امریکہ ۔ایران میں امن معاہدہ طے پا گیا۔ دستخط کی باضابطہ تقریب جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگی
ایران امریکہ معاہدے پر تازہ ترین اپ ڈیٹس
فائل فوٹو
بریکنگ | Thursday, 18 June 2026 – 08:20 #
ایران اور امریکہ میں معاہدے پر الیکٹرونک دستخط ہوگئے

وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان تاریخی ’’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘‘ پر الیکٹرانک دستخط کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد دونوں ممالک نے کشیدگی میں کمی اور حتمی امن معاہدے کی جانب پیش رفت کا اہم قدم اٹھایا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک تفصیلی بیان میں کہا کہ ’’متعلقہ حکومتوں کی اعلیٰ ترین سطح پر اس معاہدے پر دستخط ہونا اس بات کا اظہار ہے کہ فریق تنازع کے سفارتی حل کے لیے پرعزم ہیں۔ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت فوری طور پر… مزید پڑھیں
Tuesday, 16 June 2026 – 12:10 #
آبنائے ہرمز سے ایرانی جہازوں کی آمدورفت بحال
آبنائے ہرمز سے ایرانی جہازوں کی گزرگاہ کو امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کا پہلا عملی اور ٹھوس نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ تہران سے رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام اس پیش رفت کو معاہدے پر عمل درآمد کی جانب اہم قدم قرار دے رہے ہیں، کیونکہ ایران نے مفاہمتی یادداشت پر پیش رفت کے لیے بحری ناکہ بندی کے خاتمے کو اولین شرط کے طور پر پیش کیا تھا۔ امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر ایرانی عوام کا ردعمل ملا جلا رہا ہے۔ عوامی حلقوں… مزید پڑھیں
Tuesday, 16 June 2026 – 09:24 #
ایران کے خلاف جنگ نے امریکی ساکھ کو مکمل طور پر مجروح کر دیا۔ایرانی کمانڈر
اسلامی انقلابی گارڈز کور کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی نے ایرانی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ نے امریکہ کی ساکھ کو مکمل طور پر مجروح کر دیا ہے اور “جرائم پیشہ اسرائیلی نظام” کے زوال میں تیزی پیدا کر دی ہے۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ غیر معمولی دباؤ، وسیع تباہی اور سنگین جرائم کے باوجود خطے میں کوئی بھی مزاحمتی گروہ میدان سے پیچھے نہیں ہٹا، جس نے دشمنوں کو خوفزدہ کر دیا ہے۔ قاآنی کے مطابق علاقائی گروہوں نے خود فیصلہ کیا کہ وہ… مزید پڑھیں
Tuesday, 16 June 2026 – 08:33 #
نیتن یاہو کا ایران پر حملوں کا دفاع۔فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے اپنی حکومت کے مؤقف کا دفاع کرتے ہوئے ایران پر حملے کے فیصلے کو درست قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل نے ایران، لبنان، شام اور غزہ میں متعدد فوجی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی فوج مقبوضہ لبنانی علاقوں میں اپنی موجودگی برقرار رکھے گی اور اسرائیلی مفادات کے دفاع کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی، جبکہ کسی بھی ممکنہ حملے کو روکنے کے لیے فوجی اقدامات کیے جائیں گے۔ اگرچہ یہ مؤقف براہ راست امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹکراؤ کی صورت اختیار نہیں کرتا، تاہم اس… مزید پڑھیں
Tuesday, 16 June 2026 – 07:57 #
آبنائے ہرمز کے نزدیک دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ رپورٹ
ایرانی خبر رساں ادارے مہر نیوز اینجسی نے خبر دی ہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب آبنائے ہرمز اور جزیرہ قشم کے نزدیک تین دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔ خبر کے مطابق پہلے دو دھماکے پیر کی رات دیر گئے ہوئے جبکہ تیسرا دھماکہ منگل کی صبح سنا گیا ہے۔ مہر نیوز ایجنسی کے نمائندے کے مطابق یہ دھماکے آبنائے ہرمز میں ہوئے تھے اور ان کا مقصد وہاں سے گزرنے والی بحری ٹریفک کو کنٹرول کرنا تھا۔ تاحال کسی سرکاری ادارے بشمول ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا… مزید پڑھیں
Tuesday, 16 June 2026 – 07:45 #
خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ۔ سپلائی کی بحالی پر خدشات برقرار
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی بڑی وجہ سپلائی کی بحالی سے متعلق خدشات اور امریکہ ایران معاہدے کی غیر واضح تفصیلات ہیں۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق سرمایہ کاروں کو اس بات پر تشویش ہے کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے ایندھن کی ترسیل کی بحالی میں توقع سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے، جس کے باعث سپلائی متاثر ہونے کا امکان ہے۔ اس صورتحال میں برینٹ کروڈ فیوچرز 26 سینٹس یا 0.3 فیصد اضافے کے بعد 83.42 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل… مزید پڑھیں
Tuesday, 16 June 2026 – 06:56 #
امریکہ، ایران مفاہمتی یادداشت صرف ڈیڑھ صفحے پر مشتمل ہے۔جے ڈی وینس
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت ایک مختصر دستاویز ہے جو تقریباً ڈیڑھ صفحے پر مشتمل ہے، جبکہ معاہدے کی مکمل تفصیلات آئندہ مذاکرات کے دوران طے کی جائیں گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان متعدد اہم معاملات پر تکنیکی سطح کی بات چیت ابھی باقی ہے اور آئندہ دنوں میں ان نکات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ جے ڈی وینس کے مطابق معاہدے پر اتوار کے روز ڈیجیٹل دستخط کیے گئے تھے۔ امریکی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور… مزید پڑھیں
Tuesday, 16 June 2026 – 06:45 #
ایران کو 300 ملین ڈالر دینے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو 300 ملین ڈالر دینے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ افواہیں سیاسی مقاصد کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بعض حلقے ایران کو امریکی فنڈز کی فراہمی کا تاثر دے رہے ہیں، حالانکہ ایسی کوئی بات درست نہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ خبریں ڈیموکریٹس کی جانب سے پھیلائی گئی ہیں۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران اس بات… مزید پڑھیں
Tuesday, 16 June 2026 – 06:36 #
ایران نے ’حتمی فتح کی جانب بڑا قدم‘ اٹھایا ہے۔ باقر قالیباف
ایران کے چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے اپنی قوم کے عوام کی ’تاریخی مزاحمت‘ کو سراہا ہے۔ ایکس پر ایک مختصر پیغام میں انھوں نے کہا کہ ایرانیوں کے طرزِ عمل، اور ’ان لوگوں کے خلاف مسلح افواج کی بہادری جنہوں نے اس قوم کی زندگی کو خطرے میں ڈالنا چاہا‘، نے ایران کو ’حتمی فتح کی جانب ایک بڑا قدم اٹھانے‘ کے قابل بنایا ہے۔ قالیباف نے مزید کہا کہ ’وہ چاہتے تھے، لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے۔ ہم ڈٹے ہوئے ہیں۔ مزید پڑھیں
Tuesday, 16 June 2026 – 06:12 #
امریکی بحری ناکہ بندی کے باوجود ایرانی آئل ٹینکرز۔کارگو جہاز گزر گئے
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے تین آئل ٹینکرز اور دو سامان بردار جہاز امریکی بحری ناکہ بندی کے باوجود اپنے راستے پر آگے بڑھنے میں کامیاب ہو گئے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ نے ایران کی بندرگاہوں پر عائد بحری پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ امریکی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ایران کی بندرگاہوں کے گرد نافذ بحری ناکہ بندی 19 جون کو متوقع معاہدے پر دستخط ہونے تک برقرار رہے گی۔ اس دوران ایران آنے اور جانے والی تمام بحری سرگرمیوں پر… مزید پڑھیں
Monday, 15 June 2026 – 23:50 #
معاہدے پر اسرائیلی ردِعمل اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم فاتح رہے ، صدر مسعود پزشکیان
تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران فاتح بن کر سامنے آیا ہے۔ تہران میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےصدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اس معاہدے پر اسرائیلی ردِعمل اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم فاتح رہے ہیں۔ ایران، امریکہ مفاہمتی یادداشت خطے اور ایران کی مزاحمتی قوتوں کیلئے باعزت دستاویز ہے۔معاہدے کے مختصر حصے میں معمولی اختلافات موجود تھے۔ صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ’امریکہ کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ اگر صحیح طریقے سے نافذ ہو گیا تو یہ ایران کے لیے ایک ’باعزت دستاویز‘ کے طور پر دیکھا جائے گا۔… مزید پڑھیں
Monday, 15 June 2026 – 22:31 #
معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے پر ’سب دستخط ہو چکے ہیں۔ انھوں نے یہ بات پہلے فرانسیسی صدر ایمانوئل میخوان سے ملاقات کے دوران کہی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں، معاہدہ مکمل ہو چکا ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب اعلیٰ انتظامی حکام نے کہا کہ اس مفاہمت نامے پر ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس، اور ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے الیکٹرانک طور… مزید پڑھیں
Monday, 15 June 2026 – 22:03 #
ایران سے تعلقات بہتر نہ ہوئے تو حالات دوبارہ وہیں پہنچ سکتے ہیں جہاں سے آغاز ہوا تھا: ٹرمپ
جنیوا:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ تعلقات میں بہتری نہ آئی تو صورتحال دوبارہ اسی مقام پر جا سکتی ہے جہاں سے حالیہ کشیدگی کا آغاز ہوا تھا۔ گزشتہ ہفتے ایران پر امریکی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ مجھے افسوس تھا کہ ہمیں دو راتوں تک حملے کرنے پڑے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مستقبل میں اچھے تعلقات قائم ہوں گے، مگر انھوں نے ساتھ ہی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو حالات دوبارہ پہلے جیسے ہو سکتے ہیں۔ ٹرمپ… مزید پڑھیں
Monday, 15 June 2026 – 21:04 #
حزب اللّٰہ کا امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کا خیرمقدم
بیروت: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے بھی امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کا خیرمقدم کیا۔ بیروت سے خبر ایجنسی کے مطابق حزب اللّٰہ نے کہا کہ معاہدے کے اعلان سے لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی عمل میں آئی، حزب اللّٰہ نے معاہدے کے اعلان کے بعد سے کوئی آپریشن نہیں کیا۔ حزب اللّٰہ کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی پر ہمارا مؤقف اسرائیل کی جنگ بندی کی پاسداری پر منحصر ہے، لبنان میں اسرائیل کی آزادانہ نقل و حرکت کو مسترد کرتے ہیں۔ حزب اللّٰہ کے مطابق ایران نے اسرائیل کی پاسداری جانچنے کے لیے معاہدے… مزید پڑھیں
Monday, 15 June 2026 – 19:30 #
آبنائے ہرمز سے جہازوں کی روانگی شروع ہو گئی ، ٹرمپ
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد بحری جہاز آبنائے ہرمز سے روانہ ہونا شروع ہو گئے ہیں اور ان میں سے کئی جہاز تیل سے بھرے ہوئے ہیں۔‘ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ’یہ جہاز جنوبی راستے سے گزر رہے ہیں، جو ان کے بقول ’بالکل محفوظ، قابلِ اعتماد اور صاف و شفاف‘ ہے۔ اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز عبور کرنے والے بحری جہاز جنوب کے محفوظ علاقے کی جانب رواں دواں ہیں اور جہازوں کے سفر… مزید پڑھیں
Monday, 15 June 2026 – 19:29 #
معاہدے پر دستخط عراقچی اور قالیباف کی موجودگی میں ہوں گے: جے ڈی وینس
واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ’ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے پر دستخط جمعے کے روز سوئٹزرلینڈ میں کیے جائیں گے اور اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف بھی موجود ہوں گے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کو ایک انٹرویو کے دوران اُن کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے کی کئی تفصیلات ابھی بھی طے نہیں ہو سکی ہیں تاہم امریکہ توقع رکھتا ہے کہ آبنائے ہرمز طویل مدت میں بغیر کسی رکاوٹ کے کھلی رہے گی۔ دوسری جانب ایران کی وزارت… مزید پڑھیں
Monday, 15 June 2026 – 17:49 #
ایران سے معاہدے پرامریکا اور اسرائیل میں ٹھن گئی
تل ابیب، واشنگٹن: امریکہ اور اس کے دیرینہ مشرقِ وسطیٰ کے اتحادی اسرائیل کے درمیان پالیسی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ اسرائیل کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے معروف روزنامے ’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی تازہ ترین اشاعت میں ’محاذ آرائی‘ کی بڑی سرخی کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی اس سنگین خلیج کو نمایاں کیا ہے۔ دلچسپ اور تشویشناک بات یہ ہے کہ یہ محاذ آرائی روایتی حریفوں یعنی امریکہ اور ایران کے درمیان نہیں، بلکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے مابین گہرے ہوتے ہوئے سفارتی اور سیاسی… مزید پڑھیں
Monday, 15 June 2026 – 17:47 #
معاہدے کے بعد کوئی کارروائی نہیں کی ، حزب اللہ کے ایک اہلکار
بیروت: حزب اللہ کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے کے اعلان کے بعد گروپ کی جانب سے کوئی پرتشدد کارروائی نہیں کی گئی۔ اہلکار کے مطابق حزب اللہ کا جنگ بندی سے متعلق مؤقف اس بات سے مشروط ہے کہ اسرائیل بھی اس پر مکمل عمل کرے۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو کرنے والے اس اہلکار نے مزید کہا کہ ’حزب اللہ لبنان میں اسرائیل کی ’آزادانہ نقل و حرکت‘ کو مسترد کرتی ہے۔‘ ان کے مطابق ایران نے امریکہ کے ساتھ معاہدے پر دستخط اس لیے مؤخر کیے تاکہ… مزید پڑھیں
Monday, 15 June 2026 – 17:38 #
لبنان میں جنگ کا خاتمہ معاہدے کا لازمی حصہ ہے ، اسماعیل بقائی
تہران:ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک پریس کانفرنس میں ایک بار پھر زور دیا ہے کہ ’لبنان امریکہ کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کا اہم حصہ ہے۔‘ اسماعیل بقائی نے کہا کہ ’لبنان میں جنگ کا خاتمہ اس معاہدے کا لازمی حصہ ہے اور ہم عملی طور پر یہ ثابت کر چکے ہیں کہ ہم اس پر سنجیدہ ہیں اور دوسری جانب کی ذمہ داریوں پر عمل درآمد کے لیے تمام ذرائع استعمال کریں گے۔‘ انھوں نے اس سوال کا براہ راست جواب نہیں دیا کہ آیا مفاہمتی یادداشت میں اسرائیل کے جنوبی لبنان سے… مزید پڑھیں
Monday, 15 June 2026 – 17:33 #
امریکہ ایران امن معاہدہ اسرائیل کے لیے نقصان دہ ہے , اسرائیلی وزیر خزانہ
تل ابیب:اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کو ’اسرائیل اور پوری دنیا کے لیے ’نقصان دہ‘ قرار دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایکس پر اپنے بیان میں سموٹریچ نے کہا کہ اسرائیل کو ایرانی حکومت کے خاتمے کے لیے مہم خود جاری رکھنا ہوگی اور یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔‘ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ مہم نے ایران کو کمزور کرنے میں نمایاں کامیابیاں… مزید پڑھیں
Monday, 15 June 2026 – 17:29 #
آبنائے ہرمز میں تقریباً 500 بحری جہاز موجود ہیں: میرین ٹریفک
لندن: جہازوں کی نقل و حرکت سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ میرین ٹریفک کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق آبنائے ہرمز کے مغرب میں خلیج کے علاقے میں 230 سے زائد آئل ٹینکرز اور 250 کارگو جہاز موجود ہیں، جن کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں چھوٹی کشتیاں اور ٹگ بوٹس بھی دیکھی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹریک کیے گئے آئل ٹینکرز میں سے صرف ایک محدود تعداد مکمل طور پر سامان سے لدی ہوئی ہے، جبکہ زیادہ تر ٹینکرز خالی یا جزوی طور پر لوڈ ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 70 فیصد… مزید پڑھیں
Monday, 15 June 2026 – 14:25 #
اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ،ایران امریکا مفاہمت کا خیرمقدم
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے جاپان کے وزیر خارجہ نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس کے دوران دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن اور استحکام کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا۔ گفتگو کے دوران جاپانی وزیر خارجہ نے امن کے فروغ اور سفارتی کوششوں میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور تعمیری ثالثی کی کاوشوں پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ فریقین نے اس بات… مزید پڑھیں
Monday, 15 June 2026 – 12:58 #
ایران امریکا تنازع کا اختتام،وزیراعظم شہباز شریف نے تاریخی لمحہ قرار دے دیا
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا نے امن کی جانب ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے اور ایران و امریکا کے درمیان جنگ کے خاتمے اور امن معاہدے کی پیش رفت ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ وزیراعظم کے مطابق 19 جون کو جنیوا میں ہونے والی امن معاہدے کی دستخطی تقریب پاکستان کی میزبانی میں منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ پاکستان سمیت پوری عالمی برادری کے لیے خوشی اور فخر کا باعث ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ طویل اور مشکل مذاکراتی عمل کے بعد ایران… مزید پڑھیں
Monday, 15 June 2026 – 12:13 #
یورپی کونسل صدر کا ایران۔امریکہ معاہدے کا خیرمقدم
یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک “مہنگی جنگ” کے خاتمے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اس عمل میں “دیرپا امن” کے لیے حکمت عملی کی تشکیل میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ انتونیو کوسٹا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ وہ اس مہنگی جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی مکمل آزادی کی بحالی کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ہتھیاروں کو خاموش ہو جانا چاہیے… مزید پڑھیں
Monday, 15 June 2026 – 12:00 #
صدر آصف علی زرداری کا امریکہ۔ایران مفاہمتی اعلان کا خیرمقدم
صدر مملکت آصف علی زرداری نے امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمت کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ ایک حتمی معاہدے کی راہ ہموار اور خطے میں پائیدار اور جامع امن کی بنیاد ہوگا۔ پیر کو ’’ایکس ‘‘ پر اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو اس بات پر فخر ہے کہ اس نے اس مشکل دور میں ہمیشہ مذاکرات اور سفارت کاری کی مسلسل حمایت کی ہے۔ یہ پیش رفت کثیرالجہتی تعاون کو مضبوط بنانے اور باہمی احترام اور بامعنی روابط کے ذریعے تنازعات کے پُرامن حل کو فروغ دینے… مزید پڑھیں
Monday, 15 June 2026 – 11:56 #
وزیرِ اعظم شہباز شریف جنیوا میں امریکہ۔ایران معاہدے کی تقریب میں شریک ہوں گے
ایران اور امریکہ کے معاہدے کی تقریب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہبازشریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ جنیوا میں منعقد ہونے والی اس اہم تقریب میں شرکت کریں گے، جہاں امریکہ اور ایران کے درمیان ابتدائی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز ہونے والے اس معاہدے کے بعد ایران کے جوہری پروگرام، پابندیوں میں نرمی اور دیگر اہم امور پر آئندہ 60 دن تک تفصیلی مذاکرات جاری رہیں گے۔ یہ مرحلہ فریقین کے درمیان حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت کے… مزید پڑھیں
Monday, 15 June 2026 – 11:30 #
یورپی کونسل صدر کا ایران۔امریکہ معاہدے کا خیرمقدم
یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک “مہنگی جنگ” کے خاتمے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اس عمل میں “دیرپا امن” کے لیے حکمت عملی کی تشکیل میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ انتونیو کوسٹا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ وہ اس مہنگی جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی مکمل آزادی کی بحالی کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ہتھیاروں کو خاموش ہو جانا چاہیے… مزید پڑھیں
Monday, 15 June 2026 – 11:00 #
فرانس میں جی سیون اجلاس میں ایران امریکہ معاہدے پر غور کاامکان
آج فرانس میں جی-سیون ممالک کا اجلاس ہو رہا ہے جہاں دیگر معاملات کے علاوہ ایران اور امریکہ کے درمیان طے ہونے والا معاہدہ بھی زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔ اگرچہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان معاہدے پر دستخط جمعہ کے روز متوقع ہیں، جی-سیون ارکان کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ سے اس معاہدے بالخصوص آبنائے ہرمز سے کھولے جانے کے متعلق پوچھے جانے کا امکان ہے۔ اس سے قبل فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں نے کہا ہے کہ اجلاس کے دوران نئے معاہدے کے تحت لبنان کی حمایت کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔ اس سال کے اجلاس… مزید پڑھیں
Monday, 15 June 2026 – 10:52 #
ایران معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کو بدل سکتا ہے۔جے ڈی وینس کا دعویٰ
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ایران کے ساتھ ہونے والا معاہدہ ’آئندہ 50 برسوں کے لیے مشرقِ وسطیٰ کو ’بالکل بدل کر رکھ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ ’یہ خطہ میری پوری زندگی کے دوران اور اس سے پہلے سے بھی مسائل کا شکار رہا ہے۔ وینس کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ’ایران کے خطرے کو ختم کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ امریکی نائب صدر کا کہنا ہے کہ اب ’مشرقِ وسطیٰ میں خوشحالی اور کامیابی کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھنا ممکن ہو گا۔ ان کا مزید… مزید پڑھیں
Monday, 15 June 2026 – 10:51 #
ایران معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کو بدل سکتا ہے۔جے ڈی وینس کا دعویٰ
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ایران کے ساتھ ہونے والا معاہدہ ’آئندہ 50 برسوں کے لیے مشرقِ وسطیٰ کو ’بالکل بدل کر رکھ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ ’یہ خطہ میری پوری زندگی کے دوران اور اس سے پہلے سے بھی مسائل کا شکار رہا ہے۔ وینس کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ’ایران کے خطرے کو ختم کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ امریکی نائب صدر کا کہنا ہے کہ اب ’مشرقِ وسطیٰ میں خوشحالی اور کامیابی کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھنا ممکن ہو گا۔ ان کا مزید… مزید پڑھیں
Monday, 15 June 2026 – 10:41 #
امریکہ۔ایران معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی۔100 انڈیکس میں 3487 پوائنٹس کا اضافہ
ایران اور امریکہ کے معاہدے کے اثرات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 3487 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 75 ہزار 887 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 75 ہزار 836 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 76 ہزار 917 کی بلند سطح تک بھی گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1… مزید پڑھیں
Monday, 15 June 2026 – 10:40 #
اسحاق ڈار کا امریکی۔ ایرانی قیادت کے اعتماد پر اظہارِ تشکر
نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس پیش رفت کو سفارت کاری کی کامیابی سمجھتا ہے اور امریکی و ایرانی قیادت کے اعتماد سازی کے اقدامات کو سراہتا ہے۔ اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ مذاکرات اور مکالمہ ہی بین الاقوامی مسائل کے حل کا واحد مؤثر راستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پورے عمل کے دوران تحمل، ذمہ دارانہ رویے اور تعمیری سفارتی روابط کی مسلسل حمایت کی ہے۔ انہوں نے سعودی عرب، قطر، ترکیہ… مزید پڑھیں
Monday, 15 June 2026 – 10:13 #
ایرانی نژاد امریکی گروپ کا جنگ کے خاتمے کے معاہدے کا خیرمقدم
امریکہ میں قائم ایرانی نژاد امریکی گروپ نیشنل ایرانی امریکن کونسل نے اس معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے جس کے ذریعے اس کے مطابق ایک ایسی جنگ کا خاتمہ ممکن ہوا ہے جسے وہ “جھوٹ پر مبنی شروع کی گئی جنگ” قرار دیتا ہے۔ گروپ نے کہا کہ اس جنگ کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ افراد کی جانیں ضائع ہوئیں۔ بیان میں کہا گیا کہ اب اس بات کا امکان کم ہو گیا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی بم ایران کے اسکولوں، رہائشی عمارتوں اور اسپتالوں پر گریں، اسی طرح ایران کے ڈرونز اور میزائلوں کے خطے کے مختلف… مزید پڑھیں
Monday, 15 June 2026 – 10:06 #
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت عالمی رہنماؤں کا خیرمقدم
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے کہ ’امریکہ اور ایران ایک امن معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں۔ انتونیو گوتریس کے ترجمان کے مطابق، ’یہ تنازع کے پُرامن حل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ جاپان کی وزیرِ اعظم سانی تکائیچی نے بھی اس معاہدے کو سراہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جاپان کو امید ہے کہ ’آبناۓ ہرمز کے ذریعے آزادانہ اور محفوظ جہاز رانی کو عملی طور پر یقینی بنایا جائے گا، اور ایران کے جوہری مسئلے اور دیگر معاملات پر جلد از جلد حتمی معاہدہ طے پا جائے… مزید پڑھیں
Monday, 15 June 2026 – 10:05 #
چین نے امریکہ ۔ایران معاہدے کو انتہائی مثبت قرار دے دیا
چین امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کو “انتہائی مثبت” پیش رفت کے طور پر دیکھے گا۔ چین اس معاہدے کا خیرمقدم کرے گا کیونکہ ابتدا سے ہی وہ ان ممالک میں شامل رہا ہے جو مکمل جنگ بندی، تمام دشمنیوں کے خاتمے اور مذاکرات کی بحالی کے سخت حامی رہے ہیں۔ تاہم چینی قیادت اس پیش رفت پر محتاط رویہ اختیار کرے گی کیونکہ معاہدے کی تفصیلات ابھی واضح نہیں ہیں اور کئی اختلافی نکات کو حل کرنا باقی ہے۔ مزید یہ کہ جمعہ کو دستخط کے بعد بھی تکنیکی معاملات کو حتمی شکل دینے کے… مزید پڑھیں
Monday, 15 June 2026 – 10:03 #
آسٹریلیا کا امریکہ۔ایران معاہدے کا خیرمقدم۔ دیرپا امن پر زور
آسٹریلیا کی حکومت نے امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے “پائیدار اور دیرپا امن” کے حصول کی کوشش جاری رکھیں۔ وزیرِ اعظم انتھونی البانیز اور وزیرِ خارجہ پینی وونگ کے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ کشیدگی میں مزید اضافے کو روکنے اور دیرپا معاہدے کے لیے مسلسل تحمل اور تعمیری روابط انتہائی ضروری ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ امریکہ اور ایران کے معاہدے میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور بحری… مزید پڑھیں
Monday, 15 June 2026 – 10:03 #
امن معاہدے کی خبر کے بعد تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی خبر سامنے آنے کے بعد ایشیائی مارکیٹس میں کاروبار کے دوران تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت میں 3.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور اب یہ 84.02 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے، جبکہ امریکی منڈی میں فروخت ہونے والا تیل 4.1 فیصد کمی کے ساتھ 81.40 ڈالر فی بیرل تک گِر گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کے مطابق اس امن معاہدے پر جمعہ کے روز سوئٹزرلینڈ میں باضابطہ دستخط کیے جائیں گے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی سوشل میڈیا پر اس معاہدے کے… مزید پڑھیں
Monday, 15 June 2026 – 09:46 #
ایران امریکا 14 نکاتی معاہدے کا مسودہ سامنے آگیا
ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ 14 نکاتی مفاہمتی فریم ورک کی اہم تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں، جن میں پابندیوں میں نرمی، اقتصادی اقدامات اور خطے میں کشیدگی کم کرنے سے متعلق متعدد نکات شامل ہیں۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ مسودے میں امریکی بحری ناکہ بندی کو 30 روز کے اندر ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایران کی تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمدات پر عائد پابندیوں کو معطل کرنے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق مسودے میں لبنان سمیت مختلف محاذوں پر فوری اور مستقل جنگ… مزید پڑھیں