لائیو جنوبی ایران میں امریکی فضائی حملے، ڈرون تنصیبات اور کشتیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ:سینٹ کام

ایران جنگ اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تازہ ترین اپ ڈیٹس

May 26, 2026 · Live

اہم نکات

ایران جنگ اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تازہ ترین اپ ڈیٹس

Tuesday, 26 May 2026 – 11:07 #
ٹرمپ کی دعوت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے سے پاکستان نے انکار کردیا، ایرانی میڈیا
پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ پیش رفت ایک وسیع علاقائی سفارتی منصوبے کا حصہ تھی، جس میں غزہ کی تعمیر نو اور مشرق وسطیٰ میں سیز فائر معاہدوں سے متعلق امور بھی شامل تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اپنے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور فلسطین کے حق میں اپنی حمایت جاری رکھے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی خارجہ پالیسی دو ریاستی حل پر… مزید پڑھیں
Tuesday, 26 May 2026 – 10:43 #
جنوبی ایران میں امریکی حملوں کے دعوؤں پر تہران کی خاموش
ایران کے دارالحکومت تہران کی جانب سے جنوبی ایران میں امریکی حملوں کے دعوؤں پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ایرانی سرکاری اور دیگر میڈیا ادارے وسیع پیمانے پر یہ خبر نشر کررہے ہیں کہ بندر عباس میں تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ تاہم رپورٹس میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ دھماکے خود بندر عباس میں ہوئے یا ان کی آوازیں سمندر سے سنائی دیں۔ ایرانی حکام نے امریکی دعوؤں کی نہ تو تردید کی ہے اور نہ ہی تصدیق، جبکہ واقعے کی تفصیلات بھی جاری نہیں کی گئیں۔ امریکہ کا دعویٰ ہے کہ ایرانی میزائل… مزید پڑھیں
Tuesday, 26 May 2026 – 10:28 #
ابراہام معاہدوں میں شمولیت قابل قبول نہیں۔ خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے ابراہام معاہدوں میں شامل ہونا قابل قبول نہیں اور اسلام آباد کو ایسے کسی معاہدے کا حصہ نہیں بننا چاہیے جو ملکی بنیادی نظریات سے متصادم ہو۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ “ذاتی طور پر میرا ماننا ہے کہ ہمیں ایسے کسی معاہدے میں شامل نہیں ہونا چاہیے جو ہمارے بنیادی نظریات سے ٹکراتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ “اس حوالے سے ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے کہ یہ ہمارے لیے قابل قبول نہیں۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے… مزید پڑھیں
Tuesday, 26 May 2026 – 09:58 #
افزودہ یورینیم گھر میں ہی رہے گی۔ ایرانی سفارتخانے کا دوٹوک جواب
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے افزودہ یورینیم کو منتقل کرنے سے متعلق بیان پر افریقی ممالک میں قائم ایرانی سفارتخانوں نے سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران کا افزودہ یورینیم ملک کے اندر محفوظ ہے اور کہیں منتقل نہیں کیا گیا۔ گھانا میں قائم ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ “افزودہ یورینیم گھر میں ہے اور گھر میں ہی رہے گی”، جبکہ امریکی دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا گیا۔ ادھر کینیا میں ایرانی سفارتخانے نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ… مزید پڑھیں
Tuesday, 26 May 2026 – 09:48 #
آبنائے ہرمز کسی نہ کسی صورت میں کھلی رہے گی،مارکو روبیو
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کسی نہ کسی صورت میں کھلی رہے گی۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق انہوں نے بتایا کہ اس وقت قطر میں مختلف فریقین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ مارکو روبیو کے مطابق ابتدائی مسودے میں شامل الفاظ اور نکات پر تفصیلی بات چیت کی ضرورت ہے، جبکہ ایران کے ساتھ کسی ممکنہ معاہدے کی حتمی زبان طے کرنے میں چند روز لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت یوکرین کے ساتھ کوئی فعال یا طے شدہ مذاکرات نہیں ہو رہے۔ ان کا کہنا تھا… مزید پڑھیں
Tuesday, 26 May 2026 – 09:26 #
افزودہ یورینیم امریکا کے حوالے کیا جائے گا یا ایران میں ہی تباہ ہوگا،ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے افزودہ یورینیم کے حوالے سے مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔ ان کے مطابق ایران کو یہ مواد یا تو امریکا کے حوالے کرنا ہوگا تاکہ اسے امریکا میں ضائع کیا جا سکے، یا پھر کسی باہمی طور پر طے شدہ محفوظ مقام پر متعلقہ بین الاقوامی اداروں کی نگرانی میں اسے ختم کیا جائے گا۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ اس معاملے پر ایران کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور کسی بھی ممکنہ معاہدے کو شفاف اور مؤثر ہونا چاہیے۔ انہوں… مزید پڑھیں