ایران سے معاہدے کا وقت آگیا، ٹرمپ، پابندیاں ختم نہیں کریں گے، روبیو

ایران جنگ اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تازہ ترین اپ ڈیٹس

June 15, 2026 · Live
فائل فوٹو

ٹرمپ اور نیتن یاہو

Monday, 8 June 2026 – 09:30 #
ایران پر اسرائیلی حملوں میں ہماری فوج شریک نہیں تھی۔ امریکی عہدیدار
ایک امریکی عہدیدار نے ملکی میڈیا کو بتایا ہے کہ ایران پر رات بھر جاری رہنے والے اسرائیلی حملوں میں امریکی فوج کا کوئی کردار نہیں تھا۔ امریکی خبر رساں ادارے ایگزیوس نے امریکی محکمہ دفاع کے ایک عہدیدار کے حوالے سے یہ خبر دی ہے کہ اسرائیل کے یہ حملے ’نسبتاً محدود نوعیت‘ کے تھے۔ یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حملوں سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو سے درخواست کی تھی کہ ایران کے خلاف جوابی کارروائی سے گریز کیا جائے، کیونکہ سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ ایگزیوس کی سابقہ… مزید پڑھیں
Monday, 8 June 2026 – 08:45 #
یمن سے داغا گیا میزائل اسرائیل نے ناکام بنا دیا۔ میڈیا دعویٰ
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن سے داغا گیا ایک میزائل اسرائیلی دفاعی نظام نے راستے میں ہی تباہ کر دیا ہے۔ چینل 12 نیوز کے مطابق میزائل کو فضا میں ہی روک لیا گیا، جس کے بعد اسے ناکام بنا دیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے فوری طور پر اس واقعے پر کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں کیا، تاہم بعد ازاں کہا گیا کہ شہری اب محفوظ مقامات (شیلٹرز) سے باہر آ سکتے ہیں۔ حکام کے مطابق خطرہ ختم ہو چکا ہے اور سائرن بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ صورتحال معمول پر آ رہی ہے۔ مزید پڑھیں
Monday, 8 June 2026 – 08:37 #
اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی ریڈ کریسنٹ ہائی الرٹ
ایرانی ریڈ کریسنٹ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے آج صبح کیے گئے حملوں کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ پر ہے۔ ادارے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اس کی فوری ردعمل دینے والی ٹیمیں، لاجسٹک، امدادی اور طبی سہولیات سمیت فارمیسیز بھی تیار حالت میں ہیں اور عوام کو خدمات فراہم کر رہی ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران میں اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد تمام متعلقہ ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ ریڈ کریسنٹ نے عوام سے… مزید پڑھیں
Monday, 8 June 2026 – 08:29 #
ایران کی سعودی فضائی اڈے پر حملے کی تردید

ایران نے سعودی عرب کے فضائی اڈے پر کسی بھی قسم کی فائرنگ کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

ایرانی نشریاتی ادارے نے ایک فوجی عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران نے سعودی عرب کے الخرج ایئربیس پر “کوئی بھی گولہ فائر نہیں کیا”۔

نشریاتی ادارے کے مطابق یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایئربیس پر دھماکے کی رپورٹس گردش کر رہی تھیں۔

Monday, 8 June 2026 – 07:56 #
سعودی عرب کے علاقے الخرج میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری
سعودی عرب کے سول ڈیفنس نے کہا ہے کہ الخرج گورنریٹ میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقامات پر پناہ لیں اور خطرہ ٹلنے تک گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ سول ڈیفنس کے مطابق صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے بھی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف سرکاری ہدایات پر… مزید پڑھیں
Monday, 8 June 2026 – 07:48 #
ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستان۔ ترکی و دیگر ممالک کے رہنماؤں سےرابطہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مختلف ممالک کے اعلیٰ حکام سے ٹیلی فونک رابطے کیے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے ترکی کے وزیر خارجہ اور پاکستان کے فیلڈ مارشل سے الگ الگ فون پر بات کی اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان گفتگوؤں میں اسرائیل کے خلاف ایران کے ردعمل اور مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی تازہ کشیدگی پر بھی بات چیت ہوئی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے فرانس اور قطر کے وزرائے خارجہ سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔… مزید پڑھیں
Monday, 8 June 2026 – 07:27 #
ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے۔ عالمی منڈی میں تیل مہنگا
ایشیائی منڈیوں میں سوموار کی صبح کاروبار کے دوران تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ اضافہ اپریل میں ایران اور امریکہ، اسرائیل کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کے بعد پہلی بار تہران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل داغے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 2.6 فیصد اضافے کے ساتھ 95.50 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکہ میں ٹریڈ ہونے والا خام تیل 2.5 فیصد بڑھ کر 92.75 ڈالر کا ہو گیا ہے۔ اپریل میں جنگ بندی کے بعد سے توانائی کی قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا… مزید پڑھیں
Monday, 8 June 2026 – 07:12 #
تہران سمیت متعدد شہروں میں دھماکے۔ ایران میں خوف و ہراس
ایران کے دارالحکومت تہران سمیت متعدد شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران کے علاوہ تبریز اور اصفہان میں بھی متعدد دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم فوری طور پر نقصانات یا جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فضائیہ نے مغربی اور وسطی ایران میں ایرانی حکومت سے تعلق رکھنے والے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی ایران کی جانب سے کیے… مزید پڑھیں
Monday, 8 June 2026 – 06:56 #
جنگ بندی کی خلاف ورزی برداشت نہیں ہوگی۔ محسن رضائی
ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد کہا ہے کہ ایران نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی اور لبنان پر حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ محسن رضائی کے مطابق حملہ آوروں کو اپنے اقدامات کا جواب مل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے متعدد بار متنبہ کیا تھا کہ لبنان کے خلاف کارروائیوں کے نتائج برآمد ہوں گے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل داغے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے… مزید پڑھیں
Monday, 8 June 2026 – 06:50 #
ٹرمپ کی نیتن یاہو کو ایران کے خلاف جوابی کارروائی سے گریز کی ہدایت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ایرانی میزائل حملوں کے جواب میں کارروائی نہ کرنے کا کہیں گے۔ امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ فوری طور پر نیتن یاہو کو فون کریں گے اور انھیں جوابی حملے سے باز رہنے کا مشورہ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’دونوں طرف سے کارروائی ہو چکی ہے۔ اسرائیل نے اپنا حملہ کیا اور ایران نے اپنا۔ ہمیں مزید کسی کی ضرورت نہیں۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ ایک حتمی… مزید پڑھیں
Monday, 8 June 2026 – 06:43 #
بیروت حملے کے بعد ایران کا جوابی وار۔اسرائیل پر میزائل داغنے کادعویٰ
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیلی علاقوں کی جانب متعدد میزائل داغے ہیں، جنہیں فضائی دفاعی نظام کے ذریعے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق میزائل لانچ ہونے کا پتا چلتے ہی حیفا سمیت شمالی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بجا دیے گئے اور شہریوں کو حفاظتی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ مزید حملوں کے پیش نظر فوج ہائی الرٹ پر ہے اور آئندہ چند گھنٹوں کے دوران… مزید پڑھیں
Monday, 8 June 2026 – 06:34 #
تہران کے امام خمینی ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل
ایران اور اسرائیل کے درمیان نئے سرے سے فوجی تنازع عروج پر پہنچنے کے خدشات کے ساتھ، ایرانی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ امام خمینی ہوائی اڈے پر تمام پروازیں پیر آٹھ جون کی صبح سے اگلے اطلاع تک معطل کر دی جائیں گی۔ تنظیم کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ ’مسافروں کو ہوائی اڈے پر جانے سے گریز کرنا چاہیے اور مزید خبروں کے لیے سرکاری حکام سے فالو اپ کرنا چاہیے۔ اس سے قبل عراق نے ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع بڑھنے کے پیش نظر اپنی فضائی حدود 72 گھنٹے کے لیے… مزید پڑھیں
Monday, 8 June 2026 – 06:28 #
عراق نے اپنی فضائی حدود 72 گھنٹے کے لیے بند کر دی
ایران نے جب شمالی اسرائیل پر میزائل حملہ کیا اور اسرائیل اور ایران کے درمیان وسیع پیمانے پر فوجی تنازع شروع ہونے کے خدشات بڑھ گئے تو اس کے ساتھ ہی عراق نے اپنی فضائی سرحدیں 72 گھنٹے (اگلے تین دن) کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی 40 روزہ جنگ کے دوران عراقی آسمان کا منظر بار بار ایرانی میزائلوں یا اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی آماجگاہ بنا دکھائی دیا۔ بی بی سی فارسی کے مطابق جنگ بندی کے اعلان کے بعد یہ اطلاع ملی کہ اسرائیل نے 40 روزہ جنگ کے… مزید پڑھیں
Monday, 8 June 2026 – 06:21 #
ایران کے داغے گئے میزائل ناکام بنا دیئے۔ اسرائیلی فوج
اسرائیل نے ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل داغے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران سے داغے گئے تمام میزائل روک لیے ہیں۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران نے شمالی اسرائیل کی جانب بیلسٹک میزائل حملہ کیا ہے اور اس کا دفاعی نظام اس خطرے کا مقابلہ کر رہا ہے۔ اس سے قبل ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں اسرائیل پر حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہمارے میزائل اور ڈرون یونٹس نے اسرائیل کے شمالی شہروں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک مربوط اور شدید حملہ کیا ہے۔ یہ… مزید پڑھیں
Monday, 8 June 2026 – 06:15 #
حملے پورا ہفتہ جاری رہیں گے۔پاسداران انقلاب کی دھمکی
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ’یہ کارروائی کوئی عارضی واقعہ نہیں بلکہ مسلسل حملوں کے ایک مکمل ہفتے کا آغاز ہے۔ آئی جی آر سی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’آئندہ سات دنوں تک چوبیس گھنٹے میزائلوں اور ڈرونز کی لہریں داغی جاتی رہیں گی، یہاں تک کہ دشمن کو روک دیا جائے اور وہ اپنے جرائم بند کر دے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ’ایرانی سرزمین کو نشانہ بنانے کی ہر کوشش کا ایسا تباہ کن اور بھرپور جواب دیا جائے گا جو تمام توقعات سے بڑھ کر ہوگا۔ یاد رہے اس سے… مزید پڑھیں
Monday, 8 June 2026 – 06:10 #
بہت ہو گیا۔مذاکرات کی میز پر واپس آئیں۔ٹرمپ کا ایران کو دو ٹوک پیغام
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کی میز پر واپس آنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ صدر ٹرمپ کو ایران کے اسرائیل پر حملے کے حوالے سے بریف کر دیا گیا ہے۔ امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے لیے ایک پیغام شیئر کیا کہ ’ایران نے اپنے میزائل داغے ہیں، یہ کافی ہے۔ مذاکرات کی میز پر واپس جئیں اور معاہدہ کریں۔ مزید پڑھیں
Sunday, 7 June 2026 – 07:36 #
ایران کے 7 بیلسٹک میزائل ناکام بنا دیئے۔ کویت کا دعویٰ
کویت کا کہنا ہے کہ اس نے رہائشی علاقوں کے اوپر ایران کی جانب سے داغے گئے سات بیلسٹک میزائلوں کو کامیابی سے روک لیا ہے، جس کے نتیجے میں کچھ ملبہ گرنے کے واقعات پیش آئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایران کی فوج کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی امریکہ کے خلاف جوابی حملہ تھی، کیونکہ امریکی افواج کویت کے علی السالم ایئر بیس پر تعینات ہیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ قشم اور سیرک پر مسلسل امریکی حملے خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ مزید پڑھیں
Sunday, 7 June 2026 – 06:34 #
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی۔ 2 ایرانی حملہ آور ڈرون مار گرائے
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فورسز نے آبنائے ہرمز میں دو ایرانی یک طرفہ حملہ آور ڈرونز مار گرائے ہیں۔ سینٹکام کے مطابق یہ ڈرونز بین الاقوامی بحری آمدورفت کے لیے خطرہ بن رہے تھے، جس کے باعث ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی افواج خطے میں پوری طرح تیار اور مستعد ہیں اور ایرانی جارحیت کے خلاف دفاعی اقدامات جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ آبنائے ہرمز اور دیگر اہم بحری راستوں پر بین الاقوامی جہاز رانی… مزید پڑھیں
Sunday, 7 June 2026 – 06:13 #
محسن نقوی ایران پہنچ گئے۔ خامنہ ای کیلئے فیلڈ مارشل کا خصوصی خط لایا ہوں۔وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حالیہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے فیلڈ مارشل کا خصوصی خط لے کر ایران آئے ہیں۔ محسن نقوی نے بتایا کہ وہ آیت اللہ خامنہ ای کے لیے وزیراعظم پاکستان کا خصوصی پیغام بھی ساتھ لائے ہیں، جو ایرانی قیادت تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان موجودہ صورتحال پر ایران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی مشاورت… مزید پڑھیں
Saturday, 6 June 2026 – 08:47 #
ایران کے چھ میزائل روکے، ساتواں ہدف تک نہ پہنچ سکا۔ سینٹکام
امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے ہمسایہ ممالک کی طرف داغے گئے متعدد بیلسٹک میزائل اور ڈرون روکے۔ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ پہلے ایران نے آبنائے ہرمز کی طرف چار خودکش ڈرون داغے جنھیں مار گرایا گیا۔ اس کے چند گھنٹوں بعد ایران نے کویت اور بحرین کی جانب سات بیلسٹک میزائل داغے۔ سینٹکام کے مطابق ابتدائی جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ چھ میزائل روک لیے گئے جبکہ ساتواں میزائل اپنے ہدف تک نہ پہنچ سکا۔… مزید پڑھیں
Saturday, 6 June 2026 – 08:20 #
روس اور ایران کے درمیان اسلحے کا کوئی تبادلہ نہیں ہوا: پیوٹن
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ایران کو اس بات پر داد دی جانی چاہیے کہ مغربی ممالک میں بعض حلقوں کا خیال تھا کہ ایران اندرونی طور پر تقسیم ہو جائے گا، تاہم ایسا نہیں ہوا۔ ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی معاشرہ مسلسل مضبوط ہو رہا ہے اور اس میں استحکام بڑھتا جا رہا ہے۔ روسی صدر نے مزید کہا کہ ایرانی قیادت نے عوام سے ملک کے لیے قربانی دینے کی اپیل کی تھی، جس پر ان کے مطابق 50 لاکھ افراد نے خود کو پیش کیا، اور یہ… مزید پڑھیں
Saturday, 6 June 2026 – 08:04 #
امریکی افواج نے بحرِہند میں ایک آئل ٹینکر کو تحویل میں لیا۔پینٹاگون
امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ بغیر پرچم والے ’ڈاوینا‘ نام ایک ایسے تیل بردار بحری جہاز کو بحر ہند میں روک کر تلاشی لی گئی جس پر پابندیاں ہیں۔ امریکہ نے ایران کی بحری تجارت پر محاصرہ نافذ کر رکھا ہے اور تہران نے بعض جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے سے روکنے کے لیے ان پر فائرنگ بھی کی۔ امریکی افواج نے حالیہ مہینوں میں بحرِ ہند میں متعدد تجارتی جہازوں اور آئل ٹینکروں کو روکا ہے۔ جہازوں کی نگرانی کے ڈیٹا کے مطابق تیل بردار بحری جہاز ڈاوینا 20 لاکھ بیرل تک خام تیل لے جانے… مزید پڑھیں
Saturday, 6 June 2026 – 07:56 #
کویت میں فضائی دفاعی نظام فعال۔ میزائل، ڈرونز روکنے کا دعویٰ
کویت کی مسلح افواج کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ کویت کا فضائی دفاع کا نظام سنیچر کے روز حملہ آور میزائلوں اور ڈرونز کو روک رہا ہے۔ کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کونا کے مطابق کویتی فوج نے مزید کہا کہ دھماکوں کی آوازیں فضائی دفاع کے نظام کی جانب سے اہداف کو نشانہ بنائے جانے کی وجہ سے ہیں۔ کویت کے فوجی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی اور سکیورٹی ہدایات پر عمل کریں۔ مزید پڑھیں
Saturday, 6 June 2026 – 07:45 #
خطے میں امریکی فضائی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔پاسداران انقلاب
ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے پاسداران انقلاب کے شعبۂ تعلقات عامہ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ گوروک اور جزیرہ قشم پر امریکی ’جارحیت‘ کے بعد خطے میں ’دشمن‘ کے اڈوں کو ایرانی فوج کی جانب سے ایروسپیس میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ پاسداران کے مطابق یہ حملے آبنائے ہرمز میں واقع ایرانی شہر سریک اور جزیرہ قشم پر امریکی فوج کی مبینہ جارحیت کے جواب میں کیے گئے ہیں۔ مزید پڑھیں
Saturday, 6 June 2026 – 07:34 #
ایرانی سپریم لیڈر۔ امریکی صدر کی ملاقات غیر حقیقی قرار
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر اور امریکی صدر کے درمیان ملاقات حقیقت پسندانہ نہیں۔ اپنے بیان میں عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقی دنیا میں نہیں رہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب خطے کا ایک بڑا ملک اور اہم کھلاڑی ہے، اور ایران اور سعودی عرب مل کر خطے میں امن، استحکام اور ترقی لا سکتے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران ہمیشہ سے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا آیا ہے اور باہمی تعاون کو خطے… مزید پڑھیں
Saturday, 6 June 2026 – 07:16 #
ایران جنگ بندی ڈیل پر آمادہ نہیں ہوا۔ ٹرمپ کا دعویٰ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران نے جنگ بندی کے لیے کسی ڈیل پر اتفاق نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے اس لیے اتفاق نہیں کیا کیونکہ وہ طاقتور اور خوددار ہے، تاہم ان کے مطابق بالآخر ایران کو معاہدہ کرنا ہی پڑے گا کیونکہ اس کے پاس کوئی اور راستہ نہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران نے کبھی یہ تصور بھی نہیں کیا تھا کہ اسے اس نوعیت کے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ ڈیموکریٹ ہوتے تو کوئی یہ سوال نہ کرتا کہ… مزید پڑھیں
Saturday, 6 June 2026 – 06:41 #
بحرین میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔ شہریوں کو پناہ لینے کی ہدایت

بحرین کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں خطرے کے سائرن فعال کر دیے گئے ہیں۔

وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور فوری طور پر اپنے قریب ترین محفوظ مقام کا رخ کریں۔

حکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ حفاظتی اقدامات پر عمل کریں اور سرکاری اداروں کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایات پر نظر رکھیں۔

Saturday, 6 June 2026 – 06:21 #
ایرانی ڈرونز مار گرانے۔ریڈار تنصیبات پر حملوں کے متضاد دعوے
آبنائے ہرمز کے قریب ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی سمت متعدد ڈرونز بھیجے گئے جن میں سے کم از کم چار کو امریکی جنگی طیاروں نے تباہ کر دیا۔ ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایرانی ڈرونز کو امریکی فضائی دفاعی نظام نے بروقت نشانہ بنایا، جس سے ممکنہ خطرہ ٹال دیا گیا۔ دوسری جانب ایرانی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب امریکی بحری جہازوں کی موجودگی کے باعث وارننگ فائرنگ کی گئی… مزید پڑھیں
Friday, 5 June 2026 – 09:13 #
مذاکرات میں ایران کا پلڑا بھاری ہے۔ امریکی ماہر
واشنگٹن ڈی سی میں قائم مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کے سینئر فیلو جیسن کیمبل نے کہا ہے کہ موجودہ تاثر اب “حقیقت کا 95 فیصد” بن چکا ہے اور ایران سمجھتا ہے کہ امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے مذاکرات میں اس کا پلڑا بھاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اس بات پر سختی سے قائم ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے بدلے اسے کسی نہ کسی شکل میں ادائیگی ملے، حتیٰ کہ اسے ایک پیشگی شرط کے طور پر بھی پیش کیا جا رہا ہے۔ کیمبل کے مطابق ایران اس بات پر بھی اصرار کر… مزید پڑھیں
Friday, 5 June 2026 – 08:58 #
ایران کی امریکہ اور اسرائیل پر بچوں کے قتل پر شدید تنقید
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ اور اسرائیل کو بچوں کے قتل پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے غزہ، مقبوضہ مغربی کنارے، ایران کے شہر مینب، اور دنیا کے دیگر حصوں میں بچوں کی ہلاکتوں پر امریکا اور اسرائیل کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں سوال کیا کہ “بے گناہ بچوں کا کون سا جرم ہے جس کی سزا انہیں دی جا رہی ہے؟” بقائی نے لکھا کہ غزہ اور مغربی کنارے سے لے کر بیروت، مینب، لامرد اور تہران سمیت… مزید پڑھیں
Friday, 5 June 2026 – 08:38 #
ایران۔ وائٹ ہاؤس اہلکار میں سوشل میڈیا پر سخت جملوں کا تبادلہ
ایران کے سکیورٹی چیف اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر اہلکار کے درمیان تنازع سوشل میڈیا تک پہنچ گیا ہے۔ ایران کی پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی اور وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف ڈین اسکاوینو کے درمیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے کئی روز تک ایک دوسرے پر امریکہ اور ایران کی فوجی صلاحیتوں سے متعلق طنز و تنقید کی۔ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب جمعرات کے روز ابراہیم عزیزی نے میزائل تجربے اور ہدف پر حملے کی… مزید پڑھیں
Friday, 5 June 2026 – 08:18 #
امریکی ناکہ بندی کے باعث ایرانی تیل برآمدات میں 84 فیصد کمی
شپنگ انڈسٹری کی جریدہ “لائیڈز لسٹ” کے مطابق امریکی بحری ناکہ بندی کے باعث ایرانی خام تیل کی برآمدات میں شدید کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کی خام تیل برآمدات مئی میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 84 فیصد تک کم ہو گئیں۔ لائیڈز لسٹ کے مطابق مئی میں ایرانی خام تیل کی برآمدات اپریل کے اختتام تک پچھلے 12 ماہ کی اوسط کے مقابلے میں بھی 87 فیصد کم رہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایران اب خام تیل کی ترسیل کے لیے بڑے ٹینکروں (VLCC) کے بجائے چھوٹے آئل… مزید پڑھیں
Friday, 5 June 2026 – 07:48 #
دھماکے کی اطلاع۔ عمان کے اہم تیل ٹرمینل پر لوڈنگ معطل
رپورٹس کے مطابق عمان نے ایک اہم ٹرمینل پر خام تیل کی لوڈنگ معطل کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عمان نے اپنے اہم منیٰ الفحل ٹرمینل پر خام تیل کی لوڈنگ آپریشنز اس وقت معطل کر دیے جب سنگل بوائے مورنگ برتھ کے قریب دھماکہ ہوا۔ روئٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکہ SBM-1 اور SBM-2 برتھ کے درمیان ہوا، اور یہ مبینہ طور پر ڈرون حملے کے نتیجے میں پیش آیا، تاہم ذرائع کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ مزید پڑھیں
Friday, 5 June 2026 – 06:53 #
دشمن ایران میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔مجتبیٰ خامنہ ای
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ مخالف قوتیں ایران کے اندر انتشار اور اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ آیت اللہ روح اللہ خمینی کی 37ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میدان میں ناکامی کے بعد دشمن اب عوام کے حوصلے اور استقامت کو کمزور کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کر رہا ہے۔ مجتبیٰ خامنہ ای نے قومی یکجہتی اور استقامت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کو بیرونی دباؤ اور نفسیاتی جنگ کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ مزید پڑھیں
Friday, 5 June 2026 – 06:48 #
امریکہ کی شرائط میں ابہام،وضاحت ضروری ہے۔ محسن رضائی
ایرانی قیادت نے امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی شرائط پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجوزہ معاہدے کے مسودے میں موجود ابہامات کی وضاحت ناگزیر ہے، جبکہ دشمن ایران کے اندر اختلافات پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر اپنی شرائط تسلیم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ تاہم امریکی مؤقف میں کئی نکات غیر واضح ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ مسودے میں پائے جانے والے ابہام دور کیے بغیر کسی حتمی پیش رفت کا تصور… مزید پڑھیں
Friday, 5 June 2026 – 06:22 #
ایران پر دباؤ برقرار رہے گا،ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ ایران کی جانب سے امریکی فوج پر کسی بھی حملے کو جنگ کے دوبارہ آغاز کا جواز تصور کیا جا سکتا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ایران کی عسکری صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور تہران پر دباؤ برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہو یا نہ ہو، امریکہ اپنے مفادات کا تحفظ یقینی بنائے گا۔ انہوں نے… مزید پڑھیں
Friday, 5 June 2026 – 06:14 #
عالمی جوہری ایجنسی کا ایران سے جوہری تنصیبات کے معائنے کا مطالبہ
عالمی جوہری ایجنسی (آئی اے ای اے) نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دے تاکہ افزودہ یورینیم اور دیگر جوہری مواد کی مکمل جانچ کی جا سکے۔ خبر ایجنسی کے مطابق آئی اے ای اے نے ایران سے متعلق اپنی تازہ رپورٹ رکن ممالک کو ارسال کر دی ہے، جس میں گزشتہ سال جوہری تنصیبات پر ہونے والی بمباری کے بعد افزودہ یورینیم کے ذخائر اور جوہری سرگرمیوں کے مکمل معائنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران پر لازم ہے کہ وہ جوہری… مزید پڑھیں
Thursday, 4 June 2026 – 00:41 #
ایران کا عمان کے سمندر میں امریکی فوجی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
تہران: ایرانی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے عمان کے سمندر (Sea of Oman) میں ایک امریکی فوجی جہاز کو نشانہ بنایا ہے، جو مبینہ طور پر ایک “کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر” کے طور پر کام کر رہا تھا۔ ایرانی خبر رساں ادارے ‘تسنیم’ کے مطابق یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب امریکی بحری جہاز ایران کی علاقائی حدود کے قریب پہنچ رہا تھا۔ ایرانی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ کارروائی ماضی میں ایرانی تجارتی بحری جہازوں پر ہونے والے امریکی حملوں کا ردعمل ہے۔ امریکی جہاز پر “تزویراتی آبنائے ہرمز” کے بین الاقوامی… مزید پڑھیں
Thursday, 4 June 2026 – 00:23 #
کسی بھی اقدام کا فوری جواب دیا جائے گا، عباس عراقچی کا ایرانی حملوں کا دفاع
تہران: ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کی مسلح افواج ’اپنے دفاع‘ میں ان مقامات پر حملے کر رہی ہیں، جہاں سے امریکہ کو جنگ بندی کی خلاف ورزی اور شپنگ پر حملوں کی اجازت ملی ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پیغام میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ’کسی بھی معاندانہ اقدام کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ جو پابندیوں اور جنگ سے حاصل نہیں کیا جا سکا، وہ مزید جنگ کے ذریعے حاصل نہیں کیا جا سکے گا۔‘ خیال رہے بدھ کی صبح… مزید پڑھیں
Thursday, 4 June 2026 – 00:20 #
سعودی عرب کی کویت اور بحرین پر’ایرانی جارحیت‘ کی مذمت
سعودی عرب اور عمان نے بحرین اور کویت پر حملوں کو ’ایرانی جارحیت‘ قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے۔ بدھ کو ایک بیان میں سعودی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ’ایرانی جارحیت‘ اور بحرین اور کویت کی ’خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی‘ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ سعودی وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ خلاف ورزیاں خطے میں سیکیورٹی اور استحکام بحال کرنے کی بین الاقوامی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ خیال رہے بدھ کی صبح کویت اور بحرین کی حکومتوں نے کہا تھا کہ دونوں ممالک کو ڈرون اور… مزید پڑھیں
Wednesday, 3 June 2026 – 20:49 #
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی: خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی
نیویارک: مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جیو پولیٹیکل کشیدگی کے باعث عالمی منڈیوں میں شدید ہلچل دیکھی جا رہی ہے۔ تازہ ترین صورتحال کے ردعمل میں جہاں عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، وہیں امریکی اسٹاک مارکیٹ کے بڑے انڈیکسز گراوٹ کا شکار ہو گئے۔ غير ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں کے بڑے معیار برینٹ کروڈ میں 1.41 ڈالر یعنی 1.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 97.41 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب، سیاسی عدم استحکام اور تیل کی… مزید پڑھیں
Wednesday, 3 June 2026 – 19:25 #
کویت کا 2 ایرانی سفارتکاروں کو 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم
کویت سٹی: کویت نے اپنی سرزمین پر ہونے والے حالیہ حملوں پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے 2 ایرانی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک سے فوری بے دخلی کا حکم دے دیا ہے۔ کویت کے وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق ان دونوں سفارتکاروں کو چوبیس (24) گھنٹوں کے اندر کویت چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارتِ خارجہ نے ایران کے قائم مقام چارج ڈی افیئرز (ناظم الامور) کو طلب کر کے ایران کی جانب سے کی جانے والی “وحشیانہ اور مسلسل جارحیت” پر سخت الفاظ میں باضابطہ احتجاجی مراسلہ سونپا۔… مزید پڑھیں
Wednesday, 3 June 2026 – 18:12 #
ایران نے پاکستان سمیت 6 ممالک کو جوابی کارروائیوں سے آگاہ کردیا
تہران: ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے 6 ممالک کے ہم منصبوں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جن میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، قطر، مصر اور فرانس کے وزرائے خارجہ شامل ہیں۔ اعلامیے کے مطابق وزیرخارجہ عباس عراقچی نے تمام 6 ممالک کو امریکی حملوں کے جواب میں کی جانیوالی  کارروائیوں پر اعتماد میں لیا۔ کہا حق دفاع کے طور امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔ واضح رہے کہ امریکا اور ایران نے رات بھر ایک دوسرے کے فوجی اہداف پر حملے کیے ہیں۔ ترجمان پاسداران انقلاب کے مطابق امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی آئل ٹینکر کو نشانہ… مزید پڑھیں
Wednesday, 3 June 2026 – 12:39 #
ایرانی رکن پارلیمنٹ کا امریکہ کے خلاف سخت فوجی کارروائی کا مطالبہ
ایران کے سخت گیر رکن پارلیمنٹ اسماعیل کوساری نے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی مسلح افواج امریکہ کے خلاف “مزید سخت” ردعمل اختیار کریں۔ ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق اسماعیل کوساری نے کہا کہ امریکی طاقت اور زور کے سوا کچھ نہیں سمجھتے۔ وہ ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن ہیں۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے ایک بیان میں امریکہ کے مبینہ “جارحانہ اقدامات” کے خلاف ردعمل مزید تیز کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں
Wednesday, 3 June 2026 – 12:29 #
بحرین کا ایران پر “جارحیت” کا الزام۔ ملک کے دفاع کا عزم
بحرین کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے والے تین میزائلوں اور متعدد ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔ بحرینی فوج کے مطابق یہ حملے ایران کی جانب سے کیے گئے اور انہیں “منظم جارحیت” قرار دیا گیا ہے۔ فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے یہ کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، اور بحرین کا دفاعی نظام ملک کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران اپنی “منظم جارحانہ مہم” کے تحت میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے شہری… مزید پڑھیں
Wednesday, 3 June 2026 – 12:18 #
عباس عراقچی کے پاکستان سمیت 6 ممالک کے ہم منصبوں سے رابطے
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فرانس، ترکیہ، قطر، مصر، پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطے کیے ہیں۔ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق یہ بات چیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری بیان میں بتائی گئی۔ پاکستان کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شامل تھے۔ یہ رابطے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ایران کی جانب سے کویت اور بحرین کو ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ایران کا کہنا ہے… مزید پڑھیں
Wednesday, 3 June 2026 – 11:38 #
کویت اور بحرین کی جانب داغے گئے ایرانی میزائل ناکام رہے۔ سینٹکام
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران کے ساتھ رات بھر جاری رہنے والی جوابی کارروائیوں کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل اپنے مطلوبہ اہداف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہے۔ سینٹ کام کے بیان کے مطابق امریکی افواج نے مشرقِ وسطیٰ میں ایران کی جانب سے مبینہ حملوں کی کوششوں کے جواب میں “دفاعی کارروائی” کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے خطے کے کئی پڑوسی ممالک کی جانب متعدد بیلسٹک میزائل داغے، تاہم کوئی بھی میزائل اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکا۔ امریکی… مزید پڑھیں
Wednesday, 3 June 2026 – 11:13 #
آبنائے ہرمز کی بندش کے باوجود تیل بردار جہازوں کی آمدورفت جاری
امریکہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں نقل و حمل پر سخت پابندیوں کے باوجود بعض بحری جہاز اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بحری جہازوں کی نقل و حرکت کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ دو تیل بردار ٹینکرز آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے جبکہ ایک مائع قدرتی گیس (ایل این جی) بردار جہاز نے متحدہ عرب امارات میں اپنا سامان بھی لاد لیا۔ رپورٹ کے مطابق سی وکٹریئس نامی ٹینکر، جس میں کم از کم… مزید پڑھیں
Wednesday, 3 June 2026 – 10:24 #
ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کی فوٹیج جاری۔امریکی فوجی تنصیبات نشانہ
ایرانی میڈیا نے مبینہ طور پر خطے میں امریکی افواج پر ہونے والے حملوں کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ نیم سرکاری ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نے ایک ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے جس میں میزائلوں اور ڈرونز کے سلسلہ وار لانچ دکھائے گئے ہیں۔ ادارے کے مطابق یہ حملے خطے میں موجود امریکی افواج کے خلاف ایران کی جوابی کارروائی ہیں۔ رات کے وقت بنائی گئی اس فوٹیج میں متعدد بڑے میزائلوں اور حملہ آور ڈرونز کے لانچ دکھائے گئے ہیں۔ نیوز ایجنسی کے مطابق یہ کارروائی “امریکی فوج کی جارحیت” کے جواب میں کی گئی۔ ادارے کے… مزید پڑھیں
Wednesday, 3 June 2026 – 10:07 #
ایران کے سپریم لیڈر زیادہ فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔مارکو روبیو
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر کی جانب سے زیادہ فعال کردار کے اشارے مل رہے ہیں، جبکہ ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی صرف مخصوص اقدامات سے مشروط ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ صرف آبنائے ہرمز کھولنے کے بدلے پابندیوں میں نرمی نہیں دی جائے گی، بلکہ ایران کو افزودہ یورینیم کے معاملے پر بھی مذاکرات کا پابند ہونا ہوگا۔ امریکی سینیٹ کی فارن ریلیشنز کمیٹی میں پیشی کے دوران مارکو روبیو نے بجٹ اور ایران سے متعلق سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اب بھی دنیا کی واحد… مزید پڑھیں
Wednesday, 3 June 2026 – 09:39 #
ایران پر حملوں کے باوجود جنگ بندی برقرار ہے۔ امریکہ
امریکہ نے ایران کے جزیرے قشم پر کیے گئے حالیہ فضائی حملوں کو “جوابی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی اب بھی برقرار ہے۔ سینٹکام کے مطابق امریکی افواج نے ایران کے جزیرے قشم پر فضائی حملے کیے، جو اس کے بقول خطے میں اتحادی ممالک کے خلاف ہونے والی کوششوں کے جواب میں کیے گئے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ منگل کے روز خطے کے پڑوسی ممالک پر حملوں کی کوششوں کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔ بیان کے مطابق بحرین کی جانب داغے گئے میزائلوں کو بحرینی افواج کے ساتھ مل کر روکا گیا۔… مزید پڑھیں
Wednesday, 3 June 2026 – 08:55 #
جنوبی لبنان میں اسرائیلی توپ خانے کی شدید گولہ باری

جنوبی لبنان کے علاقے میں اسرائیلی توپ خانے کی فائرنگ سے کشیدگی بڑھ گئی ہے، جہاں بلات کو نشانہ بنایا گیا ہے اور زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

الجزیرہ کے نمائندوں کے مطابق اسرائیلی توپ خانہ جنوبی لبنان کے علاقے بلات پر گولہ باری کر رہا ہے۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ قریبی قصبے دیبین میں پہلے ایک طاقتور دھماکے کی آواز سنی گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

Wednesday, 3 June 2026 – 08:51 #
امریکی سینیٹ میں ایران جنگ پالیسی پر شدید تنقید۔روبیو سے سخت سوالات
امریکی سینیٹ میں ایران کے ساتھ کشیدگی اور ممکنہ جنگی صورتحال پر وزیر خارجہ مارکو روبیو کو شدید تنقید اور سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ صدر ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کو بھی سینیٹرز نے ہدفِ تنقید بنایا۔ امریکی سینیٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران ڈیموکریٹ سینیٹر کرس وین ہولن نے کہا کہ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی مکمل ناکامی کا شکار ہو چکی ہے اور ایران کے ساتھ موجودہ کشیدگی ایک غیر دانشمندانہ اور خطرناک اقدام ہے۔ سینیٹر کورے بکر نے بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے کی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش… مزید پڑھیں
Wednesday, 3 June 2026 – 08:00 #
امریکہ کی ایران پر نئی پابندیاں۔ چار شہری۔ کرپٹو ایکسچینجز بلیک لسٹ
امریکہ نے ایران سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے چار ایرانی شہریوں اور چار کرپٹو ایکسچینجز کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان اداروں اور افراد سے لین دین کرنے والے غیر ملکی مالیاتی ادارے اور افراد بھی پابندیوں کی زد میں آ سکتے ہیں، جس سے عالمی مالیاتی نظام میں ان کے ساتھ کاروبار مزید محدود ہو جائے گا۔ دوسری جانب ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق تہران نے امریکہ کی جانب سے پیش کیے گئے حتمی مجوزہ منصوبے پر تاحال کوئی باضابطہ جواب نہیں دیا۔ مہر نیوز نے ذرائع کے حوالے سے… مزید پڑھیں
Wednesday, 3 June 2026 – 07:52 #
امریکہ ایران کشیدگی کے بعدعالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
امریکہ اور ایران کے درمیان تازہ کشیدگی اور کویت و بحرین پر حملوں کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بدھ کی صبح ابتدائی کاروبار میں خام تیل کی قیمتوں میں 1 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا، کیونکہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکا کی جانب سے ایران کے قشم جزیرے پر حملوں اور ایران کی طرف سے کویت اور بحرین کی جانب میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد کشیدگی بڑھ گئی، جبکہ امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی مذاکرات میں بھی کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 1.05 ڈالر (1.09 فیصد)… مزید پڑھیں
Wednesday, 3 June 2026 – 07:41 #
امریکہ کا ایران کے قشم جزیرے پر “سیلف ڈیفنس” حملوں کا دعویٰ

امریکہ نے کہا ہے کہ اس نے ایران کے قشم جزیرے پر “سیلف ڈیفنس” حملے کیے ہیں، جبکہ ایران کی جانب سے کویت اور بحرین میں امریکی تنصیبات کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی فوج کے مطابق واشنگٹن اور تہران کی افواج کے درمیان جھڑپوں کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی بدستور قائم ہے۔

Wednesday, 3 June 2026 – 07:26 #
فلسطینی نژاد امریکی کارکن کو اسرائیل نے فلسطین جانے سے روک دیا
فلسطینی نژاد امریکی کارکن لنڈا سرسور نے کہا ہے کہ اسرائیل نے انہیں ان کی سرگرمیوں (ایڈووکیسی) کی وجہ سے فلسطین جانے سے روک دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ “میری یہ جدوجہد کہ تمام انسانوں کیلئے ہیں، اور انہیں آزادی اور انسانی حقوق ملنے چاہئیں، اتنی خوفناک ہے کہ ایک نسل کش اور نسل پرست ریاست نے نیویارک سے تعلق رکھنے والی ایک نمایاں فلسطینی نژاد امریکی ماں اور دادی کو داخلے سے روک دیا ہے۔ امریکن-اسلامک ریلیشنز کونسل نے اس پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا… مزید پڑھیں
Wednesday, 3 June 2026 – 07:03 #
حزب اللہ کا جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج پر 13 حملوں کادعویٰ
حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی افواج پر 13 حملے کیے ہیں، جن میں فوجی دستوں کے اجتماع، فوجی گاڑیوں اور فوجی کمانڈ مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ منگل تک جاری رہنے والی کارروائیوں کی تفصیلات پر مشتمل ایک بیان کے مطابق، گروپ نے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے راکٹوں کی بوچھاڑ، توپ خانے، گائیڈڈ میزائلوں اور حملہ آور ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی پوزیشنوں اور پیش قدمیوں کا مقابلہ کیا۔ بیان کے مطابق جنوبی لبنان کے کئی اہم علاقوں میں شدید جھڑپیں ہوئیں، جہاں اسرائیلی افواج نے دراندازی کی ہے۔… مزید پڑھیں
Wednesday, 3 June 2026 – 06:53 #
امریکی حملوں کے بعد قشم میں کشیدگی۔پاسداران کا جوابی حملوں کا دعویٰ
امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایرانی جزیرے قشم میں موجود فوجی تنصیبات پر حملے کیے ہیں، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق یہ کارروائیاں ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کے جواب میں کی گئیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فورسز نے قشم میں ایرانی فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا۔ سینٹکام نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایرانی بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنایا اور متعدد میزائل و ڈرون مار گرائے گئے۔ امریکی فوج کے مطابق ایران کی… مزید پڑھیں
Wednesday, 3 June 2026 – 06:39 #
امریکی فوج نے ایرانی دعوے مسترد کر دیے۔ تمام حملے ناکام قرار
امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹکام) نے پاسدارانِ انقلاب کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ بحرین میں امریکی پانچویں بحری بیڑے کے ہیڈکوارٹر اور خطے میں واقع ایک امریکی فضائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پاسدارانِ انقلاب کے دعوے بے بنیاد ہیں اور ایرانی میزائل و ڈرون اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام رہے۔ بیان میں کہا گیا کہ “امریکی افواج کے خلاف ایران کے تمام حملے ناکام رہے۔ امریکی افواج چوکنا ہیں اور کسی بھی بلاجواز ایرانی… مزید پڑھیں
Wednesday, 3 June 2026 – 06:32 #
قشم کے قریب دھماکوں کی آوازیں۔کویت اور بحرین میں فضائی دفاع متحرک
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی جزیرے قشم کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی۔ کویتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا فضائی دفاعی نظام میزائل اور ڈرون حملوں کو روکنے میں مصروف رہا اور سنی جانے والی دھماکوں کی آوازیں فضاء میں اہداف کو تباہ کرنے کے نتیجے میں آئیں۔ دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ کویت میں موجود امریکی فضائی دفاعی نظام بعض میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا، جن میں سے ایک میزائل مبینہ طور پر کویت کے ایک غیر فوجی علاقے میں… مزید پڑھیں
Wednesday, 3 June 2026 – 06:23 #
امریکی فوج نے ایرانی بندرگاہ جانے والا آئل ٹینکر ناکارہ بنا دیا
امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بوٹسوانا کے پرچم بردار ایک آئل ٹینکر کو کارروائی کے دوران ناکارہ بنا دیا۔ امریکی حکام کے مطابق مذکورہ جہاز ایرانی جزیرے خارگ کی جانب جا رہا تھا۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ٹینکر خالی تھا، تاہم جہاز کے عملے نے 24 گھنٹوں کے دوران راستہ تبدیل کرنے کے لیے دی گئی متعدد وارننگز کو نظرانداز کیا، جس کے بعد کارروائی کی گئی۔ امریکی حکام کے مطابق 13 اپریل سے ایران کی بندرگاہوں میں داخل ہونے اور وہاں سے نکلنے والی بحری آمدورفت پر عائد ناکہ بندی کے دوران اب… مزید پڑھیں
Wednesday, 3 June 2026 – 06:17 #
ایران سے معاہدے کا وقت آ گیا۔ مذاکرات جاری ہیں۔ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات معطل ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انھیں ’غلط اور بے بنیاد‘ قرار دیا۔ ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان بات چیت مسلسل جاری ہے اور گذشتہ چند دنوں کے دوران بھی مذاکرات کا سلسلہ نہیں رکا۔ ان کے مطابق چار دن پہلے، تین دن پہلے، دو دن پہلے، ایک دن پہلے اور آج بھی دونوں ممالک کے درمیان گفتگو ہوئی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات کا نتیجہ کیا نکلے گا، اس بارے میں کچھ کہنا قبل از… مزید پڑھیں
Wednesday, 3 June 2026 – 06:13 #
بحیرہ عرب میں ابراہم لنکن کی کارروائیاں جاری۔ 122 جہازوں کا رخ موڑ دیا گیا
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن (سی وی این 72) بحیرہ عرب میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور ایران کے خلاف امریکی بحری پابندی کے نفاذ میں حصہ لے رہا ہے۔ بیان کے مطابق امریکی فورسز نے 122 تجارتی بحری جہازوں کو ان کے راستوں سے ہٹا کر قواعد کی تعمیل یقینی بنائی ہے، جبکہ کیریئر سٹرائیک گروپ خطے میں گشت اور نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے۔   مزید پڑھیں
Tuesday, 2 June 2026 – 23:20 #
ایران کیساتھ بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے خاتمے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ اطلاعات درست نہیں ہیں کہ ایران اور امریکا نے چند روز قبل ایک دوسرے سے بات چیت بند کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور گفتگو کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور آج بھی بات چیت ہوئی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق مذاکرات کا انجام کیا ہوگا، اس… مزید پڑھیں
Tuesday, 2 June 2026 – 21:31 #
علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات ذوالحج کے آ خر میں ادا کی جائیں گی ،ایرانی عہدیدار
تہران میونسپیلیٹی میں ثقافتی اور سماجی امور کے نائب سربراہ محمد امین توکل زادہ کا کہنا ہے کہ ایران کے رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات ذوالحج کے مہینے کے آخر یا محرم کی ابتدا میں ادا کی جائیں گی۔ خیال رہے علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران اور امریکہ کے حملوں میں شہید ہوئے تھے۔ محمد امین توکل زادہ کا کہنا ہے کہ رہبرِ اعلیٰ کی آخری رسومات تہران میں 24 گھنٹے جاری رہیں گی جبکہ مشہد اور قُم میں بھی ان کا جنازہ پڑھا جائے گا۔ علی خامنہ ای کے جنازے کے… مزید پڑھیں
Tuesday, 2 June 2026 – 21:15 #
بحرین نے شہریوں کے ایران اور عراق کے سفر پر پابندی عائد کر دی
منامہ : بحرین نے اپنے شہریوں کے ایران اور عراق کے سفر پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے بحرین نیوز ایجنسی کے مطابق شہریوں کے ایران اور عراق کے سفر پر پابندی کا فیصلہ ’ایرانی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کشیدگی‘ اور ’قومی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ‘ کے سبب لیا گیا ہے۔ بحرین کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ’ضروری قانونی کارروائی‘ کی جائے گی۔ مزید پڑھیں
Tuesday, 2 June 2026 – 21:10 #
آبنائے ہرمز کی مکمل بحالی کی صورت میں بھی ایران پر سے پابندیاں نہیں ہٹائیں گے: امریکی سیکریٹری خارجہ
واشنگٹن: امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں ایرانی جوہری پروگرام کے وہ پہلو بھی شامل ہیں، جس کا وہ (ایران) ایک مہینے یا سال قبل تک ذکر کرنے سے بھی انکار کر رہا تھا۔ منگل کو امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سامنے مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ لیکن اس بات کی ضمانت نہیں کہ اس کے تحت کوئی قابلِ قبول معاہدہ ہو جائے گا۔ اس موقع پر سیکریٹری خارجہ نے امریکی آپریشنز کا دفاع کیا اور انھیں ’انتہائی کامیاب‘ قرار دیا۔ ’آپریشن ایپک فیوری، جس آپ میں… مزید پڑھیں
Tuesday, 2 June 2026 – 13:01 #
امریکہ کی امن تجویز پر ایران کا محتاط مؤقف۔تاحال جواب نہیں دیا
ایران نے امریکہ کی امن تجویز پر بداعتمادی کے باعث تاحال جواب نہیں دیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے امریکہ کی جانب سے پیش کیے گئے اس مجوزہ فریم ورک معاہدے پر تاحال کوئی باضابطہ جواب نہیں دیا، جس کا مقصد جاری جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بندش کو روکنا ہے۔ مہر نیوز ایجنسی کے مطابق معاہدے کے حتمی متن پر تہران میں مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی حکام اس تجویز کا محتاط انداز میں جائزہ لے رہے ہیں کیونکہ ان کے مطابق امریکا کی جانب سے ماضی میں معاہدوں کی خلاف ورزی اور مذاکرات… مزید پڑھیں
Tuesday, 2 June 2026 – 12:57 #
اصفہان میں امریکی و اسرائیلی حملوں کے دھماکہ خیز مواد تلف
ایران نے اصفہان کے علاقے میں امریکی و اسرائیلی حملوں سے بچ جانے والے دھماکہ خیز مواد کو تلف کر دیا۔ ایران کے صوبہ اصفہان کی کرائسس مینجمنٹ اتھارٹیز نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد بچ جانے والے غیر پھٹے ہوئے بارودی مواد (اسلحہ) کو “کنٹرولڈ دھماکوں” کے ذریعے تلف کر دیا ہے۔ مہر نیوز ایجنسی کے مطابق ٹیکنیکل ٹیموں نے اصفہان کے جنوب اور شہر بہارستان کے علاقوں میں ان دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے اور تلف کرنے کا عمل مکمل کیا۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران جو آوازیں سنی گئیں وہ… مزید پڑھیں
Tuesday, 2 June 2026 – 12:27 #
لبنان سے داغے گئے دو میزائل اسرائیل نے مار گرائے۔ کشیدگی برقرار
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے لبنان سے اسرائیلی حدود کی جانب داغے گئے دو پروجیکٹائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا، جس کے بعد صورتحال پر تشویش مزید بڑھ گئی ہے۔ حزب اللہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد سے اب تک سرحد پار کسی حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم اس نے جنوبی لبنان میں موجود اسرائیلی فوجی دستوں پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ صورتحال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ موجودہ معاہدہ انتہائی کمزور ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے… مزید پڑھیں
Tuesday, 2 June 2026 – 12:09 #
آسٹریلیا کی جانب سے 3 اسرائیلی شہریوں۔ 4 اداروں پر پابندیاں عائد
آسٹریلو ی حکومت نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف یہودی آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد پر3 اسرائیلی شہریوں اور4 اداروں پر پابندیاں عائد کر دیں۔ آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے بیان میں کہا ہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی آبادکاروں کا تشدد اسرائیل کی سلامتی اور عالمی سطح پر اس کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پابندیوں کا سامنا کرنے والے افراد اور اداروں پر مالیاتی پابندیاں نافذ ہوں گی جس کے تحت آسٹریلوی شہریوں کے لیے انہیں رقم یا اثاثے فراہم کرنا غیر قانونی ہوگا۔ اس کے علاوہ، ان… مزید پڑھیں
Tuesday, 2 June 2026 – 11:51 #
ایران کی جوہری صلاحیتیں بڑھ چکیں۔ نیا معاہدہ مختلف ہوگا۔ رافیل گروسی
عالمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی ، نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والا آئندہ جوہری معاہدہ ماضی کے مقابلے میں بہت مختلف نوعیت کا ہوگا۔ رافیل گروسی کے مطابق 2015 میں طے پانے والے مشترکہ جامع منصوبے کے بعد سے ایران کی ٹیکنالوجی اور جوہری صلاحیتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات سے جو معاہدہ سامنے آئے گا، وہ “جنگ کے بعد کا معاہدہ” ہوگا، اس لیے اس کی نوعیت اور شرائط ماضی سے مختلف ہوں گی۔ گروسی کا کہنا تھا کہ 2015 کا جوہری… مزید پڑھیں
Tuesday, 2 June 2026 – 11:32 #
جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ۔دندان ساز ۔دو بچے جاں بحق
لبنان کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی لبنان میں ایک اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک لبنانی دندان ساز (ڈینٹسٹ) اور اس کے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ لبنان کی قومی خبر ایجنسی این این اے نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی ڈرون نے نبطیہ-خردلی شاہراہ پر سفر کرنے والی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دندان ساز اپنے بیٹے اور بیٹی سمیت موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ رپورٹ کے مطابق یہ خاندان صیدا شہر سے اپنے گھر واپس جا رہا تھا کہ راستے میں ان کی گاڑی پر ڈرون حملہ کیا گیا۔… مزید پڑھیں
Tuesday, 2 June 2026 – 11:23 #
جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے جاری۔ متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان کے مختلف قصبوں اور دیہات پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ زمینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے نبطیہ کے قریب توپ خانے سے گولہ باری کی جبکہ شوکین اور کفر تبنیت کے دیہات کو بھی نشانہ بنایا۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی ڈرونز نے ضلع نبطیہ کے علاقے تلت تل پر بھی تین حملے کیے۔ علاوہ ازیں، اسرائیلی فضائی حملے میں تبنین کے قریب ایک مقام کو نشانہ بنایا گیا۔ مزید پڑھیں
Tuesday, 2 June 2026 – 10:58 #
عالمی مارکیٹ میں خام تیل مہنگا۔ قیمتیں 94 ڈالر فی بیرل سےمتجاوز
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی بڑی وجہ ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ معاہدے میں تاخیر اور خطے میں جاری کشیدگی کو قرار دیا جا رہا ہے۔ مارکیٹ رپورٹس کے مطابق برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 94.29 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جبکہ امریکی خام تیل (WTI) بھی اضافے کے بعد 91.41 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسی طرح اماراتی خام تیل مربان کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو بڑھ کر 94.43 ڈالر فی بیرل تک… مزید پڑھیں
Tuesday, 2 June 2026 – 10:22 #
اسرائیلی حملے نہ رکے تو امریکہ سے مذاکرات روک دیں گے۔ ایران
ایران کے پارلیمنٹ اسپیکر اور چیف مذاکرات کار باقر قالیباف نے لبنان کے ہم منصب نبیہ بری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گفتگو کے دوران باقر قالیباف نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو ایران نہ صرف امریکہ کے ساتھ مذاکرات معطل کر دے گا بلکہ ان حملوں کے خلاف بھرپور انداز میں مؤقف اپنائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے “مزاحمت پائندہ باد”، “وطن کا دفاع پائندہ باد” اور ایران و لبنان کے عوام کے درمیان بھائی چارے کے تسلسل کو سراہتے… مزید پڑھیں
Tuesday, 2 June 2026 – 09:23 #
جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے۔ 2 افراد زخمی
جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج صبح ضلع صور کے علاقے المنصوری پر فضائی حملہ کیا، جو اسی وقت توپ خانے کی گولہ باری کے ساتھ ہوا۔ رات کے دوران ایک اور فضائی حملے میں صور کے علاقے الحوش میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق ملبے سے دو زخمی افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں
Tuesday, 2 June 2026 – 09:13 #
عراقی سمندری حدود کے قریب امریکی، اسرائیلی جہاز پر میزائل حملہ
امریکی حملے کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ عراقی سمندری حدود کے قریب امریکہ اور اسرائیل سے منسلک ایک جہاز کو کروز میزائل سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز پر زور دار دھماکہ ہوا۔ ایران نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی حملے کا فیصلہ کن اور سخت جواب دیا جائے گا۔ دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ اگر لبنان پر حملے نہ رکے تو صورتحال سنگین رخ اختیار کر سکتی ہے۔ مزید پڑھیں
Tuesday, 2 June 2026 – 08:09 #
پاکستان کی سلامتی کونسل میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل کے حملے خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ پائیدار امن صرف مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے، جبکہ پاکستان لبنان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ عاصم افتخار نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم… مزید پڑھیں
Tuesday, 2 June 2026 – 07:55 #
لبنان بحران پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا لبنان سے متعلق ہنگامی اجلاس جاری ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ نے لڑائی روکنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ ٹرمپ کے اس اعلان سے قبل اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے حکم دیا تھا کہ اسرائیلی افواج بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر حملے کریں۔ ٹرمپ کے بیان کے جواب میں نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ان کا مؤقف “بدستور برقرار” ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حزب اللہ اسرائیلی شہروں اور شہریوں پر فائرنگ بند نہیں کرتی تو اسرائیل بیروت میں “اہداف” کو… مزید پڑھیں
Tuesday, 2 June 2026 – 06:30 #
ایک ہفتے میں ایران سے معاہدہ ہو جائے گا۔ صدر ٹرمپ پرامید
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری سفارتی رابطوں کے حوالے سے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے پانے کے امکانات روشن ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور توقع ہے کہ آئندہ ایک ہفتے کے دوران کسی اہم پیش رفت یا معاہدے کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بات چیت اسی رفتار سے جاری رہی تو نہ صرف معاہدے کی راہ ہموار ہوگی بلکہ جنگ بندی کے موجودہ انتظامات میں توسیع بھی ممکن… مزید پڑھیں
Tuesday, 2 June 2026 – 06:12 #
لبنان پر حملے بند نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے۔ابراہیم عزیزی
تہران: ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے خبردار کیا ہے کہ اگر لبنان کے خلاف اسرائیلی حملے نہ رکے تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ اپنے بیان میں ابراہیم عزیزی نے کہا کہ اسرائیلی حکومت اور امریکی افواج کو واضح پیغام دیا جاتا ہے کہ ایران کے انتباہات محض الفاظ نہیں بلکہ ان کے پیچھے عملی صلاحیت اور عزم موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی ممکنہ جارحیت کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر خطے میں کشیدگی میں… مزید پڑھیں
Tuesday, 2 June 2026 – 00:15 #
ميئر زہران ممدانی کا اسرائیل ڈے پریڈ کا بائیکاٹ، دہائیوں پرانی روایت توڑ دی
نيو يارك : نيو يورك سٹی کے ميئر زہران ممدانی نے فلسطينيوں کے حقوق کی حمايت ميں گزشتہ روز ہونے والی سالانہ ‘اسرائیل ڈے پریڈ’ ميں شرکت نہ کر کے دہائيوں پرانی سياسی روايت کو توڑ ديا ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے، ناموں کی تبدیلی کے باوجود، یہ پریڈ نیویارک کے میئرز، گورنرز اور دیگر سیاسی رہنماؤں کے لیے ایک لازمی تقریب رہی ہے۔ سیاسی شخصیات ‘ففتھ ایونیو’ پر جمع ہونے والے لاکھوں جھنڈے لہرانے والے شرکا کی حمایت حاصل کرنے کے لیے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں، جو 1948 میں اسرائیل کے قیام کا جشن مناتے… مزید پڑھیں
Monday, 1 June 2026 – 23:19 #
عراقی بندرگاہ کے قریب مال بردار جہاز پر ڈرون حملہ، دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
بغداد/دبئی: عراقی سیکیورٹی حکام کے مطابق، خلیج میں عراق کی اہم بندرگاہ ام قصر کے قریب ایک مال بردار بحری جہاز پر مبینہ ڈرون حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں جہاز پر دو شدید دھماکے ہوئے اور آگ بھڑک اٹھی۔ عراقی حکام اور بحری سیکیورٹی کے اداروں کے مطابق یہ حملہ عراقی بندرگاہی شہر ام قصر سے تقریباً 40 ناٹیکل میل (74 کلومیٹر) جنوب مشرق میں خلیج کے پانیوں میں پیش آیا۔  ابتدائی اطلاعات کے مطابق جہاز کے دائیں حصے پر ایک نامعلوم گولہ آ کر لگا جس سے پہلا بڑا دھماکا ہوا۔ سیکیورٹی حکام کی ابتدائی تحقیقات کے… مزید پڑھیں
Monday, 1 June 2026 – 23:14 #
ڈونلڈ ٹرمپ کا نیتن یاہو اور حزب اللہ سے رابطہ، لبنان میں جنگ بندی کا دعویٰ
واشنگٹن / بیروت: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور لبنانی عسکری تنظیم حزب اللہ کے اعلیٰ نمائندوں سے انتہائی اہم رابطے کیے ہیں، جس کے بعد دونوں فریقین کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے اور جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ ان کی ٹیلی فونک گفتگو “انتہائی تعمیری” رہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بیروت میں اب کوئی (اسرائیلی) فوج نہیں جائے… مزید پڑھیں
Monday, 1 June 2026 – 22:51 #
اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے برقرار رکھنے اور خطے کی صورتحال پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے لبنان میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا، انہوں نے بیروت کے بعض علاقوں پر ممکنہ حملوں سے متعلق… مزید پڑھیں
Monday, 1 June 2026 – 22:48 #
ایران کی جانب سے مذاکرات معطل کرنے کا کوئی پیغام نہیں ملا، ٹرمپ
واشنگٹن / تہران: لبنان پر اسرائیلی حملوں کے تسلسل کے خلاف احتجاجاً ایران نے امریکا کے ساتھ جاری بالواسطہ مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پیشرفت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں تہران کی جانب سے اب تک مذاکرات کی معطلی کا کوئی باضابطہ پیغام نہیں ملا، تاہم اگر ایسا ہے تو وہ انتظار کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘تسنیم’ نے… مزید پڑھیں
Monday, 1 June 2026 – 21:41 #
ایران نے امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ معطل کر دیا، مذاکرات سے انکار
تہران: ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے احتجاجاً امریکا کے ساتھ پیغامات کے تبادلے کا عمل روک دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایرانی حکام نے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک اسرائیلی فوج لبنان اور غزہ سے انخلا نہیں کرتی، اس وقت تک کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ ایرانی حکام نے لبنان کے مبینہ مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلا کا مطالبہ بھی کیا ہے، موجودہ صورتحال میں مذاکرات کا کوئی امکان نہیں اور اسرائیل و اس کے حامیوں کو اپنے اقدامات پر جوابدہ بنایا جائے… مزید پڑھیں
Monday, 1 June 2026 – 21:37 #
ایران امریکا مذاکرات میں تعطل، خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
لندن: ایران کے سرکاری میڈیا کی جانب سے امریکا کے ساتھ مذاکرات معطل کرنے کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 6 فیصد اضافے کے بعد 97.36 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی تقریباً 7.5 فیصد بڑھ کر 94.32 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق مئی کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی امیدوں کے باعث برینٹ تیل کی قیمت میں 19.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جو مارچ… مزید پڑھیں
Monday, 1 June 2026 – 21:13 #
فرانس نے اسرائیلی حکام اور دفاعی کمپنیوں پر ‘یوروسیٹری’ نمائش میں شرکت پر پابندی لگا دی
پیرس: فرانسیسی حکومت نے رواں ماہ پیرس میں ہونے والی عالمی دفاعی نمائش ‘یوروسیٹری’ (Eurosatory) میں اسرائیلی حکام اور دفاعی کمپنیوں کی شرکت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اسرائیلی وزارتِ دفاع نے بھی اس فیصلے کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی وزارتِ دفاع کے مطابق فرانسیسی حکام نے نہ صرف سرکاری نمائندوں کے آنے پر پابندی لگائی ہے بلکہ اسرائیلی ہتھیار بنانے والی کمپنیوں کو جارحانہ جنگی نظام کی نمائش کرنے سے بھی روک دیا ہے۔ اسرائیلی کمپنیوں کو صرف “ایئر ڈیفنس پروڈکٹس” (فضائی دفاعی نظام) پیش کرنے کی اجازت ہوگی۔ یہ سخت فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے… مزید پڑھیں
Monday, 1 June 2026 – 21:01 #
بیروت پر حملے کی صورت میں ایران کا جوابی کارروائی کا انتباہ
تہران: ایران کے مرکزی فوجی کمانڈ نے شمالی اسرائیل کے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر حملہ کرنے کی اپنی دھمکی پر عمل کیا، تو وہ فوری طور پر اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘ایرنا’ کے مطابق، خاتم الانبیا مرکزی ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر نے ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتباہ اسرائیلی فوج کی جانب سے بیروت کے علاقے ‘ضاحیہ’ میں شہریوں کو زبردستی گھر خالی کرنے کے حکم کے ردعمل میں دیا گیا ہے۔… مزید پڑھیں
Monday, 1 June 2026 – 20:15 #
نیتن یاہو نے بیروت کے نواحی علاقے ضاحیہ پر بمباری کا حکم دیدیا
تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقے ضاحیہ پر بمباری کا حکم دے دیا، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے متعدد قصبوں میں شہریوں کو جبری انخلا کے احکامات جاری کر دیے۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے 7 دیہات کے رہائشیوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ہومین الفوقا، بنافول، عرب سالم، رومین، عازہ، ارکی اور جباع شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج کےترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ ان دیہات کے مکین… مزید پڑھیں
Monday, 1 June 2026 – 19:48 #
امریکہ جنگ بندی کی پاسداری نہیں کر رہا ،ایرانی اسپیکر
تہران: ایران کے پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ بحری ناکہ بندی اور لبنان میں اسرائیل کے جنگی جرائم اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ امریکہ جنگ بندی کی پاسداری نہیں کر رہا۔ انھوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں خبردار کیا کہ ہر فیصلے کی ایک قیمت ہوتی ہے اور اس کی ادائیگی کرنا پڑتی ہے۔ سب کچھ اپنے انجام تک پہنچے گا۔ مزید پڑھیں
Monday, 1 June 2026 – 18:58 #
فرانس نے بحرِ اوقیانوس میں روسی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا
ماسکو : فرانس نے بحرِ اوقیانوس میں روسی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق روسی آئل ٹینکر ٹاگور کو برطانیہ کی مدد سے قبضے میں لیا گیا۔ فرانسیسی صدر نے کہا روس پر پابندیوں پر عملدرآمد کے حوالے سے فرانس کا پختہ عزم ہے۔ روسی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی۔ روسی صدارتی آفس کریملن نے فرانس کی جانب سے روسی آئل ٹینکر کو قبضے لینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا فرانسیسی اقدام غیرقانونی اورقزاقی کے مترادف ہے۔ اپنے کارگو جہاز کی حفاظت کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ مزید پڑھیں
Monday, 1 June 2026 – 13:54 #
ایران کی یورپی یونین پر تنقید،حقِ دفاع سے متعلق مؤقف کو”منافقانہ” قرار دے دیا
تہران: ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یورپی یونین کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے “منافقانہ اور غیر ذمہ دارانہ” قرار دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق یورپی یونین کو ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے جن میں ان ممالک کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے جو ان کے بقول غیر قانونی حملوں کا جواب دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنے دفاع کے حق کو استعمال کر رہا ہے اور اس مؤقف کو بین الاقوامی قانون کے مطابق دیکھا جانا چاہیے۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ ریاستوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ… مزید پڑھیں
Monday, 1 June 2026 – 13:03 #
نیتن یاہو کا اسرائیلی فوج کو بیروت کے جنوبی علاقوں پر حملوں کا حکم
اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو نے ایک بیان میں ملکی فوج کو لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں اہداف کو نشانہ بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ جس علاقے پر حملے کا حکم دیا گیا ہے وہ ’ضاحیہ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے اور اسے حزب اللہ کا اہم گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔ اس سے قبل لبنان کے صدر کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا تھا کہ جس میں انھوں نے اپنے ملک پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی تھی۔ دوسری جانب لبنان کی صورتحال پر غور کے لیے اقوامِ متحدہ کی… مزید پڑھیں
Monday, 1 June 2026 – 12:41 #
جنگ بندی کے باوجود ایران اور امریکہ میں کشیدگی برقرار
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ہفتے کے اختتام پر ایران کے ڈرون مراکز پر حملے کیے، جو تہران کی جانب سے اس کے ایک ڈرون کو مار گرانے کے ردعمل میں کیے گئے۔ دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک امریکی اڈے کو نشانہ بنایا جو آبنائے ہرمز میں جزیرہ سِرک پر حملے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا جب کویت نے رپورٹ کیا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام میزائل اور ڈرون حملوں کا جواب دے رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے، 25 مئی کو… مزید پڑھیں
Monday, 1 June 2026 – 12:23 #
اسرائیلی کارروائیاں ناقابلِ قبول اور وحشیانہ ہیں۔ لبنانی صدر
لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کی ’وحشیانہ اور ناقابلِ قبول جارحیت‘ کا سامنا کر رہا ہے۔ صدر عون نے یہ بیان اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ کے خلاف حملوں میں شدت آنے اور تاریخی اور سٹریٹجک اہمیت کے حامل قلعے پر قبضے کے بعد دیا۔ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں صدر عون نے اسرائیلی کارروائی کی شدید مذمت کی اور عہد کیا کہ وہ لبنانی عوام، خصوصاً جنوبی لبنان کے رہائشیوں کی مشکلات اور مصائب کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ دوسری جانب لبنان کی صورتحال پر… مزید پڑھیں
Monday, 1 June 2026 – 12:15 #
ایران نے جوابی حملوں کو بین الاقوامی قانون کے تحت جائز قرار دیدیا
ایران نے کہا ہے کہ اس کے خلاف حملوں میں استعمال ہونے والے علاقائی فوجی اڈوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانا اس کا قانونی حقِ دفاع ہے۔ ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کویت کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کی اطلاعات کے بعد کہا کہ ایران کو ان علاقائی “اڈوں اور اثاثوں” کے خلاف جوابی کارروائی کا حق حاصل ہے جو اس پر حملوں کے لیے استعمال کیے گئے ہوں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک بیان میں بقائی نے کہا کہ “ریاستوں پر قانونی طور پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ… مزید پڑھیں
Monday, 1 June 2026 – 11:54 #
ٹرمپ کی مفاہمتی یادداشت میں ترامیم کی خواہش۔ ایران محتاط
ٹرمپ مفاہمتی یادداشت میں تبدیلیوں کے خواہاں ہیں جبکہ عراقچی نے معاہدے کی خبروں کو “قیاس آرائیاں” قرار دے دیا۔ رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ اور ایران کے درمیان مجوزہ مفاہمتی یادداشت کے مسودے میں ترامیم کا مطالبہ کیا ہے، جن میں جوہری وعدوں سے متعلق زیادہ سخت زبان اور آبنائے ہرمز کے حوالے سے نکات شامل ہیں۔ دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ مذاکرات تاحال جاری ہیں اور کسی معاہدے کے بارے میں عوامی سطح پر ہونے والی بات چیت “محض قیاس آرائی” ہے۔ مزید پڑھیں
Monday, 1 June 2026 – 11:46 #
لبنان میں اسرائیلی حملے تیز۔ مزید 6 افراد جاں بحق
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے کے مطابق حالیہ اسرائیلی حملوں میں مزید چھ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ایجنسی کے مطابق جنوبی لبنان کے قصبے بریقاء میں اسرائیلی ڈرون حملے میں دو افراد جان بحق ہوئے، جبکہ قریبی قصبے تول میں ایک اور ڈرون حملے میں ایک شامی شہری ہلاک ہوگیا۔ این این اے کا کہنا ہے کہ دریائے لیتانی کے شمال میں واقع قصبے کفرصیر پر رات گئے ہونے والے حملوں میں مزید تین افراد مارے گئے۔ مزید پڑھیں
Monday, 1 June 2026 – 11:27 #
لبنان سے داغے گئے تین پروجیکٹائل تباہ کردیئے۔اسرائیلی فوج کا دعویٰ
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فضائیہ نے لبنان سے فائر کیے گئے تین پروجیکٹائل (گولے/راکٹ) مار گرائے ہیں، جن میں سے دو اسرائیلی علاقے کی جانب بڑھ رہے تھے جبکہ ایک جنوبی لبنان کے اس علاقے میں نشانہ بنایا گیا جہاں اسرائیلی فوجی موجود ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ان پروجیکٹائلز کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ فوج کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں سے قبل شمالی اسرائیل کے متعدد علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے تھے۔ مزید پڑھیں
Monday, 1 June 2026 – 11:11 #
جنوبی لبنان میں جھڑپیں۔ اسرائیلی فوجی ہلاک

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں حالیہ لڑائی کے دوران اس کا ایک فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ ایڈم تسارفاتی کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ہونے والوں میں سے ایک کی حالت “انتہائی تشویشناک” بتائی گئی ہے۔

Monday, 1 June 2026 – 10:59 #
ایران میں جنوری کے مظاہروں کے الزام میں 2 افراد کو سزائےموت
ایران نے جنوری میں حکومت مخالف مظاہروں میں مبینہ کردار کے الزام میں دو افراد کو سزائے موت دے دی ہے، یہ بات سرکاری خبر رساں ایجنسی میزان نے رپورٹ کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں افراد کو ایک مسجد کو آگ لگانے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور سکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے الزام میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔ خبر ایجنسی نے ان افراد کی شناخت مہرداد محمدی نیا اور اشکان ملکی کے ناموں سے کی ہے اور کہا ہے کہ یہ تہران کے علاقے گیشا میں واقع جعفری مسجد پر حملے کے مرکزی ملزمان میں شامل تھے۔… مزید پڑھیں
Monday, 1 June 2026 – 10:45 #
کویت کے فضائی دفاعی نظام نے حملہ آور میزائل اور ڈرون ناکام بنا دیئے
کویت کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام اس وقت “دشمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کا مقابلہ کر رہے ہیں”۔ فوج کے مطابق اگر دھماکوں کی آوازیں سنی جائیں تو یہ دراصل فضائی دفاعی نظام کی جانب سے آنے والے میزائلوں اور ڈرونز کو فضا ہی میں تباہ کرنے کا نتیجہ ہیں۔ حملوں کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ مزید پڑھیں
Monday, 1 June 2026 – 10:43 #
ایران معاہدہ امریکہ کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق صورتحال پر ایک نیا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں ہونے والا معاہدہ “امریکہ اور ہمارے ساتھ کھڑے ممالک کے لیے فائدہ مند ہوگا”۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ‘‘ پر جاری بیان میں کہا کہ تہران “حقیقت میں معاہدہ کرنا چاہتا ہے” اور جو بھی ڈیل طے پائے گی وہ “امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لیے بہتر ہوگی”۔ ٹرمپ نے اپنے ملک کے اندر موجود ناقدین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ ان کی پالیسیوں کے بارے میں “منفی انداز میں… مزید پڑھیں
Monday, 1 June 2026 – 10:30 #
ایران معاہدہ امریکہ کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق صورتحال پر ایک نیا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں ہونے والا معاہدہ “امریکہ اور ہمارے ساتھ کھڑے ممالک کے لیے فائدہ مند ہوگا”۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ‘‘ پر جاری بیان میں کہا کہ تہران “حقیقت میں معاہدہ کرنا چاہتا ہے” اور جو بھی ڈیل طے پائے گی وہ “امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لیے بہتر ہوگی”۔ ٹرمپ نے اپنے ملک کے اندر موجود ناقدین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ ان کی پالیسیوں کے بارے میں “منفی انداز میں… مزید پڑھیں
Monday, 1 June 2026 – 10:22 #
ایران میں جاسوسی کے الزام میں 2 افراد گرفتار۔ 75 کے اثاثے ضبط
ایران کے شمال مغربی صوبے مغربی آذربائیجان کے شہر ارومیہ میں پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس ونگ نے دو افراد کو اسرائیل کو حساس معلومات فراہم کرنے کے شبہے میں گرفتار کر لیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق گرفتار افراد پر الزام ہے کہ انھوں نے اسرائیل کو سکولوں، مساجد اور بسیج مراکز کی تصاویر اور معلومات فراہم کیں۔ رپورٹ میں انھیں ’کرائے کے ایجنٹ‘ اور ’غدار‘ قرار دیا گیا ہے۔ تسنیم کے مطابق بعد ازاں ان افراد نے انہی مقامات کی تصاویر بھی شیئر کیں جب وہ بمباری کا نشانہ بنے۔ سرکاری خبر… مزید پڑھیں
Monday, 1 June 2026 – 09:52 #
لبنان سے فائر کیا گیا راکٹ روک لیا گیا۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے لبنان سے فائر کیے گئے ایک راکٹ کو روک لیا ہے جس کے باعث شمالی اسرائیل میں سائرن بج اٹھے تھے۔
فوج کے مطابق اس نے اس لانچر کو بھی تباہ کر دیا ہے جس سے حزب اللہ نے یہ راکٹ فائر کیا تھا۔

Monday, 1 June 2026 – 09:41 #
شمالی اسرائیل میں فضائی حملے کے سائرن بج اٹھے

اسرائیلی میڈیا کے مطابق مغربی گلیل، قصبہ کریات شمونہ اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں فضائی حملے کے سائرن سنے گئے ہیں۔

حملے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں

Monday, 1 June 2026 – 09:21 #
جنوبی ایران میں امریکی حملے کے اڈے پر جوابی کارروائی کا ایرانی دعویٰ
ایران میں پاسداران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک ایسے فضائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے جو جنوبی ایران میں ایک حملے کے لیے استعمال ہوا تھا۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب صوبہ ہرمزگان کے علاقے جزیرہ سیرک میں واقع ایک ٹیلی کام ٹاور پر حملے کے جواب میں کارروائی کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ “امریکی فوج کی جانب سے سیرک جزیرے پر کمیونیکیشن ٹاور پر حملے کے بعد، آئی آر جی سی کی ایرو اسپیس فورس نے اس فضائی اڈے کو نشانہ بنایا جہاں سے یہ حملہ… مزید پڑھیں
Monday, 1 June 2026 – 08:48 #
امریکہ کا ایران میں فوجی و ریڈار تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے کہا ہے کہ اس نے اس ہفتے کے آخر میں ایرانی شہر گوروک اورجزیرہ قشم پر واقع ریڈار اور فوجی تنصیبات پر “دفاعی کارروائیاں” کی ہیں۔ سینٹکام نے اپنے ایکس (X) پر بیان میں کہا کہ یہ کارروائیاں “خود دفاع میں” کی گئیں اور ان کا مقصد ایران کی “جارحانہ کارروائیوں” کا جواب دینا تھا، جن میں بین الاقوامی پانیوں میں ایک MQ-1 ڈرون کو گرانا بھی شامل ہے۔ بیان کے مطابق امریکی افواج نے ایرانی فضائی دفاعی نظام، ایک زمینی کنٹرول اسٹیشن اور دو خودکش ڈرونز کو نشانہ بنا کر تباہ کیا، جو سمندری… مزید پڑھیں
Monday, 1 June 2026 – 08:41 #
کویت کے فضائی دفاعی نظام نے حملہ آور میزائل اور ڈرون ناکام بنا دیئے
کویت کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام اس وقت “دشمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کا مقابلہ کر رہے ہیں”۔ فوج کے مطابق اگر دھماکوں کی آوازیں سنی جائیں تو یہ دراصل فضائی دفاعی نظام کی جانب سے آنے والے میزائلوں اور ڈرونز کو فضا ہی میں تباہ کرنے کا نتیجہ ہیں۔ حملوں کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ مزید پڑھیں
Monday, 1 June 2026 – 08:32 #
غزہ سٹی کے قریب اسرائیلی ہیلی کاپٹر حملہ۔ 2 افراد جاں بحق
غزہ سٹی کے مغرب میں واقع ایک فشنگ پورٹ کے قریب اسرائیلی اپاچی ہیلی کاپٹر کے حملے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ خبر ایجنسی وفا کے مطابق اس حملے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد دو تک پہنچ گئی ہے، جبکہ متعدد دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ وفا نے بتایا کہ اتوار کے روز غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مزید کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق زیتون کے علاقے میں کواڈ کاپٹر ڈرون سے ایک گروہ کو نشانہ بنایا گیا، جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے، جبکہ اسرائیلی افواج نے… مزید پڑھیں
Monday, 1 June 2026 – 08:23 #
رہبرِ اعلیٰ کی جانشینی کیلئے ابتدائی فہرست میں مجتبیٰ خامنہ ای کانام شامل نہیں تھا
ایران کی مجلسِ خبرگان رہبری کے ایک رکن نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ جب مجلسِ خبرگان کے اراکین نے آیت اللہ علی خامنہ ای کے ممکنہ جانشین کے انتخاب کے لیے اجلاس منعقد کیا تو مجتبیٰ خامنہ ای کا نام ابتدائی امیدواروں کی فہرست میں شامل نہیں تھا۔ صوبہ خوزستان سے مجلسِ خبرگان کے نمائندے محسن حیدری آلکثیر نے گزشتہ ہفتے صوبے کے عرب قبائل کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس روز مجلسِ خبرگان کے اراکین کو سخت سکیورٹی انتظامات کے تحت بسوں کے ذریعے جلدی میں اجلاس کے مقام تک پہنچایا گیا… مزید پڑھیں
Monday, 1 June 2026 – 07:59 #
یو اے ای کی مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کے داخلےکی مذمت
متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے پولیس کی حفاظت میں مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں داخلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ایک “اشتعال انگیزی” قرار دیا ہے۔ یو اے ای کی وزارت خارجہ نے کہا کہ آبادکاروں کی جانب سے اتوار کے روز اس مقام پر اسرائیلی پرچم لہرانا مسجد الاقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کی خلاف ورزی ہے، جو اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ بیان میں اردن کے اس کردار کو بھی سراہا گیا جو مسجد الاقصیٰ کا متولی ہے، اور مذہبی مقامات کے تحفظ کے لیے عمان کے اقدامات… مزید پڑھیں
Monday, 1 June 2026 – 07:42 #
ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی۔ تیل کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں
ایشیا کی بڑی اسٹاک مارکیٹس نے نئے کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت انداز میں کیا ہے جبکہ تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اگرچہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس 1.3 فیصد اضافے کے ساتھ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جبکہ گزشتہ ہفتے یہ 8 فیصد بڑھا تھا۔ اسی طرح جاپان کا نکی 225 انڈیکس بھی 0.5 فیصد بڑھ گیا، جو گزشتہ ہفتے تقریباً 5 فیصد اضافے کے بعد اپنی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا تھا۔ جے پی مورگن کے امریکی معاشی امور کے… مزید پڑھیں
Monday, 1 June 2026 – 07:19 #
صدر ٹرمپ کا ایران معاہدے میں مزید سخت شرائط کا مطالبہ
واشنگٹن سے رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدے میں مزید سخت شرائط رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم بار بار یقین دہانیوں کے باوجود کوئی بڑی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے اس ممکنہ مفاہمتی یادداشت میں سخت شرائط شامل کرنے کی ہدایت دی ہے، جسے ان کے ایلچی ایرانی حکام کے حوالے کریں گے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ ان تبدیلیوں کی نوعیت کیا ہے، لیکن کہا جا رہا ہے کہ وہ ایرانی اثاثوں کو منجمد کرنے جیسے بعض نکات پر عدم اطمینان کا اظہار کر… مزید پڑھیں
Monday, 1 June 2026 – 07:09 #
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے۔ 12 افراد جاں بحق۔ 35 زخمی
الجزیرہ کے مطابق اتوار جنوبی لبنان میں اسرائیلی افواج کے 36 سے زائد حملوں کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق اور 35 دیگر زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق یہ حملے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں کیے گئے، جس کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ اسرائیلی حملوں کی یہ کارروائیاں جنوبی لبنان کے مختلف حصوں میں مسلسل جاری رہیں، جن کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق متعدد رہائشی علاقوں کو بھی نقصان… مزید پڑھیں
Monday, 1 June 2026 – 06:33 #
حزب اللہ کا اسرائیلی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان کے مغربی سیکٹر میں اسرائیل کا ایک ہرمیس 450 ڈرون مار گرایا ہے۔ تنظیم کے مطابق 7 بج کر 30 منٹ پر زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے ذریعے اسرائیلی ڈرون کو نشانہ بنایا گیا۔ حزب اللہ نے ٹیلی گرام پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ کارروائی اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کے جواب میں کی گئی۔ اسرائیل کی جانب سے اس دعوے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ مزید پڑھیں
Monday, 1 June 2026 – 06:25 #
اربیل میں ایرانی کرد جماعت کے مرکز پر ایرانی میزائل حملہ
ایرانی کرد سیاسی جماعت کوملہ کے ایک سینئر عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے شمالی عراق کے صوبے اربیل کے کردستان ریجن میں واقع جماعت کے ایک اڈے پر دو میزائل داغے ہیں۔ کوملہ کے رہنما امجد حسین پناہی نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ حملہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 40 منٹ پر خالیدان ضلع میں واقع الانہ ویلی ہیڈکوارٹرز پر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے کے بعد جماعت کے ٹھکانوں پر ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں اور ڈرونز کی مجموعی تعداد 81 سے تجاوز کر… مزید پڑھیں
Monday, 1 June 2026 – 06:14 #
امریکہ سے بات چیت۔ پیغامات کا تبادلہ اب بھی جاری ہے۔عراقچی
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت اور پیغامات کا تبادلہ اب بھی جاری ہے اور جب تک کسی واضح نتیجے پر نہیں پہنچ جاتے اس کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔ ایرانی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے پاکستان کی ثالثی سے جنگ کے خاتمے کے لیے ایران اور امریکہ کے درمیان مسلسل پیغامات کے تبادلے کا حوالہ دیا اور کہا کہ جب تک یہ اقدامات کسی خاص نتیجے تک نہیں پہنچ جاتے، اس حوالے سے کی جانے والی قیاس آرائیاں… مزید پڑھیں