحق۔ درجنوں زخمی
مقامی امدادی کارکنوں اور عینی شاہدین کے مطابق غزہ شہر کے ایک مصروف ترین بازار میں واقع رہائشی عمارت پر اسرائیل کے فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم تین فلسطینی جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی حملے میں غزہ شہر کے مرکز میں واقع الکیالی عمارت کی بالائی تین منزلوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ حملہ ایسے وقت کیا گیا جب علاقے میں لوگوں کی بڑی تعداد عید الاضحیٰ سے قبل خریداری کے لیے آئی ہوئی تھی۔ امدادی اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، لیکن شدید تباہی اور علاقے… مزید پڑھیں
Wednesday, 27 May 2026 – 08:33 #
جنگ کے خاتمے کے لیے ’باوقار فریم ورک‘ کے حصول کے لیے تیار ہیں۔صدر پزشکیان
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے ایک ’باوقار فریم ورک‘ کے حصول کے لیے تیار ہے۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق قطر کے امیر تميم بن حمد بن خليفہ آل ثانی سے ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کے دوران صدر پزشکیان نے امن کے لیے دوحہ کے تعمیری کردار اور حمایت پر قطری امیر کا شکریہ ادا کیا۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر پزشکیان کا مزید کہنا تھا کہ ’ایران نے ہمیشہ سفارت کاری کے اصولوں اور معاہدوں کی روح کی پاسداری کی ہے۔ ’اب… مزید پڑھیں
Wednesday, 27 May 2026 – 08:16 #
آبنائے ہرمز میں ’’پروجیکٹ فریڈم‘‘ دوبارہ شروع نہیں کیا۔سینٹ کام
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ’’آپریشن پروجیکٹ فریڈم‘‘ دوبارہ شروع نہیں کیا گیا۔ سینٹ کام کے مطابق اس وقت امریکی افواج آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی کسی کارروائی میں مصروف نہیں ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ خطے کی مجموعی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور امریکی بحریہ اپنے معمول کے آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے، تاہم آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی براہِ راست سکیورٹی سے متعلق کوئی نیا مشن شروع نہیں کیا گیا۔ مزید پڑھیں
Tuesday, 26 May 2026 – 22:06 #
ایران میں 88 روز بعد جزوی انٹرنیٹ بحال
تہران: ایران میں تقریباً 88 روز تک جاری رہنے والے شدید انٹرنیٹ بلیک آؤٹ کے بعد جزوی طور پر انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی ہے۔ انٹرنیٹ مانیٹرنگ ادارے نیٹ بلاکس کے مطابق، ایران کی بین الاقوامی نیٹ ورکس تک رسائی میں جزوی بحالی عمل میں آئی ہے۔ یہ پیش رفت ایک روز بعد سامنے آئی جب ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ صدر مسعود پزشکیان نے ملک بھر میں انٹرنیٹ بحال کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، ایران میں یہ انٹرنیٹ بندش جدید تاریخ کی طویل ترین ملک گیر پابندیوں میں شمار کی جا رہی… مزید پڑھیں
Tuesday, 26 May 2026 – 21:54 #
رمپ نے کیمپ ڈیوڈ میں کابینہ کی اہم بیٹھک کل بلالی
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ سے متعلق کل صبح کیمپ ڈیوڈ میں کابینہ کا غیر معمولی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق عہدے سے سبکدوش ہونے والی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس تلسی گبارڈ سمیت تمام کابینہ ارکان شریک ہوں گے۔ اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کو افزودہ یورینیم یا تو امریکا کو دینا ہوگی تاکہ وہ امریکا میں لاکر تباہ کردی جائے، یا ترجیحی طور پر ایران کے ساتھ رابطے میں رہ کر کسی اور قابلِ قبول جگہ پر اٹامک انرجی کمیشن یا کسی متوازی ادارے کے ساتھ مل… مزید پڑھیں
Tuesday, 26 May 2026 – 21:54 #
اسرائیلی جیل میں فلسطینیوں پر مظالم کی ویڈیو بنانیوالی اسرائیلی فوجی افسر برطرف
تل ابیب: بدنام زمانہ اسرائیلی فوجی قید خانہ شدی تیمان کیس میں فلسطینیوں پر مظالم کی ویڈیو بنانے والی اسرائیلی فوجی افسر کو برطرف کر دیا گیا۔  تل ابیب سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطینی قیدیوں پر تشدد اور زیادتی کرنے والے اسرائیلی فوجی رہا کر دیے گئے۔ قیدیوں سے زیادتی کی ویڈیو لیک کرنے کے الزام میں اسرائیلی چیف ملٹری پراسیکیوٹر میجر جنرل ایفت تومیر ییروشالمی کو برطرف کر دیا گیا۔ قید خانے میں فلسطینی قیدیوں پر تشدد اور غیر انسانی سلوک کیا جاتا تھا۔ اسرائیلی فوجیوں کی قیدیوں سے بدسلوکی اور زیادتی کی ویڈیوز لیک ہوئی تھیں۔ اسرائیلی… مزید پڑھیں
Tuesday, 26 May 2026 – 18:47 #
قطر مذاکرات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، ایرانی میڈیا کا دعویٰ
دوحہ: قطر میں جاری امن مذاکرات کے حوالے سے ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکراتی عمل میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور مجموعی بات چیت مثبت سمت میں آگے بڑھی ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک باخبر ذریعے نے بتایا کہ دوحہ میں ایرانی مذاکرات کاروں کے درمیان ہونے والی ملاقاتیں مجموعی طور پر مفید رہیں، جن کے نتیجے میں وسیع تر سفارتی عمل میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران مذاکراتی عمل کو انتہائی احتیاط سے آگے بڑھا رہا ہے کیونکہ تہران اب بھی امریکا کو ایک غیر قابلِ اعتماد فریق سمجھتا ہے۔… مزید پڑھیں
Tuesday, 26 May 2026 – 18:03 #
ایران اپنے دفاع میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرے گا ، وزارت خارجہ
تہران: ایران کی وزارتِ خارجہ نے امریکہ پر جنگ بندی کی ’واضح خلاف ورزی‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایران اپنی خودمختاری کے دفاع میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔ منگل کو جاری کیے گئے ایک سرکاری بیان میں ایران کی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی فوج نے 8 اپریل 2026 کو اعلان کردہ جنگ بندی کے بعد بھی اپنی ’غیر قانونی اور بلاجواز کارروائیاں‘ جاری رکھیں۔ بیان میں خاص طور پر گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ایرانی تجارتی جہازوں کے خلاف مبینہ ’سمندری… مزید پڑھیں
Tuesday, 26 May 2026 – 17:07 #
جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کے خلاف جوابی کارروائی کے حق رکھتے ہیں ، پاسداران انقلاب
تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ وہ امریکی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کے خلاف جوابی کارروائی کا حق ’جائز اور یقینی‘ سمجھتے ہیں۔ پاسداران انقلاب کی یہ وارننگ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی سینٹرل کمان نے اعلان کیا کہ اس نے گذشتہ رات جنوبی ایران میں دفاعی نوعیت کے حملے کیے۔ پاسداران انقلاب کے بیان میں ان حملوں کا براہِ راست ذکر کیے بغیر کہا گیا کہ امریکی فوج نے ’خطے میں اپنی مداخلت پسندانہ مہم جوئی اور جارحانہ رویے… مزید پڑھیں
Tuesday, 26 May 2026 – 17:01 #
نئے امریکی حملے ‘بدنیتی اور منافقت’ کا ثبوت ہیں، ایران
تہران: ایران نے امریکا پر صوبہ ہرمزگان کے ساحلی شہر بندر عباس اور گردونواح میں نئے حملوں کے ذریعے جنگ بندی کے معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ ایرانی دفترِ خارجہ نے امریکی کارروائیوں کو “جارحانہ اقدامات” قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ تازہ حملے ایران کے خلاف امریکی حکومت کی “بدنیتی اور منافقت” کا واضح ثبوت ہیں۔ ترجمان وزارتِ خارجہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران اپنی خودمختاری اور دفاع کے لیے کسی… مزید پڑھیں
Tuesday, 26 May 2026 – 15:16 #
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ امریکی افواج کا ایک ایم کیو 9 ڈرون نشانہ بنایا گیا اور اسے مار گرایا گیا۔ رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی فورسز کی جانب سے امریکی ایف 35 طیارے پر بھی فائرنگ کی گئی۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں سخت جواب دیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی… مزید پڑھیں
Tuesday, 26 May 2026 – 13:11 #
امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دروازہ دوبارہ بند نہیں ہونا چاہیے۔چین
چین نے کہا ہے کہ اس کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ مسائل کے حل کا صحیح راستہ بات چیت اور مذاکرات ہیں، طاقت کا استعمال کسی مسئلے کا حل نہیں۔ یہ بات چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نِینگ نے گزشتہ روزمعمول کی پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ جب بات چیت کے دروازے کھلے ہیں تو انہیں دوبارہ بند نہیں ہونا چاہیے، صورتحال کو پرامن رکھنے کے رجحان کو مستحکم کرنا چاہیے، سیاسی حل کی سمت پر قائم رہنا چاہیے… مزید پڑھیں
Tuesday, 26 May 2026 – 12:58 #
امریکہ کو خلیج میں اب محفوظ پناہ گاہ نہیں ملے گی۔ایرانی سپریم لیڈر
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک اب امریکی فوجی اڈوں کیلئے ڈھال کا کردار ادا نہیں کریں گے اور امریکہ کو خطے میں “محفوظ پناہ گاہ” حاصل نہیں رہے گی۔ انہوں نے یہ بیان منگل کے روز اپنے ٹیلیگرام چینل پر جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ خلیجی طاقتیں اب امریکی فوجی موجودگی کیلئے تحفظ فراہم نہیں کر سکتیں۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تہران اور واشنگٹن تین ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کیلئے ایک فریم ورک پر بات چیت کر رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق مجتبیٰ… مزید پڑھیں
Tuesday, 26 May 2026 – 11:54 #
ایران جنگ کے باعث فضائی دفاعی نظام عالمی سطح پر نایاب ہوگئے۔زیلنکسی
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ’ایران جنگ کے باعث بیلسٹک میزائلوں کو روکنے والے نظام اب دنیا بھر میں نایاب ہو گئے ہیں، تاہم ہمیں کوئی حل تلاش کرنا ہو گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ یوکرین کا فضائی دفاع کا نظام مضبوط بنانا ان کی بنیادی ترجیح ہے۔ یوکرین کے صدر نے اپنے ملک کے لیے مزید حمایت کے امکان پر امریکہ کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ یوکرین بیلسٹک میزائلوں کے دفاعی نظام کی پیداوار تیز کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ صدر… مزید پڑھیں
Tuesday, 26 May 2026 – 11:45 #
تہران کو طاقت کی پوزیشن سے مذاکرات کرنا چاہییں۔ ابراہیم رضائی
ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان اور رکن اسمبلی ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ تہران کی نمائندگی کرنے والے سفارتکاروں کو امریکہ کے ساتھ ثالثی مذاکرات میں طاقت کی پوزیشن سے بات کرنی چاہیے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ “اس جنگ کا حتمی فاتح ہمیشہ بہادر ایرانی قوم رہی ہے اور رہے گی۔ ابراہیم رضائی نے مزید کہا کہ دشمن کے سامنے جھکنا اسے مزید جارح بناتا ہے اور اس سے مسائل میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران کو اپنے بنیادی اصولوں اور ریڈ… مزید پڑھیں
Tuesday, 26 May 2026 – 11:29 #
امریکی حملوں کے خدشات۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
جنوبی ایران کے بندرگاہی شہر بندر عباس میں حملوں کی اطلاعات اور امریکہ و اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ برینٹ کروڈ آئل کے فیوچرز ایشیائی مارکیٹ کے ابتدائی کاروبار میں 2 فیصد تک بڑھ گئے، جبکہ بعد ازاں یہ اضافہ 1.5 فیصد تک مستحکم رہا۔ قیمت میں یہ اضافہ ایران کے جنوبی علاقے میں پیش آنے والے واقعات کے بعد دیکھا گیا، جس سے عالمی تاجروں میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔ برینٹ کروڈ 1.40 ڈالر اضافے کے ساتھ 97.56 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا، تاہم… مزید پڑھیں
Tuesday, 26 May 2026 – 11:07 #
ٹرمپ کی دعوت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے سے پاکستان نے انکار کردیا، ایرانی میڈیا
پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ پیش رفت ایک وسیع علاقائی سفارتی منصوبے کا حصہ تھی، جس میں غزہ کی تعمیر نو اور مشرق وسطیٰ میں سیز فائر معاہدوں سے متعلق امور بھی شامل تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اپنے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور فلسطین کے حق میں اپنی حمایت جاری رکھے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی خارجہ پالیسی دو ریاستی حل پر… مزید پڑھیں
Tuesday, 26 May 2026 – 10:43 #
جنوبی ایران میں امریکی حملوں کے دعوؤں پر تہران کی خاموش
ایران کے دارالحکومت تہران کی جانب سے جنوبی ایران میں امریکی حملوں کے دعوؤں پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ایرانی سرکاری اور دیگر میڈیا ادارے وسیع پیمانے پر یہ خبر نشر کررہے ہیں کہ بندر عباس میں تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ تاہم رپورٹس میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ دھماکے خود بندر عباس میں ہوئے یا ان کی آوازیں سمندر سے سنائی دیں۔ ایرانی حکام نے امریکی دعوؤں کی نہ تو تردید کی ہے اور نہ ہی تصدیق، جبکہ واقعے کی تفصیلات بھی جاری نہیں کی گئیں۔ امریکہ کا دعویٰ ہے کہ ایرانی میزائل… مزید پڑھیں
Tuesday, 26 May 2026 – 10:28 #
ابراہام معاہدوں میں شمولیت قابل قبول نہیں۔ خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے ابراہام معاہدوں میں شامل ہونا قابل قبول نہیں اور اسلام آباد کو ایسے کسی معاہدے کا حصہ نہیں بننا چاہیے جو ملکی بنیادی نظریات سے متصادم ہو۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ “ذاتی طور پر میرا ماننا ہے کہ ہمیں ایسے کسی معاہدے میں شامل نہیں ہونا چاہیے جو ہمارے بنیادی نظریات سے ٹکراتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ “اس حوالے سے ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے کہ یہ ہمارے لیے قابل قبول نہیں۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے… مزید پڑھیں
Tuesday, 26 May 2026 – 09:58 #
افزودہ یورینیم گھر میں ہی رہے گی۔ ایرانی سفارتخانے کا دوٹوک جواب
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے افزودہ یورینیم کو منتقل کرنے سے متعلق بیان پر افریقی ممالک میں قائم ایرانی سفارتخانوں نے سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران کا افزودہ یورینیم ملک کے اندر محفوظ ہے اور کہیں منتقل نہیں کیا گیا۔ گھانا میں قائم ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ “افزودہ یورینیم گھر میں ہے اور گھر میں ہی رہے گی”، جبکہ امریکی دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا گیا۔ ادھر کینیا میں ایرانی سفارتخانے نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ… مزید پڑھیں
Tuesday, 26 May 2026 – 09:48 #
آبنائے ہرمز کسی نہ کسی صورت میں کھلی رہے گی،مارکو روبیو
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کسی نہ کسی صورت میں کھلی رہے گی۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق انہوں نے بتایا کہ اس وقت قطر میں مختلف فریقین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ مارکو روبیو کے مطابق ابتدائی مسودے میں شامل الفاظ اور نکات پر تفصیلی بات چیت کی ضرورت ہے، جبکہ ایران کے ساتھ کسی ممکنہ معاہدے کی حتمی زبان طے کرنے میں چند روز لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت یوکرین کے ساتھ کوئی فعال یا طے شدہ مذاکرات نہیں ہو رہے۔ ان کا کہنا تھا… مزید پڑھیں
Tuesday, 26 May 2026 – 09:26 #
افزودہ یورینیم امریکا کے حوالے کیا جائے گا یا ایران میں ہی تباہ ہوگا،ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے افزودہ یورینیم کے حوالے سے مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔ ان کے مطابق ایران کو یہ مواد یا تو امریکا کے حوالے کرنا ہوگا تاکہ اسے امریکا میں ضائع کیا جا سکے، یا پھر کسی باہمی طور پر طے شدہ محفوظ مقام پر متعلقہ بین الاقوامی اداروں کی نگرانی میں اسے ختم کیا جائے گا۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ اس معاملے پر ایران کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور کسی بھی ممکنہ معاہدے کو شفاف اور مؤثر ہونا چاہیے۔ انہوں… مزید پڑھیں