Tuesday, 26 May 2026 – 08:44 #
ایران کے ساتھ معاہدہ اب بھی ممکن ہے۔ امریکی وزیر خارجہ
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ اب بھی ممکن ہے۔ منگل کے روز امریکی وزیر خارجہ کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی فوج نے جنوبی ایران پر نئے حملے کیے ہیں اور نازک جنگ بندی مزید غیر مستحکم ہو چکی ہے۔ انڈیا کے سرکاری دورے کے دوران جے پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ’آج قطر میں مذاکرات جاری تھے، دیکھنا ہوگا کہ کوئی پیش رفت ہو سکتی ہے یا نہیں۔ میرا خیال ہے کہ زیادہ وقت دستاویزات کے متن میں استعمال ہونے…
مزید پڑھیں
Monday, 25 May 2026 – 22:51 #
ایرانی صدرکا 87 روز بعد ملک میں انٹرنیٹ بحال کرنے کا حکم
ہتران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کو فوری طور پر بحال کرنے کا باقاعدہ حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ ایرانی میڈیا ہاؤس ‘مہر نیوز ایجنسی’ نے وزارت مواصلات کے ایک باوثوق ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر پزشکیان کی جانب سے یہ اہم ترین حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں حکام کو ملک میں انٹرنیٹ بلاک ڈاؤن ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضع رہےانٹرنیٹ کی مانیٹرنگ کرنے والے عالمی ادارے نیٹ بلاکس کے مطابق ایرانی حکام نے ملک بھر میں تقریباً 87 روز سے زائد عرصے تک جزوی…
مزید پڑھیں
Monday, 25 May 2026 – 19:30 #
محمد باقر غالیباف مسلسل ساتویں بار اسپیکر منتخب
تہران: محمد باقر غالیباف ایک بار پھر ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں، ایرانی خبر ایجنسی’’ فارس ‘‘کے مطابق محمد باقر قالیباف مسلسل ساتویں سال اس اہم عہدے کیلئے دوبارہ منتخب ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق غالیباف نے پارلیمانی ووٹنگ میں اکثریت حاصل کی جس کے بعد انہیں دوبارہ اسپیکر منتخب کرنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔محمد باقر غالیباف کو ایران کی سیاست میں ایک بااثر شخصیت تصور کیا جاتا ہے اور وہ حالیہ ایران، امریکہ مذاکرات میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔وہ جنگ کے خاتمے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے جاری سفارتی کوششوں…
مزید پڑھیں
Monday, 25 May 2026 – 19:24 #
ایرانی سپریم لیڈر سے رابطہ مشکل ، امریکہ-ایران معاہدے میں تاخیر کا خدشہ
واشنگٹن: امریکی انٹیلیجنس ذرائع کے حوالے سے میڈیا پورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر اس وقت کسی نامعلوم اور انتہائی خفیہ مقام پر روپوش ہو چکے ہیں، جس کے باعث امریکہ اور ایران کے درمیان متوقع اہم معاہدے میں غیر معمولی تاخیر کا سامنا ہے۔ امریکی نیوز چینل سی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلیجنس حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر بیرونی دنیا سے مکمل کٹ کر ایک انتہائی “مستحکم اور محفوظ بنکر” میں زندگی گزار رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سپریم لیڈر تک رسائی اور ان…
مزید پڑھیں
Monday, 25 May 2026 – 19:05 #
ایران کا خلیج کی فضائی حدود میں ‘دشمن ڈرون’ مار گرانے کا دعویٰ
تہران: ایران نے خلیج کی فضائی حدود میں ایک غیر ملکی “دشمن ڈرون” کو کامیابی سے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ‘فارس نیوز’ کی رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی خلیج کے پانیوں کے اوپر کی گئی، جہاں ایران کے آرشِ کمانگیر انٹرسیپٹر (فضائی حدود کی حفاظت کرنے والے) ڈرونز نے مبینہ دشمن کے ڈرون کو نشانہ بنا کر تباہ کیا۔ سرکاری رپورٹ میں نامعلوم اعلیٰ حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ فوجی آپریشن ایک ایسے دفاعی نظام کے ذریعے کیا گیا جو خفیہ صلاحیتوں کا حامل ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ…
مزید پڑھیں
Monday, 25 May 2026 – 18:52 #
ٹرمپ نے ایران سے معاہدہ پاکستان اور عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری امن مذاکرات کو ابراہم ایکارڈز (اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے معاہدے) سے جوڑتے ہوئے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ سمیت کئی اہم مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ معاہدہ طے پانے کے بعد بیک وقت ابراہم ایکارڈز پر دستخط کریں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری اپنے ایک طویل بیان میں صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ہفتے کے روز پاکستان، سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات ، قطر، ترکیہ، مصر اور اردن کے رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔…
مزید پڑھیں
Monday, 25 May 2026 – 18:41 #
24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے 32 جہاز گزارے ، ایران کی تصدیق
تہران: ایرانی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے 32 بحری جہازوں کو کامیابی کے ساتھ گزارا گیا، جنہیں پاسداران انقلاب کی نگرانی، سیکیورٹی اور باہمی رابطہ کاری کے بعد اجازت دی گئی۔ الجزیرہ نیوز کے مطابق گزرنے والے جہازوں میں آئل ٹینکرز، کنٹینر شپ اور دیگر تجارتی بحری جہاز شامل تھے۔ایرانی حکام نے خطے کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر اس اہم آبی گزرگاہ کو عمومی بحری آمدورفت کے لیے محدود رکھا ہوا ہے، جبکہ مخصوص درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد محدود تعداد میں جہازوں کو گزرنے کی اجازت دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Monday, 25 May 2026 – 18:40 #
ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار محمد باقر غالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی قطر پہنچ گئے
تہران: ایران کے اعلیٰ سطح سفارتی وفد نے ممکنہ امریکہ ایران معاہدے کے سلسلے میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اہم مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی اعلیٰ مذاکرات کار محمد باقر غالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ الجزیرہ نیوز کے مطابق مذاکرات کا بنیادی محور آبنائے ہرمز کی صورتحال اور ایران کے انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخائر ہیں، جبکہ خطے میں جاری کشیدگی اور جنگ کے خاتمے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ایرانی…
مزید پڑھیں
Monday, 25 May 2026 – 17:19 #
اسرائیلی وزیر کا حزب اللہ کے ہر ڈرون کے بدلے بیروت میں 10 عمارتیں تباہ کرنے کا مطالبہ
یروشلم: اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے رہنما اور وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے بیروت میں بڑے پیمانے پر تباہی مچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے داغے جانے والے ہر ایک بارودی ڈرون کے جواب میں لبنان کے دارالحکومت بیروت کی 10 عمارتیں زمین بوس کر دی جائیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے ایک سخت بیان میں مذہبی صیہونی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل کو اب حزب اللہ کے دھماکہ خیز ڈرونز کے خطرے کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا ہو گا۔ حزب اللہ کے ایک…
مزید پڑھیں
Monday, 25 May 2026 – 16:53 #
ایران کے ساتھ معاہدہ شاندار اور بامعنی ہوگا یا پھر سرے سے کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے ساتھ جاری مذاکرات اور ممکنہ معاہدے کا دفاع کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات پر تنقید کرنے والے خواہ وہ ڈیموکریٹ ہوں یا ریپبلکن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھیں ’احمق‘ قرار دیا اور کہا کہ وہ ’ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔ صدر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ’یا تو شاندار اور بامعنی ہوگا یا پھر سرے سے کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔ انھوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ان سیاستدانوں…
مزید پڑھیں
Monday, 25 May 2026 – 16:53 #
ایران کے ساتھ معاہدہ شاندار اور بامعنی ہوگا یا پھر سرے سے کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے ساتھ جاری مذاکرات اور ممکنہ معاہدے کا دفاع کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات پر تنقید کرنے والے خواہ وہ ڈیموکریٹ ہوں یا ریپبلکن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھیں ’احمق‘ قرار دیا اور کہا کہ وہ ’ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔ صدر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ’یا تو شاندار اور بامعنی ہوگا یا پھر سرے سے کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔ انھوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ان سیاستدانوں…
مزید پڑھیں
Monday, 25 May 2026 – 12:39 #
مذاکرات میں جوہری معاملہ زیر بحث نہیں۔ ایرانی ترجمان
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران ملک کے لیے بہترین حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ تہران نے “دشمن” کو جواب دینے کے وقت کا تعین خود کیا، جیسا کہ ماضی میں بھی ہوتا رہا ہے۔ اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ اس مرحلے پر مذاکرات میں جوہری مسئلہ زیر بحث نہیں ہے اور ایران کی توجہ جنگ کے خاتمے پر مرکوز ہے۔
مزید پڑھیں
بریکنگ | Monday, 25 May 2026 – 12:08 #
فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی چین پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف کے بعد پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی بیجنگ پہنچ گئے۔ اس دورے کا مقصد ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے کی راہ ہموار کرنا ہے۔ چین ممکنہ طور پر اس معاہدے کا ضامن بن رہا ہے۔
ٹی وی رپورٹس کے مطابق پاکستانی آرمی چیف عاصم وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ بیجنگ میں موجود ہیں، جہاں خطے کی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر اہم سفارتی رابطے متوقع ہیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر گزشتہ ہفتے پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ تہران گئے تھے، جہاں ایران اور امریکا اسرائیل تنازع کے خاتمے کے لیے جاری ثالثی کوششوں میں حصہ لیا گیا۔
دوسری جانب چین نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کی جلد بحالی کے لیے مثبت کردار ادا کرے گا۔
Monday, 25 May 2026 – 12:00 #
امریکہ کا بدلتا مؤقف تہران کیلئے نئی تشویش بن گیا
سرکاری خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق امریکہ مسلسل اپنا مؤقف تبدیل کر رہا ہے، جو تہران کے لیے باعثِ تشویش بنتا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی کے معاہدوں کے مذاکرات کے دوران بھی امریکہ ہر بار نئی شرائط سامنے لے آتا تھا یا اپنے مطالبات تبدیل کر دیتا تھا، اور یہی بات ایران مسلسل امریکہ کے حوالے سے اٹھاتا رہا ہے۔ اب کہا جا رہا ہے کہ مذاکرات میں دو بڑے اختلافی نکات سامنے آ رہے ہیں۔ پہلا مسئلہ ایران کے منجمد اثاثوں کی واپسی کا ہے، جبکہ دوسرا یہ ہے کہ ممکنہ جنگ بندی…
مزید پڑھیں
Monday, 25 May 2026 – 11:11 #
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے۔ 3 افراد جاں بحق
لبنان کی قومی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیل کے تین حملوں میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نبطیہ کے علاقے میں کفر رمان–جرمق شاہراہ اور جرمق–خردالی روڈ پر گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔
Monday, 25 May 2026 – 10:45 #
بیروت کے اوپر اسرائیلی ڈرونز کی مسلسل پروازیں۔ کشیدگی برقرار
اسرائیلی ڈرونز مسلسل دوسرے روز لبنانی دارالحکومت بیروت کی فضاؤں میں پرواز کر رہے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق وسطی بیروت اور شہر کے جنوبی مضافات کے اوپر اسرائیلی ڈرونز کی مسلسل گونج سنائی دے رہی ہے، جو کم اونچائی پر پرواز کر رہے ہیں۔
Monday, 25 May 2026 – 10:37 #
ایران امریکہ امن معاہدے کی امید۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
ایران امریکہ امن معاہدے کے اثرات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 2747 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 591 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس کی کم ترین سطح 1 لاکھ 70 ہزار 377 پوائنٹس جبکہ بلند ترین سطح 1 لاکھ 71 ہزار 519 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 67 ہزار 844…
مزید پڑھیں
Monday, 25 May 2026 – 10:07 #
پاکستان اور چین کے لیے ایل این جی بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرگئے
سمندری ٹریکنگ ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے دو بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزر کر پاکستان اور چین کی جانب روانہ ہو رہے ہیں۔ کیپلراورایل ایس ای جی کے ڈیٹا کے مطابق بہاماس میں رجسٹرڈ ایل این جی کیریئر فویرت آبنائے ہرمز سے گزر رہا ہے اور اس کی پاکستان میں منگل تک سامان اتارنے کی توقع ہے۔ یہ جہاز مارچ میں قطر کے راس لفان ٹرمینل سے اپنی کھیپ لے کر روانہ ہوا تھا۔ دوسرا ایل این جی جہاز “الریان ” بھی اسی اہم آبی گزرگاہ سے گزر چکا ہے۔ رپورٹ…
مزید پڑھیں
Monday, 25 May 2026 – 08:48 #
جنوبی لبنان میں جھڑپ۔ اسرائیلی فوجی ہلاک
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں “جھڑپ ” کے دوران اس کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔
فوج کے مطابق اسی واقعے میں ایک اور فوجی شدید زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Monday, 25 May 2026 – 08:21 #
کسی بھی معاہدے میں جوہری خطرہ مکمل ختم ہونا چاہیے۔ اسرائیلی وزیرِاعظم
اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انھوں نے گزشتہ رات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی۔ ایکس پر جاری بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور اُن کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ ’ایران کے ساتھ کسی بھی حتمی معاہدے میں جوہری خطرے کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے۔کسی بھی معاہدے میں جوہری خطرہ مکمل ختم ہونا چاہیے۔ اسرائیلی وزیرِاعظم انھوں نے کہا کہ اس عمل میں ایران سے ’افزودہ جوہری مواد‘ کا خاتمہ اور تہران کی یورینیم افزودگی کی…
مزید پڑھیں
Monday, 25 May 2026 – 07:45 #
ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنانا چاہتا۔ صدر پزشکیان
تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران عالمی برادری کو یہ یقین دہانی کرانے کیلئے تیار ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار بنانے کا خواہاں نہیں اور خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران براڈکاسٹنگ (آئی آر آئی بی) کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ تہران سفارت کاری اور علاقائی استحکام کیلئے سنجیدہ ہے جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ اور عدم تحفظ کی بنیادی وجہ ایران نہیں بلکہ اسرائیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران دنیا کو یقین دلانے کیلئے تیار ہے کہ…
مزید پڑھیں
Monday, 25 May 2026 – 07:36 #
ابتدائی معاہدے کے باوجود آبنائے ہرمز فوری بحال نہیں ہوگی۔ایران
ایرانی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ابتدائی نوعیت کا ممکنہ سمجھوتہ طے پانے کے باوجود آبنائے ہرمز کو فوری طور پر جنگ سے پہلے والی مکمل صورتحال میں بحال نہیں کیا جائے گا۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ایران اور امریکہ کے درمیان ابتدائی نکات پر اتفاق ہوجاتا ہے تب بھی آبنائے ہرمز کی قانونی اور انتظامی حیثیت فوری طور پر تبدیل نہیں ہوگی، البتہ وہاں سے گزرنے والے بحری جہازوں کی تعداد میں مرحلہ وار اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں…
مزید پڑھیں
Monday, 25 May 2026 – 06:59 #
ایران امن معاہدے کی امید، جاپانی اسٹاک مارکیٹ نئی تاریخی بلند ترین سطح پر
ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے کے امکانات روشن ہونے کے ساتھ ہی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایشیائی منڈیوں میں پیر کے روز ابتدائی کاروبار کے دوران تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کی نمایاں کمی دیکھی گئی۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 5.1 فیصد کمی کے بعد 98.22 ڈالر فی بیرل پر آ گئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 5.2 فیصد گر کر 91.57 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ یہ کمی امریکہ اور ایران کے درمیان مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے خاتمے کے لیے ممکنہ…
مزید پڑھیں
Monday, 25 May 2026 – 06:51 #
ایران امریکہ معاہدے کی امید۔ عالمی منڈی میں تیل سستا
ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے کے امکانات روشن ہونے کے ساتھ ہی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایشیائی منڈیوں میں پیر کے روز ابتدائی کاروبار کے دوران تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کی نمایاں کمی دیکھی گئی۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 5.1 فیصد کمی کے بعد 98.22 ڈالر فی بیرل پر آ گئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 5.2 فیصد گر کر 91.57 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ یہ کمی امریکہ اور ایران کے درمیان مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے خاتمے کے لیے ممکنہ…
مزید پڑھیں
Monday, 25 May 2026 – 06:31 #
ٹرمپ اپنے کسی بھی ہدف میں کامیاب نہیں ہوئے۔ امریکی سینیٹر
امریکہ کے سینیٹ میں ڈیموکریٹ رہنما سینیٹر کرس مرفی نے جنگ کے ممکنہ خاتمے کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کرس مرفی نے کہا کہ اگرچہ جنگ کے خاتمے کی امید خوش آئند ہے، لیکن اس حقیقت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کہ “ہزاروں بے گناہ افراد مارے گئے اور معیشت تباہ ہوگئی۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ممکنہ جنگ بندی کا یہ مطلب نہیں کہ ٹرمپ کی نااہلی اور اس جنگ کے آغاز سے ہی “پاگل پن” پر خاموشی اختیار…
مزید پڑھیں
Monday, 25 May 2026 – 06:19 #
ایران سے متعلق اچھی خبریں سامنے آئیں گی۔میں بری ڈیل نہیں کرتا۔ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے متعلق اچھی خبریں سامنے آئیں گی۔ میں بری ڈیل نہیں کرتا۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ابھی مکمل طور پر طے نہیں پایا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ سابق صدر اوباما کے دور کے معاہدے سے بالکل مختلف ہوگا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ابھی تک کسی نے اس معاہدے کو دیکھا نہیں اور نہ ہی کسی کو اس کی تفصیلات کا علم ہے، اس لیے بغیر معلومات کے تنقید کرنے والوں کی باتوں پر توجہ نہ دی جائے۔ انہوں نے مزید…
مزید پڑھیں
Monday, 25 May 2026 – 06:11 #
ایران امریکہ معاہدہ فوری ممکن نہیں۔ وائٹ ہاؤس
وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے سے متعلق معاہدہ فوری طور پر طے پانے کا امکان نہیں، کیونکہ ایرانی قیادت کی جانب سے اس کی منظوری میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔ دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے مذاکرات کار معاہدے کے بنیادی اور وسیع اصولوں پر اتفاق کرچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا خیال ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای بھی معاہدے کے خدوخال کی منظوری دے چکے ہیں، تاہم باضابطہ دستخط سے قبل حتمی نکات پر…
مزید پڑھیں
بریکنگ | Sunday, 24 May 2026 – 15:48 #
امریکہ کے ساتھ معاہدے پر اختلافات برقرار ہیں، ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کا دعوی
ایرانی خبر رساں ادارے “تسنیم” نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ معاہدے کی شرائط پر اختلافات بدستور موجود ہیں، یورینیم افزودگی کو 10 برس تک روکنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے پاکستان کو بھی آگاہ کر دیا ہے کہ اگر امریکہ کی جانب سے رکاوٹیں برقرار رہیں تو مفاہمتی یادداشت پر دستخط نہیں کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ تسنیم نیوز ایجنسی کو ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے قریب سمجھی جانے والی خبر رساں ایجنسی قرار دیا جاتا ہے۔
Sunday, 24 May 2026 – 13:05 #
اسحاق ڈار کا ایران، امریکہ مذاکرات میں اہم پیشرفت کا اشارہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکہ، ایران مذاکرات میں اہم پیشرفت کا اشارہ دیا ہے۔ پوسٹ میں انھوں نے بتایا کہ آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں پاکستان، سعودی عرب، ترکی، قطر، مصر، متحدہ عرب امارات اور اردن کے رہنماؤں کی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جو ’خطے میں امن، استحکام اور جلد سفارتی حل کے مشترکہ مقصد کی جانب ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتی ہے۔‘ اسحاق ڈار نے لکھا کہ ’ہم صدر ٹرمپ کی قیادت اور مذاکرات و سفارت کاری کے لیے ان کے عزم…
مزید پڑھیں
Sunday, 24 May 2026 – 12:55 #
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا مختصر نتیجہ خیز دورہ ایران مکمل ہوگیا اس دوران ایران کی اعلیٰ قیادت سے تفصیلی و تعمیری ملاقاتیں کی گئیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران آمد پر ایرانی وزیر داخلہ اور اعلیٰ سول عسکری حکام نے استقبال کیا تھا، انہوں نے ثالثی کوششوں کے طور پر ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں جبکہ دورہ علاقائی کشیدگی میں کمی کے لیے مفاہمت کو فروغ دینے کے لیے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، ایرانی اسپیکر، وزیر خارجہ اور داخلہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا…
مزید پڑھیں
Sunday, 24 May 2026 – 12:38 #
مسائل کے حل کے لیے مذاکرات۔سفارت کاری ہی ترجیح ہے۔ٹرمپ سے ترک صدر کی گفتگو
ترک صدر رجب طیب اردوغان کے سرکاری ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انھوں نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان، اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم، پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور امریکی کابینہ کے ارکان کے ساتھ ٹیلی کانفرنس کی۔ بیان کے مطابق ٹیلی کانفرنس میں ایران اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال…
مزید پڑھیں
Sunday, 24 May 2026 – 10:21 #
غزہ میں اسرائیلی فضائی کارروائی۔ اسپتال بھی نشانہ بنایا
اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی حملے سے اپارٹمنٹ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اپارٹمنٹ تباہ ہوگیا جبکہ صیہونی فورسز کی جانب سے اسپتال کی عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ گزشتہ روز بھی غزہ میں چیک پوائنٹ پر حملے میں 5 پولیس اہلکار اور ایک بچہ شہید ہوئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ دوسری جانب اسرائیل نے جنوبی لبنان میں اسپتال کے قریب علاقے میں فضائی حملہ کیا جس سے 15 افراد شہید ہوگئے اور طبی…
مزید پڑھیں
Sunday, 24 May 2026 – 08:30 #
ایران کے ساتھ امن معاہدے میں پیش رفت پر خوشی ہے۔اسپیکر امریکی ایوان نمائندگان
امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر مائیک جانسن نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے سوشل نیٹ ورک ایکس پر لکھا کہ صرف ڈونلڈ ٹرمپ ہی ایران کو مذاکرات کی میز پر لا سکتے ہیں۔ مائیک جانسن کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمیں یہ سن کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ شکل اختیار کر رہا ہے اور ہم مزید تفصیلات کے منتظر ہیں۔‘ اُن کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں ہمارا ملک عالمی سطح پر زیادہ مضبوط، زیادہ قابل احترام اور پہلے سے زیادہ محفوظ ہے۔
مزید پڑھیں
Sunday, 24 May 2026 – 08:15 #
پاکستان کے ذریعے پیش کردہ نئی تجاویز میں لبنان جنگ بندی بھی شامل ہے۔ایرانی وزیر خارجہ
ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کسی بھی معاہدے میں لبنان میں جنگ بندی شامل ہو گی۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق عراقچی نے حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کے نام پیغام میں حزب اللہ سمیت مزاحمتی گروپوں کی حمایت کے ایرانی عزم کا اعادہ کیا۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ذریعے بھجوائی گئی نئی تجاویز میں لبنان میں جنگ بندی بھی شامل ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ جب سے علاقائی ممالک نے ایران اور امریکہ کے…
مزید پڑھیں
Sunday, 24 May 2026 – 07:41 #
ایران افزودہ یورینیم کے ذخائر محدود کرنے پر آمادہ ہوگیا۔امریکی اخبار کا دعویٰ
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکہ کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے کے تحت اعلیٰ درجے کے افزودہ یورینیم کے ذخائر محدود یا ختم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے اور جنگی صورتحال کے خاتمے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ افزودہ یورینیم کے ذخائر سے متعلق حتمی طریقہ کار اور شرائط ممکنہ معاہدے کے بعد ہونے والے مذاکرات میں طے کی جائیں گی۔ تاہم ایرانی حکام کی جانب سے اس…
مزید پڑھیں
Sunday, 24 May 2026 – 07:32 #
پاکستان انتہائی خلوص کے ساتھ امن کی کوششیں جاری رکھے گا۔وزیراعظم شہبازشریف
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ بڑی حد تک معاہدہ طے پا جانے کے دعوے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے بہت جلد مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی کا عندیہ دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان انتہائی خلوص کے ساتھ امن کی کوششیں جاری رکھے گا۔ اتوار کو ایکس پر اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے حصول کے لیے ان کی غیر معمولی کوششوں اور سعودی عرب، قطر، ترکی، مصر، متحدہ عرب امارات، اردن اور پاکستان کے رہنماؤں کے ساتھ آج ایک بہت…
مزید پڑھیں
Sunday, 24 May 2026 – 07:20 #
ایران سے سمجھوتہ خطے کے تنازعات پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہوگا۔امریکی سینیٹر
ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے نے اس کی حکومت کو زندہ رکھنے اور وقت کے ساتھ مضبوط ہونے کا موقع دیا تو اس کا مطلب ’لبنان اور عراق کے تنازعات پر پیٹرول ڈالنا‘ ہو گا۔ ایکس پر اپنے بیان میں اُنھوں نے مزید کہا کہ ایک معاہدہ جس سے یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ ایران مستقبل میں آبنائے ہرمز پر کنٹرول رکھ سکتا ہے لبنان میں حزب اللہ اور عراق میں شیعہ ملیشیا کو ’بہت مضبوط‘ کرے گا۔ سینیٹر لنزے گراہم کا یہ…
مزید پڑھیں
Sunday, 24 May 2026 – 06:40 #
امریکہ ایران کشیدگی کم کرانے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اہم کردارریا۔امریکی اخبار
امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ عاصم منیر نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کم کرانے اور مذاکرات کو کامیابی سے آگے بڑھانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ اخبار کے مطابق پاکستانی فیلڈ مارشل نے دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام سے مسلسل رابطے اور ملاقاتیں کرکے مفاہمتی عمل کو آخری مراحل تک پہنچانے میں اہم سفارتی کوششیں کیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا حالیہ دورۂ ایران خطے میں امن کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہوا، جہاں انہوں نے ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ معاہدے…
مزید پڑھیں
Sunday, 24 May 2026 – 06:27 #
وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایرانی سفیر کو فون۔مذاکرات کی کامیابی پرمبارکباد
اسلام آباد میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ پاکستان کی بروقت سفارتی کاوشوں کے نتیجے میں حالیہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے اور اگر تمام فریقین سنجیدگی کا مظاہرہ کریں تو خطے میں امن کی نئی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ سفیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں بتایا کہ انھیں پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے تہران سے واپسی کے بعد ایرانی حکام سے ہونے والے مذاکرات کی کامیابی پر مبارکباد دی گئی ہے۔ ایرانی سفیر کے مطابق ان مذاکرات میں ہونے…
مزید پڑھیں
Sunday, 24 May 2026 – 05:59 #
آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول برقرار رہے گا۔ خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر
خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے کے باوجود آبنائے ہرمز پر ایران کا انتظامی کنٹرول برقرار رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز سے بحری ٹرانزٹ، آمدورفت کے اوقات کار اور میری ٹائم لائسنسوں کے اجرا کا اختیار ایرانی حکام کے پاس ہی رہے گا۔ ترجمان کے مطابق ایران اپنی سمندری حدود اور اسٹریٹجک راستوں پر خودمختاری کے معاملے میں کسی قسم کی نرمی نہیں کرے گا۔
مزید پڑھیں
Sunday, 24 May 2026 – 05:53 #
اہم معاہدہ تکمیل کے قریب۔ جلد اعلان متوقع ہے۔ ٹرمپ کا دعویٰ
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ’ایک معاہدہ بڑی حد تک طے پا چکا ہے تاہم اس کی حتمی منظوری امریکہ، ایران اور دیگر متعلقہ ممالک کے درمیان ہونا باقی ہے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھوں نے مشرقِ وسطیٰ اور خطے کے متعدد رہنماؤں کے ساتھ ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں ایران سے متعلق ایک ممکنہ امن معاہدے سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔ اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس کے اوول آفس سے کی گئی اس گفتگو میں سعودی عرب، متحدہ عرب…
مزید پڑھیں
Saturday, 23 May 2026 – 16:35 #
فیلڈمارشل عاصم منیرکی تہران میں باقرقالیباف سے ملاقات
پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ ملاقات خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں جاری سفارتی کوششوں کا حصہ تھی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے دورہ ایران کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کی، جس میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ پاکستانی وفد فیلڈمارشل عاصم منیر کی سربراہی میں تہران میں موجود ہے۔
Saturday, 23 May 2026 – 12:47 #
نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس ختم۔ آبنائے ہرمز کی صورتحال اہم موضوع بن گئی
نیٹو کے وزرائے خارجہ نے سویڈن میں ہونے والا دو روزہ اجلاس ختم ہوگیا، جس میں جولائی میں انقرہ میں ہونے والے سربراہی اجلاس سے قبل فوجی اتحاد کے بنیادی سکیورٹی اہداف کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں زیادہ تر توجہ دفاعی صنعتی صلاحیت بڑھانے اور نیٹو رکن ممالک کیلئے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا 5 فیصد دفاع پر خرچ کرنے کے ہدف پر رہی، تاہم آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی بھی اہم موضوعات میں شامل رہی۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز بند کرکے عالمی معیشت کو یرغمال بنانے کی کوشش کر…
مزید پڑھیں
Saturday, 23 May 2026 – 12:22 #
جنوبی لبنان کے شاہبیہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، طیبہ میں مسماری کی کارروائیاں
الجزیرہ کے نمائندے کے مطابق اسرائیلی فورسز جنوبی لبنان کے قصبے طیبہ میں مسماری کی کارروائیاں کر رہی ہیں، جبکہ اسرائیلی فضائی حملے میں قصبہ شاہبیہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حملوں اور زمینی کارروائیوں کی مزید تفصیلات جلد سامنے آنے کی توقع ہے۔
Saturday, 23 May 2026 – 12:00 #
ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ میں جنگ کے خاتمے کی کوششوں پر رابطہ
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عمان کے اپنے ہم منصب بدر البوسعیدی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ یہ رابطہ جمعہ کی شام شروع ہونے والی سفارتی سرگرمیوں کے تسلسل میں ہوا، جن کا مقصد تہران اور واشنگٹن کے درمیان امن معاہدے کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔ ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی تازہ صورتحال، کشیدگی میں اضافے کو روکنے اور جنگ کے خاتمے کیلئے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف امور پر اپنی آرا اور تجاویز بھی ایک دوسرے کے…
مزید پڑھیں
Saturday, 23 May 2026 – 11:32 #
آبنائے ہرمز سے گزرنے والا جاپان کا پہلا آئل ٹینکر جاپان پہنچنے کے قریب
جاپانی نشریاتی ادارے این ایچ کے کے مطابق آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کے بعد جاپان کے زیرِ انتظام کامیابی سے گزرنے والا پہلا آئل ٹینکر جلد جاپان کی بندرگاہ پہنچنے والا ہے۔ پاناما کے پرچم بردار آئل ٹینکر “ایڈمٹسو مارو” کے پیر کے روز جاپان کے آئچی صوبے میں واقع ریفائننگ تنصیب پر پہنچنے کی توقع ہے۔ این ایچ کے کے مطابق جہاز میں سعودی عرب کا تقریباً 20 لاکھ بیرل خام تیل موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق جہاز پر موجود تینوں جاپانی عملے کے ارکان خیریت سے ہیں اور ان کی صحت بہتر بتائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Saturday, 23 May 2026 – 10:15 #
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سےملاقات
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے۔ بی بی سی فارسی نے مختلف ایرانی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعے کی شب رات دیر گئے تک جاری رہنے والی بات چیت میں فریقین نے جنگ کے خاتمے کے لیے تازہ ترین سفارتی کوششوں کے ساتھ ساتھ مغربی ایشیائی خطے میں امن و سلامتی کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ گذشتہ چند ہفتوں میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایران کا یہ دوسرا دورہ ہے۔
مزید پڑھیں
Saturday, 23 May 2026 – 10:00 #
گرین کارڈ قوانین میں تبدیلی سے ایرانی شہری خطرے میں۔امریکی کانگریس وومن
ڈیموکریٹک کانگریس وومن یاسمین انصاری نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ میں گرین کارڈ سے متعلق مجوزہ تبدیلیاں ہزاروں ایرانی شہریوں کے لیے سنگین خطرات پیدا کرسکتی ہیں۔ ڈیموکریٹک کانگریس وومن نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مستقل رہائش (پرمننٹ ریذیڈنسی) کے لیے درخواست دینے والے افراد کو اس عمل کے لیے امریکا سے باہر جانا ہوگا، جس سے پہلے ہی ویزا مسائل میں پھنسے ایرانی مزید غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوجائیں گے۔ یاسمین انصاری کے مطابق اس تجویز کے تحت ایرانی شہریوں کو گرین کارڈ کے لیے درخواست دینے کی خاطر…
مزید پڑھیں
Saturday, 23 May 2026 – 07:36 #
آبنائے ہرمز کی بندش سے ایرانی عوام معاشی مشکلات کا شکار
آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث ایران کے جنوبی ساحلی علاقوں میں رہنے والے شہری شدید معاشی مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں، تاہم اس معاملے پر مقامی آبادی کی رائے منقسم ہے۔ ایران کے بندرگاہی شہر بندرعباس میں بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے تہران کو امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں برتری حاصل ہوئی ہے۔ مقامی رہائشی آذرازین نے کہا کہ “ایران اس وقت مضبوط پوزیشن میں ہے۔ دوسری جانب کئی شہریوں نے معاشی مشکلات پر تشویش ظاہر کی۔ بازار میں کام کرنے والی فاطمہ کربلائی نے بتایا کہ بندرگاہ پر کام تقریباً رک جانے…
مزید پڑھیں
Saturday, 23 May 2026 – 07:09 #
سفارتکاری جاری کے دوران بھی امریکہ ایران پر نئے حملوں کی تیاری میں مصروف
امریکی ٹی وی سی بی ایس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ سفارتی کوششوں کے دوران بھی امریکہ ایران پر نئے حملوں کی تیاری کر رہا ہے۔ سی بی ایس نیوز کے مطابق منصوبہ بندی سے آگاہ ذرائع نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ جمعہ کو نئے حملوں کی تیاری کر رہی تھی، تاہم جمعہ کی شام تک حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں اعلان کیا کہ ’حکومتی معاملات‘ انھیں سنیچر کے روز اپنے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی شادی میں شرکت سے روکیں گے۔ وہ ویک اینڈ نیو جرسی میں اپنے…
مزید پڑھیں
Saturday, 23 May 2026 – 06:56 #
اسرائیل فلسطینیوں کا وجود مٹانا چاہتا ہے۔ حماس
حماس کے سینئر رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں جاری فوجی کارروائی صرف قبضے تک محدود نہیں بلکہ اس کا مقصد فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے ہمیشہ کے لیے بے دخل کرنا ہے۔ ایک انٹرویو میں اسامہ حمدان نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں اپنی “نسل کش جنگ” کے ذریعے فلسطینیوں کو ایک واضح پیغام دینا چاہتا ہے کہ فلسطین میں ان کے لیے کوئی مستقبل موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا اصل مقصد غزہ کی پٹی میں فلسطینی وجود کا خاتمہ ہے، نہ کہ صرف قبضہ برقرار رکھنا۔ ان کے بقول…
مزید پڑھیں
Saturday, 23 May 2026 – 06:48 #
اسرائیل کی جنوبی لبنان کے دو علاقوں سے شہریوں کونکلنے کی ہدایت
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے شہر طائر کے دو علاقوں کے رہائشیوں کے لیے ’انخلا کا حکم‘ جاری کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے عربی زبان کے ترجمان نے فوج کے اکاؤنٹ پر دو عمارتوں اور آس پاس کے رہائشیوں کو وہاں سے نکل جانے کا کہا اور کہا کہ فوجی آپریشن جلد شروع ہو جائے گا۔ اسرائیلی فوج نے جن عمارتوں کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے ان میں سے ایک طائر کے مصروف اور مصروف علاقے کے بالکل قریب واقع ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ حزب اللہ دونوں عمارتوں کو استعمال کرتی ہے۔ اسرائیل اور لبنان…
مزید پڑھیں
Saturday, 23 May 2026 – 06:33 #
اقوام متحدہ میں جوہری مذاکرات ناکام۔ اتفاق رائے نہ ہوسکا
اقوام متحدہ میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ سے متعلق چار ہفتوں تک جاری رہنے والے مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم ہوگئے۔ مذاکرات کی صدارت کرنے والے سفارتکار نے اعلان کیا کہ رکن ممالک کسی متفقہ نتیجے تک پہنچنے میں ناکام رہے۔ کانفرنس کے صدر اور ویتنام کے سفارتکار ڈو ہنگ ویٹ نے نیویارک میں صحافیوں کو بتایا کہ بھرپور کوششوں کے باوجود کانفرنس اپنے بنیادی نکات پر اتفاق رائے حاصل نہیں کرسکی، اس لیے حتمی دستاویز منظوری کے لیے پیش نہیں کی جائے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کانفرنس کے آخری مسودے…
مزید پڑھیں
Saturday, 23 May 2026 – 06:22 #
امریکہ اب مردہ ملک نہیں۔ دنیا عزت کرتی ہے۔ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے پاس دنیا کی سب سے طاقتور فوج موجود ہے اور ایران کی بحری و فضائی صلاحیت کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایرانی قیادت کے اہم رہنما بھی مارے جاچکے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے چین کا تاریخی دورہ کیا جہاں ان کی ملاقات چینی صدر شی جن پنگ سے ہوئی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شی جن پنگ ایک اچھے انسان ہیں اور چین کے ساتھ تعلقات میں بہتری امریکہ کے مفاد…
مزید پڑھیں
Friday, 22 May 2026 – 12:59 #
جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے۔ امدادی کارکن جاں بحق۔ 4 زخمی
جنوبی لبنان کے ضلع صور میں اسرائیلی ڈرون حملوں کے نتیجے میں ایک امدادی کارکن جاں بحق جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔ لبنانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ حملے برج رحال، دیر قانون النہر اور العباسیہ کے سنگم پر کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق پہلا حملہ ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بنا کر کیا گیا، جبکہ دوسرا حملہ اس وقت ہوا جب امدادی کارکن زخمی موٹر سائیکل سوار کو نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔ خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو صور کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Friday, 22 May 2026 – 11:54 #
جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملہ۔ 3 افراد زخمی
جنوبی لبنان کے علاقے الحفور پر اسرائیلی فضائی حملے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملے کے بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈرون حملوں نے جنوبی قصبے دیر قانون النہر کو بھی نشانہ بنایا۔
Friday, 22 May 2026 – 11:16 #
پاکستان کی ثالثی کوششیں جاری۔ محسن نقوی کی عباس عراقچی سے ملاقات
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران میں جاری ثالثی کوششوں کے دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے جنگ کے خاتمے سے متعلق تازہ تجاویز اور امریکا و ایران کے درمیان باقی ماندہ اختلافات کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
مزید پڑھیں
Friday, 22 May 2026 – 09:49 #
آبنائے ہرمز میں ٹول نظام پر امریکہ ایران سفارتی معاہدہ ممکن نہیں۔مارکو روبیو
امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ اگر ایران آبنائے ہرمز میں ٹول (فیس) لینے کا نظام نافذ کرتا ہے تو امریکہ اور ایران کے درمیان سفارتی معاہدہ ممکن نہیں رہے گا۔ روبیو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی اس طرح کے نظام کے حق میں نہیں ہے اور یہ ناقابلِ قبول ہوگا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ وزیر خارجہ نے کہا کہ ’اگر ایران اس راستے پر چلتا رہا تو یہ نہ صرف معاہدے کو مشکل بنا دے گا بلکہ عالمی سطح پر خطرہ بھی بن جائے گا اور…
مزید پڑھیں
Friday, 22 May 2026 – 08:59 #
مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج “انتہائی الرٹ” ہے۔ سینٹکام
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی افواج “انتہائی تیار حالت” میں ہیں اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر مستعد ہیں۔ سینٹ کام کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کیریئر اسٹرائیک گروپ کو “اعلیٰ ترین تیاری کی حالت” میں رکھا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سینٹ کام نے امریکی جنگی طیاروں، بشمول ایف-35 اسٹیلتھ فائٹر جیٹس، کی تصاویر بھی شیئر کیں جو طیارہ بردار بحری جہاز کے ڈیک سے پرواز کر رہے تھے۔ بیان…
مزید پڑھیں
Friday, 22 May 2026 – 08:50 #
ایران جنگ کے دوران 7200 سے زائد افراد کو ملبے سے زندہ نکالا گیا
ایران کے ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے مطابق اس کے امدادی کارکنوں نے جنگ کے دوران 7,200 سے زائد افراد کو زندہ ملبے کے نیچے سے نکالا۔ یہ جنگ 28 فروری سے 8 اپریل کی جنگ بندی تک جاری رہی۔ ریڈ کریسنٹ نے پہلی بار ایسی ویڈیوز جاری کی ہیں جن میں اس کے کارکنان اور رضاکاروں کو ایران پر امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران متاثر ہونے والے افراد کو ملبے سے نکالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ کارروائیاں حالیہ جنگ بندی سے قبل کی گئی تھیں۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بمباری کے بعد تباہ ہونے…
مزید پڑھیں
Friday, 22 May 2026 – 08:19 #
امریکہ ایران مذاکرات پر شکوک۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے ممکنہ مذاکرات پر شکوک و شبہات بڑھنے کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ سرمایہ کار اس پیش رفت پر غیر یقینی کا شکار ہیں کیونکہ دونوں ممالک تہران کے یورینیم ذخائر اور آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے معاملے پر تاحال تعطل کا شکار ہیں۔ برینٹ خام تیل کی قیمت میں 2.38 ڈالر (2.3 فیصد) اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 104.96 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 1.73 ڈالر (1.8 فیصد) اضافے کے ساتھ…
مزید پڑھیں
Friday, 22 May 2026 – 08:06 #
ایران جنگ کے باعث تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت معطل ہوگئی۔امریکی حکام
امریکی بحریہ کے قائم مقام سیکرٹری ہنگ کاؤ نے امریکی سینیٹ کو بتایا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے باعث امریکا نے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت عارضی طور پر روک دی ہے۔ یہ بات انہوں نے ریپبلکن سینیٹر مِچ میک کونل کے سوال کے جواب میں سینیٹ کی سماعت کے دوران کہی۔ میک کونل نے کہا کہ امریکہ نے تائیوان کو ہتھیار خریدنے کی ترغیب دی تھی، لیکن اچانک اس عمل میں توقف کیوں آیا؟ اس پر تائیوانی حکام کیا کہہ رہے ہیں؟ ہنگ کاؤ نے جواب دیا کہ ان کی تائیوانی حکام سے کوئی براہ راست بات…
مزید پڑھیں
Friday, 22 May 2026 – 07:56 #
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ۔ 2 افراد جاں بحق
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں فضائی حملے کے دوران دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے جنوبی لبنان میں “مشکوک نقل و حرکت” دیکھنے کے بعد کارروائی کی، جو اسرائیل کی سرحد سے چند سو میٹر کے فاصلے پر تھی۔ اسرائیلی فوج کے مطابق نشانہ بنائے گئے دونوں افراد مسلح تھے۔ اس سے قبل بھی رپورٹس سامنے آ چکی ہیں کہ جمعرات کے روز جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Friday, 22 May 2026 – 07:22 #
مذاکرات کا محور صرف جنگ کا خاتمہ ہے۔ یورینیئم پر بات نہیں ہوئی۔ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اس مرحلے پر مذاکرات کا مرکز صرف لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے پر ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ جوہری مسائل کے بارے میں میڈیا میں کیے جانے والے دعوے، بشمول افزودہ مواد یا افزودگی کی بحث، محض میڈیا کی قیاس آرائیاں ہیں اور ان میں خام خیالی ہے۔ اسماعیل بقائی ان قیاس آرائیوں کا حوالہ دے رہے ہیں جو جمعرات کو ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کے بعد پیدا ہوئی ہیں۔ بقائی نے واضح کیا کہ ’مذاکرات کی تفصیلات کے…
مزید پڑھیں
Friday, 22 May 2026 – 06:59 #
عراق کا خلیج میں لاپتہ دو جہازوں کی تلاش کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن
عراقی خبر رساں ادارے آئی این اے کے مطابق عراق کی جنرل کمپنی برائے بندرگاہوں نے سمندری نگرانی اور سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کو متحرک کر دیا ہے تاکہ دو لاپتہ بولیوین پرچم بردار جہازوں “برج 1” اور “برج 2” کا سراغ لگایا جا سکے۔ کمپنی کے بیان کے مطابق خلیجی خطے کی مختلف بندرگاہوں کی سیکیورٹی حکام اور جہازوں کے مالکان نے عراقی حکام سے رابطہ کر کے لاپتہ جہازوں سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد کسی بھی دستیاب معلومات کی درخواست کی ہے۔ سرکاری کمپنی نے واضح کیا ہے کہ دونوں میں سے کوئی بھی جہاز عراقی سمندری…
مزید پڑھیں
Friday, 22 May 2026 – 06:52 #
آبنائے ہرمز میں بحری خطرات بدستور موجود ہیں۔ برطانوی انتباہ
برطانیہ کی میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں اور گرد و نواح کے سمندری علاقوں میں سیکورٹی خدشات بدستور انتہائی سنگین ہیں۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز، خلیج عمان اور بحیرہ عرب میں خطرات کے باعث تجارتی بحری آمدورفت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ خطے میں بحری قزاقی کے واقعات بھی تشویشناک سطح پر موجود ہیں۔ ایجنسی کے مطابق اپریل اور مئی کے دوران اغوا کیے گئے تین تجارتی جہاز تاحال حراست میں ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ یمن کے ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر…
مزید پڑھیں
Friday, 22 May 2026 – 06:32 #
پاکستانی اہم شخصیت آج ایران کا دورہ نہیں کر رہی۔عرب میڈیا کا دعویٰ
عرب ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی اہم شخصیت آج ایران کا دورہ نہیں کر رہی۔ واضح ر ہے کہ اس سے پہلے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں ایران کے معاملے پر واضح طور پر کچھ پیش رفت ہوئی ہے، انہوں نے خیال ظاہر کیا تھا کہ شاید پاکستان کی اہم شخصیت آج تہران جائے گی اور امید ہے کہ اس پر مزید پیش رفت ہوگی۔ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ترجیح ہے کہ ایک اچھی ڈیل مل جائے، اگر ایک اچھی ڈیل مل گئی…
مزید پڑھیں
Thursday, 21 May 2026 – 00:11 #
امریکہ نے کیوبا کے سابق صدر راؤل کاسترو پر فردِ جرم عائد کر دی
واشنگٹن: قائم مقام امریکی اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانش نے ایک پریس کانفرنس میں بتیا ہے کہ راؤل کاسترو اور دیگر افراد پر امریکی شہریوں کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں فردِ جرم عائد کی جا رہی ہے۔ بلانش کے مطابق کاسترو اور دیگر ملزمان پر طیارہ تباہ کرنے اور قتل کے چار مقدمات بھی قائم کیے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سنہ 1996 میں جب کیوبن فوجی طیاروں نے دو شہری جہازوں کو مار گرایا تھا تو اس واقعے میں ہلاک ہونے والے چار افراد کے خاندان دہائیوں سے ’انصاف‘ کے منتظر ہیں۔ اس حادثے میں ہلاک…
مزید پڑھیں
Wednesday, 20 May 2026 – 23:28 #
وزیر داخلہ محسن نقوی کی48 گھنٹے میں دوسری بار ایرانی صدر سے ملاقات
تہران: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی 48 گھنٹے کے اندر دوسری بار اہم دورے پر تہران پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایران کی اعلیٰ قیادت سے دوبارہ اہم ملاقاتیں کیں۔محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بھی ایک ہفتے میں دوسری ملاقات ہوئی۔ انہوں نے ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی اور پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل احمد وحیدی سے بھی ملاقات کی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چند روز پہلے بھی ایران کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی، ایرانی پارلیمنٹ کے…
مزید پڑھیں
Wednesday, 20 May 2026 – 22:44 #
ایران اور امریکہ کے درمیان مجوزہ معاہدے کے حتمی نکات کا اعلان جلد متوقع ، عرب میڈیا کا دعویٰ
تہران: عرب میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مجوزہ معاہدے کے حتمی نکات کا اعلان جلد متوقع ہے جبکہ معاہدے کے متن کو حتمی شکل دینے کے لیے سفارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے کے متن پر کام جاری ہے اور دونوں فریق اہم نکات پر پیش رفت کے لیے رابطے میں ہیں۔پاکستان کی اہم شخصیات کی ایران روانگی کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جہاں مختلف سفارتی ملاقاتیں اور مشاورت متوقع ہیں۔حج کے بعد معاہدے کے حتمی نکات پر مذاکرات کے نئے…
مزید پڑھیں
Wednesday, 20 May 2026 – 22:40 #
جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتکاری کو موقع دینے پر ٹرمپ کو سراہتے ہیں ، سعودی عرب
ریاض: سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ ان کا ملک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ کے خاتمے کے لیے قابلِ قبول معاہدے تک پہنچنے کے لیے سفارت کاری کو موقع دینے کے فیصلے کو سراہتا ہے اور ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کی پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں فیصل بن فرحان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ: ’سعودی عرب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کو سراہتا ہے کہ انھوں نے جنگ کے خاتمے کے…
مزید پڑھیں
Wednesday, 20 May 2026 – 22:17 #
ٹرمپ کو بڑا دھچکا : امریکی سینیٹ نے ایران کی ناکہ بندی ختم کرنے اور فوجی انخلا کی قرارداد منظور کر لی
واشنگٹن:ایران پالیسی پر ٹرمپ انتظامیہ کےخلاف امریکی سینیٹ نے ایران کے گرد قائم ناکہ بندی ختم کرنے اور امریکی فوجی دستوں کو واپس بلانے کے حق میں قرارداد منظور کرلی۔ یہ پہلی بار ہے کہ ایران تنازع شروع ہونے کے بعد امریکی سینیٹ نے ایسے اقدام کی منظوری دی ہے جو مستقبل میں ایران پر مزید امریکی حملوں کو کانگریس کی منظوری سے مشروط کرسکتا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف کامیاب ہونے والی اس قرارداد کے حق میں 50 ووٹ آئے جبکہ مخالفت میں 47 ووٹ پڑے ۔ سینیٹ کے بعد اب اس معاملے پر امریکی ایوان نمایندگان میں ووٹنگ ہوگی جو…
مزید پڑھیں
Wednesday, 20 May 2026 – 21:32 #
آبنائے ہرمز کھلوانا چاہتے ہیں، معاہدے پر پہنچنے کی کوئی جلدی نہیں، ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھلا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں اور ’وہ فوری طور پر کھل جانی چاہیے۔ بدھ کو ایران کے ساتھ مذاکرات سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آبنائے ہرمز کھلوانی ہے اور وہ فوری طور پر کھلنی چاہیے۔ ایران کے ساتھ بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انھیں کسی معاہدے پر پہنچنے کی کوئی ’جلدی نہیں ہے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ میں بس یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے لوگوں کا…
مزید پڑھیں
Wednesday, 20 May 2026 – 21:16 #
امریکہ، ایران مذاکرات کی بحالی کی کوششیں، وزیرداخلہ کی جنرل احمد وحیدی سے ملاقات
تہران: امریکہ ، ایران مذاکرات کی بحالی کی کوششوں کے سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک بار پھر اہم پیغام لے کر ایران پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی کی پاسداران انقلاب کے جنرل احمد وحیدی سے ملاقات ہوئی۔ خطے کی صورتحال اور ایران، امریکہ مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے تہران میں ایرانی ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے یہ دوسری ملاقات ہے۔وفاقی وزیرداخلہ کا ایک ہفتے میں یہ دوسرا دورۂ تہران ہے۔
مزید پڑھیں
Wednesday, 20 May 2026 – 20:33 #
دشمن نے دوبارہ حملہ کیا تو پچھتائے گا،ایرانی اسپیکر
تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کا کہنا ہے امریکہ خطے میں جنگ کے ایک نئے مرحلے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم ایرانی عوام کو یقین ہونا چاہیے کہ ملک کی مسلح افواج نے جنگ بندی کے دوران اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنایا ہے۔ الجزیرہ نیوز کے مطابق باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن کی کھلی اور خفیہ سرگرمیاں ظاہر کرتی ہیں کہ وہ جنگ کے ایک نئے دور کی تلاش میں ہے۔ایران اپنی قومی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اگر دوبارہ کسی قسم کی جارحیت…
مزید پڑھیں
Wednesday, 20 May 2026 – 20:23 #
پاکستان کے تعاون سے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات جاری ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
تہران: ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان بالواسطہ مذاکرات پاکستان کی ثالثی اور تعاون سے مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔ برازیل کے معروف اخبار فولہا ڈی ساؤ پالو کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین بات چیت کا یہ عمل پاکستانی ثالثوں کے ذریعے تاحال جاری ہے۔ ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی ‘ارنا’ کے مطابق ترجمان نے واضح کیا کہ ایران کسی غیر معمولی رعایت کا مطالبہ نہیں کر رہا۔ ان کا کہنا تھا بنیادی طور پر ہم جو کچھ چاہ رہے…
مزید پڑھیں
Wednesday, 20 May 2026 – 18:53 #
متحدہ عرب امارات کی عراق سے کیے جانے والے حملوں کی مذمت
ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ وہ ’عراقی سرزمین سے کیے جانے والے بلا اشتعال ڈرون حملوں‘ کی مذمت کرتا ہے، جس میں سنیچر کو براکہ نیوکلیئرپاور پلانٹ پر کیا جانے والا ڈرون حملہ بھی شامل ہے جس سے پلانٹ کے باہری حصے میں موجود ایک جنریٹر کو نقصان پہنچا تھا۔ بدھ کو ایک بیان میں متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک اور خلیجی تعاون کونسل کے رُکن ممالک میں اہم سویلین اداروں پر عراقی سرزمین سے ہونے والے ’سنگین دہشتگرد حملوں‘ کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ وزارتِ خارجہ نے…
مزید پڑھیں
Wednesday, 20 May 2026 – 18:48 #
24 گھنٹوں کے دوران 26 بحری جہازآبنائے ہرمز سے گزرے،پاسدارانِ انقلاب
تہران: ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی (IRGC) کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 26 بحری جہاز ان کی مکمل ہم آہنگی اور مانیٹرنگ کے ساتھ آبنائے ہرمز سے باحفاظت گزر چکے ہیں۔ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے مطابق آبنائے ہرمز پار کرنے والے ان بحری جہازوں میں بڑے آئل ٹینکرز، کنٹینر کارگو شپس اور دیگر تجارتی بردار جہاز شامل ہیں۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ تمام جہازوں کی نقل و حرکت پہلے سے طے شدہ سکیورٹی پروٹوکولز اور آئی آر جی سی نیوی کے ساتھ قریبی رابطے کے تحت عمل…
مزید پڑھیں
Wednesday, 20 May 2026 – 15:52 #
محسن نقوی ایک ہفتے میں دوسری بار تہران روانہ
پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی حکام سے ملاقاتوں کے لیے تہران روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ خطے کی صورتحال اور ایران امریکا مذاکرات کی بحالی پر بات چیت کریں گے۔ یہ ایک ہفتے کے دوران ان کا تہران کا دوسرا دورہ ہے جبکہ پاکستان دونوں فریقین کے درمیان ثالثی کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
بریکنگ | Wednesday, 20 May 2026 – 15:47 #
اسرائیلی آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، تلمودی رسومات ادا کیں
فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق درجنوں اسرائیلی آبادکاروں نے اسرائیلی فورسز کی سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہو کر تلمودی رسومات ادا کیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے آج صبح ایک بچے کو بھی مسجد سے نکال دیا۔ القدس گورنریٹ کا کہنا ہے کہ راغب ماجد الجعبہ پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر چھ ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
گورنریٹ کے مطابق راغب ماجد الجعبہ مسجد اقصیٰ کے احاطے میں قائم ریاض الاقصیٰ سیکنڈری اسکول کا طالب علم ہے، اور پابندی کے باعث وہ اپنے امتحاناتِ تیاری (Mock Exams) میں بھی شرکت نہیں کر سکے گا۔
Wednesday, 20 May 2026 – 09:18 #
ایران سے معاہدہ ممکن ہے، جنگ کیلئے بھی مکمل طور پر تیار ہیں، جے ڈی وینس
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کے سامنے ’ایک سادہ تجویز‘ ہے اور اس معاملے میں ’دو راستے‘ موجود ہیں۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ ’ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔‘ انہوں نے ایران کی عسکری صلاحیتوں کو نقصان پہنچانے کے امریکی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ایران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی صورت میں دیگر ممالک بھی اپنے ہتھیار بنانے کی دوڑ میں شامل ہو جائیں گے۔
ان کے مطابق اس سے ’دنیا بھر میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہو جائے گی‘ جو ’ہم سب کے لیے حالات کو مزید غیر محفوظ بنا دے گی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ایران دراصل وہ پہلا ڈومینو ثابت ہوگا جو پوری دنیا میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کو جنم دے گا۔‘
جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ امریکہ ’معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ ایرانی اس بنیادی نکتے پر ہمارے ساتھ متفق ہوں کہ وہ کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کریں گے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ’نیک نیتی‘ کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے اور ان کے خیال میں معاہدہ ممکن ہے۔
امریکی نائب صدر نے کہا کہ دوسرا راستہ فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنا ہے تاکہ ’امریکی مقاصد کے حصول کی کوشش جاری رکھی جا سکے۔‘
تاہم انہوں نے کہا کہ ’صدر یہی نہیں چاہتے اور میرا خیال ہے کہ ایرانی بھی ایسا نہیں چاہتے۔‘
جے ڈی وینس نے کہا کہ واشنگٹن اور تہران کے تعلقات کو نئے سرے سے استوار کرنے کا موقع موجود ہے، ’لیکن اس کے لیے دونوں جانب سے آمادگی ضروری ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا، ’ہم ایسا کوئی معاہدہ نہیں کریں گے جس کے تحت ایرانیوں کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت ملے، اس لیے جیسا کہ صدر نے ابھی مجھ سے کہا، ہم مکمل طور پر تیار ہیں۔ ہم اس راستے پر نہیں جانا چاہتے لیکن اگر ضرورت پڑی تو صدر اس کے لیے تیار اور مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔‘
Wednesday, 20 May 2026 – 09:13 #
ہم جنگ ہار رہے ہیں، امریکی رکن کانگریس کا بڑا بیان، جنرل مشتعل
امریکی ایوانِ نمائندگان میں ایران جنگ سے متعلق سماعت کے دوران اُس وقت سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جب جنگی کارروائیوں کی نگرانی کرنے والے امریکی جنرل کو جنگ میں پیش رفت سے متعلق سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔
امریکی رکن کانگریس سیتھ مولٹن نے عہدیدار کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ ’اس جنگ کو حقیقت میں جیتنے کا منصوبہ کیا ہے؟‘
عراق جنگ میں امریکی میرین کور کے ساتھ خدمات انجام دینے والے مولٹن نے کہا کہ ’ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم جنگ ہار رہے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہمارے پاس کوئی جوہری معاہدہ نہیں، نہ ہی آبنائے ہرمز کھلی ہے۔‘
سیتھ مولٹن کا کہنا تھا کہ جنگ ’اچھی نہیں جا رہی‘ اور وہ جاننا چاہتے ہیں کہ ’اس غلطی کی قیمت میں ہمیں مزید کتنے امریکیوں کی جان دینی پڑے گی۔‘
اس دوران امریکی جںرل کوپر، جو اپنے پرسکون انداز کے لیے جانے جاتے ہیں، سوالات پر واضح طور پر برہم دکھائی دیے اور جواب میں کہا، ’میرے خیال میں آپ کا یہ بیان مکمل طور پر نامناسب ہے۔‘
اس سے قبل کوپر نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ امریکہ جنگ میں اپنے تمام فوجی اہداف حاصل کر چکا ہے اور اگرچہ جنگ بندی نافذ ہے، تاہم ’ہم ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔‘
انہوں نے 28 فروری کو ایک اسکول پر امریکی حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے بھی گریز کیا، جس میں تقریباً ۱۷۰ ایرانی شہری مارے گئے تھے جن میں اکثریت بچوں کی تھی۔
Wednesday, 20 May 2026 – 09:08 #
ایرانی وزیر خارجہ کی امریکہ کو وارننگ
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی کے امکان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’یقین رکھیں کہ میدان جنگ میں واپسی کی صورت میں آپ کو بہت سے سرپرائز ملیں گے۔‘
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ ایران کے پاس کسی ممکنہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے ’محدود وقت‘ باقی ہے کیونکہ امریکہ اسے ’جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے سکتا۔ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں امریکہ دوبارہ ایران پر حملہ کر سکتا ہے۔‘
عباس عراقچی نے ٹرمپ کے بیان کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ردعمل میں کہا کہ ’ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے چند ماہ بعد امریکی کانگریس نے اربوں ڈالر مالیت کے درجنوں طیاروں کی تباہی کا اعتراف کیا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’اب یہ باضابطہ طور پر تصدیق ہو گئی ہے کہ ہماری طاقتور مسلح افواج دنیا کی پہلی طاقت تھی جس نے جدید اور مشہور ایف ۳۵ لڑاکا طیارے کو مار گرایا۔‘
اپنی پوسٹ کے اختتام پر عباس عراقچی نے دعویٰ کیا کہ ’ہم نے جو سیکھا اور جو علم ہم نے حاصل کیا ہے اس کے ساتھ، یقین رکھیں کہ میدان جنگ میں واپسی اور بھی بہت سی حیرتیں ساتھ لائے گی۔‘
دوسری جانب منگل کو واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو امریکہ ایران پر دوبارہ حملہ کر سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’ایران کے پاس دو، تین دن اور ہیں، شاید جمعے، سنیچر اور اتوار یا اگلے ہفتے کی ابتدا تک کا وقت ہے۔‘
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ انہوں نے منگل کو ایران پر حملے کا فیصلہ کر لیا تھا، تاہم سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کی قیادت کی درخواست پر اس فیصلے کو مؤخر کر دیا گیا۔