واشنگٹن اور تہران میں معاہدہ تیار۔ جنگ بندی قریب ہے، امریکی میڈیا
امریکی میڈیانے کہا ہے کہ امریکا اور ایران جنگ بندی پر معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک صفحے پر مشتمل مجوزہ معاہدہ زیر غور ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع کے خاتمے کی بنیاد بن سکتا ہے۔ اس معاہدے میں کئی اہم نکات شامل کیے گئے ہیں جو خطے میں امن کے قیام کے لیے اہم سمجھے جا رہے ہیں۔
امریکی حکام اور وائٹ ہاؤس کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے باقاعدہ خاتمے اور ایٹمی مذاکرات کے نئے فریم ورک پر اتفاق کے لیے مفاہمتی یادداشت (MOU) تیار کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز سے گزرنے پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس سے عالمی تجارتی سرگرمیوں اور تیل کی ترسیل میں بہتری آنے کی توقع ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا ایران کے منجمد اثاثے جاری کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کر سکتا ہے، جو ایران کی معیشت کے لیے ایک بڑا ریلیف ہوگا۔
معاہدے کی دیگر اہم شقوں میں ایران کی جانب سے یورینیم افزودگی روکنے اور امریکا کی جانب سے اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق فریقین اس وقت معاہدے کے اتنے قریب ہیں جتنا جنگ کے آغاز سے اب تک کبھی نہیں رہے تھے۔
امریکی خبر رساں ادارے ایگزیوس کے مطابق امریکا کو اگلے 48 گھنٹوں میں ایران کی جانب سے چند اہم نکات پر حتمی جواب کا انتظار ہے۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے امریکا کی جانب سے تجاویز ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکاکی14نکاتی امن تجاویزکاجائزہ لے رہے ہیں ۔
آبنائے ہرمز میں ’’پراجیکٹ فریڈم‘‘ کو معطل کرنے پر امریکی صدرکا شکریہ،شہبازشریف
وزیر اعظم شہباز شریف نے آبنائے ہرمز میں ’’پراجیکٹ فریڈم‘‘ کو معطل کرنے پر امریکی صدرکا شکریہ ادا کیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شہباز شریف نے لکھاکہ پاکستان، سعودی عرب اور دیگر برادر ممالک کی درخواست پر صدر ٹرمپ کا مثبت رد عمل خطے میں امن، استحکام اور مفاہمت کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
شہباز شریف کے مطابق پاکستان مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پر امن حل کی حمایت کرتا ہے۔ایکس پر اپنے بیان میں وزیر اعظم نے ایک ایسے دیر پا معاہدے کے لیے امید ظاہر کی جو خطے میں پائیدار امن اور استحکام یقینی بنائے گا۔
چین ایران مذاکرات: آبنائے ہرمز کھولنے۔جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور
بیجنگ میں چین اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں دو بڑے امور ایجنڈے میں شامل ہیں: جنگ بندی کو برقرار رکھنا اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا۔ رپورٹس کے مطابق چین اس بحری گزرگاہ کی بندش پر پہلے بھی تحفظات کا اظہار کرتا رہا ہے اور اسے عالمی تجارت کے لیے خطرناک قرار دیتا ہے، تاہم اب بیجنگ ایران پر بھی زور دے رہا ہے کہ وہ اس اہم راستے کو کھلا رکھے۔ ذرائع کے مطابق چین ایران سے یہ بھی بات کرے گا کہ اگر آبنائے ہرمز بند رہتی ہے تو وہ… مزید پڑھیں
دبئی کے قریب فرانسیسی مال بردار جہاز کو نشانہ بنائے جانےکی اطلاعات
سی بی ایس نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ خلیج فارس میں دبئی کے قریب ایک مال بردار جہاز کو ممکنہ طور پر کروز میزائل سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں عملے کے چند ارکان زخمی ہوئے ہیں۔ ان حکام کے مطابق، فرانسیسی کمپنی سے تعلق رکھنے والا جہاز، سی جی ایم سان انتونیو، مقامی وقت کے مطابق منگل کی رات دیر گئے نشانہ بنایا گیا۔ یہ جہاز اسی دن دوپہر تک دبئی کے قریب موجود تھا، تاہم جہازوں کی نگرانی کے عوامی ڈیٹا کی بنیاد پر یہ واضح نہیں کہ اس کے بعد… مزید پڑھیں
کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔پاسداران انقلاب
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے متحدہ عرب امارات پر ہونے والے حالیہ حملوں میں اپنے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ آئی آر آئی بی نے پاسدارانِ انقلاب کے ایک ترجمان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے گذشتہ چند دنوں کے دوران متحدہ عرب امارات کے خلاف کسی بھی نوعیت کے میزائل یا ڈرون حملے نہیں کیے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران اپنی کسی بھی کارروائی کی ذمہ داری قبول کرتا ہے، اور یہ کہ متحدہ عرب… مزید پڑھیں
ایران میں شاپنگ سینٹر میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔8 افراد جاں بحق
ایران میں ایک بڑے شاپنگ کمپلیکس میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد جاں بحق جبکہ 36 زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ تہران کے مغرب میں واقع شہر اندیشہ کے ارغوان شاپنگ سینٹر میں پیش آیا، جہاں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ایرانی عدلیہ کے اخبار میزان کے مطابق آگ لگنے کی ایک بڑی وجہ عمارت میں استعمال ہونے والا آتش گیر بیرونی مواد (کلیڈنگ) تھا۔ ایرانی میڈیا اور خبر رساں ادارے ارنا کی جانب سے جاری ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت مکمل طور پر شعلوں کی لپیٹ… مزید پڑھیں
ایران کی طرف سے آبنائے ہرمز میں جہازوں کیلئے سخت قواعد متعارف
ایران نے امریکہ کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت کو کنٹرول کرنے کے لیے نیا نظام نافذ کر دیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اس نئے طریقہ کار کے تحت آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو پہلے ایک مخصوص ای میل کے ذریعے ہدایات فراہم کی جائیں گی، جن میں راستے کے قواعد و ضوابط واضح کیے جائیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان ہدایات پر مکمل عمل درآمد کے بعد ہی جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی جائے گی، جبکہ اس اقدام کا مقصد خطے میں بحری ٹریفک کو… مزید پڑھیں
برطانوی میری ٹائم ٹرید ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایک مال بردار جہاز کو نامعلوم پروجیکٹائل کے ذریعے نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ برطانوی بحری ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ حملہ ایک کارگو جہاز پر کیا گیا، تاہم فوری طور پر نقصان یا جانی صورتحال کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ ادارے نے اس واقعے کے بعد خطے میں موجود تمام بحری جہازوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا غیر معمولی صورتحال کی فوری اطلاع دیں تاکہ سیکیورٹی اقدامات کو بروقت یقینی بنایا جا سکے۔ واضح رہے کہ آبنائے ہرمز… مزید پڑھیں
پاکستان سمیت کئی ممالک کی درخواست۔ ٹرمپ نے ہرمز آپریشن روک دیا
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں جاری امریکی فوجی آپریشن “پروجیکٹ فریڈم” کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ آپریشن امریکی بحریہ کی جانب سے اس مقصد کے تحت شروع کیا گیا تھا کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت مختلف ممالک کی درخواستوں، ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں میں کامیابی، اور ایران کے ساتھ ممکنہ حتمی معاہدے میں پیش رفت کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ… مزید پڑھیں
غزہ میں جاری کارروائیوں کے دوران اسرائیل نے شمالی غزہ سٹی پر ایک اور حملہ کیا جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔
رپورٹس کے مطابق نام نہاد جنگ بندی کے باوجود حملے جاری ہیں، جبکہ مقامی فلسطینی آگ بجھانے کے لیے موقع پر پہنچ گئے اور شعلوں پر قابو پانے کی کوشش کرتے رہے۔
غزہ میں جاری کارروائیوں کے دوران اسرائیل نے شمالی غزہ سٹی پر ایک اور حملہ کیا جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔
رپورٹس کے مطابق نام نہاد جنگ بندی کے باوجود حملے جاری ہیں، جبکہ مقامی فلسطینی آگ بجھانے کے لیے موقع پر پہنچ گئے اور شعلوں پر قابو پانے کی کوشش کرتے رہے۔
جنوبی ایران کی بندرگاہ میں متعدد تجارتی جہازوں میں آگ لگ گئی
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جنوبی بندرگاہ دیر کی ایک ڈاک پر کئی تجارتی جہازوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ دیر پورٹ فائر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ماجد عمرانی نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے منسلک مہر نیوز ایجنسی کو بتایا کہ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ حکام کے مطابق صورتحال سے متعلق مزید معلومات سامنے آنے پر تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔ مزید پڑھیں
غزہ پر اسرائیلی ڈرون حملہ۔ ایک فلسطینی شہید۔ متعدد زخمی
فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق منگل صبح غزہ شہر کے علاقے العیون میں ایک گروہ کو نشانہ بناتے ہوئے اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک شخص شہید ہو گیا۔ طبی ذرائع نے وفا کو بتایا کہ اس حملے میں کئی افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ غزہ کی وزارت صحت نے پیر کے روز بتایا کہ اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک 72 ہزار 612 افراد شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 172 ہزار 457 افراد زخمی ہیں۔ مزید ہزاروں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہونے کا… مزید پڑھیں
ایرانی جزیرے قشم۔ بندرعباس میں زور دار دھماکوں کی آوازویں۔گھر لرز اُٹھے
’ایرانی جزیرے ’قشم‘ اور ساحلی علاقے ’بندرعباس‘ میں متعدد شہریوں نے زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے، جو ان کے بقول ’جنگ کے زمانے میں ہونے والے بم دھماکوں‘ سے مشابہ تھیں۔ وحید آن لائن کو موصول ہونے والے پیغامات کے مطابق یہ دھماکے سوموار اور منگل کی درمیانی شب سنے گئے۔ ایک شہری نے بتایا کہ ’بندرعباس میں دو زور دار دھماکوں کی آواز سُنائی دی یہ آواز بالکل ویسی ہی تھی کہ جیسی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ایران کی کشیدگی کے دوران سُنائی دی جاتی رہی۔ یہ دھماکے اس قدر شدید تھے کہ… مزید پڑھیں
متحدہ عرب امارات پر حملے ایران سے نہیں ہوئے۔ ایرانی دعویٰ
ایران سے منسلک ریاستی میڈیا ذرائع کے مطابق سینئر ایرانی فوجی حکام سے منسوب بیانات میں واضح کیا گیا ہے کہ ایران کا متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا۔ فوجی ذرائع سے وابستہ اہلکاروں نے بھی واضح طور پر کہا ہے کہ یہ حملے نہ تو ایران کی سرزمین سے کیے گئے اور نہ ہی ایران کا ان میں کوئی کردار تھا۔ یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آبنائے ہرمز میں کشیدگی بڑھ رہی ہے، امریکی افواج اس اسٹریٹجک گزرگاہ سے گزرنے والے جہازوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہیں، جبکہ پاسداران… مزید پڑھیں
ایرانی حملوں کے باوجود امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز عبور کرنے میں کامیاب
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی بحریہ کے دو ڈسٹرائرز نے ایرانی حملوں کو پسپا کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کامیابی سے عبور کر لیا اور خلیج میں داخل ہو گئے۔ ایک امریکی دفاعی عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ یو ایس ایس ٹرکسن اور یو ایس ایس میسن کو گزر کے دوران مسلسل حملوں کا سامنا رہا، جن میں ایران کی جانب سے چھوٹی کشتیوں، میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق اس دوران اپاچی ہیلی کاپٹروں اور دیگر فوجی طیاروں نے جنگی جہازوں کو فضائی تحفظ فراہم کیا۔ یہ خبر امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس… مزید پڑھیں
امریکہ نے دو چھوٹی کشتیوں کو نشانہ بنایا۔ 5افراد شہید ہوئے۔ ایران
امریکی سینٹکام اور حکام نے رپورٹ کیا کہ امریکی نیوی نے آبنائے ہرمز کے قریب تجارتی جہازوں کی طرف بڑھنے والی ایرانی پاسداران انقلاب کی چھوٹی تیز رفتار کشتیوں کو نشانہ بنا کر تباہ کیا۔
ایرانی میڈیا اور رپورٹس کے مطابق امریکی حملوں میں 5ایرانی شہریوں اور عملے کے ارکان شہید ہوئے ہیں۔
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی۔ ایرانی کشتیوں کے خلاف اپاچی ہیلی کاپٹر سے میزائل داغے
امریکی فوج کے مرکزی کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری کارروائی کے دوران سی ہاک اور اپاچی حملہ آور ہیلی کاپٹروں کو استعمال کرتے ہوئے ایرانی کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ سینٹکام کے مطابق پیر کے روز 6 ایرانی تیز رفتار کشتیوں کو اس وقت تباہ کیا گیا جب وہ امریکی آپریشنز کے دوران کمرشل شپنگ میں مداخلت کی کوشش کر رہی تھیں۔ واشنگٹن کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے کی جا رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹروں کو ان ایرانی چھوٹی کشتیوں کو ختم کرنے… مزید پڑھیں
امریکہ کا ’پراجیکٹ فریڈم‘ نہیں بلکہ ’پراجیکٹ ڈیڈلاک‘ ہے۔عباس عراقچی
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکہ کا ’پروجیکٹ فریڈم‘ دراصل ’پروجیکٹ ڈیڈلاک‘ کے مترادف ہے۔ ایکس پر جاری بیان میں ایرنی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ’آبنائے ہرمز میں پیش آنے والے واقعات نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ سیاسی بحران کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں۔ انھوں نے منگل کی صبح ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ’پاکستان کی سنجیدہ سفارتی کوششوں کے باعث مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے، تاہم امریکہ کو چاہیے کہ وہ بدخواہوں کی جانب سے کسی نئے دلدل نما تنازع… مزید پڑھیں
ایرانی حملے کے بعد یو اے ای میں امریکی شہریوں کو الرٹ جاری
ایرانی حملے کے بعد متحدہ عرب امارات میں قائم امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ سفارتخانے کے مطابق سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر غیر ضروری امریکی عملے کو عارضی طور پر منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابوظبی اور دبئی میں ویزا سروسز کو بھی عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات موجودہ حالات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر کیے گئے… مزید پڑھیں
ایرانی ڈرون حملے کے بعد خام تیل کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
لندن؛ بین الاقوامی تیل منڈی میں یوں تو آج شدید اتار چڑھاؤ رہا لیکن متحدہ عرب امارات کی آئل تنصیب پر ایانی حملے کے بعد اس میں اچانک اضافہ دیکھا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اماراتی آئل تنصیب پر ایران کے ڈرون حملے اور اس میں آگ لگنے کی خبر آتے ہی تیل کی عالمی منڈی میں افراتفری مچ گئی۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 115 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی جو کہ یکدم 5 فیصد اضافہ ہے اور یہ دن بھر میں سب سے بڑا ریکارڈ کیا گیا اضافہ ہے۔ یاد رہے کہ امارات کی فُجیرہ کی… مزید پڑھیں
عمان کے قصبے میں رہائشی عمارت پر ڈرون حملے میں 2 غیر ملکی زخمی
عمان کا کہنا ہے کہ ولایتِ بخا کے ایک قصبے میں واقع رہائشی عمارت پرڈرون حملے کے نتیجے میں 2 غیر ملکی زخمی ہو گئے ہیں۔ عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک سیکیورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ ولایتِ بخا کے علاقے طیبات میں جس رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، وہاں ایک کمپنی کے ملازمین رہائش پذیر تھے۔ خبر کے مطابق اس حملے میں 2 غیر ملکی ملازمین معمولی زخمی ہوئے جبکہ 4 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ حملے کے نتیجے میں قریب ہی واقع ایک گھر کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔متعلقہ حکام نے واقعے… مزید پڑھیں
ایران نے جہازوں پر حملے کیے تو اسے دنیا کے نقشے سے مٹادیں گے، ٹرمپ کی دھمکی
واشنگتن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے پروجیکٹ فریڈم کے تحت جہازوں پر حملے کیے تو اسے دنیا کے نقشے سے مٹادیں گے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے مذاکرات میں کافی لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امریکا کی فوجی تیاری جاری ہے۔ ہمارے پاس اعلیٰ معیار کے ہتھیار، گولہ بارود اور ساز و سامان موجود ہے۔ ہمارے دنیا بھر میں اڈے ہیں، وہ سب ساز و سامان سے لیس ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم اس تمام سامان کو… مزید پڑھیں
ہمارے اثاثوں سے دور رہو ، امریکا کی ایران سخت وارننگ
واشنگٹن: امریکہ کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے ایران کو دوٹوک الفاظ میں دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی افواج امریکی فوجی اثاثوں سے دور رہیں۔ ‘پروجیکٹ فریڈم’ کے آغاز کے بعد خطے میں کشیدگی انتہا کو پہنچ گئی ہے۔ ایڈمرل کوپر نے انکشاف کیا کہ حالیہ کارروائیوں کے دوران امریکی افواج نے ایران کی 6 کشتیوں کو غرق کر دیا ہے، جو تجارتی جہاز رانی میں مداخلت کی کوشش کر رہی تھیں۔ اس کے علاوہ امریکی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے فائر کیے گئے متعدد کروز میزائلوں اور ڈرونز کو بھی فضا میں… مزید پڑھیں
متحدہ عرب امارات کا ایرانی حملوں پر شدید احتجاج ، جوابی کارروائی کا انتباہ
ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ نے ایران کی جانب سے کیے گئے حالیہ میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے واضح کیا ہے کہ وہ ان “بزدلانہ” حملوں کا جواب دینے کا “مکمل اور جائز قانونی حق” محفوظ رکھتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے سرکاری بیان کے مطابق، ایران کی جانب سے کیے گئے یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور خطے میں کشیدگی بڑھانے کی ایک خطرناک کوشش ہیں۔ ان حملوں کو ملکی… مزید پڑھیں
ایرانی میزائل حملوں کا خدشہ: دبئی اور شارجہ جانے والی پروازیں معطل
دبئی : ایران کی جانب سے ممکنہ ڈرون اور میزائل حملوں کے خطرے کے پیش نظر متحدہ عرب امارات (UAE) کے اہم ہوائی اڈوں، بشمول دبئی اور شارجہ، کے لیے پروازوں کا سلسلہ روک دیا گیا ہے۔ فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ Flightradar24 کے مطابق پیر کی شام دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور شارجہ ایئرپورٹ کی جانب آنے والی متعدد پروازوں کو فضا میں ہی روک دیا گیا یا قریبی محفوظ مقامات کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ دبئی آنے والی کئی بین الاقوامی پروازیں، جن میں ایمریٹس اور فلائی دبئی شامل ہیں، کو عمان یا دیگر خلیجی ممالک کی طرف… مزید پڑھیں
فجیرہ میں پیٹرولیم تنصیبات پر ڈرون حملے میں 3 بھارتی شہری زخمی
فجیرہ: متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے پیٹرولیم انڈسٹریل زون پر ہونے والے ایک مبینہ ڈرون حملے میں تین بھارتی شہری زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال ذرائع اور میڈیا آفس کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کے زخموں کو “درمیانی نوعیت” کا قرار دیا گیا ہے۔ فجیرہ میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے کے بعد پیٹرولیم سائٹ پر آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر قابو پانے کے لیے سول ڈیفنس کی ٹیمیں فوری طور پر روانہ کر دی گئیں۔ حکام… مزید پڑھیں
ایران کا متحدہ عرب امارات پر ڈرون حملہ؛ فجیرہ کی پیٹرولیم تنصیبات میں شدید آگ
فجیرہ / دبئی : متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے میڈیا آفس نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی جانب سے کیے گئے ایک ڈرون حملے کے بعد فجیرہ کے اہم پیٹرولیم صنعتی زون میں “بڑے پیمانے پر آگ” بھڑک اٹھی ہے۔ حکام کے مطابق ڈرون حملے نے پیٹرولیم ذخیرہ کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس کے بعد علاقے میں دھوئیں کے گہرے بادل بلند ہوتے دیکھے گئے۔ فجیرہ میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ شہری دفاع کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ فی الحال کسی جانی… مزید پڑھیں
متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود میں ایران کے 3 میزائل تباہ ، ہنگامی الرٹ جاری
دبئی: متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے 4 میں سے 3 میزائلوں کو ملک کے جدید فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے فضا میں ہی تباہ کر دیا جبکہ ایک میزائل سمندر میں جا گرا۔ متحدہ عرب امارات کی قومی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پیر کے روز ملک بھر کے شہریوں اور رہائشیوں کے موبائل فونز پر ایک ہنگامی الرٹ جاری کیا، جس میں خبردار کیا گیا کہ فضائی دفاعی نظام ایک نئے میزائل خطرے کا جواب دے رہا ہے۔ الرٹ میں شہریوں کو ہدایت کی… مزید پڑھیں
آبنائے ہرمز سے کوئی جہاز نہیں گزرا، امریکی دعویٰ جھوٹ قرار ، پاسداران انقلاب
تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کے گزرنے سے متعلق امریکی دعوؤں کو “سراسر جھوٹ” قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی خبر رساں ایجنسی ‘تسنیم’ نے پاسدارانِ انقلاب کا ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران اس اہم آبی گزرگاہ سے کوئی بھی تجارتی جہاز یا آئل ٹینکر نہیں گزرا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے “پروجیکٹ فریڈم” کے تحت دو امریکی پرچم بردار تجارتی جہازوں نے ایرانی ناکہ بندی کے باوجود آبنائے ہرمز کو کامیابی سے… مزید پڑھیں
آبنائے ہرمز: جنوبی کوریا کے مال بردار جہاز میں دھماکہ ، آگ بھڑک اٹھی
تہران/سیول: آبنائے ہرمز میں جنوبی کوریا کے ایک بڑے مال بردار بحری جہاز میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ جنوبی کوریا کی وزارتِ خارجہ اور جہاز رانی کی کمپنی HMM نے واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔ جنوبی کوریا کی معروف شپنگ کمپنی ‘ایچ ایم ایم’ (HMM) کے ترجمان کے مطابق، جہاز کے انجن روم میں اچانک آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب جنوبی کوریا کی وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ جہاز پر ایک دھماکہ بھی ہوا جس کے… مزید پڑھیں
دو امریکی پرچم بردار تجارتی جہاز کامیابی سے آبنائے ہرمز سے گزر گئے، سینٹکام کا دعویٰ
واشنگٹن: امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ دو امریکی پرچم بردار تجارتی جہاز ’کامیابی سے آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں۔ سینٹکام کی جانب سے جاری بیان میں ان جہازوں کے نام فراہم نہیں کیے گئے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر آبنائے ہرمز سے گزرنے کے بعد خلیج میں کام کر رہے ہیں۔ سینٹکام کا مزید کہنا ہے کہ امریکی افواج تجارتی جہاز رانی کا راستہ بحال کرنے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں۔ مزید پڑھیں
متحدہ عرب امارات: ہنگامی الرٹ کے بعد صورتحال ‘محفوظ’ قرار، معمولاتِ زندگی بحال
دبئی: متحدہ عرب امارات (UAE) کے حکام نے پیر کے روز دبئی اور دیگر ریاستوں میں مقیم شہریوں کے موبائل فونز پر ایک نیا ہنگامی پیغام بھیجا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ اب صورتحال “مکمل طور پر محفوظ” ہے اور شہری اپنے روزمرہ کے معمولات دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل جاری کیے گئے پہلے الرٹ میں شہریوں کو ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر کھلے مقامات اور کھڑکیوں سے دور رہنے اور قریبی محفوظ عمارتوں میں پناہ لینے کی ہدایت کی گئی تھی۔ تاہم، وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ دوسرے پیغام میں کہا… مزید پڑھیں
بحیرہ عمان میں کشیدگی: ایرانی بحریہ کی امریکی بیڑے پر انتباہی فائرنگ، ہرمز میں داخلے کی کوشش ناکام
تہران : خلیج ہرمز اور بحیرہ عمان میں ایک بار پھر حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بحریہ نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی تباہ کن بحری جہازوں کی نقل و حرکت مانیٹر کرنے کے بعد ان پر انتباہی فائرنگ کی ہے اور انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ایرانی فوج کے تعلقات عامہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق امریکی تباہ کن جہازوں نے بحیرہ عمان میں اپنے ریڈار بند کر دیے تھے تاکہ وہ خفیہ طور پر آبنائے ہرمز کی جانب پیش قدمی کر سکیں۔ تاہم، جیسے ہی انہوں… مزید پڑھیں
سخت وارننگ دے کر امریکی جنگی جہازوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا ، ایرانی فوج کا دعویٰ
تہران: ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز میں سخت وارننگ دے کر امریکی جنگی جہازوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب امریکی جنگی جہاز پر 2 میزائل داغے گئے ہیں، امریکی جہاز نے وارننگ کو نظر انداز کیا، واقعہ جزیرہ جاسک کے قریب پیش آیا۔اس سے پہلے ایرانی فوج نے خبردار کیا تھا کہ اگر امریکی افواج آبنائے ہرمز میں داخل ہوئیں تو ان پر حملہ کیا جائے گا۔ ایران کے مرکزی فوجی کمان کے سربراہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا… مزید پڑھیں
جنگ بندی خاتمے کی نئی امریکی تجویز زیرِ غور ہے، حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا،ایران
تہران: ایران نے تصدیق کی ہے کہ امریکا کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے بھیجی گئی نئی تجویز زیرِ غور ہے، تاہم اس پر حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی پیغام پاکستان کے ذریعے موصول ہوا ہے۔اس وقت اس تجویز کی تفصیلات پر بات نہیں کی جا سکتی کیونکہ یہ معاملہ ابھی جائزے کے مرحلے میں ہے۔امریکا کی جانب سے اکثر غیر معمولی اور غیر معقول مطالبات سامنے آتے ہیں، جس کی وجہ سے اس تجویز کا جائزہ لینا بھی آسان نہیں۔… مزید پڑھیں
ایران کے ساتھ ’انتہائی مثبت مذاکرات‘ جاری ہیں۔ صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’پراجیکٹ فریڈم‘ کے اعلان کے ساتھ ساتھ اپنے تازہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ ’انتہائی مثبت مذاکرات‘ جاری ہیں، جو ان کے بقول ’سب کے لیے کسی بہت مثبت پیش رفت کا باعث ہوں گے۔ ٹرمپ کے یہ تبصرے ایران اور امریکہ کے درمیان امن کے لیے 14 نکاتی منصوبے پر ہونے والی حالیہ خط و کتابت کے پس منظر میں سامنے آئے ہیں۔ یہ منصوبہ ایران نے تیار کر کے امریکہ کو بھیجا تھا، جس پر دونوں جانب سے رد و بدل کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ ایرانی سرکاری… مزید پڑھیں
امریکی افواج ہرمز میں داخل ہوئیں تو حملہ کریں گے۔ایران کی وارننگ
ایرانی فوج نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی افواج آبنائے ہرمز میں داخل ہوئیں تو ان پر حملہ کیا جائے گا۔ ایرانی فوج کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آزادانہ طور پر آمدورفت سے متعلق ایک آپریشن کا اعلان کیا ہے۔ ایران کے مرکزی فوجی کمان کے سربراہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’آبنائے ہرمز کے قریب آنے یا اس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی کسی بھی غیر ملکی مسلح فورس کو نشانہ بنایا جائے… مزید پڑھیں
ایرانی بحری جہاز کے ارکان پاکستان منتقل کر دیے۔ دفتر خارجہ کی تصدیق
امریکہ نے ضبط شدہ ایرانی بحری جہاز توسکا کے 22 ارکان کو پاکستان منتقل کر دیا ہے، پاکستانی دفتر خارجہ نے تصدیق کر دی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کر دی ہے کہ امریکہ کے اعتماد سازی اقدام کے تحت ایرانی جہاز کے 22 ارکان پاکستان منتقل ہو گئے ہیں، ایرانی عملے کو آج ایرانی حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا ایرانی جہاز کی مرمت کے بعد پاکستانی حدود میں لا کر مالکان کے حوالے کیا جائے گا، عملے اور جہاز کی واپسی ایران اور امریکہ کے تعاون سے کی جا رہی ہے، پاکستان اعتماد سازی… مزید پڑھیں
’پراجیکٹ فریڈم‘ کی حمایت کیلئے 15ہزار امریکی فوجی تعینات کیے جائیں گے
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام نے امریکی صدر کے اعلان کردہ ’پراجیکٹ فریڈم‘ کی حمایت سے متعلق تازہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی افواج چار مئی سے اس منصوبے کی معاونت کا آغاز کریں گی، جس کا مقصد آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازرانی کی آمدورفت کو آزادنہ طور پر بحال کرنا ہے۔ اپنے ایک بیان میں سینٹ کام نے بتایا کہ اس مشن کے تحت 15 ہزار اہلکار، گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز اور 100 سے زائد طیارے تعینات کیے جائیں گے۔ سینٹ کام کے مطابق ’دنیا بھر کی سمندری راستے سے ہونے والی تیل کی تجارت کا تقریباً… مزید پڑھیں
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر نابلس میں حملے کے دوران ایک فلسطینی کو شہید کر دیا۔ رام اللہ میں قائم فلسطینی وزارتِ صحت نے گزشتہ روز بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی نابلس شہر میں گولہ باری سے 26 سالہ فلسطینی شہری نائف فراس زیاد سمارو شہید ہوگیا اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔ رام اللہ کے رفیدیا ہسپتال نے نائف فراس زیاد سمارو کی موت کی تصدیق کی ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ فوجی شہر کے وسط میں کئی محلوں میں داخل ہوئے اور دکانوں کی تلاشی شروع کر دی اور اس دوران اسرائیلی فوج نے جھڑپوں… مزید پڑھیں
امریکہ نے ایرانی جہاز عملے سمیت پاکستان کے حوالے کر دیا
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کے ایک ترجمان نے اے بی سی نیوز کو بتایا ہے کہ وہ ایرانی جہاز، جسے امریکی بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کے بعد تحویل میں لیا گیا تھا عملے سمیت پاکستان منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ اسے ایران واپس بھیجا جا سکے۔ سینٹ کام کے ترجمان کیپٹن ٹِم ہاکنز کے مطابق ’آج یعنی سوموار کے روز امریکی افواج نے ’ایم وی توشکا‘ کے 22 عملے کے اراکین کو ایران واپسی کے لیے پاکستان منتقل کرنے کا عمل مکمل کر لیا ہے، جب کہ چھ دیگر مسافروں کو گزشتہ ہفتے ہی منتقل کر… مزید پڑھیں
ایران میں دواؤں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے بعد ایران میں صحت کے شعبے پر سنگین اثرات سامنے آئے ہیں، جس کے نتیجے میں ادویات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈر کے ایران میں مشن کے سربراہ گریگور سِموینیان نے کہا ہے کہ ایران کا صحت کا نظام بنیادی ضروریات کو کافی حد تک پورا کر رہا تھا، لیکن جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹیں اس سے کہیں زیادہ وسیع ہیں۔ ان کے مطابق سپلائی چین متاثر ہونے سے دباؤ میں اضافہ ہوا ہے اور ادویات کی قیمتوں میں واضح اضافہ… مزید پڑھیں
ایران کے قریب کارگو ٹینکر پر چھوٹی کشتیوں کے حملے کی اطلاع
برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنزنے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ روز آبنائے ہرمز میں ایک کارگو جہاز پر کئی چھوٹی کشتیوں نے حملہ کیا ہے۔ یو کے ایم ٹی اور کے مطابق ایرانی بندرگاہ سرک کے مغرب میں تقریباً 11 ناٹیکل میل کے فاصلے پر شمال کی طرف سفر کرتے ہوئے اس کارگو پر حملے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ ایجنسی کے مطابق عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں اور ماحولیاتی اثرات کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ مزید پڑھیں
دوسرا ایرانی سپرٹینکر امریکی نگرانی سے بچتے ہوئے انڈونیشیا پہنچ گیا
آئل شپنگ کی نگرانی کرنے والے ادارے ٹینکر ٹریکر ڈاٹ کام کے مطابق ایران کا دوسرا بڑا سپر ٹینکر امریکی بحریہ کی نگرانی سے بچتے ہوئے انڈونیشیا کی سمندری حدود میں داخل ہو گیا ہے۔ ادارے نے بتایا کہ “دریا” نامی ویری لارج کروڈ کیریئر اس وقت آبنائے لومبوک سے گزر رہا ہے اور ریاؤ جزائر کی جانب بڑھ رہا ہے۔ یہ ٹینکر اپریل کے وسط میں بھارت کو تقریباً 18 لاکھ 80 ہزار بیرل ایرانی خام تیل پہنچانے کی کوشش میں ناکام رہا تھا۔ ٹینکر ٹریکر کے مطابق بعد ازاں یہ جہاز جنوب کی طرف بڑھتا دیکھا گیا، جبکہ… مزید پڑھیں
آبنائے ہرمز سے جہازوں کو اپنی نگرانی میں نکالنے کا امریکی اعلان- ایران کا شدید ردعمل
ایران نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی امریکی مداخلت کو جنگ بندی کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔ ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز اور خلیج فارس جیسے حساس خطوں کے معاملات محض بیانات سے طے نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان علاقوں کے حوالے سے کسی قسم کی بیان بازی یا دباؤ ناقابل قبول ہے اور ایران اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ مزید پڑھیں
ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو نکالنے کے لیے آج سے”پراجیکٹ فریڈم”شروع کرنے کا اعلان کردیا
امریکی صدر نے آج بروز پیر سے آبنائے ہرمز کھولنے کی شروعات کا اعلان کیا ہے تاکہ پھنسے ہوئے جہازوں کو نکالا جاسکے۔ اس کارروائی کو ٹرمپ نے “پراجیکٹ فریڈم” کا نام دیا۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہاکہ دنیا کےکچھ ممالک نے ہم سے اپنے جہاز نکالنےکیلئے مدد مانگی، ان ملکوں کا مشرق وسطیٰ کے تنازع سے کوئی تعلق نہیں۔تاہم انہوں نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی طرح مداخلت سے طاقت کے ذریعے نمٹا جائے گا۔ صدر ٹرمپ کے مطابق جہازوں کی یہ نقل و حرکت اُن افراد، کمپنیوں اور ممالک… مزید پڑھیں
ایران کی نئی تجاویز ناقابلِ قبول، نیتن یاہو کو معافی ملنی چاہیے ، ٹرمپ
واشنگٹن/تل ابیب: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے جنگ بندی اور علاقائی تنازع کے حل کے لیے پیش کی گئی نئی تجاویز کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے انہیں “ناقابلِ قبول” قرار دے دیا ہے۔ دوسری جانب انہوں نے اسرائیلی صدر پر زور دیا ہے کہ وہ بدعنوانی کے مقدمات کا سامنا کرنے والے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو فوری طور پر صدارتی معافی دیں۔ اسرائیلی میڈیا آؤٹ لیٹ ‘کان نیوز’ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے تہران کی جانب سے موصول ہونے والی تجاویز کا باریک بینی… مزید پڑھیں
ایران کو اپنے 14 نکاتی امن منصوبے پر امریکہ کا جواب موصول
تہران: ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی ہے کہ ایران کو اپنے 14 نکاتی امن منصوبے پر امریکہ کا جواب موصول ہو گیا ہے۔ یہ اہم سفارتی پیغام پاکستان کے توسط سے تہران تک پہنچایا گیا، جو اس وقت دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا کہ ایران اس وقت امریکی جواب کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کا 14 نکاتی منصوبہ خصوصی طور پر خطے میں جاری جنگ اور دشمنی کے… مزید پڑھیں
غزہ سٹی : غزہ میں دو سالہ بدترین اسرائیلی جارحیت کے بعد انسانی المیہ اس وقت مزید سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے جب ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اب بھی تقریباً 8,000 فلسطینیوں کی لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے ایک عہدیدار کے حوالے سے عبرانی اخبار ‘ہاریتز’ نے بتایا کہ تباہی کا پیمانہ اس قدر وسیع ہے کہ اب تک صرف ایک فیصد سے بھی کم ملبہ صاف کیا جا سکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ میں تباہی کے مناظر اور وسائل کی کمی کے باعث بحالی کا کام… مزید پڑھیں
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کے امکانات موجود ہیں ، ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران پر دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں، ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑی قیمت ادا نہیں کی۔ ٹروتھ سوشل پر بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے، آبنائے ہرمز کی ناکا بندی انتہائی دوستانہ ہے، مجھے ایران سے ڈیل کی تجویز سے آگاہ کر دیا گیا ہے، مجھے اس تجویز کے اصل الفاظ سے جلد آگاہ کیا جائے گا، جلد ہی جائزہ لوں گا، یہ سوچ نہیں سکتا کہ ایران کی تجاویز قابل… مزید پڑھیں
ایران نے جوہری پروگرام کو بھی مذاکرات میں شامل کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی، العربیہ کا دعویٰ
تہران: ایران نے جوہری پروگرام کو بھی مذاکرات میں شامل کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔ یہ ایران، امریکہ مذاکرات میں ایک بڑی پیشرفت ہے کیونکہ اس سے پہلے ایران اس موضوع کو مذاکرات میں شامل کرنے پر رضا مند نہیں تھا۔ ایران کا موقف تھا کہ پہلے آبنائے ہرمز پر مذاکرات کیے جائیں جب کہ جوہری پروگرام کے معاملے کو بعد کیلئے رکھا جائے۔ العربیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اس بات پر رضامندی ظاہر کردی ہے کہ وہ اپنے افزودہ یورینیم کو ویپن گریڈ سے نیچے لائے گا۔ ایران نے یورینیم کی افزودگی کو 3.5… مزید پڑھیں
دبئی/لندن: متحدہ عرب امارات اور ایران کے درمیان اہم بحری گزرگاہ کے قریب ایک تجارتی بحری جہاز پر حملے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ برطانوی بحری تجارتی ادارے UKMTO کے مطابق یہ واقعہ ایران کے ساحلی شہر سیریک سے تقریباً 11 ناٹیکل میل مغرب میں پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق شمال کی جانب سفر کرنے والے ایک بلک کیریئر کو متعدد چھوٹی کشتیوں نے نشانہ بنایا۔ جہاز کے کپتان نے اطلاع دی ہے کہ ان کشتیوں کے ذریعے جہاز پر حملہ کیا گیا، تاہم ابھی تک حملے کی نوعیت اور حملہ آوروں کی شناخت کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے… مزید پڑھیں
جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے اور جوہری پروگرام ترک کرنے کا مطالبہ
برلن: جرمن وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایران سے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور جوہری پروگرام ترک کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بات جرمن وزیرِ خارجہ یوہانس واڈے فُل نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہی۔ واڈے فُل کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولے اور اپنے جوہری پروگرام کو ترک کرے۔ جرمن وزیرِ خارجہ کا اپنے ایکس اکاؤنٹ سے جاری ایک پیغام میں کہنا ہے کہ بات چیت کے دوران میں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جرمنی… مزید پڑھیں
ٹرمپ کو ناممکن فوجی آپریشن یا خراب معاہدے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے گا: پاسداران انقلاب
تہران: ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی انٹیلیجنس یونٹ کا کہنا ہے کہ امریکہ کو ’ناممکن فوجی آپریشن یا خراب معاہدے‘ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ تنظیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں حالیہ پیشرفت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ کے لیے فیصلے لینے کے مواقع کم ہیں۔ یونٹ کا کہنا ہے کہ تہران نے امریکی فوج کو ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے ڈیڈلائن مقرر کر دی ہے۔ تاہم اس ڈیڈلائن کی کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چین، روس اور یورپ… مزید پڑھیں
1991 کی خلیجی جنگ کے بعد پہلی مرتبہ کویت کی ماہانہ تیل برآمدات صفر رہیں ، رپورٹ
لندن: سمندر کے ذریعے تیل کی ترسیل پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ٹینکر ٹریکرز‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ اپریل کے مہینے میں کویت کی خام تیل کی برآمدات صفر رہیں۔ ٹینکر ٹریکرز کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 1991 کی خلیجی جنگ کے خاتمے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کویت نے پورے مہینے خام تیل برآمد نہیں کیا۔ کویت پٹرولیم کارپوریشن کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم ٹینکر ٹریکر کا کہنا ہے کہ گذشتہ مہینے کے دوران کویت کی تیل برآمدات ’صفر بیرل‘ رہیں۔… مزید پڑھیں
مذاکرات میں پیشرفت امریکی رویے کی تبدیلی سے مشروط ہے، رضا امیری مقدم
اسلام آباد: پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ مذاکرات میں پیشرفت امریکی رویے کی تبدیلی سے مشروط ہے۔ ایرانی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران اپنے مؤقف اور مطالبات میں شفاف ہے، امریکا سنجیدہ ہے تو رویہ بدلنا ہوگا، ایران قومی مفادات اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ رضا امیری مقدم نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے نیا مذاکراتی منصوبہ پاکستان کے ذریعے امریکا تک پہنچا دیا گیا ہے، موجودہ عمل میں پاکستان مرکزی ثالث ہے اور اس کی کوششیں قابلِ قدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان… مزید پڑھیں
اسرائیل نے امریکہ سے جدید ایف35 اور ایف15 آئی اے طیارے خریدنے کی منظوری دے دی
تل ابیب: بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق اسرائیل نے امریکی کمپنیوں لاک ہیڈ مارٹن اور بوئنگ سے ایف-35 اور ایف-15 آئی اے طیاروں کے دو نئے جنگی اسکواڈرن خریدنے کے منصوبے کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ اسرائیلی وزارتِ دفاع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس سودے کی مالیت دسیوں ارب شیکل ہے۔ اسرائیلی ویب سائٹ دی ٹائمز آف اسرائیل کی وزارتی کمیٹی برائے خریداری نے گذشتہ ہفتے کے آخر میں وزارتِ دفاع کے اس منصوبے کی منظوری دی ہے جس کے تحت لاک ہیڈ مارٹن سے ایف-35 آئی کا چوتھا سکواڈرن اور بوئنگ سے… مزید پڑھیں
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجیوں کی بڑے پیمانے پر لوٹ مار
تل ابیب: جنوبی لبنان میں جاری فوجی کارروائی کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے لبنانی شہریوں کے گھروں اور دکانوں میں بڑے پیمانے پر لوٹ مار کے انکشافات ہوئے ہیں، جس نے اسرائیلی عسکری قیادت کے لیے سردرد پیدا کر دیا ہے۔ عینی شاہدین کے بیانات اسرائیلی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے ایک اسرائیلی ریزرو فوجی کا بیان نقل کیا ہے جس میں اس نے اعتراف کیا کہ سرحد پر موجود کئی یونٹس لوٹ مار میں ملوث ہیں۔ فوجی کے مطابق ریزرو یونٹس کے اہلکار جو ہاتھ لگتا ہے لے جا رہے ہیں— جن میں اسلحہ، زیورات، کمبل، یادگاری اشیاء… مزید پڑھیں
اصفہان یونیورسٹی پر بمباری کا مقام“وار میوزیم” میں تبدیل کرنے کا اعلان
ایران کے حکام نے ملک کے وسط میں واقع اصفہان یونیورسٹی اینڈ ٹیکنالوجی کو جو شدید بمباری کا نشانہ بنی، امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے اثرات کو اجاگر کرنے کے لیے ایک میوزیم میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ادارے کے سربراہ ظفراللہ کلانتری نے کہا کہ “موجودہ تباہ شدہ مقام کو یونیورسٹی میں جنگی عجائب گھر کے طور پر محفوظ رکھا جائے گا تاکہ یہ ملک کی سائنسی شعبے پر ہونے والے جبر کی تاریخی دستاویز بن سکے۔” سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق یونیورسٹی کے لیے نئی عمارت کی تعمیر اور جدید آلات کی… مزید پڑھیں
ایران کے 14 نکات امریکہ کو ارسال۔ فوجی انخلا۔ پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ
ایران نے پاکستان کی ثالثی کے ذریعے امریکہ کی نو نکاتی تجاویز کے جواب میں اپنا مؤقف واشنگٹن کو پہنچا دیا ہے، جس میں بنیادی زور ’جنگ کے خاتمے‘ کے نکتے پر دیا گیا ہے۔ ایران کی جانب سے امریکہ تک پہنچائی جانے والی تجاویز کے حوالے سے چند تفصیلات سامنے آرہی ہیں۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کی جنگ کے حوالے سے نو نکات پر مشتمل تجاویز کے جواب میں ایران نے 14 نکاتی تجاویز بھیجی ہیں۔ خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ’امریکہ نے اپنے تجویز میں دو ماہ کی جنگ بندی کا مطالبہ… مزید پڑھیں
یو اے ای کے اخراج کے بعد اوپیک پلس کا اجلاس۔ تیل پیداوار کوٹے پر غور
اوپیک پلس کے سات رکن ممالک آج اجلاس کر رہے ہیں تاکہ تیل کی پیداوار کی نئی سطحوں کا تعین کیا جا سکے۔ یہ اجلاس متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے گروپ سے علیحدگی کے بعد پہلی مرتبہ ہو رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات، جو دنیا کے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک میں شمار ہوتا ہے، اس نے جمعہ کے روز باضابطہ طور پر اوپیک اور وسیع تر اوپیک پلس اتحاد سے علیحدگی اختیار کر لی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یو اے ای نے 28 اپریل کو اس وجہ سے گروپ چھوڑنے کا فیصلہ کیا کہ وہ اپنی… مزید پڑھیں
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے۔ 7 افراد شہید
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم سات افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں، اسرائیل کی جانب سے یہ حملے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں کہ جب علاقے میں جنگ بندی بدستور برقرار ہے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں عمارتوں کو مسمار کرنے کا عمل بھی جاری رکھے ہوئے ہے، جن میں سرحدی گاؤں یارون میں واقع ایک کیتھولک خانقاہ بھی شامل ہے جسے حال ہی میں بلڈوزر کے ذریعے منہدم کیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ اس مقام کو اسرائیل کی جانب راکٹ داغے… مزید پڑھیں
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو، ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے خاتمے اور مغربی ایشیا میں امن کی بحالی کے لیے درکار ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس کے دوران روسی وزیر خارجہ نے تہران کے خلاف فوجی حملے کی مذمت پر مبنی روس کے اصولی مؤقف کو دہرایا۔ انھوں نے زور دیا کہ… مزید پڑھیں
ٹرمپ کو ایرانی تجاویز پیش۔ جلد فیصلہ کرنے کا عندیہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں ایران کی جانب سے پیش کی گئی تازہ تجاویز سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور وہ جلد ہی ان کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ انہیں ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی تجویز کے بارے میں بریف کیا گیا ہے اور جلد ہی انہیں اس کے اصل نکات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ایران کی پیش کردہ تجاویز قابل قبول ہوں گی۔… مزید پڑھیں
20روز کے بعد سے 48 بحری جہازوں کا رخ موڑا گیا۔ سینٹکام
امریکی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے بتایا ہے کہ گذشتہ 20 دنوں میں بحری ناکہ بندی کے آغاز کے بعد سے 48 بحری جہازوں کا رخ موڑا جا چکا ہے۔ امریکی بحری ناکہ بندی میں خلیج فارس اور بحیرۂ عمان میں واقع ایران کی تمام بندرگاہیں اور ساحلی علاقے شامل ہیں۔ اس کے نتیجے میں ایرانی بندرگاہوں میں بحری جہازوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے، اور ایرانی تجارت سے متعلق کسی بھی بحری نقل و حرکت کو محدود کر دیا گیا ہے۔ کوئی بھی جہاز جو کسی بھی طور پر ایران سے منسلک ہو، یا ایرانی سامان… مزید پڑھیں
آبنائے ہرمزمیں بارودبردار مچھلیوں سے امریکی بحری جہازتباہ کرنے کا ایرانی منصوبہ
ایران بارودی سرنگوں سے لیس ڈولفنز کو آبنائے ہرمز میں دھماکے کرنے اور اسے کھولنے کے لیے استعمال کرنے کے امکان کا جائزہ لے رہا ہے۔ یہ آبنائے کئی ہفتوں سے امریکی فوجی ناکہ بندی کی زد میں ہے اور معاشی طور پر مفلوج ہو چکی ہے۔ اگرچہ امریکہ کے ساتھ عارضی جنگ بندی ابھی قائم ہے لیکن ایران میں سخت گیر عناصر کی بڑھتی ہوئی تعداد کا خیال ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے ایرانی تیل کی برآمدات روکنے کے نتیجے میں پیدا ہونے والا مالی بحران اعلانِ جنگ کے مترادف ہے۔ انہوں نے فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع… مزید پڑھیں
بموں کو ناکارہ بنانے کے دوران پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکارجاں بحق
ایرانی صوبے زنجان میں ایک کلیئرنس آپریشن کے دوران پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق، اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ جنگ کے دوران نہ پھٹنے والے بارود کی باقیات دھماکے سے پھٹ گئیں۔
پاسدارانِ انقلاب کی ٹیمیں کلسٹر بموں اور اسی نوعیت کے دیگر اسلحے کو ناکارہ بنا رہی تھیں، جو1200یکٹر سے زائد رقبے، بشمول زرعی زمین، کو آلودہ کر چکا تھا۔ ان میں سے کئی بارودی آلات انتہائی حساس تھے اور تین میٹر تک زمین کے اندر دھنس چکے تھے، جس کی وجہ سے ان کی نشاندہی نہایت خطرناک عمل تھا۔
پاکستان، کویت کے وزرائے خارجہ کا خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کویتی ہم منصب شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے رابطہ کر کے خطے کی صورتحال اور اس کے معاشی اثرات پر بات چیت کی ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں جاری پیش رفت اور اس کے اقتصادی مضمرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
کویتی وزیر خارجہ نے امت مسلمہ اور عالمی برادری کے لیے پائیدار امن کے قیام میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اسے اہم قرار دیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سفارتی سطح پر فعال کردار ادا کر رہا ہے اور امریکا اور ایران کے درمیان تعطل کا شکار مذاکرات میں بھی ثالثی کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔
ٹرمپ کاجوا:ایران پر فیصلہ کن فتح کاگمان پوری دنیا کے لیے پھیلتی ہوئی دلدل میں تبدیل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جب ایران کے خلاف جنگ شروع کی تو انہوں نے فوری اور فیصلہ کن فتح کا وعدہ کیا تھا۔امریکہ کے نشریاتی ادارے نے تجزیہ میں لکھاہے کہ جنگ کے صرف دس دن بعد انہوں نے کہا کہ ریاستہائے متحدہ نے بہت سے اعتبار سے جنگ پہلے ہی جیت لی ہے۔ دو ماہ گزر جانے کے بعد لڑائی معطل کر دی گئی، لیکن جنگ کا کوئی حتمی خاتمہ کہیں نظر نہیں آ رہا۔ واشنگٹن کو واضح حکمت عملی کے فوائد حاصل نہیں ہوئے، محدود جنگ سمجھی جانے والی جھڑپ اب پوری دنیا کو ایک پھیلتی… مزید پڑھیں
جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملہ۔ 2 افراد شہید۔ متعدد زخمی
جنوبی لبنان کے قصبے شوکین پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم دو افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے کے مطابق زخمیوں میں شوکین کے میئر حسین علی احمد بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حملے میں کئی رہائشی عمارتیں تباہ ہوگئیں اور پورا محلہ شدید نقصان کا شکار ہوا۔ ایجنسی نے مزید بتایا کہ رات کے وقت زوطر الشرقیہ، زوطر الغربیہ اور زوطر و دیر سریان کے درمیان دریائی علاقے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اسی طرح علی الصبح القلعہ کے علاقے میں واقع قصبہ حروف پر بھی حملہ… مزید پڑھیں
ایران امریکہ کشیدگی پھر بڑھ سکتی ہے۔ خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کا انتباہ
پاسدارانِ انقلاب کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے نائب انسپکٹر محمد جعفر اسدی نے اپنے ایک حالیہ بیان میں اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان دوبارہ تنازع پیدا ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’شواہد یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ امریکہ کسی وعدے یا معاہدے کا پابند نہیں رہتا۔ محمد جعفر اسدی کے مطابق امریکی حکام کے اقدامات اور بیانات کی زیادہ تر نوعیت میڈیا سے متعلق ہے جن کا مقصد اول تیل کی قیمتوں میں کمی کو روکنا اور دوم اُن مشکلات سے نکلنا ہے جو انھوں نے خود… مزید پڑھیں
حملے روکنے کی ضمانت پر آبنائے ہرمز کھولنے کی ایرانی تجویز
ایران نے نئی تجاویز میں امریکہ کو حملےروکنے کی ضمانت اور محاصرہ ختم کرنے کے بدلےآبنائےہرمز کھولنےکی پیشکش کی ہے۔ وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق،ایران نے کہا کہ جوہری پروگرام پربات چیت بعد میں، پہلے پابندیوں میں نرمی چاہتےہیں، امریکہ نئی پیشکش پر کھلے ذہن کےساتھ آئےتو اسی ہفتےمذاکرات کیلئےتیارہیں اس سے قبل ایرانی وزیرِخارجہ عباس عراقچی نےکہا ہےکہ امریکہ کو دھمکی آمیز لہجہ اور توسیع پسندانہ رویہ بدلنا ہوگا،جنگ خاتمے کی نئی تجاویز پاکستان کے ذریعے دیں ہیں۔ عباس عراقچی نےسعودی عرب، قطر،ترکیہ،مصر،عراق اور آذر بائیجان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگومیں کہاہےکہ ایران سفارتکاری… مزید پڑھیں
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے کے مطابق علی الصبح جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر مزید حملے کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے رمیا اور قوزہ کے قصبوں پر بھاری مشین گنوں سے فائرنگ کی، جبکہ اس سے قبل فرون کے علاقے کو توپ خانے سے نشانہ بنایا گیا۔
ادھر اسرائیلی فوج جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں رہائشیوں کو علاقے خالی کرنے کی وارننگ دے رہی ہے اور جبری نقل مکانی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان میں انخلا کا حکم
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے کئی شہروں اور دیہات کے رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کا حکم جاری کیا ہے، حالانکہ جنگ بندی کے باوجود علاقے میں جبری انخلا کا سلسلہ جاری ہے۔
اسرائیلی فوج نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ تازہ انخلا کے احکامات میں قعقعیت الجسر، عدشیت الشقیف، جبشیت، عبا، کفرا جوز، حروف، الدوائر، دیر الزہرانی اور حبّوش شامل ہیں۔
اس سے قبل رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ جمعہ کے روز حبّوش میں اسرائیلی حملے کے دوران کم از کم آٹھ افراد جاں بحق ہوئے۔
حزب اللہ نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیل کی فوجی فورسز پر متعدد حملے کیے۔ تنظیم کے بیان کے مطابق حملوں میں جنوبی لبنان کے کئی سرحدی قصبوں میں اسرائیلی فوجیوں اور فوجی گاڑیوں کے مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان میں بنت جبیل کے علاقے میں “موسیٰ عباس کمپلیکس” کے قریب توپ خانے سے شیلنگ اور حولا گاؤں میں فوجیوں پر گولہ باری شامل ہے۔ حزب اللہ نے بتایا کہ بیادا کے علاقے میں اسرائیلی فوجیوں پر ایک خودکش ڈرون کے ذریعے بھی حملہ کیا گیا، جبکہ اسی نوعیت کے دیگر اہداف پر بھی بھاری ہتھیاروں… مزید پڑھیں
ایران تنازع جلد ختم ہونے کا امکان نہیں۔ صدر ٹرمپ اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری تنازع سے جلد باہر نہ نکلنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقاصد کے حصول تک تنازع سے نہیں نکل سکتے کیونکہ اس سے مسئلہ چند سالوں بعد دوبارہ پیدا ہو سکتا ہے۔ صحافیوں سےخطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اعلان کیا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔ ساتھ یہ بھی کہا کہ اگر ایران کو نہ روکتے توصیہونی ریاست اور یورپ کے پرزے پرزے کیے جاچکے ہوتے۔ تقریب سے… مزید پڑھیں
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ کو اپنا دھمکی آمیز لہجہ اور توسیع پسندانہ رویہ تبدیل کرنا ہوگا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مثبت طرزِ عمل ضروری ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عباس عراقچی نے بتایا کہ ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے نئی تجاویز پاکستان کے ذریعے متعلقہ فریقین تک پہنچائی ہیں۔ انہوں نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ، جن میں سعودی عرب، قطر، ترکیہ، مصر، عراق اور آذر بائیجان شامل ہیں، سے ٹیلیفونک رابطوں میں واضح کیا کہ ایران سفارت کاری کا راستہ کھلا رکھنے کا خواہاں ہے۔ ایرانی… مزید پڑھیں
امریکہ کا ایرانی بندرگاہوں کا محاصرہ۔ 45 جہاز واپس موڑ دیئے گئے
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ اس نے ایران کی بندرگاہوں کے محاصرے کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرنے والے 45 جہازوں کو روک دیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ، جو ایران کے خلاف جنگی کارروائیوں کی ذمہ دار ہے، کے مطابق امریکی افواج بین الاقوامی سمندری حدود میں مسلسل گشت کر رہی ہیں اور ایران کے خلاف جاری بحری ناکہ بندی پر عملدرآمد یقینی بنا رہی ہیں۔ سینٹ کام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اب تک 45 تجارتی جہازوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ واپس مڑ جائیں یا… مزید پڑھیں
بحری جہازوں نے ایران کو فیس دی تو پابندیاں لگیں گی،امریکی محکمہ خزانہ
واشنگٹن: امریکی محکمہ خزانہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی شپنگ کمپنی نے آبنائے ہرمز عبور کرنے کے عوض ایران کو فیس ادا کی تو اس پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ جمعے کو امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ آبنائے کے ذریعے نیوی گیشن کے لیے ایرانی خطرات اور اس کی جانب سے اسے عبور کرنے کے لیے فیس کے مطالبے سے آگاہ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی ریڈکریسنٹ سوسائٹی جیسی تنظیموں کو عطیات دینے والے اداروں پر بھی پابندیاں لگائی جائیں گی۔ واضح… مزید پڑھیں
ایران: زنجان میں بارودی مواد پھٹنے سے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار جاں بحق
تہران: ایران کے شمال مغربی صوبے زنجان میں غیر مٹھے ہوئے بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے دوران ایک بڑے دھماکے کے نتیجے میں پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ ایرانی خبر رساں ادارے ‘فارس نیوز’ کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاسدارانِ انقلاب کا ایک خصوصی یونٹ علاقے کو غیر پٹھے ہوئے ہتھیاروں اور بارودی مواد سے پاک کرنے کی مہم میں مصروف تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ آپریشن اس لیے ضروری تھا کیونکہ اس علاقے میں موجود غیر پٹھے ہوئے بارودی مواد کی وجہ سے… مزید پڑھیں
امریکہ نے مزید 6 ایرانی شہریوں، 21 کمپنیوں اور ایک بحری جہاز پر پابندی لگا دی
واشنگٹن: امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مزید ایرانی افراد، کمپنیوں اور ایک بحری جہاز پابندی لگا دی ہے۔ محکمہ خزانہ کے مطابق 6 افراد، 21 کمپنیوں اور ایک بحری جہاز پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ چین کی بعض کمپنیوں اور شخصیات پر بھی پابندیاں لگائی گئی ہیں، تاہم تاحال اس کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ مزید پڑھیں
جنگ سے امریکہ کو اب تک 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، ایرانی وزیر خارجہ کا دعویٰ
تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی محکمہ دفاع پر جنگ کی اصل قیمت کے بارے میں رائے عامہ کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے اعلان کردہ اعداد و شمار حقیقت کی عکاسی نہیں کرتے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں عراقچی نے کہا کہ ’پینٹاگون جھوٹ بول رہا ہے، نیتن یاہو کے جوئے کی وجہ سے امریکہ کو اب تک تقریباً 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔‘ انھوں نے مزید کہا کہ امریکی ٹیکس دہندگان کے بالواسطہ اخراجات ’بہت زیادہ‘ ہیں، ہر امریکی خاندان کا ماہانہ خرچہ 500 ڈالر کے… مزید پڑھیں
ایرانی وزیر خارجہ کا سعودی عرب سمیت 6 ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ
تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب، مصر، ترکی، قطر، عراق اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ’ارنا‘ کے مطابق وزیرِ خارجہ نے ان ممالک کے وزرائے خارجہ کو علاقائی پیش رفت اور جنگ کے خاتمے کے حوالے سے ایران کے موقف سے آگاہ کیا۔ عباس عراقچی نے جمعے کو ہی یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کی نمائندہ کاجا کالس سے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ مزید پڑھیں
امریکا اور ایران جنگ بندی کی آڑ میں اگلے مرحلے کی تیاری میں مصروف
واشنگٹن: ایران اور امریکا جنگ بندی کی آڑ میں اگلے مرحلے کی تیاری میں مصروف ہیں ایک تجزیہ کار کے مطابق ایران اور امریکا موجودہ جنگ بندی کے وقفے کو استعمال کرتے ہوئے نہ صرف سفارتی مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں بلکہ ممکنہ طور پر جنگ کے اگلے مرحلے کی تیاری بھی کر رہے ہیں۔ فوجی اور سفارتی تجزیہ کار الیگزینڈرو ہڈیسٹینو نے بتایا ہے کہ امریکا اور ایران کی افواج جنگ بندی کے دوران حاصل ہونے والے وقفے کو اپنی حکمت عملی کا ازسرِ نو جائزہ لینے اور آئندہ ممکنہ تصادم کی تیاری کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔… مزید پڑھیں
ایران کی پاکستان کے ذریعے امریکہ کو نئی تجاویز پیش ، سفارتی ذرائع کا دعویٰ
ایران نے امریکہ کے ساتھ جاری مذاکرات کے سلسلے میں اپنی تازہ تجاویز پاکستان کو پہنچا دی ہیں، جو ان مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق ایک ایرانی سفارتکار نے بتایا کہ یہ تجاویز خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں دی گئی ہے، جہاں ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان سخت بیانات اور ممکنہ جنگ کے خدشات بدستور موجود ہیں۔ سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایران کی نئی پیشکش کا مقصد کشیدگی میں کمی اور ممکنہ تصفیے کی راہ ہموار کرنا ہے، تاہم اب بھی کئی اہم معاملات پر اختلافات برقرار… مزید پڑھیں
پاکستان ایران امریکہ بات چیت میں اہم ثالثی کردار ادا کر رہا ہے۔اسماعیل بقائی
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بات چیت میں پاکستان باقاعدہ ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’اس معاملے میں بہت سے ممالک مدد کے لیے تیار ہیں، تاہم مذاکرات میں پاکستان ہی باضابطہ ثالث ہے۔‘ بی بی سی فارسی کے مطابق انھوں نے ایک ٹیلی وژن انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ اگر مذاکرات کے انعقاد کا فیصلہ ہوتا ہے تو ہم اس بارے میں باضابطہ طور پر سب کو مطلع کریں گے۔ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے حالیہ دورۂ روس اور… مزید پڑھیں
28 فروری کو شروع ہونے والی لڑائی ختم ہو چکی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ
ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئیر عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان اپریل کے اوائل میں ہونے والی جنگ بندی کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان 28فروری کو شروع ہونے والی لڑائی ختم ہو چکی ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وار پاورز سے متعلق کانگریس کی مقررہ ڈیڈ لائن ختم ہو رہی ہے۔ صدر ٹرمپ کے جمعے تک کا وقت ہے کہ وہ یا تو ایران کے ساتھ جنگ ختم کریں یا پھر اسے جاری رکھنے کے لیے کانگریس سے رجوع کریں اور اس جنگ کی وجوہات پیش کریں۔ بین… مزید پڑھیں
لبنان کا ہر انچ واپس لیں گے۔ وزیراعظم نواف سلام کا عزم
لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ مقبوضہ لبنانی علاقے کا ہر انچ واپس لینے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
یومِ مزدور کے موقع پر ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی زندگی کے حالات بہتر بنانے کے لیے سخت محنت جاری رکھے گی، معیشت کو بحال کرے گی، نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے گی، استحکام لائے گی اور ملک کو حقیقی بحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔
اسلحہ ذخائر کی بحالی میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔امریکی وزیر دفاع
امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کانگریس کے ارکان کو بتایا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ اور حالیہ برسوں میں دیگر فوجی تنازعات کے نتیجے میں استعمال ہونے والے امریکہ کے اسلحہ ذخائر کی بحالی میں ’چند مہینوں سے لے کر کئی برسوں‘ تک لگ سکتے ہیں۔ ایریزونا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مارک کیلی کی جانب سے سینیٹ کے فلور پر پیٹ ہیگسیتھ سے سوال کیا گیا کہ یہ ہتھیار دوبارہ بنانے میں کتنا وقت درکار ہو گا۔ ہیگستھ کا کہنا تھا کہ ’ان میں سے کئی کارروائیوں میں ہم اپنے بہترین ہتھیار استعمال کرتے ہیں، اور بڑی… مزید پڑھیں
ایران جنگ کو مزید بڑے مارجن سے جیتنا چاہتا ہوں۔ صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ ’ہم ایران میں جنگ جیت چکے ہیں‘ تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ اسے ’مزید بڑے مارجن سے جیتنا چاہتے ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے نیوزمیکس کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی بحریہ اور فضائیہ تباہ ہو چکی ہیں اور ملک کی قیادت کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ امریکی انتظامیہ جنگ کے ابتدائی دنوں سے ہ اس طرز کے دعوے یہ کرتی آ رہی ہے۔ سی بی ایس نیوز کے مطابق اپریل کے اوائل میں جنگ بندی کے آغاز تک ایران… مزید پڑھیں
امریکہ کا ایران کے بیرونِ ملک پنشن فنڈز کے اکاؤنٹس منجمد کرنے پر غور
امریکہ کے وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن ایرانی حکومت کے بیرونِ ملک موجود پنشن فنڈز کے اکاؤنٹس منجمد کرنے پر غور کر رہا ہے۔ سکاٹ بیسنٹ نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ناکہ بندی کے علاوہ امریکہ ایران پر مزید سخت معاشی دباؤ برقرار رکھے گا۔ امریکی وزیرِ خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان سے ایران پر دباؤ بڑھانے کو کہا ہے. بیسنٹ کے مطابق اسی وجہ سے امریکہ نے ایرانی تیل کے خریداروں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ ان صنعتوں اور بینکوں پر… مزید پڑھیں
لبنان کی فوج نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ایک اسرائیلی حملے میں ایک حاضر سروس فوجی اور اس کے “اہل خانہ کے کئی افراد” جنوبی لبنان کے علاقے نابتیہ کے قصبے کفر ریمان میں شہید ہوگئے۔ فوجی کمان نے 31 سالہ علی رفعت جابر کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے گھر پر “دشمن اسرائیلی نشانے” کے نتیجے میں اہل خانہ سمیت جان سے گئے۔ بیان کے مطابق جابر کو کئی تمغے اور اعزازات حاصل تھے اور انہیں متعدد بار فوجی کمانڈر کی جانب سے سراہا گیا تھا۔ یہ بات سوشل میڈیا پر جاری… مزید پڑھیں
ایران کے خلاف فوجی کارروائی پہلے ہونی چاہیے تھی۔ ٹرمپ
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن پہلے شروع کیا جانا چاہیے تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی 90 فیصد میزائل فیکٹریاں تباہ کی جا چکی ہیں، اور ایران پر عائد پابندیاں مؤثر ثابت ہو رہی ہیں جبکہ تہران معاہدے کا خواہاں ہے۔ ڈونلڈ ٹڑمپ نے ایک بار پھر پاکستان کے وزیراعظم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاک بھارت تنازع سمیت آٹھ جنگیں رکوائیں۔ ان کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ انہوں نے 3… مزید پڑھیں
ایران نے جنگ نہیں شروع کی۔ دفاعی حق استعمال کیا۔امیرسعید ایراوانی
اقوامِ متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایراوانی کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک نے اپنی سرزمین پر قائم فوجی اڈے ایران کے خلاف جارحیت کے لیے فراہم کر کے اس میں حصہ لیا اور ان اڈوں سے ایران پر میزائل اور فضائی حملے کیے گئے۔ انھوں نے یہ بات خلیجی ممالک کی جانب سے ایران کے ان کی سرزمین پر کیے گئے مبینہ فوجی حملوں کے خلاف حالیہ احتجاجی خطوط پر ردِعمل دیتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو بھیجے ایک خط میں کہی۔ اپنے خط میں ایرانی مندوب کا کہنا… مزید پڑھیں
ایران جنگ بندی کا فائدہ اٹھا کر چھپائے گئے ہتھیار نکال رہا ہے۔امریکی میڈیا
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے امریکہ کے ساتھ جنگ بندی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ ہتھیار دوبارہ حاصل کرنا شروع کر دیے ہیں جو پہلے حملوں کے بعد ملبے کے نیچے یا زیر زمین چھپائے گئے تھے۔ این بی سی کی رپورٹ کے مطابق، ایک امریکی عہدیدار اور معاملے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کی حکومت نے ان میزائلوں اور دیگر اسلحہ کی کھدائی کے عمل کو تیز کر دیا ہے جو امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد زیر زمین یا ملبے میں دب گئے تھے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکام… مزید پڑھیں
ٹرمپ کے بیٹوں کی حمایت یافتہ کمپنی امریکی فوج کو ڈرونز فروخت کرے گی
امریکی ڈرون کمپنی پاورَس کے بانی نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی امریکی فوج کو ڈرونز فروخت کرے گی، یوں ایرک ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی حمایت یافتہ کمپنی سے متعلق بلومبرگ کی رپورٹ کی تصدیق ہوگئی ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی فضائیہ نے فلوریڈا میں قائم اس کمپنی سے نامعلوم تعداد میں انٹرسیپٹر ڈرونز خریدنے پر اتفاق کیا ہے۔ پاورَس کے بانی بریٹ ویلیکووچ نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ “یہ امریکی ڈرون برتری کا معاملہ ہے۔ ڈرون خطرہ حقیقی ہے—یہ اب موجود ہے۔ سستے ڈرونز روزانہ مہنگے دفاعی نظام کو شکست دے… مزید پڑھیں
تہران میں فضائی دفاعی نظام کی کارروائی۔ چھوٹے ڈرونزتباہ
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نے رپورٹ کیا ہے کہ گزشتہ رات ایرانی فضائی دفاعی نظام نے دارالحکومت تہران کے بعض علاقوں میں چھوٹے اور جاسوس ڈرونز کا کو نشانہ بنایا ہے۔
یہ اطلاعات ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب شہر کے مغربی، وسطی اور جنوب مشرقی حصوں میں فضائی دفاعی فائر کی آوازیں سنی گئی تھیں۔
فیفا صدر کا اعلان۔ایران کے ورلڈ کپ میچز امریکہ میں ہوں گے
فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کا کہنا ہے کہ ایران اس برس ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں ’شرکت کرے گا‘، جو کہ امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائے گا۔ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے سبب ایرانی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت پر شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔ تاہم فیفا کے صدر کا کہنا ہے کہ ’ایران ضرور امریکہ میں کھیلے گا۔ اس کی وجہ بہت سادہ ہے، ہمیں متحد رہنا ہے۔ ہمیں لوگوں کو جوڑنا ہے۔‘ کینیڈا میں منعقد ہونے والی فیفا کانگریس میں ایرانی فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج سمیت… مزید پڑھیں
ایران سے پھر جنگ، اسرائیل میں تیاری شروع، ہائی الرٹ جاری
تل ابیب: ایران سے پھر جنگ کے لیے اسرائیل نے تیاریاں شروع کردی ہیں ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل نے معروف اسرائیلی میڈیا چینل 12 کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ اقدامات ان اطلاعات کے بعد اٹھائے گئے ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی منظوری دینے والے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے صدر ٹرمپ کو آج فوجی اختیارات پر خصوصی بریفنگ دی ہے، اسرائیلی حکام واشنگٹن کے معاملات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔… مزید پڑھیں
اسرائیلی فضائی حملوں میں لبنانی فوج کے اہلکار سمیت 14 افراد جاں بحق
بیروت: لبنان کے جنوبی علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں لبنانی فوج کے اہلکار سمیت کم از کم 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق، لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ حالیہ حملوں میں ضلع نبطیہ کے قصبے کفر رمان میں اسرائیلی فضائیہ نے ایک رہائشی مکان کو براہ راست نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں لبنانی فوج کا ایک سپاہی اور اس کے خاندان کے کئی افراد اپنے ہی گھر میں جاں بحق ہو گئے۔ جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے حملوں میں مجموعی طور پر 14 افراد… مزید پڑھیں
اسرائیل کا غزہ فلوٹیلا کے زیر حراست کارکنوں کو یونان منتقل کرنے کا فیصلہ
یروشلم/ایتھنز: اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون سعار نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی پانیوں میں حراست میں لیے گئے امدادی بیڑے کے 175 کارکنوں کو اب اسرائیل کے بجائے یونان منتقل کیا جائے گا۔ اسرائیلی بحریہ نے ان کارکنوں کو جزیرہ کریٹ (Crete) کے قریب اس وقت روکا جب وہ “گلوبل صمود فلوٹیلا” کے حصے کے طور پر غزہ کی جانب پیش قدمی کر رہے تھے۔ ابتدائی طور پر اسرائیلی حکام نے اعلان کیا تھا کہ تمام زیرِ حراست افراد کو اسرائیلی بندرگاہوں پر لایا جائے گا۔ تاہم یونانی حکومت کے ساتھ طے پانے والے ایک نئے معاہدے کے بعد… مزید پڑھیں
اسرائیل کا 24 گھنٹوں میں 6,500 ٹن فوجی ساز و سامان وصول کرنے کا دعویٰ
تل ابیب : اسرائیلی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 6,500 ٹن وزنی جدید فوجی ساز و سامان پہنچایا گیا ہے۔ اس بڑی کھیپ میں فضائی و زمینی گولہ بارود اور دیگر جنگی آلات شامل ہیں۔ وزارتِ دفاع کے مطابق یہ سامان دو بحری جہازوں اور متعدد کارگو طیاروں کے ذریعے اسرائیل پہنچا ہے۔ دو بڑے مال بردار جہاز اور کئی فوجی کارگو طیارے، سامان کی وصولی کے بعد اسے سینکڑوں ٹرکوں کے ذریعے ملک بھر میں پھیلے ہوئے مختلف فوجی اڈوں پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس کھیپ میں فضائیہ کے… مزید پڑھیں
حزب اللہ کے ڈرون حملے ،ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، 12 زخمی
یروشلم/بیروت:جنوبی لبنان اور شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے ڈرون حملوں میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، 12 زخمی ہو گئے۔ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری کشیدگی میں اس وقت مزید شدت آگئی جب جنوبی لبنان اور شمالی اسرائیل میں ہونے والے 2 مختلف حملوں میں اسرائیلی فوج کو جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ اسرائیلی فوج (IDF) کے مطابق جنوبی لبنان کے گاؤں قنطره میں حزب اللہ کے ایک خودکش ڈرون حملے میں 19 سالہ سارجنٹ لیم بن ہامو ہلاک ہو گئے۔ لیم بن ہامو کا تعلق گولانی بریگیڈ کی 13 ویں بٹالین سے تھا اور وہ ہرزلیہ کے رہائشی تھے۔… مزید پڑھیں
حزب اللہ کے ڈرون حملے ،ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، 12 زخمی
یروشلم/بیروت:جنوبی لبنان اور شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے ڈرون حملوں میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، 12 زخمی ہو گئے۔ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری کشیدگی میں اس وقت مزید شدت آگئی جب جنوبی لبنان اور شمالی اسرائیل میں ہونے والے 2 مختلف حملوں میں اسرائیلی فوج کو جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ اسرائیلی فوج (IDF) کے مطابق جنوبی لبنان کے گاؤں قنطره میں حزب اللہ کے ایک خودکش ڈرون حملے میں 19 سالہ سارجنٹ لیم بن ہامو ہلاک ہو گئے۔ لیم بن ہامو کا تعلق گولانی بریگیڈ کی 13 ویں بٹالین سے تھا اور وہ ہرزلیہ کے رہائشی تھے۔… مزید پڑھیں
امریکی فوجی قیادت ایران کے خلاف ’ممکنہ فوجی کارروائی کے منصوبے‘ پر صدر ٹرمپ کو بریفنگ دے گی
واشنگٹن: ایک امریکی اہلکار نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا ہے کہ امریکی فوج کی اعلیٰ قیادت، بشمول سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر، جمعرات کو بعد ازاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کی تفصیلات سے متعلق بریفنگ دے گی۔ اہلکار کے مطابق امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ڈین کین بھی اس بریفنگ میں شریک ہوں گے۔ اہلکار نے زیرِ غور آنے والے آپشنز کی حد کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ بریفنگ میں اس امر پر توجہ دیے… مزید پڑھیں
آپ کے اڈوں کا انجام دیکھا، طیارہ بردار جہازوں کی قسمت بھی دیکھیں گے ، پاسدران انقلاب
تہران: ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدران انقلاب کے ایرو سپیس کمانڈر نے امریکہ کو کہا ہے کہ ہم خطے میں آپ کے طیارہ بردار جہازوں کی قسمت دیکھیں گے۔ پاسدران انقلاب ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید ماجد موسوی نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے خطے میں آپ کے اڈوں کا انجام دیکھا۔ ہم آپ کے طیارہ بردار جہازوں کی قسمت بھی دیکھیں گے۔ مزید پڑھیں
جرمن چانسلر ایران جوہری معاملات میں مداخلت کم، روس یوکرین جنگ کے خاتمے پر زیادہ توجہ دیں، ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمن چانسلر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں روس یوکرین جنگ کے خاتمے پر زیادہ توجہ دینی چاہیے اور اپنے ملک کے اندرونی مسائل خصوصاً امیگریشن اور توانائی کے شعبے کی بہتری پر کام کرنا چاہیے۔ سوشل ٹروتھ پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ جرمن قیادت کو اُن کوششوں میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے جو ایران کے جوہری خطرے کے خاتمے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ یہ اقدامات دنیا کو، بشمول جرمنی، مزید محفوظ بنانے کے لیے ضروری ہیں۔ عالمی سلامتی کے لیے ایران کے ممکنہ جوہری ہتھیاروں… مزید پڑھیں
براہ راست ایرانی جنگی طاقت پرکاری وار کرنے کے امریکی منصوبے کا انکشاف
امریکی سینٹرل کمانڈ نے’’ڈارک ایگل‘‘(Dark Eagle) ہائپرسونک میزائل مشرق وسطیٰ بھیجنے کی درخواست کی ہے۔ اس کا مقصد ایران کے خلاف ممکنہ فوجی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے۔ ’’بلومبرگ‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی کمانڈ ایک ایسے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سسٹم استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو زمینی حالات کے تقاضوں کے مطابق ایرانی سرزمین کی گہرائی میں موجود بیلسٹک میزائل لانچروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ اگر اس درخواست کی منظوری دے دی جاتی ہے، تو یہ مشرق وسطیٰ کے خطے میں امریکی ہائپرسونک میزائل کی پہلی زمینی تعیناتی ہو گی،کیوں… مزید پڑھیں
پاکستانی جہاز ’خیرپور‘ کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی خصوصی اجازت
اسلام آباد: ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے خدشات کے باوجود ایرانی پاسدارانِ انقلاب نیوی نے ایک اور پاکستانی جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی خصوصی اجازت دے دی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) کا جہاز ’خیرپور‘ 8 کروڑ لیٹر ڈیزل لے کر آبنائے ہرمز میں داخل ہو گیا ہے، جہاز نے یہ ایندھن کویت کی بندرگاہ سے لوڈ کیا تھا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ جہاز ’خیر پور‘ ہنگم جزیرہ عبور کرنے کے بعد لارک جزیرے کی جانب رواں دواں رہا، جبکہ بعد ازاں کپتان نے جہاز کا رخ کراچی پورٹ کی جانب موڑ… مزید پڑھیں
خطے میں بدامنی کی ذمے دار ’امریکی کٹھ پتلی ریاستیں‘ ہیں: ایرانی سپریم لیڈر
تہران: ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی کو علاقائی بدامنی کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے خلیجی ممالک میں موجود امریکی اڈوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا ہے کہ یہ بات اب ثابت ہو چکی ہے کہ خلیج فارس کی سرزمین پر امریکیوں کی موجودگی اور ان کے ٹھکانے خطے میں عدم استحکام کا سب سے بڑا عنصر ہیں۔ انہوں نے ان اڈوں کو “امریکی کٹھ پتلی اڈے” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان میں اتنی سکت اور صلاحیت بھی نہیں کہ وہ اپنی حفاظت… مزید پڑھیں
’’ آبنائے ٹرمپ‘‘۔ امریکی صدر نے سٹریٹ آف ہرمز کے نئے نام کا نقشہ پیش کردیا
تصویر: سوشل میڈیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمزکواپنے نام سے منسوب کرنے کی تجویزدہرائی ہے۔ انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی ہے جس میں تجویز دی گئی ہے کہ آبنائے ہرمز کا نام تبدیل کر کے ’’سٹریٹ آف ٹرمپ‘‘رکھ دیا جائے۔
ٹرمپ کی ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر اس پوسٹ میں ایک نقشہ بھی شامل تھا جس پر یہ متبادل نام درج ہے۔
اس سے قبل صدر ٹرمپ اپنی تقریر کے دوران آبنائے ٹرمپ کی اصطلاح استعمال کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا میڈیا ابتدا میں اسے شاید غیر ارادی غلطی سمجھے لیکن سب جانتے ہیں کہ وہ کبھی کبھار ہی کوئی غلطی کرتے ہیں۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ پوسٹ دوبارہ شیئر کرنا صرف علامتی ہے اور اس کا مقصد پالیسی کا اعلان کرنے کی بجائے ردعمل پیدا کرنا تھا۔
دشمن کو جلد نئی ضرب لگائیں گے۔پہلی بارایرانی بحریہ کے سربراہ کی امریکہ کوللکار
پہلی بار ایرانی بحری سربراہ نے براہ راست امریکہ کو للکاراہے۔ ایڈمرل شہرام ایرانی نے خبردار کیا ہے کہ جلد ایسا اسلحہ استعمال کریں گے جس سے دشمن کانپتا ہے۔اپنے ایک بیان میں ایرانی نیول چیف نے کہا کہ یہ اسلحہ دشمن کے بہت قریب ہے، امید ہے انہیں دل کا دورہ نہ پڑے۔
ایڈمرل شہرام کا کہنا ہے کہ دشمن بحیرۂ عرب سے ہرمز کی جانب تھوڑا بھی بڑھا تو تیز تر ردِعمل دیں گے، امریکی فوری فتح کا اندازہ اب ملٹری اکیڈمیز میں مذاق ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر بارہا کہہ چکے ہیں کہ ایران کی فضائیہ اور بحریہ ختم کردی گئی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے رویا نیوزکے مطابق، بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ملک جلد ہی نئی فوجی صلاحیتوں کا اظہار کرے گا جن سے اس کے مخالفین خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ ہتھیار دشمن کے قریب تعینات کیے جائیں گے۔ایرانی میڈیا میں شائع ہونے والے بیان میں کمانڈر نے کہا کہ ایران کے بحری جہاز مسلسل ملک کے بندرگاہوں سے آتے جاتے رہتے ہیں، جو آپریشنل تیاری کا حصہ ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو مؤثر طریقے سے بند کر دیا ہے اور خبردار کیا کہ اگر کوئی مخالف مزید آگے بڑھنےکی کوشش کرے گا تو تہران کارروائی کرے گا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ہونے تک بحری محاصرہ جاری رکھا جائے گا۔الجزیرہ کے مطابق ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ محاصرہ بمباری سے زیادہ مؤثر ہے اور اس سے ایران پر دباؤ مزید بڑھے گا۔ ایک ایرانی ذریعے کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ تہران نے امریکا کو ’عملی اور غیر معمولی اقدام‘ کی دھمکی بھی دی ہے۔
امریکی فوج نے کہاہے کہ ایران پر عائد بحری محاصرہ بہت مؤثرثابت ہو رہا ہے، اس نے ایرانی بندرگاہوں کی طرف آنے جانے والی تجارت کو محدود کر دیا ہے۔
بیان کے مطابق امریکی افواج سمندر کے ذریعے سامان کی ترسیل روکنے کے لیے بھرپور کارروائیاں کر رہی ہیں، جس کے نتیجے میں ایران کو 6 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے، اور اس کی تیل برآمدات بھی متاثر ہوئی ہیں۔
امریکی انتظامیہ مسلسل یہ مؤقف دہرا رہی ہے کہ جب تک آبنائے ہرمز کھولی نہیں جاتی اور ان کے مطالبات کے مطابق معاہدہ نہیں ہوتا محاصرہ برقرار رہے گا۔
دوسری جانب ایران نے بھی واضح کیا ہے کہ وہ پہلے بحری محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے، اس کے بعد ہی آبنائے ہرمز کے معاملے پر بات چیت ممکن ہوگی، جہاں جنگ کے بعد سے جہاز رانی شدید متاثر ہو چکی ہے۔
ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی پرغور۔ تیل کی قیمتیں4سال میں بلندترین
تیل کی قیمتیں 4سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔بین الاقوامی تیل کا معیار برینٹ کروڈ راتوں رات7اعشاریہ 1 فیصد تک بڑھ گیا اور 126 ڈالر فی بیرل سے زیادہ ہو گیا۔ کی وجہ ایک ایسی رپورٹ کو قرار دیا جا رہا ہے، جس میں امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ تعطل ختم کرنے اور مذاکرات بحال کرنے کے لیے ممکنہ نئی فوجی کارروائی پر غور کا ذکر کیا گیا ہے۔اس خبر نے مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی سپلائی میں مزید رکاوٹوں کے خدشات کو بڑھا دیا ہے۔ یہ مسلسل نویں روز اضافہ ہے، اس سے… مزید پڑھیں
کینیڈا میں امیگریشن حکام کا ‘نامناسب رویہ’، ایرانی حکام کا فیفا کانگریس کا بائیکاٹ
ٹورنٹو / تہران: ایران کی فٹ بال فیڈریشن کے عہدیداروں نے کینیڈا میں منعقد ہونے والی 76 ویں فیفا کانگریس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ ٹورنٹو ایئرپورٹ پر کینیڈین امیگریشن حکام کے مبینہ ناروا سلوک کے بعد کیا گیا۔ ایرانی خبر رساں ادارے ‘تسنیم’ کے مطابق فیڈریشن کے صدر مہدی تاج اور ڈپٹی سیکرiٹری جنرل سمیت تین اعلیٰ حکام ویزہ ہونے کے باوجود ٹورنٹو ایئرپورٹ پہنچے تھے۔ تاہم، وہاں امیگریشن حکام کے “غیر مناسب رویے” اور تکرار کے بعد وہ اگلی ہی دستیاب پرواز سے واپس ترکی روانہ ہو گئے۔ رپورٹس کے مطابق ایرانی حکام نے… مزید پڑھیں
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کو اب صرف یہ تسلیم کرنا ہے کہ وہ “ہار مان چکا ہے”۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کا عسکری ڈھانچہ مفلوج ہو چکا ہے اور اب اس کے پاس مذاکرات کے علاوہ کوئی راستہ باقی نہیں بچا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران مذاکرات میں اب تک کافی آگے آچکا ہے لیکن اب بھی یہ سوال باقی ہے کہ کیا وہ مطلوبہ شرائط پوری کرے گا یا… مزید پڑھیں
امریکہ نے تحویل میں لیے ایرانی بحری جہاز کے عملے کے 6 کو ارکان رہا کر دیا
تہران: امریکی بحریہ کی جانب سے قبضے میں لیے گئے ایرانی کنٹینر بردار جہاز ‘توسکا’ (Touska) کے عملے میں شامل 6 ارکان کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے ‘تسنیم’ کے مطابق، رہا ہونے والے اہلکار ایران پہنچ چکے ہیں۔ جہاز کے عملے کے مزید 22 ارکان تاحال حراست میں ہیں، جن کی رہائی کے لیے ایرانی حکام کی جانب سے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ 20 اپریل کو امریکی سینٹرل کمانڈ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ‘توسکا’ کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب اس نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے دوران امریکی احکامات… مزید پڑھیں
صدر ٹرمپ اور پیوٹن کا ٹیلیفونک رابطہ: ایران اور یوکرین کے تنازع پر تبادلہ خیال
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں ایران کے جوہری پروگرام اور یوکرین کی جنگ سمیت کئی عالمی تنازعات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ کریملن کے مطابق صدر پیوٹن نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق جاری کشیدگی کو حل کرنے کے لیے ٹرمپ کے سامنے اپنی کچھ تجاویز اور آئیڈیاز پیش کیے۔ روسی صدر نے موجودہ صورتحال میں سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پیوٹن نے دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کی سالگرہ کی مناسبت سے اگلے ماہ یوکرین میں عارضی جنگ بندی… مزید پڑھیں
ایران جنگ پر امریکہ نے اب تک 25 ارب ڈالر خرچ کیے، پینٹاگون
واشنگٹن: کانگریس کی کمیٹی میں ڈیموکریٹک رکن ایڈم سمتھ نے سوال کیا کہ ایران کے خلاف جنگ پر امریکہ اب تک کتنے پیسے خرچ کر چُکا ہے اور کیا اراکینِ کانگریس کو جلد مکمل لاگت کی تفصیل فراہم کی جائے گی؟ سماعت میں شریک پینٹاگون کے اکاؤنٹس کا نگران افسر جُولز ہرسٹ نے بتایا کہ اب تک تقریباً 25 ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں جن میں بڑا حصہ اسلحے اور گولہ بارود پر خرچ آیا ہے۔ ایڈم اسمتھ نے کہا کہ وہ اس جواب پر خوش ہیں کیونکہ کانگریس ایک طویل عرصے سے اس سوال کا جواب جاننے کی… مزید پڑھیں
ٹرمپ نے ایران کا امن منصوبہ مسترد کر دیا ، امریکی میڈیا کا دعویٰ
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کردہ حالیہ امن تجویز کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جب تک تہران ایک نئے ایٹمی معاہدے پر اتفاق نہیں کرتا، ایرانی بندرگاہوں کی فوجی ناکہ بندی ختم نہیں کی جائے گی۔ امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ Axios سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے سخت لہجہ اختیار کیا۔ انہوں نے کہا یہ ناکہ بندی بمباری سے کہیں زیادہ موثر ثابت ہو رہی ہے۔ وہ (ایران) ایک بھرے ہوئے جانور کی طرح گھٹن محسوس کر رہے ہیں اور اب ان کے حالات مزید خراب… مزید پڑھیں
غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کیلیے گلوبل صمود فلوٹیلا یونان کے ساحل کے قریب پہنچ گیا
ایتھنز: غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے گلوبل صمود فلوٹیلا یونان کے ساحل کے قریب پہنچ گیا۔ غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق فلوٹیلا میں ڈاکٹرز، صحافی، سماجی کارکن اور مختلف یورپی ممالک سے رضاکار شریک ہیں۔ منتظمین کے مطابق یہ اقدام غزہ میں امداد کی فراہمی میں رکاوٹوں کے خلاف عالمی دباؤ بڑھانے کی کوشش ہے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا کے منتظمین کے مطابق جہاز اٹلی، اسپین اور فرانس کی بندرگاہوں سے روانہ ہوئے۔ ترکیہ اور یونان کی بندرگاہوں سے آنے والی کشتیوں کا ایک گروپ بھی گلوبل صمودفلوٹیلا میں شامل ہوگا۔ یاد رہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا نے ستمبر… مزید پڑھیں
امریکی وزیر دفاع کو مظاہرین نے گھیر لیا، جنگی مجرم کے نعرے
واشنگٹن: ایران جنگ شروع ہونے کے بعد امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کو پہلی بار کانگریس کی ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی میں پیشی کے موقع پر مظاہرین نے گھیر لیا اور ان کے خلاف جنگی مجرم کے نعرے لگائے۔ امریکی خاتون صحافی نے پیٹ ہیگستھ کی کانگریس آمد کے موقع پر مظاہرین کا سامنا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ اس موقع پر مظاہرین کی بڑی تعداد نے ہیگستھ کے داخلے کے وقت شدید احتجاج کیا، تاہم امریکی وزیر دفاع نے نہ تو مظاہرین کے نعروں کا جواب دیا اور نہ ہی صحافیوں کے سوالات پر کوئی ردِعمل… مزید پڑھیں
امریکی وزیر دفاع اور جنرل ڈین کین کو ایوان نمائندگان میں سوالات کا سامنا
واشنگٹن:جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے کانگرس میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج کو ’بروقت، باقاعدہ اور دیرپا سرمایہ کاری‘ کی ضرورت ہے۔ جنرل ڈین کین نے یہ بھی واضح کیا کہ آج کے بجٹ میں زیرِ بحث وسائل ہماری افواج کو جدید بنانے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے نہایت اہم ہیں کہ جو بھی خطرات سامنے آئیں۔۔۔ ہم ان کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوں۔‘ انھوں نے موجود قانون سازوں پر زور دیا کہ وہ دنیا بھر میں تعینات امریکی فوجیوں کو مدنظر رکھیں۔ امریکہ کے وزیرِ… مزید پڑھیں
ایران جنگ کا حساب:وزیر دفاع ہیگستھ کا آج امریکی قانون سازوں سے کڑا ٹاکرا ہو گا
واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ آج پہلی بار قانون سازوں کے تیکھے سوالات کا سامنا کریں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ کے آغاز کے بعد یہ ان کا کانگریس کے سامنے پہلا باضابطہ ظہور ہے۔ خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق، یہ سماعت ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے منعقد ہو رہی ہے۔ اس سماعت کا بنیادی مقصد انتظامیہ کی جانب سے پیش کردہ 2027 کے فوجی بجٹ پر بحث کرنا ہے، جس میں دفاعی اخراجات کو تاریخی سطح تک بڑھا کر 1.5 ٹریلین ڈالر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اگرچہ ہیگستھ… مزید پڑھیں
لبنان میں جنگ کے باعث غذائی بحران، 12 لاکھ افراد متاثر
بیروت: اقوامِ متحدہ کے حمایت یافتہ ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں جنگ کے باعث 12 لاکھ سے زائد افراد کو شدید بھوک کا سامنا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام اور لبنان کی وزارتِ زراعت کے مشترکہ بیان کے مطابق تقریباً 12 لاکھ 40 ہزار افراد یعنی زیرِ جائزہ آبادی کا تقریباً ہر چوتھا فرد اپریل سے اگست 2026 کے دوران بحران کی سطح یا اس سے بھی بدتر غذائی عدم تحفظ کا سامنا کریں گے۔ یہ صورتحال مارچ میں جنگ شروع ہونے سے پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے، جب اندازاً 8 لاکھ 74… مزید پڑھیں
ایرانی سفارتخانے کے متنازع پیغام پر برطانیہ کا سخت ردعمل ، ایرانی سفیر طلب
لندن: ایرانی سفارتخانے کے متنازع پیغام پر برطانیہ کا سخت ردعمل ، ایرانی سفیر کو طلب کر لیا ۔ ایرانی سفارتخانے کے متنازع پیغام پر برطانیہ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور لندن میں ایرانی سفیر سید علی موسوی کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے اشتعال انگیز پیغام پر ایرانی سفیر کو طلب کیا، جس میں برطانیہ میں مقیم ایرانیوں کو ’’وطن کے لیے قربانی‘‘ مہم میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی۔ برطانوی حکومت نے ایرانی سفارت خانے کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا اور ایران کے سفارتی… مزید پڑھیں
مقبوضہ بیت المقدس: سلوان میں فلسطینی گھروں کو مسمار کرنے کے نوٹس جاری
بیت المقدس: اسرائیلی قابض فورسز نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے علاقے سلوان میں فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی ‘وفا’ کی رپورٹ کے مطابق یروشلم گورنریٹ نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حکام نے سلوان کے علاقے راس العامود میں متعدد گھروں پر مسماری کے نوٹس چسپاں کیے ہیں۔ یہ علاقہ مسجد اقصی کے جنوب میں واقع ہے۔ مقامی ذرائع اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے تعمیراتی اجازت نامے نہ ہونے کا بہانہ بنا کر فلسطینیوں کو اپنے ہی گھر گرانے… مزید پڑھیں
لندن: امریکی پابندیوں کے باعث ڈالر کے مقابلے میں ایرانی ریال ریکارڈ نچلی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ کرنسی کی قیمتوں کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹس کے مطابق امریکی بحری ناکہ بندی کے دوران ایرانی ریال کی قدر تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ ویب سائٹس بون باست اور الان چاند کے مطابق بلیک مارکیٹ میں ایرانی ریال تقریباً 18 لاکھ ریال فی ڈالر کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے، جبکہ دو ماہ قبل جب جنگ شروع ہوئی تھی تو یہ شرح تقریباً 17 لاکھ ریال فی ڈالر تھی۔ اگرچہ ایران میں سرکاری طور پر… مزید پڑھیں
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’ٹروتھ سوشل‘ پر اسلامی جمہوریہ کے رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد ہوش میں آجائیں۔ انھوں نے لکھا ایران حالات ٹھیک نہیں کر سکتا۔ ایرانوں کو معلوم ہی نہیں کہ جوہری ہتھیاروں سے پاک معاہدے پر دستخط کیسے کیے جاتے ہیں۔امریکی صدر نے تنبیہ کی کہ بہتر ہے کہ وہ جلد ہوش کے ناخن لیں۔ ٹرمپ نے کیپشن کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں انھوں نے بندوق اٹھا رکھی ہے۔ مزید پڑھیں
بہتر ہے ایرانی جلد ہوش کے ناخن لیں ، ٹرمپ کی تنبیہ
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’ٹروتھ سوشل‘ پر اسلامی جمہوریہ کے رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد ہوش میں آجائیں۔ انھوں نے لکھا ایران حالات ٹھیک نہیں کر سکتا۔ ایرانوں کو معلوم ہی نہیں کہ جوہری ہتھیاروں سے پاک معاہدے پر دستخط کیسے کیے جاتے ہیں۔امریکی صدر نے تنبیہ کی کہ بہتر ہے کہ وہ جلد ہوش کے ناخن لیں۔ ٹرمپ نے کیپشن کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں انھوں نے بندوق اٹھا رکھی ہے۔ مزید پڑھیں
امریکی مذاکرات کار ایرانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، وائت ہائوس
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی مذاکرات کار ایرانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، تاہم ایران اس وقت جنگ کے دوران اپنی “قیادت کی صورتحال” کو سنبھالنے کی جدوجہد کر رہا ہے۔ امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک بیان میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے واضح کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ صرف اسی صورت میں ایران کے ساتھ کسی معاہدے پر دستخط کریں گے جو “امریکی قومی سلامتی کو اولین ترجیح” دے گا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا صدر ٹرمپ کا موقف بالکل واضح ہے کہ ایران کو کبھی بھی ایٹمی ہتھیار حاصل… مزید پڑھیں
ایران جنگ کے 60 دن مکمل، کیا امریکہ اب جنگ جاری رکھے گا یا روک دے گا ؟
واشنگٹن: امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ کو 60 دن مکمل ہونے والے ہیں ، جس کے بعد امریکی قانون سازوں کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ اس جنگ کی حمایت کریں گے ، مخالفت کریں گے یا خاموش رہیں گے ۔ ماہرین کے مطابق، اصولی طور پر قانون سازوں کو اس سوال کا سامنا نہیں ہونا چاہیے تھا ۔ امریکی آئین صدر کے جنگ شروع کرنے کے اختیارات کو محدود کرتا ہے۔ مزید برآں 1973 میں منظور کیا گیا قانون، جسے جنگی طاقتوں کا ایکٹ کہا جاتا ہے، اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ… مزید پڑھیں
اسرائیلی فورسز کا جنوبی لبنان کے قصبے پر ڈرون حملہ۔ مشکوک پروازتباہ
الجزیرہ عربک کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان کے قصبے برج قلاویہ پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی جب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے جنوبی لبنان میں اپنی فورسز کے قریب فضائی حدود میں ایک “مشکوک پرواز” کو روک کر تباہ کر دیا ہے۔
ایران میں سبسڈی کے ساتھ ادھار خریداری اسکیم متعارف
ایرانی میڈیا کے مطابق حکومت کی منظوری کے بعد ایک نئی اسکیم متعارف کرائی جا رہی ہے، جس کے تحت شہری سبسڈی کی ضمانت پر اشیا اُدھار خرید سکیں گے۔ اس اسکیم کے تحت ہر خاندان کے لیے سبسڈی کی حد مقرر ہوگی اور وہ ہر دو ماہ بعد اسی حد تک بنیادی ضرورت کی چیزیں دکانوں سے اُدھار لے سکیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے کے لیے درکار کریڈٹ نجی کمپنیوں کی جانب سے فراہم کیا جائے گا۔ حالیہ ہفتوں میں ایران میں متعدد اشیا کی قیمتیں کئی گنا بڑھ چکی ہیں۔ تہران سے شائع ہونے والے… مزید پڑھیں
برطانیہ کے بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا پارکر کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں ایک سرکاری عشائیہ دیا گیا۔ اس موقع پر برطانوی بادشاہ اور امریکی صدر کی گفتگو میں مزاح کے ساتھ ساتھ تاریخی حوالے بھی شامل تھے۔ جبکہ شاہ چارلس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک گھنٹی کا تحفہ بھی دیا۔ بی بی سی کے مطابق برطانوی بادشاہ نے اوکس (آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکہ میں اتحاد) اور نیٹو اتحاد کی اہمیت پر زور دیا تاکہ ’دونوں ملکوں میں تیکنیکی اور عسکری تعاون بڑھایا جا سکے۔ اس کے بعد انھوں نے سنہ 1944 میں برطانیہ کے ایک شپ یارڈ سے… مزید پڑھیں
اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 3 جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ
اسرائیلی کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی میں کیے گئے حملوں میں حزب اللہ کے 3 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے اور تنظیم کے مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اس نے ایسے کئی علاقوں میں بھی حملے کیے جو اس کے زیرِ کنٹرول “یلو لائن” سے آگے واقع ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ایک کارروائی کے دوران ایک اسرائیلی فوجی معمولی زخمی ہوا جسے بعد میں محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق اسی روز جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کے دوران کم از کم 11 افراد… مزید پڑھیں
ٹرمپ کا مشیروں کو ایران پر سخت پابندیوں کی تیاری کا حکم
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو ہدایت دی ہے کہ ایران کے خلاف طویل المدتی ناکہ بندی کے لیے مکمل تیاری کی جائے تاکہ اس کی معیشت اور تیل کی برآمدات پر دباؤ برقرار رکھا جا سکے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی اقتصادی سرگرمیوں کو محدود رکھنے کے لیے بندرگاہوں اور شپنگ کے نظام کو مزید سخت کیا جائے، تاکہ تیل کی ترسیل میں رکاوٹ پیدا کی جا سکے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کا مؤقف ہے کہ اگر تنازع سے پیچھے ہٹنے یا عسکری کارروائی… مزید پڑھیں
لبنانی فوج کے مطابق ملک کے جنوبی علاقے میں امدادی کارروائیاں انجام دینے کے دوران اسرائیل کے حملے میں اس کے دو فوجی زخمی ہو گئے۔
اسرائیل سے جنگ بندی کے بعد اس نوعیت کے پہلے بیان میں لبنانی فوج نے کہا: ’گشت کرتے فوجی دستے کو اسرائیل کی جانب سے ہدف بنایا گیا، جس سے دو فوجی زخمی ہو گئے۔‘
بیان کے مطابق یہ دستہ شہری دفاع کے اہلکاروں اور دو غیر فوجی بلڈوزروں کے ہمراہ جنوبی لبنان میں شہریوں کو بچانے کا کام کر رہا تھا۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
ایرانی فوج کی خلیج فارس میں امریکی اڈے پر حملے کی تصدیق
ایرانی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی ایف 5 لڑاکا طیاروں نے خلیج فارس کے خطے میں ایک امریکی فوجی اڈے کو ’کامیابی سے‘ نشانہ بنایا۔ 28 اپریل کو ایرانی سرکاری نیوز چینل آئی آر آئی این این پر براہ راست گفتگو کے دوران بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے این بی سی کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ تنازع کے دوران ایران نے امریکی فوجی اڈوں اور سازوسامان کو جو نقصان پہنچایا، وہ پہلے دی گئی رپورٹس سے کہیں زیادہ تھا۔ 25 اپریل کو شائع ہونے… مزید پڑھیں
خلیجی ممالک کا ہنگامی اجلاس، ایران خطرہ اور تیل پالیسی پر غور
خلیجی تعاون کونسل کے رہنما سعودی شہر جدہ میں غیر معمولی اجلاس میں جمع ہوئے جہاں ایران سے بڑھتے عسکری خطرات، آبنائے ہرمز کی بحالی اور توانائی پالیسیوں پر اہم مشاورت کی گئی۔
سعودی عرب کے شہر جدہ میں خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں خلیجی ممالک کی قیادت نے شرکت کی۔ ایران میں جنگ کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ خلیجی رہنما آمنے سامنے بیٹھے۔
اجلاس میں ایران کی جانب سے 28 فروری کے بعد سے خلیجی ممالک کی طرف داغے گئے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کے خطرے پر مشترکہ حکمت عملی زیر غور آئی۔ ساتھ ہی آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی، جو تیل، گیس اور دیگر اہم مصنوعات کی عالمی ترسیل کے لیے نہایت اہم گزرگاہ ہے۔
یہ اجلاس ایسے وقت میں ہوا جب متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ وہ یکم مئی سے اوپیک تنظیم چھوڑ رہا ہے۔ امارات، جو اوپیک کا تیسرا بڑا اور دنیا کا ساتواں بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک ہے، نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ اس کی طویل مدتی معاشی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ ملک نے 2027 تک اپنی یومیہ تیل پیداوار کو 36 لاکھ بیرل سے بڑھا کر 50 لاکھ بیرل تک لے جانے کا منصوبہ ظاہر کیا ہے۔
دوسری جانب قطر میں وزارتِ خارجہ نے بریفنگ کے دوران اپنے مؤقف کا اعادہ کیا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے خاتمے کے لیے ایک جامع معاہدہ ناگزیر ہے۔
ایران تنازع کے باعث پاناما کینال میں جہازوں کی آمدورفت میں اضافہ
پاناما کینالز اتھارٹی کے مالیاتی سربراہ وکٹر ویال نے کہا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک بحر اوقیانوس اور بحرالکاہل کو ملانے والی اس اہم آبی گزرگاہ سے تقریباً 300 اضافی جہاز گزرے ہیں۔ آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور ممکنہ بندش کے بعد عالمی تجارتی جہازوں نے متبادل راستے اختیار کیے ہیں، جس کے نتیجے میں کئی جہاز پاناما کینال کا رخ کر رہے ہیں تاکہ ایران کے ساحلی راستوں سے بچا جا سکے۔ وکٹر ویال نے ایک اجلاس میں کہا کہ توقع ہے یہ رجحان اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مشرق وسطیٰ کی صورتحال… مزید پڑھیں
مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے انجام سے متعلق مسلسل بے یقینی اور امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ رہنے کے باعث بدھ کی صبح ایشیائی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی، یہاں تک کہ برینٹ تیل کی فی بیرل قیمت 111 ڈالر سے اوپر چلی گئی۔ امریکہ میں بھی ایندھن کی قیمت بڑھتی جا رہی ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ پٹرول کی قیمت جنگ کے آغاز کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل 28 اپریل کو امریکہ میں پیٹرول… مزید پڑھیں